Baaghi TV

Author: +9251

  • اس کچی عمر میں تیرا شوق رسوائی:فیاض الحسن چوہان کا بلاول کی”کچی عُمر”پرخوبصورت تبصرہ

    اس کچی عمر میں تیرا شوق رسوائی:فیاض الحسن چوہان کا بلاول کی”کچی عُمر”پرخوبصورت تبصرہ

    لاہور:اس کچی عمر میں تیرا شوق رسوائی:فیاض الحسن چوہان کا بلاول کی”کچی عُمر”پرخوبصورت تبصرہ ،اطلاعات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کچی عمر میں ہی اپنے والد آصف علی زرداری سے منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ روز کے بیان پر رعمل دیتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنےگریبان میں جھانکیں، پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کی خدمت کر رہا ہے جبکہ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سے چھین لی ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کورونا کو مات دیدی لیکن سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا، آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتہ دار وزیر ہر محاذ پر فیل ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین کے صحافیوں کا اپنے خلاف ہونے والے جھوٹے پرچوں کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان

    منڈی بہاؤالدین کے صحافیوں کا اپنے خلاف ہونے والے جھوٹے پرچوں کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان

    احتجاج احتجاج احتجاج جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف احتجاج
    جھوٹی ایف آئی آر پر منڈی بہاؤالدین کے تمام سینئر صحافیوں کی میٹنگ میں 30 اگست کو پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاج کرنے کا فیصلہ
    رپورٹ (کاشف تنویر ) تفصیلات کے مطابق ملک اشرف چیف ایڈیٹر اخبار منڈی بہاوالدین اور اے ایم نیوز کے چیف ایگزیکٹو اور ان کے نمائندے حاجی شبیر مغل کے خلاف عنصر ولد یوسف کو مدعی بنایا اور افتخار ولد یونس کو گواہ بنایا حالانکہ یہ دونوں وہاں موقعہ پر موجود ہی نہیں تھے دارا چودھری منظور گوندل میں چودھری منظور گوندل زاھدبھٹی سابقہ کونسلر ملک ارشد اشرف خان قصائی شبیر قصائی اور ملک اشرف موجود تھے فیصلے کے دوران زاھد بھٹی کو ملک اشرف کی بات نامناسب لگی اور وہ ناراض ھوکر جا نے لگا اور جاتے جاتے تھانے کی دھمکی دینے لگا اب فیصلہ تھانے میں ھوگا پھر وہ چلا گیا اپنا غصہ نکالنے کیلے عنصر کو مدعی بنایا اور زاھد کا چھوٹا بھائی وکیل ھے اس کی بنا پر تھانے میں دباؤ ڈال کر چھوٹی ایف آئی آر درج کروائی اور دو شریف آدمیوں کی پگڑی اچھالی ھے ھم ڈی پی او صاحب سے درخواست کرتے اس ایف آئی آر کی خود انکوائری کریں اور شکریہ کا موقعہ دیں

  • طاقت ورامریکا نے بے بسی کے عالم میں‌ کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کر دی

    طاقت ورامریکا نے بے بسی کے عالم میں‌ کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کر دی

    کابل :طاقت ورامریکا نے بے بسی کے عالم میں‌ کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کر دی ،اطلاعات کے مطابق امریکی شہریوں کا انخلا آخری مراحل میں داخل، امریکا نے کابل ائیرپورٹ کے 3 گیٹس کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کر دی-

    تفصیلات کےمطابق افغانستان سے امریکی انخلا آخری مراحل میں داخل ہوگیا جس کے بعد دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے 3 دروازوں اور مختلف حصوں کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کردی گئی۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی اور میجر جنرل ولیم ٹیلر نے پریس کانفرنس کی جس میں بتایا کہ افغانستان میں ڈرون حملےمیں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے ہیں ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈرون حملے میں داعش کا ایک جنگجو زخمی ہوا ہے تاہم اس حملے میں کسی سول شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔
    ان کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پرسکیورٹی خدشات اب بھی موجود ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دنوں 6800افراد کو کابل ائیرپورٹ سے نکالا گیا اور اب تک ایک لاکھ 17 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں 5 ہزار400 امریکی بھی شامل ہیں۔ میجر جنرل ولیم ٹیلر کا کہنا تھاکہ افغانستان سے انخلا حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور اب کابل ائیرپورٹ سے امریکی فوجی بھی نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ کے 3 دروازے اور مختلف مقامات خالی کردیے ہیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی طالبان کے سپرد کردی گئی ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے بھی ائیرپورٹ کی سکیورٹی سنبھالنے کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکی فوجی ائیرپورٹ کے 3دروازوں اور دیگر حصوں سے ہٹ گئے ہیں جس کے بعد ان خالی حصوں کا کنٹرول طالبان کے پاس ہے۔

  • بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پرانی یاد تازہ کر دی

    بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پرانی یاد تازہ کر دی

    اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے میک اپ آرٹسٹ طارق امین کو پرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔میک آرٹسٹ طارق امین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے دن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو بیحد حسین لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔
    میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت یاد۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ دلہن تھیں جنہوں نے میرا کیریئر بنایا۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987 کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ملی۔آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریبا پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی.

  • کراچی شہر سنوارنے والےخاکروبوں کے خستہ حال گھر

    کراچی شہر سنوارنے والےخاکروبوں کے خستہ حال گھر

    کراچی کے نارائن پورہ کوارٹرز میں رہنے والے سارا شہر سنوارتے ہیں لیکن وہ خود اجڑے گھروں ميں رہتے ہيں جن کی خستہ حالی کے باعث موت ہر وقت رہائشیوں کے سروں پر منڈلا رہی ہوتی ہے۔

    خاکروبوں کے یہ کوارٹرز اتنے خستہ حال ہيں کہ یہاں حادثات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں اور اس کے مکین خصوصاً بچے اکثر شدید زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔
    کے ایم سی نے شہر کو سب سے بنیادی سروس دینے والے خاکروبوں کو انہی کھنڈروں میں بسایا ہوا ہے جہاں چند لمحات بھی گزارنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا.
    ان گھروں کی سیڑھیاں ہوں یا راہداریاں، چھتیں ہو بالکونیاں روز ہی ان کا کوئی نہ کوئی حصہ زمین پر آن گرتا ہے۔ بے خوفی سے ٹوٹی راہداری کو پھلانگتے بچوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ کب فرش ان کے قدموں سے سرک جائے گا اور کب چھت سے ملبہ گرپڑے اسی وجہ سے آئے روز عمارت کے ملبے گرنے سے بچے زخمی ہوتے ہیں۔
    انہی سوئپرز کوارٹرز میں بسنے والی روبینہ کی بھانجی بھی ایسے ہی حادثے میں زخمی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ میری بہن کی بیٹی پر پتھر گرنے سے وہ زخمی ہوگئی تھی اور ہم اسے دیکھ کر چیخیں مار رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر مجبور نہ ہوتی تو یہاں رہ کر کبھی اپنے بچوں کی زندگیاں یوں خطرے میں نہ ڈالتے۔
    انہوں نے کہا کہ یہاں رہنا ہمارا شوق نہیں بلکہ مجبوری ہے، جب میں جاب پر جاتی ہوں تو لرزتی ہوں کہ کہیں پیچھے کوئی حادثہ نہ ہوجائے۔
    جن لوگوں کے پاس تھوڑی بہت بھی گنجائش تھی وہ نارائن پورہ کوارٹرز چھوڑ کر جا چکے ہیں اور ان خالی کھولیوں میں کچھ اور لوگوں کا بسیرا ہے.
    جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کا نارائن پورہ سوئپرز کوارٹرز کی دگرگوں حالت کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں آئے ہوئے ابھی کچھ ہی روز ہوئے ہیں۔

  • دنیا سن لے:31 اگست کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ کرے گا تو روکیں گے، سہیل شاہین

    دنیا سن لے:31 اگست کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ کرے گا تو روکیں گے، سہیل شاہین

    لاہور : دنیا سن لے:31 اگست کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ کرے گا تو روکیں گے،اطلاعات کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ 31 اگست کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ کرے گا تو روکیں گے،

    افغان طالبان ترجمان سہیل شائین نے کہا ہے کہ طالبان دہشتگرد حملوں کو روکنے کی صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں، ہمارے مجاہدین کے پاس داعش کا مقابلہ کرنے کا تجربہ ہے، اسلامی حکومت میں کسی کو حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہو ،ہم پہلے بھی لڑے اور اس کو کلیئر کیا اب بھی ہماری ذمہ داری ہوگی،31اگست کے بعد افغانستان میں کوحملہ کرے گا تو روکیں گے،

    کابل ایئرپورٹ پر جس جگہ حملہ ہوا وہ علاقہ امریکی فورسز کے کنٹرول میں تھا،داعش نے حملہ کیا اور ذمہ داری بھی قبول کی ہے، حملے کے ذمہ دران کو تلاش کرکے انہیں قرارواقعی سزا دیں گے، ہماری امریکا کے ساتھ مزید کوئی کوآرڈی نیشن نہیں ہے، صرف دوحہ معاہد ہے۔غیرملکی فوجیں چلی گئیں تو صورتحال کو کنٹرول کرنا آسان ہوگا۔ ترکی کی فوجیں جب افغانستان میں تھیں تو ہم اس کی مخالفت کرتے تھے، اب ہم ترکی کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ ی۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا میر چنگیز خان جمالی کے نام تعزیتی پیغام

    بلاول بھٹو زرداری کا میر چنگیز خان جمالی کے نام تعزیتی پیغام

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں میر چنگیز خان جمالی سے ان کی والدہ کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • ایم پی اے فریال تالپور کی محمد علی ملکانی کے گھر آمد

    ایم پی اے فریال تالپور کی محمد علی ملکانی کے گھر آمد

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی رکنِ سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کے گھر آمد ۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کراچی میں محمد علی ملکانی کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی ،فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    اس موقع پر سندھ کے وزیر برائے محکمہ بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی ارباب لطف اللہ اور ایم پی اے قاسم سراج سومرو بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔

  • جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں : شازیہ مری

    جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں : شازیہ مری

    ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف مردوں کے لئے نہیں ہے، جمہوریت کی جدوجہد اور حصول میں خواتین کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پی ڈی ایم کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے کل منقعد ہونے والے جلسے میں خواتین پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی پی پی عورتوں کی جدوجہد اور انکی محنت و کوشش کو سراتی ہے۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک خواتین نے جمہوریت کی جدوجہد میں پیش قدم رہ کر قربانیاں دیں اور محنت کی، آج پی ڈی ایم کے اعلان سے پاکستان میں موجود جمہوری سوچ رکھنے والے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ امید نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے اس قدر انتہا پسندی کی طرف لے جائے گی۔

    ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں ۔

  • مسٹربلاول“میری زندگی کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار سردار ہونگے”آپ کے سردارمیری جان کے دشمن:ام رباب

    مسٹربلاول“میری زندگی کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار سردار ہونگے”آپ کے سردارمیری جان کے دشمن:ام رباب

    دادو : مسٹربلاول“میری زندگی کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار سردار ہونگے”آپ کے سردارمیری جان کے دشمن:اطلاعات کے مطابق والد، چاچا اور دادا کے خون کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑنے والی ام رباب کا کہنا ہے کہ نام نہاد سرداران کی جانب سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تمندار ہاؤس میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے بتایا کہ ہمارے کیس کی سماعت دادو کی کرمنل ٹرائل کورٹ ہوئی، عدالت سے واپسی پر نامزد ملزمان نے ہمیں ہراساں کیا۔

    ام رباب نے الزام عائد کیا کہ مقدمےمیں نامزد ملزمان نے مجھےقتل کرنے کی کوشش کی، سماعت کے بعد ملزمان نے گاڑیوں میں ہمارا پیچھا کیا اور گاڑیوں کے زریعے راستہ تنگ کرکے ہمیں روڈ سے اتارنے کی کوشش کی، مگر الله کا لاکھ لاکھ شکر ہے ہم محفوظ رہے۔

    دادو : والد، چاچا اور دادا کے قتل کا انصاف لینے والی ام رباب چانڈیو نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو بتانا چاہتی ہوں کہ میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے اور فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار قتل میں نامزد سردار ہونگے۔

    یاد رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل مہیٹر میں تین سال قبل مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔مقتول کی بیٹی امِ رباب کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر ننگےاحتجاجاً ننگے پیر آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اس کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا۔

    ام رباب کا دعویٰ ہے کہ اُن کے والد، دادا اور چچا کو پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے قتل کروایا۔

    گذشتہ دنوں والد، چاچا اور دادا کے خون کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑنے والی ام رباب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں پھٹ پڑیں تھیں، ام رباب نے کمیٹی کو بتایا کہ تہرے قتل کیس میں نامزد ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو نثار کھوڑو حامی بن کر سامنے آگئے، ایس ایس پی کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کا دباؤ ہے۔

    ام رباب نے کمیٹی کے شرکا سے سوال کیا کہ اس کیس میں مداخلت کیوں کی جارہی ہے؟سیاسی جماعتیں اس معاملے پرسیاست نہ کریں، بلاول بھٹو قائمہ کمیٹی کےچئیرمین ہیں،امید ہےکہ وہ نوٹس لیں گے۔