Baaghi TV

طلبا کے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب

محکمہ تعلیم سندھ کے احکام پر نجی اسکولوں نے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کرنا شروع کردیے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے والدین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلیے ای میل بھیجنا شروع کردی ہیں۔

نجی اسکولوں نے والدین کو 28 اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماں، باپ دونوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرائیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے اعلان کے مطابق صرف 100 فیصد ویکسی نیشن کرانے والے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن بھی لازمی ہوگی۔

More posts