Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ کی تباہی کا عمران خان ذمہ دار ہے :بلاول بھٹو

    سندھ کی تباہی کا عمران خان ذمہ دار ہے :بلاول بھٹو

    خیرپور:سندھ کی تباہی کا عمران خان ذمہ دار ہے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تین سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ضلع خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی میں واقع وسان ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ موجودہ حکومت سلیکٹڈ، اور نالائق ہے۔ عمران خان 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے ہر صوبے پر ڈاکا ڈالا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا۔ پاکستان سٹیل ملز بند کرکے لوگوں کو بےروزگار کر دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ گھر بنانے کے بجائے لوگوں سے چھتیں چھینی جا رہی ہیں۔

  • طالبان کےامیرملا ہیبت اللہ کی قندھارمیں پچھلے چاردن سے کیا کررہےہیں؟اہم خبرآگئی

    طالبان کےامیرملا ہیبت اللہ کی قندھارمیں پچھلے چاردن سے کیا کررہےہیں؟اہم خبرآگئی

    قندھار: طالبان کےامیرملا ہیبت اللہ کی قندھارمیں پچھلے چاردن سے کیا کررہےہیں؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت افغانستان میں حکومت سازی کے لیے دن رات مشاورت جاری ہے اوراس حوالے سے یہ معلوم ہو اہےکہ افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ افغانستان پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے زیر قیادت افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کیلئے مشاورت جاری ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخونزادہ چار روز سے قندھار میں مستقبل کے نظام پر مشاورت کر رہے ہیں۔ افغان میڈیا طالبان کے اہم رہنماؤں سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو جاری ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکی افواج کے انخلا کے بعد مکمل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں افغان ترجمان ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئے سیٹ اپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی افواج کے انخلا کے بعد مکمل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل سے افغان کرنسی کی قدر میں بہتری ہو گئی اور معاشی افراتفری کم ہو جائے گی۔

    ادھر کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ جنگ ختم ہو لیکن اب ان کا ایجنڈا ناکام ہو گیا ہے۔ افغان عوام چاہتی تھی کہ غیر ملکی قوتیں یہاں سے چلی جائیں، اب ایسا ہو گیا ہے۔

    گلبدین حکمت یار نے کہا کہ طالبان خواتین کو ناصرف حقوق دیں گے بلکہ ان کا تحفظ بھی کریں گے۔ انہوں نے بھی طالبان کو مشورہ دیا کہ خواتین کو شریعت کی رو سے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد طلب کر لی ہے۔ عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن پاکستان سے کرے گا۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانا منع ہوگا۔ عالمی ادارہ خوراک کو فیس ادا کرنی ہوگی۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو افراد پر مشتمل پرواز اسلام آباد سے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہوگی۔ ایم 18 ہیلی کاپٹر کے ذریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے۔

  • امریکی صدرجوبائیڈن کی پشین گوئی حقیقت بن گئی:کابل ایئرپورٹ پرپھردھماکے

    امریکی صدرجوبائیڈن کی پشین گوئی حقیقت بن گئی:کابل ایئرپورٹ پرپھردھماکے

    کابل:امریکی صدرجوبائیڈن کی پشین گوئی حقیقت بن گئی:کابل ایئرپورٹ پرپھردھماکے ,اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ۔

     

    https://twitter.com/OFehrMedia/status/1431961934392344588

    افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کےمقام سے دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے۔

     

     

    خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

     

     

    گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔

     

    امریکی صدرجوبائیڈن کے خدشے کے بعد یہی خوف سب پرطاری تھا کہ کسی بھی وقت کوئی بم دھماکہ ہوسکتا ہے اورپھرابھی تھوڑی دیرپہلے جوبائیڈن کی پشین گوئی سچ ثابت ہوئی

  • گزشتہ 6 سالوں میں گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس :بھارت 26 درجے نیچے آگرا

    گزشتہ 6 سالوں میں گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس :بھارت 26 درجے نیچے آگرا

    نئی دہلی : گزشتہ 6 سالوں میں گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس :بھارت 26 درجے نیچے آگرا ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں بھارت کی گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں 26 درجے تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔

    اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں بھارت 27 ویں سے 53 ویں درجے پر پہنچ گیا، فریڈم ہاؤس کی مارچ میں جاری کردہ رپورٹ میں بھارت ’’جمہوری آزاد‘‘ ملک کے اسٹیٹس سے ’’جزوی آزاد‘‘ اسٹیٹس پر اکواڈور، موزمبیق اور سربیا کے ساتھ آن کھڑا ہوا ہے۔

    ہندو قومیت بھارتی جمہوریت کا محور بن گئی جب کہ عیسائیوں، مسلمانوں اور دوسری قومیتوں کا مودی کی مخصوص ہندو جمہوریت سے اعتبار اٹھنے لگا ہے، آر ایس ایس نے تمام سرکاری مشینری کو ہائی جیک کرلیا ہے اور مودی سرکار کے فیصلے آر ایس ایس نظریئے کے تابع ہوگئے ہیں۔

    آر ایس ایس مائنڈ سیٹ بھارتی جمہوری تشخص کیلئے زہر قاتل ثابت ہونے لگا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آر ایس ایس کی انتہا پسند کاروائیوں میں ڈھال بن گئے ہیں جس کی وجہ سے مودی کی نام نہاد جمہوریت نے بھارتی سیکولر تشخص، مذہبی رواداری، معاشی اور سماجی اقدار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور بھارت کا اپنی انتہاپسند جمہوریت کے ذریعے اقوام عالم میں تشخص برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آنے کی اجازت کس نے دی:اہم خبرآگئی

    اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آنے کی اجازت کس نے دی:اہم خبرآگئی

    اسلام آباد :اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آنے کی اجازت کس نے دی:اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے فضائی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اوراس سلسلے میں‌ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی میں شامل ملکوں سے آنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آمد کی اجازت دے دی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری این او سی کے تحت یو این امن مشن کے پانچ مسافر قطر ایئر ویز کی پروازوں میں آج بینکاک سے اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان سے اگلے سفر کے لیے پرواز کی تبدیلی یا منسوخی کی صورت میں یہ منظوری 15 دن کے لئے ہے۔

    پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی لازمی ہو گا، 7سے 10 روز کے لئے قرنطینہ بھی کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کے وفد کو پاکستان میں کوویڈ پروٹوکولز پر عمل کرنا لازم ہوگا، پاکستان آمد پر رییڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، وفد کے ارکان کا تعلق امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ،سوئیڈن اور تھائی لینڈ سے ہے۔

  • یمن کے فوجی اڈے اورسعودی عرب کے شہرخمیس پرحملہ:صورتحال بگڑگئی

    یمن کے فوجی اڈے اورسعودی عرب کے شہرخمیس پرحملہ:صورتحال بگڑگئی

    صنعا: یمن کے فوجی اڈے اورسعودی عرب کے شہرخمیس پرحملہ:صورتحال بگڑگئی ،اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے یمن کے صوبے لحج میں فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔

    یمنی فوج کے ترجمان محمد النقیب کے مطابق فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں حکومت کے حمایتی تقریباً 30 سے 40 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 60 ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں یا نہیں۔طبی ذرائع نے بتایا کہ الاناد ائیر بیس پر حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو صوبے کے مرکزی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یمنی افواج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ حوثی باغیوں نے کیا تاہم حوثی باغیوں نے حملے سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

    ادھرذرائع کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے.

     

     

    اگرچہ یمنی فوج نے اب تک اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے جو خمیس مشیط علاقے پر پرواز کررہا تھا.

  • امریکاافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کرے گا   :گلبدین حکمت یارکی پاکستانی صحافیوں سےگفتگو

    امریکاافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کرے گا :گلبدین حکمت یارکی پاکستانی صحافیوں سےگفتگو

    کابل: ’متفقہ حکومت بنالیں تو بھی امریکا اور اتحادی قبول نہیں کریں گے‘:گلبدین حکمت یارکی پاکستانی صحافیوں سے گفتگو ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ اگر ہم مل کر حکومت بنائیں تو بھی امریکا اور اس کے اتحادی افغان حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

    کابل میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعد حکومت کے قیام کے لیے مشاورت ہو گی، کونسل بنائی گئی تھی وہ طالبان سے نئی حکومت کے قیام پر بات کرے گی، کونسل نے طالبان کو ایک عبوری حکومت کے قیام کا مشورہ دیا تھا، اسی مشورے کے تحت اب اداروں کے عبوری سربراہ بنائے جا رہے ہیں۔

    پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ طالبان کی حکومت چلے، ہمارا مشورہ ہے کہ افغان عوام مل کر نئی حکومت کے لیے اتفاق قائم کریں۔

    کابل ائیر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم افغانستان کا کہنا تھا ائیرپورٹ کی سکیورٹی ایسے ملک کو دی جائے جو ہمارے ملک کے بارے میں غلط عزائم نہ رکھتا ہو۔

    بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک سابق بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ بھارت احمد شاہ مسعود کو پیسے دے اور سپورٹ کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن بھارت سمیت سب کے فائدے میں ہے، بھارت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی طرح ماضی کی غلطیاں مانے اور عدم مداخلت کا اعلان کرے،

    افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ دہلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو یقین دلائے کہ کابل کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

    گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ پنجشیر میں برناڈ نامی فرانسیسی یہودی آیا ہے، یہ ماضی میں بھی احمد شاہ مسعود کے ساتھ رہا ہے، اس شخص کے ساتھ 600 افراد کی انٹیلی جنس ٹیم بھی ہے۔

    طالبان کی حکومت میں خواتین کے حقوق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر افغانستان کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے شرعی لباس جائز ہے، طالبان خواتین کو شرعی لباس میں دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دیں۔ان کا کہنا تھا مغرب کو ہمارے ملک میں خواتین کے لباس پر ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم افغانستان کا کہنا تھا ہمارا یقین ہے کہ اگر ہم مل کر حکومت بنائیں تو بھی امریکا اور اس کے اتحادی افغان حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا لیکن امریکا نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا۔

    بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ داعش ایک مسئلہ ہے مگر اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، داعش کسی مسئلے کی بنیاد بھی ہو سکتا ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو گیا تو داعش کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

  • این سی او سی کا بڑا فیصلہ: کورونا پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

    این سی او سی کا بڑا فیصلہ: کورونا پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا

    اسلام آباد: این سی او سی کا بڑا فیصلہ: کورونا پابندیوں کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھادیا گیا ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر مختلف پابندیوں پر 13 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے ایس او پیز کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔

    ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے باعث نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 کردیا گیا ہے،

    این سی اوسی کی طرف سے جن شہروں پرپابندیاں بڑھائی گئی ہیں ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 ( خانیوال، میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان) سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جب کہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں۔

    کورونا ایس او پیز کے تحت ضروری سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی تاہم دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، رات 10 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جب کہ ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی.

    این سی او سی کے مطابق انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی 300 مہمانوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رہی گے مزارت پرزائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی. سنیما گھروں اور کنٹیکٹ کھیلوں (کراٹے ، باکسنگ ، مارشل آرٹس ، رگبی ، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ) پر عائد پابندی جاری رہے گی۔ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گی۔

    نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔ تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی تاہم عوامی پارکس میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں تین روزکھلے رہیں گے۔ این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کرے گا۔

  • 35سال تک حکومت کرنے کے باوجود بھی ن لیگ کے رہنما نے کراچی کی ترقی کو اپنی موت سے منسوب کردیا

    35سال تک حکومت کرنے کے باوجود بھی ن لیگ کے رہنما نے کراچی کی ترقی کو اپنی موت سے منسوب کردیا

    کراچی:35سال تک حکومت کرنے کے باوجود بھی ن لیگ کے رہنما نے کراچی کی ترقی پرغمگین کردینے والا بیان دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پر 35 سال سے زائد عرصہ تک حکومت کرنے والے خاندان کے سربراہ شہبازشریف نے ایسی بات کہہ دی کہ سننے والا ہرشخص دکھی ہوگیا

    35 سال سے زائد عرصہ تک پاکستان پر حکومت کرنے والے خاندان کے سربراہ اور صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مرنے پہلے بدلا ہوا کراچی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    کراچی کے حلقہ این اے 249 کے عمائدین، پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

    ن لیگ کے صدر سابق حکمران خاندان کے سربراہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا نواز شریف نےکراچی کا امن لوٹایا اور اندھیرے ختم کیے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کو سنواریں گے اور اسے مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔

  • بلاول بھٹوسے پارٹی رہنماوں نے اچانک ملاقاتیں شروع کردیں:اہم وجہ سامنے آگئی

    بلاول بھٹوسے پارٹی رہنماوں نے اچانک ملاقاتیں شروع کردیں:اہم وجہ سامنے آگئی

    نواب شاہ: بلاول بھٹوسے پارٹی رہنماوں نے اچانک ملاقاتیں شروع کردیں:اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق ضلع ناظم ٹھٹہ شفقت شاہ شیرازی اور رکن قومی اسمبلی ایاز شاہ شیرازی کی ملاقاتوں نےاچانک پارٹی کے اندرہلچل مچا دی

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اراکین سندھ اسمبلی ریاض شاہ شیرازی اور حاجی علی حسن زرداری نے بھی ملاقات کی، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    بلاول بھٹو نے اپنے پارٹی رہنماوں‌ کو وفاق کے خلاف اکساتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر وفاقی حکومت حقِ روزگار پر اسی طرح ڈاکا مارتی رہی تو پورا سندھ سڑکوں پر ہوگا،ملک میں پانی کی تقسیم میں بدانتظامی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے،

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور صوبوں سے زیادتی کے سلسلے کو بند کریں ورنہ عوام اپنا حق خود چھین کر لیں گے،