Baaghi TV

Author: +9251

  • شہراقتداراسلام آباد سے محبت:مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا

    شہراقتداراسلام آباد سے محبت:مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا

    کراچی: شہراقتداراسلام آباد سے محبت:مولانا فضل الرحمن نے مارچ کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں چلیں گے، ہم تھکے نہیں، اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

    کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو ہے جبکہ معیشت جمود کا شکار ہے۔ دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا، ایسے حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا۔ ملک میں لوگوں کو چینی اور آٹا نہیں مل رہا۔ ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں، حکومت انتخابی اصلاحات کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے، انہوں نے آئندہ الیکشن میں بھی دھاندلی کا سوچا ہے۔

    جلسہ عام سے خطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جعلی حکمرانوں کے تین سالوں میں پاکستانی ریاست کوغیرمحفوظ ریاست بنادیا ہے اور موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی قوم کوغیرمحفوظ قوم بنادیا ہے، آج دنیا آگے بڑھ رہی لیکن پاکستان پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔

    ان کا کہنا تھاکہ محرم کا مہینہ یہی بتاتا ہے کہ یزید کے ہاتھوں پربیعت نہیں کرنی، یہ ناجائزحکومت ہے اس کوکوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کوکہاں پہنچادیا ہے؟ لوگوں اٹھو،انقلاب لاؤ، انقلاب کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔سربراہ اتحاد نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا اور کہا کہ اب صرف جلسے نہیں ہوں گے بلکہ روڈ کاروان بھی چلیں گے۔

  • لیسکولاہوریوں سےدشمنی پراُترآیا:مقام شرم ہےاگرکچھ حیا  باقی:مبشرلقمان شہریوں کوتکلیف میں نہ دیکھ سکے

    لیسکولاہوریوں سےدشمنی پراُترآیا:مقام شرم ہےاگرکچھ حیا باقی:مبشرلقمان شہریوں کوتکلیف میں نہ دیکھ سکے

    لاہور:لیسکو لاہوریوں سے دشمنی پراُترآیا:مقام شرم ہے اگرکچھ حیاباقی ہو:مبشرلقمان شہریوں کوتکلیف میں دیکھ کردُکھی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق جیسے جسیے لاہورمیں گرمی اورحبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے ویسے ویسے لیسکو شہریوں سے دشمنی پراُتر آئی ہے

    ذرائع کے مطابق لاہوریوں کے ساتھ جواس وقت ظلم اوران کو جان بوجھ کرپریشان کیا جارہاہے ، شہریوں‌کی یہ پریشانی دیکھ کرسینیرصحافی مبشرلقمان بھی جزباتی ہوگئے ہیں ،

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ بڑے شرم کا مقام ہے کہ بجلی ہوتے ہوئے پھرجان بوجھ کرلوگوں کو بجلی سے محروم کردینا کوئی اچھی بات نہیں ہے

    سینئرصحافی کا کہنا تھا کہ جس طرح لیسکو کا اپنے شہریوں سے رویہ ہے اس سے توصاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ادارہ جان بوجھ کربے بس لوگوں سے دشمنی پراُترآیا ہے اورایک خاص ایجنڈے پرہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ لاہور جیسے بڑے شہرمیں عوام الناس کی تکلیف دیکھ کوبہت پریشان ہوئے ہیں کہ اس قدربے حسی ہے اس محکمے کی جسے عوام اپنے خون پسینے کی کمائی دے کرپال رہ ہیں

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اتوارکے دن جس دن چھٹی ہوتی ہے لیسکونے سب کی خوشیاں‌چھین لیں ، وہ کہتےہیں کہ یہ مقام شرم ہے اورکچھ حیاباقی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے علم آیا ہے کہ عوام الناس نے جب بھی واپڈا والوں سے پوچھا کہ بجلی کب آرہی ہے توبس ایک ہی جواب ملتا رہا کہ ابھی آرہی ہے اورابھی آنے والی کبھی وقت پرنہیں آئی اورلوگ رسوا ہوتےرہے

  • جیسی کرنی ویسی بھرنی :عمران خان کویوٹرن کاطعنہ دینے والے مفتاح اسماعیل نے تاریخی یوٹرن لے لیا

    جیسی کرنی ویسی بھرنی :عمران خان کویوٹرن کاطعنہ دینے والے مفتاح اسماعیل نے تاریخی یوٹرن لے لیا

    کراچی:جیسی کرنی ویسی بھرنی :عمران خان کویوٹرن کاطعنہ دینے والے مفتاح اسماعیل نے تاریخی یوٹرن لے لیا ، اطلاعات کے مطابق ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے ایسا یوٹرن لیا ہےکہ ن لیگی خود یہ دیکھ کرشرمندہ ہوگئے

    اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے کراچی دفتر پر ہونے والے کارکنان کے حملے اور تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات رکھنے والے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آج کراچی کے نجی ہوٹل میں مفتاح اسماعیل کو طلب کیا اور اُن سے تفصیلی ملاقات کی۔

    مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف سے ملاقات میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بیان کیں‌اور ایکشن نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ انہوں نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ ’آپ نے کمیٹی سے تین دن میں رپورٹ مانگی تھی اس پر بھی کچھ نہیں کیا گیا‘۔

    مفتاح اسماعیل نے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ ہاؤس پر حملے، قیادت سے بدتمیزی کرنے والے کارکنان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    شہباز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’پارٹی سے استعفی تو انہوں نے دیا ہی نہیں ، اس پران کے پہلے اورآج کےبیان پرسخت تنقید ہورہی ہے اورکہا جارہا ہےکہ عمران خان کویوٹرن کے طعنے دینے والے مفتاح اسمٰعیل اورن لیگ میں‌ایسے ایسے یوٹرن لیے جارہے ہیں‌کہ اب خود ن لیگی یہ ٹرن دیکھ دیکھ کرپریشان ہونے لگے ہیں‌

  • سلیکٹڈ وزیراعظم نے کراچی کے لیےصرف 1100 ارب دیئے:شہبازشریف

    سلیکٹڈ وزیراعظم نے کراچی کے لیےصرف 1100 ارب دیئے:شہبازشریف

    کراچی :سلیکٹڈ وزیراعظم نے کراچی کے لیےصرف 1100 ارب دیئے:شہبازشریف عمران خان پربرس پڑے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں برسوں سے جاری بدامنی اور بھتہ خوری کو ختم کرکے شہر کا امن بحال کیا۔

    کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے رہنماؤں نے وہاں کی محرومیوں کی بات کی، اس پر پی ڈی ایم اور ہمارے قائد نواز شریف اور ن لیگ ان کے ساتھ ان کے معاشی، سماجی اور قانونی حقوق دلانے کے لیےساتھ دے گی اور کھڑی ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعطم عمران خان جب 2019 میں کراچی آئے تو 162 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا تھا اور پھر 2020 میں جب شدید بارشیں ہوئیں اور سیلاب آگیا تھا تو پھر عمران خان نے 1100 ارب روپے بڑا پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول بھٹو نے بتایا کہ اس 1100 ارب کے منصوبے میں حکومت سندھ نے خطیر رقم لگایا ہے لیکن عمران خان نے سندھ اور کراچی کی محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے اور جھوٹے وعدوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا جب نوازشریف کے دور میں اس شہر میں بھتہ خوری عروج پر تھی، بند بوری پر لاشیں ملتی تھیں، پرچیاں جاتی تھیں کہ کروڑوں روپے فلاں کو دے دو، خوف کا ماحول تھا اور لوگ پنجاب منتقل ہونا شروع ہوئے اور کاروباری لوگوں نے اپنے خاندان دبئی منتقل ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ پھر نواز شریف نے شہر اور ملک کے اندر تمام اداروں، یہاں کی حکومت کے ساتھ مل کر اور کاروبارحضرات کے مشورے کے ساتھ ایک مربوط منصوبہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھر آپ نے دیکھا کراچی میں امن و امان کی جو تباہ حال صورت حال تھی، اس کو نواز شریف نے وہ امن واپس لوٹایا اور وہ خاندان واپس کراچی آگئے اور آج کراچی میں بھتہ خوری کا خاتمہ ہوچکا ہے، بند بوریوں میں لاشیں اب نہیں آتیں۔

  • خطے میں دہشت گردی کا ذمہ داربھارت:دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئے:دفترخارجہ

    خطے میں دہشت گردی کا ذمہ داربھارت:دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئے:دفترخارجہ

    اسلام آباد:خطے میں دہشت گردی کا ذمہ داربھارت:دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئے:بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئے:دنیا سخت ایکشن لے:اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کئے ہیں، بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔صرف اس سال بھارت جوہر ٹاؤن لاہوراور داسو میں چینی اور پاکستانی کارکنوں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں حکمراں بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے۔وہ نظریاتی اور سیاسی فائدہ کے لیے پاکستان کو جھوٹی پروپیگنڈا مہمات سے نشانہ بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں بھارت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس اور خام خیال مہم جوئی نے اسے بری طرح بے نقاب کیا کہ اس میں جھوٹ گھڑنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔پاکستان نے مضبوط انداز میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ فروری 2021 میں 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے ہم نے یہ ظاہر کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو غیر ذمہ دارانہ بھارتی رویے کے باوجود خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کے باوجود پاکستان کسی بھی جارحانہ بھارتی منصوبے کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

  • سگریٹ نوشی سے ہونے والی جان لیوا بیماریاں تحریر فضل عباس

    سگریٹ نوشی سے ہونے والی جان لیوا بیماریاں تحریر فضل عباس

    کسی بھی چیز کی زیادتی کو اسکی عادت ہو جانے کو نشے کا نام دیا جاتا ہے ،پھر وہ نشہ وہ عادت چاہے کسی چیز کی ہو یا انسان کی آپکو تباہی کے دہانے تک لے جاتی ہے جہاں آپ اپنی زندگی اور اپنے سے جڑے لوگوں کیلیے صرف باعث تکلیف بن کر رہ جاتے ہیں
    یوں تو بہت سے نشے ہیں لیکن سب سے سستہ اور نوجوان نسل میں برقی رفتار سے پھیلتا ہوا نشہ سگریٹ نوشی ہے
    سگریٹ نوشی دو طرح کی ہوتی ہے
    ایکٹو سموکنگ، جس میں کوئی بھی شخص براہ راست سگریٹ نوشی کرتا ہے اور اس زہریلے دھویں زہریلے مواد کے ساتھ اپنی رگوں میں اتار کر لمحہ لمحہ موت کو قریب کرتا ہے۔
    اور
    پیسو سموکنگ ،جس میں آپ بذات خود سگریٹ نوشی نہیں کرتے لیکن آپ کے ارد گرد موجود سگریٹ نوشوں کے سگریٹ کا دھواں ہوا میں شامل ہوکر آپکے پھیپھڑوں تک جاتا ہے۔
    سگریٹ نوشی نا صرف ہمیں معاشرتی طور پر تباہ و برباد کرتی ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی بری طرح اثر انداز ہوتی ہے ، اور جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتی ہے، جن میں مبتلا ہو کر ہر سال لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔
    سگریٹ نوشی سے ہونے والی دس بڑی بیماریاں اور ان کے جسم انسانی پر اثرات درج زیل ہیں

    1 پھیپھڑوں کا کینسر
    ہر سال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث موت کا شکار ہونے والے دس لاکھ افراد میں سے %85 ایسے لوگ ہیں جن میں کینسر کا سبب سگریٹ نوشی ہے ۔
    سگریٹ میں موجود زہریلے مرکبات سانس کی نالی سے ہوتے ہوئے پیپھڑوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور خلیات کو تباہ کرتے ہیں ۔ مرض کے ابتدائی دور میں اسکی علامات ظاہر نہیں ہوتی عموما اس کی تشخیص آخری مراحل میں ہوتی ہے ۔اسکی عام علامات میں ،مسلسل کھانسی ،کھانسی کے دوران منہ سے خون کا آنا،سانس لینے میں رکاوٹ ،سینے کی تکلیف ،اور سر درد وغیرہ شامل ہیں
    بر وقت ڈاکٹر سے رجوع،سگریٹ نوشی کا بائیکاٹ ،مکمل احتیاط اور علاج کے زریعے اس بیماری سے چھٹکارہ ممکن ہے
    2. (دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری) COPD
    ایک رکاوٹ پھیپھڑوں کی بیماری ہے جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ سنگین طویل مدتی معذوری اور ابتدائی موت کا سبب بنتا ہے۔ سی او پی ڈی تھکاوٹ سے شروع ہوتی ہے اور، پھر خراب ہوتی جاتی ہے ، یہاں تک کہ سیڑھیوں کے مختصر سیٹ پر چڑھنا یا پیدل چلنا ناممکن ہے۔ یہ لوگوں کو ان کے گھروں میں قید کردیتی ہے ، اپنی پسند کی چیزیں کرنے یا دوستوں کو دیکھنے سے قاصر ہے۔ تمام سی او پی ڈی کا تقریبا 80 فیصد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    3۔دل کی بیماری
    تمباکو نوشی آپ کے جسم کے تقریبا ہر عضو کو نقصان پہنچاتی ہے ، بشمول آپ کے دل۔ تمباکو نوشی آپ کی شریانوں میں رکاوٹ اور تنگی کا سبب بن سکتی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ آپ کے دل میں خون اور آکسیجن کا بہاؤ کم ہے۔ جب امریکہ میں سگریٹ کا استعمال کم ہوا تو دل کی بیماریوں کی شرح بھی کم ہوئی۔ پھر بھی ، دل کی بیماری امریکہ میں موت کی پہلی وجہ بنی ہوئی ہے۔

    4.دمہ/ استھما
    دمہ پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری ہے جو آپ کے پھیپھڑوں سے ہوا کو باہر سے اندر اوراندر سے باہر منتقل کرنا مشکل بناتی ہے – دوسری صورت میں اسے "سانس لینے” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ چونکہ سگریٹ کا دھواں ہوا کے راستوں کو پریشان کرتا ہے ، یہ اچانک اور شدید دمہ کے حملوں کو متحرک کرسکتا ہے۔ دمہ ایک سنگین صحت کی حالت ہے۔ تمباکو نوشی اسے مزید خراب کرتی ہے۔

    5۔زیابیطس
    اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 30 سے ​​40 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں ، تمباکو نوشی ذیابیطس کی تشخیص کے بعد پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھاتا ہے ، جیسے دل اور گردے کی بیماری ، ٹانگوں اور پیروں میں خون کا ناقص بہاؤ (جو کہ انفیکشن اور ممکنہ کٹائی کا باعث بنتا ہے) ، اندھا پن اور اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    6۔اسٹروک
    چونکہ تمباکو نوشی آپ کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے ، اس لیے یہ فالج کا باعث بن سکتی ہے۔ فالج اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے دماغ کو خون کی فراہمی عارضی طور پر بند ہو جائے۔ دماغ کے خلیات آکسیجن سے محروم ہوتے ہیں اور مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ فالج ، دماغی فعل میں تبدیلی اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔ اسٹروک ریاست ہائے متحدہ میں موت کی پانچویں اہم وجہ اور بالغ معذوری کی ایک اہم وجہ ہے۔

    7۔اندھا پن ، موتیابند اور عمر سے متعلقہ میکولر انحطاط۔

    تمباکو نوشی آپ کو اندھا کر سکتی ہے۔ یہ آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی ضائع ہو سکتی ہے۔ عمر سے متعلق میکولر انحطاط تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ 65 اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    8۔خواتین میں تولیدی اثرات۔

    تمباکو نوشی عورتوں میں ایکٹوپک حمل کا سبب بن سکتی ہے ، جو اس وقت ہوتا ہے جب ایک فرٹیلائزڈ انڈا بچہ دانی کے علاوہ کسی اور جگہ لگاتا ہے۔ انڈا زندہ نہیں رہ سکتا اور اگر علاج نہ کیا گیا تو ماں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ تمباکو نوشی بھی زرخیزی کو کم کرنے کا سبب بنتی ہے ، اس کا مطلب حاملہ ہونا زیادہ مشکل بناتا ہے۔

    9۔قبل از وقت ، کم پیدائشی وزن والے بچے۔
    تمباکو نوشی کے اثرات نہ صرف ماں کی صحت پر بلکہ اس کے بچے پر بھی پڑتے ہیں۔ حاملہ ہونے کے دوران تمباکو نوشی سے بچے وقت سے پہلے اور کم پیدائشی وزن کے ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں۔ بہت جلد یا بہت چھوٹے پیدا ہونے والے بچوں میں صحت کی پیچیدگیوں اور یہاں تک کہ موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    10. کینسر کی 10 سے زائد دیگر اقسام بشمول بڑی آنت ، گریوا ، جگر ، معدہ اور لبلبے کا کینسر

    بنیادی طور پر ، تمام کینسر۔ کینسر کے مریضوں اور زندہ بچ جانے والے دونوں کے لیے ، سگریٹ نوشی کرنے والوں میں دوسرا پرائمری کینسر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اور اب ہم جان چکے ہیں کہ تمباکو نوشی کم از کم ایک درجن کینسر کا سبب بنتی ہے ، بشمول جگر اور کولوریکٹل ، اور پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں کی بقا کی شرح کو کم کرتی ہے۔
    لہذا حکومت اور ہر ایک شخص تمباکو نوشی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

  • ویت نام کی شکست بھی جوبائیڈن کی وجہ سے ہوئی اوراب افغانستان میں رسوائی کے ذمہ دار بھی جوبائیڈن

    ویت نام کی شکست بھی جوبائیڈن کی وجہ سے ہوئی اوراب افغانستان میں رسوائی کے ذمہ دار بھی جوبائیڈن

    واشنگٹن:ویت نام کی شکست بھی جوبائیڈن کی وجہ سے ہوئی اوراب افغانستان میں رسوائی کے ذمہ دار بھی جوبائیڈن،اطلاعات کے مطابق آج کل امریکی میڈیا اوردانشور افغانستان میں امریکہ کوہونے والی شکست کے ذمہ دارموجودہ صدرجوبائیڈن کوذمہ دار قرارددے رہے ہیں

    اس حوالےسے امریکی میڈیا اس وقت ایسی بحث سے بھرا پڑا ہے جس میں سابق امریکی صدر 70 کی دہائی کے امریکی صدر گیرلڈ فورڈ کے بیانات کا حوالہ دے کریہ ثابت کیا جارہاہے کہ موجودہ امریکی صدر جوکہ 1975 میں امریکی سینیٹرتھے ، امریکہ کی ویتنام جنگ میں شکست کا ذمہ دارہیں اورآج افغانستان میں جورسوائی ہوئی ہے اس کے ذمہ داربھی وہی ہیں

    اس حوالے سے کچھ وجوہات بیان کی جارہی ہیں جس کےمطابق کہا جارہا ہےکہ 46 سال قبل جب موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن ایک امریکی سینٹر تھے تواس وقت جوبائیڈن نے ویتنام کے خلاف لڑنے والے امریکی فوجیوں کےلیے ملٹری فنڈنگ جاری کرنے والے بل کومسترد کردیا تھا

    اس حوالے سے کچھ حقائق اس طرح بھی بیان کیے جاتے ہیں‌

    کہا جارہاہے کہ اگر امریکی کانگریس نے صدر فورڈ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے 722 ملین ڈالر بھی دیے ہوتے توشاید ویت نام میں امریکی فوج کوشکست نہ ہوتی

    مزےکی بات یہ ہےکہ اس وقت سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ڈیموکریٹس ہی نہیں صدر جیرالڈ فورڈ سے ملاقات کی۔ان ملاقات کرنے والوں میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی تھے جواس وقت سینیٹر تھے ، اس ملاقات میں جوبائیڈن نے اس وقت کے امریکی صدر گیرلڈ فورڈ کی طرف سے فوج کو ملنے والی اضافی رقم کی مخالفت کی تھی

    کہا جاتا ہے کہ جو بائیڈن اس وقت پہلی مدت کے سینیٹر تھے اور فنڈنگ کی درخواست کے خلاف ووٹ دینے والے 16 سینیٹروں میں شامل تھے

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے فنڈنگ کی منظوری دی لیکن اسے ایوان نمائندگان نے مسترد کردیا جس کا سہرا جوبائیڈن کے سر پر ہے

    اب افغانستان سے جس طرح امریکہ کوشکست ہوئی اس کے ذمہ دار بھی جوبائیڈن کوقراردیا جارہا ہے اوراس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ جوبائیڈن نے امریکی فوج کے لیے اضافی بھاری رقوم کی فراہمی پراعتراض کیا تھا ،

    یہی وجہ ہےکہ ماہرین اورتجزیہ نگاروں کا اتفاق ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تاریخ میں امریکہ کوہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں پہلی بڑی شکست ویتنام کی جنگ اوراب افغانستان سے رسوائی کے ساتھ پسپائی کی صورت میں ملی ہے

  • پاک افغان بارڈرپرسرحد پارسےفائرنگ، پاک فوج کے2 جوان شہید:3دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان بارڈرپرسرحد پارسےفائرنگ، پاک فوج کے2 جوان شہید:3دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: پاک افغان بارڈرپرسرحد پارسےفائرنگ، پاک فوج کے2 جوان شہید:3دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق باجوڑ ڈسٹرکٹ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان وطن کی خاطر شہید ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بین الاقوامی بارڈر پر قائم پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔

    پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ 28 سالہ شہید سپاہی جمال مردان جبکہ 21 سالہ شہید سپاہی ایاز چترال کے رہائشی تھے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی افغان بارڈر سے پاک فوج کی چوکی پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا

  • پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے:یوسف رضا گیلانی

    پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے:یوسف رضا گیلانی

    ملتان: پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے،سابق وزیراعظم اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے طالبان سے مشروط مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہمیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’طالبان مثبت انداز میں بات کریں تو ہمیں اُن سے مذاکرات کرنا چاہیں‘۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ایک تضاد تھا کہ اسمبلیوں سے استعفےدیں جبکہ ہم کہتے تھے پارلیمنٹ میں اور باہربھی عوام کےحقوق کی بات کریں۔

     

     

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پارٹی کی سی ای سی کمیٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس پر ہم نے واضح اعلان کر کے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں‘۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’ہمارامنشور ہے کہ خواتین ،اقلیتیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہوناچاہیئے‘۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کسی چور دروازےسے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے کیونکہ پی پی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے‘۔

  • ایئرسیال کی پروازیں اچانک کینسل کردی گئیں‌

    ایئرسیال کی پروازیں اچانک کینسل کردی گئیں‌

    لاہور:ایئرسیال کی پروازیں اچانک کینسل کردی گئیں‌،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں نئی متعارف ہونے والی ایئرکمپنی ایئرسیال کی کراچی سے لاہور اورکراچی سے پشاور کےلیے اڑنے والی پروازیں اچانک کینسل کردی گئیں‌

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ دونوں پروازیں بعض ناگزیروجوہات کی بنا پرکینسل کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،

     

     

    ادھر اس حوالے سے جب ایئرسیال سے رابطہ کیا گیا تو کمپنی کی طرف سے کینسل کرنے کی وجوہات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں

    یاد رہےکہ ایئرسیال نے پاکستان سے نئے فضائی سفرفراہم کرنے کا اغازکیا ہے اوراس ادارے کوابتدا ہی سےمشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا ہے

    یاد رہےکہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شروع کی گئی .لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

    180مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی ​​نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    نجی ملکیت والی ایئر لائن کو 2017 میں ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت مل گئی تھی، یہ غیر ملکی مقامات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔