Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ اپنے انجام کے قریب:ایک طرف افواج کوشکست تودوسری طرف ملک بحرانوں میں‌

    امریکہ اپنے انجام کے قریب:ایک طرف افواج کوشکست تودوسری طرف ملک بحرانوں میں‌

    واشنگٹن:امریکہ اپنے انجام کے قریب:ایک طرف افواج کوشکست تودوسری طرف ملک بحرانوں میں‌ ،اطلاعات کے مطابق کیٹگری 4 شدت کا انتہائی خطرناک طوفان ’آئیڈا‘ امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طوفان آئیڈاکے زیر اثر لوئزیانا میں شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان آئیڈاکے باعث چلنے والی تیز ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث لوئزیانا اور مسی سپی میں تقریبا 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں طوفان آئیڈا کیٹگری 1کے طوفان میں تبدیل ہو گیا جس سے امریکی ریاست میں 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آئیڈا لوئزیانا کے شمالی علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش 3 شہروں میں سیلاب کا بڑا خطرہ ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لوئزیاناکے شہر ہیمنڈ میں شدید بارشیں ریکارڈکی جا چکی ہیں جبکہ ہیمنڈ میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

  • نااہل امریکی فوج اوراس کے جنرلز:جوبائیڈن نے افغانستان میں رسوائی فوج کے کھاتے میں ڈال دی

    نااہل امریکی فوج اوراس کے جنرلز:جوبائیڈن نے افغانستان میں رسوائی فوج کے کھاتے میں ڈال دی

    واشنگٹن: نااہل امریکی فوج اوراس کے جنرلز:جوبائیڈن نے افغانستان میں رسوائی فوج کے کھاتے میں ڈال دی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں جس طرح سپرپاورامریکہ کورسوائی اورذلت آمیزشکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس پرامریکی صدر اورامریکی فوج کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں ،

    ان اختلافات کی وجہ سے امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل میں بدانتظامی اورناکامی کا ملبہ جنرل مارک ملی پرڈال دیا۔

    افغانستان میں‌ امریکی فوج کوذلت آمیز شکست کی وجہ سے اس وقت فوج اورحکومت کے درمیان ایک محاذ آرائی چل رہی ہے ، اس محاذ آرائی میں فوج امریکی صدر کو اس شکست کا ذمہ دارقراردیتی ہے اورامریکی صدر امریکی فوج اورامریکی جرنیلوں کو ذمہ دارقراردے رہےہیں ،

    ان اختلافات کا ااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی فوج نے افغانستان سے پرامن انخلا کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ بگرام ائیربیس بند کرنے کا مشورہ دیاتھا۔ فوج نے انخلا کیلئے بگرام ائیربیس کی بجائےکابل ائیرپورٹ کامشورہ دیاتھا۔

    اُدھر افغانستان سے انخلا کی ڈیڈلائن کا آخری روز قریب آ گیا ہے، امریکا کے 20سالہ افغان مشن کے بعد کل آخری روز ہے۔ 15 روز میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ امریکا جانے والے ایک لاکھ 17 ہزار میں 5400 امریکی شہری شامل ہیں جبکہ 350امریکی اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

    برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ 15ہزار افراد کو افغانستان سے نکال چکاہے، 150شہری پروازیں حاصل نہیں کرسکے۔ پاکستان نے 22 ہزار افراد کو افغانستان سےنکالا ہے۔ اٹلی 5 ہزار 11، جرمنی 5 ہزار 347، آسٹریلیا 4 ہزار ایک سو ، کینیڈا 3 ہزار 700 شہری افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوا ہے۔ فرانس 3 ہزار، نیدرلینڈز ڈھائی ہزار اور سویڈن ایک ہزار شہریوں کو واپس لےگیا۔

  • محکمہ داخلہ کا کراچی و حیدرآباد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    محکمہ داخلہ کا کراچی و حیدرآباد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    محکمہ داخلہ نے کرونا وائرس سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے، جس کے تحت کراچی و حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

    کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن اور ایس او پیز نافذ کررکھی ہیں جس کے تحت ریسٹورنٹس میں انڈور دائنننگ پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے محکمہ داخلہ نے کراچی اور حیدرآباد میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ داخلہ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوتی جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 50 فیصد آؤٹ ڈور اور انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نئے نوٹیفکیشن کےذ ریعے گزشتہ احکامات میں مذکورہ ترمیم کی، جو تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔

  • نجی اسکولوں کا والدین سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مطالبہ

    نجی اسکولوں کا والدین سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مطالبہ

    سندھ کے پرائیویٹ اسکولز سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے طلباء کے والدین سے کووڈ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ طلب کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے والدین اور اساتذہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 30 اگست تک اسکولوں میں جمع کرائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سو فیصد عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے والدین کی ویکسینیشن مکمل کرنے والے اسکولوں کو اگلے پیر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب اسکول انتظامیہ والدین سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 28 اگست تک جمع کرادیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اسکولوں کے عملے اور والدین کوویکسینیشن مکمل کرانے کی غرض سے وقت دینے کے لیے اسکولوں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی تھی۔

    نجی اسکولوں نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ان کے عملے کی صرف 73 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوئی تھی جس کے بعد حکومت اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کرنے اور اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 30 اگست تک اسکول انتظامیہ کو جمع کرانے کے لیے اضافی وقت دے رہی ہے۔

    ڈی جی آف سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منصب حسین صدیقی نے اسکولوں کو اپنے عملے کی سو فیصد ویکسینیشن مکمل کیے بغیر دوبارہ کھولنے سے خبردار کیا۔

    اتوار کے روز محکمہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام تدریسی اور غیر تدریسی، انتظامی عملے کی ویکسینیشن مکمل کی جائے اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہوگا جس سے تھر پارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    ‘کراچی میں بھی یکم تا3ستمبر ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے’۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 45تا50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شہر میں آئندہ 24گھنٹے میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

    کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    شہر میں نکاسی آب کی ابتر صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو خدشہ ہے کہ باران رحمت کہیں زحمت نہ بن جائے۔

  • سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کُھل گئے

    سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کُھل گئے

    سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔اسکول، کالجز اور جامعات میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف ویکسینیشن کراچکا ہوگا۔

    حکام محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق والدین کو بھی ویکسینیشن کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی طبیعت ناساز
    اردو بازار کے کتب فروشوں کے مطابق رواں سال 2021 میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں۔اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے

  • امیرالمومین زندہ ہیں اوربہت جلد افغان عوام کے درمیان ہوں گے :مخلوط تعلیم پرپابندی ہوگی: طالبان

    امیرالمومین زندہ ہیں اوربہت جلد افغان عوام کے درمیان ہوں گے :مخلوط تعلیم پرپابندی ہوگی: طالبان

    کابل: امیرالمومین زندہ ہیں اوربہت جلد افغان عوام کے درمیان ہوں گے :بہنوں اور بیٹیوں کیلئے قابل قبول اور باوقار پالیسی دیں گے،اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ذمہ دار ادارے خواتین اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق بنانے میں مصروف ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کیلئے قابل قبول اور باوقار پالیسی دیں گے، اس حوالے سے تمام فیصلے حکومت کے قیام کے بعد کئے جائیں گے

    ‏ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر المومنین کی وفات کی خبر جھوٹی ہے وہ زندہ ہیں اور اس وقت قندھار کے مقام پر سیاسی و عسکری معاملات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں ان شاء اللہ چند دن بعد منظر عام پر آئیں گے

    ‏”لڑکیاں اور لڑکے اب یونیورسٹیوں میں اکٹھے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گے اور علیحدہ کلاسز میں اسلامی قانون کے مطابق پڑھائی جاری رکھ سکیں گے۔”

    اتوار کو پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے سفری اور کاروباری ضوابط طے نہیں، اس سلسلے میں قیادت تمام پہلوئوں کا خیال رکھے گی۔

    طالبان ترجمان نے کہا کہ نئے نظام کے قیام سے قبل خواتین کی نقل وحرکت پر کسی قسم کا قدغن نہیں ہے، اس وقت تمام افواہوں کو پس پشت ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ادارے خواتین اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کے قیام کے بعد اس ضمن میں تمام فیصلے کئے جائیں گے۔

    ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ‏ملک سے بھاگتے ہوئے اشرف غنی اپنے ساتھ جو پیسہ لیکر گئے ہیں وہ یسہ انکو ہر حال میں واپس کرنا ہوگا

  • پاکستانی ٹی وی چینلزقوم کی تقسیم کاسبب،خیرکم ہی مگرشرغالب:خصوصی رپورٹ

    پاکستانی ٹی وی چینلزقوم کی تقسیم کاسبب،خیرکم ہی مگرشرغالب:خصوصی رپورٹ

    لاہور:پاکستانی ٹی وی چینلزقوم کی تقسیم کاسبب،خیرکم ہی مگرشرغالب:خصوصی رپورٹ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ٹی وی چینلز جس طرح قوم میں تقسیم کا سبب بن رہے ہیں اس پرماہرین بہت زیادہ پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ پاکستانی میڈیا میں خیرنام کی کوئی چیزنہیں البتہ شرضرور غالب ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے ایک خصوصی مشاہدہ کیا اورپاکستانی میڈیا چینلز کی تازہ ترین صورت حال قوم کے سامنے رکھی ہے

     

     

    پی آئی ڈی ای نے اس حوالے سے ملک بھر سے بہت سا ڈیٹا اکٹھا کیا اورپھراس کو اپنے چاہنے والوں تک پیش کیا ،

    پی آئی ڈی ای کا دعویٰ ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹی وی چینلز جسے میڈیا چینلز بھی کہا جاتا ہے اوراس میں سوشل میڈیا بھی شامل ہے اس حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں‌کہاگیا ہےکہ اس وقت 73 فیصد پاکستانی ٹی وی چینلز پرسیاسی اورغیرذمہ دار مہمانوں کو بٹھایا جاتا اورویوز کے چکروں میں کسی قسم کے میرٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا

    پی آئی ڈی ای کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان سیاسی مہمانوں‌ اورمیزبانوں کا جومدعٰا ہے وہ سراسر سیاسی اورمتنازعہ ہے جسے کوئی بھی قبول کرنے کےلیے تیار نہیں ہے

    پی آئی ڈی ای نے ملک بھر سے اکھٹے ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق لکھا ہےکہ صرف 22 فیصد آزاد تجزیہ نگار ہیں جبکہ صرف پانچ فیصدماہرین کو بلایا جاتا ہے

    پی آئی ڈی ای کا کہنا ہے کہ اگریہی صورت حال رہی تو پھرپاکستانیوں کوخیرنہیں بلکہ شرملے گی جس کے منفی اثرات سے کوئی ناواقف نہیں ہے

    ادارے کا کہنا ہے کہ اگرپاکستان میں میڈیا میں ترقی مقصود ہے توپھرپروفیشنل ، ماہرین کوموقع دیا جائے تاکہ حالات بہتر ہوں

  • پی ڈی ایم کے بےموسمی جلسے کورونا پھیلاؤ کا باعث بنیں گے

    پی ڈی ایم کے بےموسمی جلسے کورونا پھیلاؤ کا باعث بنیں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسوں سےحکومت کوکوئی تشویش ‏نہیں، اپوزیشن بےوقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔

    ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسے کورونا ‏پھیلاؤ کا باعث بنیں گے اپوزیشن وباکاپھیلاؤ کم ہونےپراپنےجلسوں کاشوق پورا کرے 3سال میں پی ڈی ایم کی ‏تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلناچاہتی ہےتوشوق پورا کر لے ماضی کی طرح اب بھی ‏ناکامی ان کا مقدرہوگی جولوگ عمران خان سےاستعفیٰ لینےنکلےتھےوہ کہاں گئے پی ڈی ایم عملاًختم ہوچکی ‏ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری ہے ترقی کا سفراپوزیشن ‏کے شورشرابے سے رک نہیں سکتا اپوزیشن کےپاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ‏ایجنڈے پرعمل پیراہے اس کےبرعکس وزیراعظم کےپاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے آئندہ اقتداربھی تحریک ‏انصاف کا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اس ضمن میں اندرونی ‏و بیرونی کسی قسم کادباؤقبول نہیں وزیراعظم لٹیروں کومعافی دیدیں تواپوزیشن کیلئےحکومت اچھی ہو جائے ‏گی.

    روایت بن چکی ہےکہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادیں بناؤ اب ایسانہیں ہوگاکہ قومی خزانہ لوٹ ‏کربیرون ملک فرار ہو جاؤ، وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں جس نےملک لوٹااس کوجواب دیناہوگا۔

  • وفاق کی ذمہ داری ہے وہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرے

    وفاق کی ذمہ داری ہے وہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرے

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے مختلف منصوبوں کی مد میں دو ہزار ارب روپے درکار ہیں، سندھ حکومت کے پاس اتنی رقم نہیں، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ سندھ میں منصوبوں پر عمل درآمد کرے۔

    یہ بات انہوں نے احسن آباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں کہی۔ کھلی کچہری میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ، شہلا رضا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پی پی کے دیگر ارکان اسمبلی موجود تھے۔ وزیر اعلی نے شکایات سنیں اور موقع پر ہی ازالے کے احکامات جاری کیے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے مختلف منصوبوں کے لیے دو ہزار ارب روپے درکار ہیں، سندھ حکومت کے پاس اتنی رقم وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ سندھ میں منصوبوں پر عمل درآمد کرے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں فلائی اوورز اور انڈر پاسز تعمیر کروائے ہیں، سڑکوں کی حالت زار بہتر کی ہے، قومی شاہراہ پر تعمیری کام کروائے ہیں جب کہ لیاری میں سوک سینٹر بنایا جائے گا، کورنگی میں پل بنا رہے ہیں، کراچی میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سے حساب مانگنے والے سندھ حکومت کی طرف سے وفاق کو دیے جانے والے پیسوں کا حساب دیں، ہم حساب عوام کو دیں گے، چور دروازے سے آنے والوں کو جواب دہ نہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی ہے لیکن پانی کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے، سندھ کو پینے کے پانی سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، سندھ حکومت کو عوامی مسائل کا اندازہ ہے، ہم کولیکٹیو نہیں ہیں، مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے تباہی مچانے والوں نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا ہوا ہے، وفاقی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، مہنگائی عروج پر ہے اور یہ جشن منا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عمل کی بجائے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا، اسٹیل ملز سے لوگوں کو نکالا، 11 وفاقی محکموں سے ہزاروں افراد کو بے روزگار کردیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈرز نے اپنے رہنماؤں کو بری زبان سکھانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، مجھ سے بدزبانی نہیں ہوتی، صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا، ہم انسان ہیں، غلطیاں ہو سکتی ہیں، ہماری جڑیں عوام میں ہیں،عوام کی بہبود کے لیے اقدامات کرے رہیں گے۔

    دریں اثنا وزیراعلی سندھ کی کھلی کچہری ہڑبونگ کا شکار ہوکررہ گئی، شکایات پیش کرنے والے آپے سے باہر ہوگئے، ایم ڈی اے کے خلاف بینرز اٹھائے مظاہرین نے لینڈ مافیا اور ان کے آلہ کار سرکاری افسران اور عملے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز پہنچ گئی، افراتفری کے بعد کھلی کچہری ختم کردی گئی۔

    بعد ازاں وزیراعلی اسی ہڑبونگ میں چلے گئے، اس موقع پر کوویڈ 19 کی ایس او پیز کے دھجیاں بکھیر دی گئیں، دھکم بازی کے دوران بھی جیالے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے۔