Baaghi TV

Author: +9251

  • کینیڈا کے لیے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور اہم مشاورت کےلیےشاہ محمود قریشی کے پاس پہنچ گئے

    کینیڈا کے لیے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور اہم مشاورت کےلیےشاہ محمود قریشی کے پاس پہنچ گئے

    اسلام آباد:کینیڈا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور اہم مشاورت کےلیےشاہ محمود قریشی کے پاس پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں‌ کے درمیان بہترتعلقات کےحوالے سے مشاورت ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا

    اس ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر کینیڈا تعیناتی دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں معاون ثابت ہو گی,

    نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا

  • آج کراچی کی سڑکیں گھوم کر بلاول کے چاروں طبق روشن

    آج کراچی کی سڑکیں گھوم کر بلاول کے چاروں طبق روشن

    ‏بلاول زرداری کے دورے کراچی پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا ردعمل.آج کراچی کی سڑکیں گھوم کر یقیناً فرزند زرداری کے چاروں طبق روشن ہوچکے ہیں.

    بلاول نےضلع وسطی میں جس کچرے کا ڈھیر اور تعفن برداشت کیا وہ عوام روزانہ جھیلتے ہیں.
    ‏المیہ یہ ہے کہ بلاول کی شاہی سواری کو کسی ٹریفک کا سامنا نہیں ہوا.

    خود کو کراچی کا بیٹا کہنے والے بلاول کو کراچی کےعلاقوں کے نام بھی معلوم ہیں؟

    عوام کے ٹیکس پر پلنے والوں کو وسائل کا رونا روتے ہوئے شرم آنی چاہیے.بلاول کراچی کے عوام کو بتائیں ان کے بچوں کو کب تعلیم ، صحت اور امن ملے گا.

    بلاول عوام سے پوچھیں کہ وہ کیسے گندا پانی استعمال کرکے زندگی بسر کررہے ہیں.پی پی کراچی کے عوام کی تکلیفوں پر نمک پاشی کا سلسلہ بند کرے.

    ‏پی پی نے 90 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے.پی پی عوام کے خون پسینے کا ٹیکس اپنی کرپشن کے نذر کررہی ہے.

    کراچی کے عوام کا میڈیٹ تحریک انصاف کو حاصل ہے.عوام کے حقیقی نمائندے ہونے کی حیثیت سے عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے کراچی کے عوام شاہی ٹولے کے ڈراموں کو مسترد کرچکے ہیں.

  • میٹرو بس سکینڈل، احسن اقبال کے بھائی کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

    میٹرو بس سکینڈل، احسن اقبال کے بھائی کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

    اسلام آبادُ:میٹرو بس سکینڈل، احسن اقبال کے بھائی کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹر وبس سکینڈل میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی 13 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نےمیٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ لینے کے کیس میں مصطفی کمال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے قومی احتساب بیورو کومصطفی کمال کی 13 ستمبر تک گرفتاری سے روکتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے پر تحقیقات کررہا ہے اور اسی سلسلے میں شہبازشریف کوآج طلب کیا گیا تھا مگر وہ خود پیش نہیں ہوئے جبکہ مصطفی کمال پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔

  • کراچی میں کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کوریئرکمپنی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد میں کوریئرکمپنی کے دفترمیں مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی گئی ، واردات میں ملزمان دفتر سے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا ، تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان نے دفتر میں گھستے ہی عملے کو یرغمال بنایا اور اسلحے کے زور پر دفتر میں موجود رقم سمیت دیگرسامان لوٹا جبکہ ملزمان جاتے جاتے ڈی وی آر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

    دفتر کے ملازم نے اپنے بیان میں بتایا کہ سب کو ایک ہی کمرے میں بند کردیا گیا تھا جبکہ خاتون ملازمہ سے بدتمیزی بھی کی گئی، ون فائیو پر فوری طور پر فون کیامگرملزمان 5 منٹ میں فرار ہوگئے، ملزمان نے نقدی ،2موبائل اور دیگر سامان لوٹا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر اے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ناکام ڈکیتی کا واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا ، واردات سے قبل ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے کوڈھانپ دیا۔

    دوسرے مرحلے میں ملزمان نے اے ٹی ایم کا پہلا حصہ توڑ ڈالا تاہم ملزمان مرکزی اےٹی ایم کی تجوری توڑنےمیں ناکام رہے، جس کے بعد فرار ہوگئے۔

  • لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری تحریر: راجہ حشام صادق

    لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری تحریر: راجہ حشام صادق

    خوش قسمت ہیں ہم جنہیں اللّٰہ پاک نے ایک خوبصورت ملک دیا ہے جہاں ہم اپنی پوری آزادی اور شان و شوکت کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔ اس ملک نے ہمیں صحیح معنوں میں تحفظ اور آزادی دی۔ کیا ہم سب واقف نہیں کے 74 سال قبل مسلمانوں کے ساتھ برصغیر ہندوستان اور انگریزوں کا کیسا رویہ تھا؟ یہ وہ وقت تھا جب ہر سوں مسلمانوں کا بےانتہاء خون بہایا جاتا تھا۔ جہاں مسلمانوں کو صرف پستی نے آگھیرا تھا۔

    جہاں مسلمان عورتوں کی عصمت دری عام ہوگئی تھی، جہاں ہندو اور انگریز ہمیشہ مسلمانوں سے ان کی شناخت چھیننے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتے تھے ان کی یہی کوشش ہوتی کہ مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر ان کے مذہب سے دور کیا جائے۔ بے شک یہ وقت مسلمانوں پر انتہائی کٹھن تھا۔

    پھر ایسے میں اللّٰہ پاک کی ذات مسلمانوں پر مہربان ہوئی اور ان کے درمیان چند ایسے لوگ بھیجے جن میں سے ایک نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا جہاں وہ اپنی مرضی سے اور پوری آزادی سے اپنے دین اسلام کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ پھر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور انہیں بتایا کہ ان کے لیے الگ وطن حاصل کرنے کے لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب انہیں آزادی جیسی نعمت حاصل کرنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

    پھر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے لیے ہندوؤں اور انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ انتھک محنت اور مقابلے کے بعد بالآخر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ اقبال کے خواب کو سچ کر دیکھایا اور جس کے نتیجے میں 14 اگست 1947 کو مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست پاکستان کا قیام وجود میں آیا۔

    جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پہ رکھی گئ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان زمین پر اس ایک خطے کا نام ہے جہاں آج نا صرف مسلمان بلکہ بلاتفریق ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والا انسان بھرپور آزادی اور حق کے ساتھ رہ رہا یے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ہم جس ملک میں بڑی شان و شوکت سے بیٹھتے ہیں یہ وطن ہمیں ہمارے بزرگوں کی مرہونِ منت ملا۔ ان کی دن رات کی محنت، لگن، شوق اور لازوال قربانیاں ہی تھیں جن کے بل بوتے ہم آج آسائش سے بھرپور زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    وہ کون سا سکھ ہے جو ہمیں اس دھرتی پر نصیب نہیں ہوا۔ بلکہ اس دھرتی نے جہاں اتنا احسان اپنے مکینوں پر کیا ہے وہیں ان کے لیے ایسے بہادر بیٹے بھی جنے ہیں جو ہر پل نا صرف وطن کے لیے بلکہ اپنی قوم کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں۔ تاکہ ہر اس دشمن کی آنکھ نوچ ڈالیں جو ہمارے ملک اور قوم کی طرف بدنیتی سے دیکھے۔

    ہم آج پاکستان اور اپنی افواج پاکستان کے بے حد مقروض ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی قوم کے لیے ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں ہر قسم کے حالات سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ دل سے ہمیشہ ایک ہی دعا نکلتی ہے کہ اللّٰہ پاک ہمارے ملک کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور اس ملک کے محافظوں پر اپنا کرم و فضل قائم رکھے۔ یہ ملک اور محافظ ہیں تو آج ہم ہیں یہ نا ہوتے تو ہم نا ہوتے۔

    ‎@No1Hasham

  • پیپلزپارٹی نے اپنی ہی وکٹ گرا لی : پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرآنے والے پی ٹی آئی کوچھوڑ گئے

    پیپلزپارٹی نے اپنی ہی وکٹ گرا لی : پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرآنے والے پی ٹی آئی کوچھوڑ گئے

    کراچی :پیپلزپارٹی نے اپنی ہی وکٹ گرادی : پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرآنے والے پی ٹی آئی کوچھوڑ گئےاطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرپی ٹی آئی میں شرکت کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نےپھر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی اور وکٹ گرا دی۔پی ٹی آئی رہنما طلعت مہیسر نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق طلعت مہیسر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    طلعت مہیسر دادو سے تعلق رکھتے ہیں۔طلعت مہیسر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکےہیں۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق طلعت مہیسر جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    طلعت مہیسر اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔انہو ں نے 20 جون 2018ء کو ساتھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔

  • بلوچستان کے زمینداروں کے ان گنت مسائل۔ تحریر: حمیداللہ شاہین

    بلوچستان کے زمینداروں کے ان گنت مسائل۔ تحریر: حمیداللہ شاہین

    بلوچستان کے مسائل لکھنے میں اگر سارے ملک کے لکھاری مل کر بھی لکھتے رہے تو شاید یہ مسائل ختم نہ ہوں اور لکھاری تھک جائیں گے۔ مسائل دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن بلوچستان کے نہ حل ہونے والے مسائل روز بروز بڑھکر ان گنت ہوتے جارہے ہیں، مقامی لوگ اب حکومت سے مایوس ہوتے نظر آرہے ہیں۔ حال میں بلوچستان آئے ہوئے ایک نوجوان محمد اکبر کا کہنا ہے کہ میں نے ماضی میں بہت سفر کیا۔ میں نے جن مقامات پر جانا تھا ان میں سے ایک شمالی بلوچستان تھا جو بنیادی طور پر پشتون ہے۔
    میرے ماموں جو اپنی 80 کی دہائی کے آخر میں ہے نے اس علاقے میں کافی وقت گزارا ہے۔ ایک بار اس نے مجھ سے اپنے پرانے پشتون دوستوں کے ساتھ رہنے کو کہا جن میں سے اکثر کاکڑ تھے میں نے اس کی خواہش پوری کی۔
    میں نے اپنے چچا کے دیئے گئے تمام پتے دیکھے لیکن یہ جان کر دکھ ہوا کہ اس کے تمام دوست مر چکے ہیں۔ ان کے بچے خود اب بڑے ہو چکے تھے۔
    اس وقت فارم اور باغات بلوچستان کی شمالی پٹی پھلوں اور سبزیوں پر پھیلے تھے جو زمین کی تزئین کو سبز رنگ دیتے ہیں۔
    لیکن جب میں نے حال ہی میں اس خطے پر نظرثانی کی تو مجھے اپنی پسندیدہ جگہیں بنجر اداس نظر آنے پر دکھ ہوا۔
    ان مقامات میں سے ایک پشین ضلع کا ایک گاؤں زلند ہے۔زلند پشتو میں ‘چمکنے’ لو کہتے ہیں
    پشین کوئٹہ کا ایک حصہ ہوا کرتا تھا ، لیکن 1975 میں اسے ضلع بنا دیا گیا۔ اسے 1990 کی دہائی میں پشین اور قلعہ عبداللہ ضلع میں تقسیم کر دیا گیا۔
    اگرچہ پشین صوبائی دارالحکومت سے زیادہ دور نہیں ہے ، بتہ یہاں بھی بنیادی سہولیات موجود ہیں،
    زلند کو پچھلے سال ٹڈیوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا ، جو تقریبا کوویڈ 19 کے آغاز کے ساتھ ہی تھا۔ ایک سکول ٹیچر اور کسان عبدالحئی کاکڑ یاد کرتے ہیں ، "ہم نے اپنے طور پر سپرے کیے کیونکہ انتظامیہ نے ایسا کرنے کی زحمت نہیں کی۔” "ٹڈیوں کا حملہ اس وقت ہوا جب فصلیں تیار تھیں۔
    اگرچہ سیلف ہیلپ کی بنیاد پر کام قابل تحسین ہے ، لیکن یہ حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے منصوبوں کا متبادل نہیں ہے۔ انتظامیہ کی بے حسی خطے کے زوال کا ذمہ دار ہے۔
    دوسری چیزوں کے علاوہ کچھ پرانے درخت مر رہے ہیں۔ "ہم نے جبرالک ایسڈ ، ایک گولی درختوں پر لگائی۔ میرے خیال میں ’’ علاج ‘‘ (ٹیبلٹ) ، ستم ظریفی یہ ہے کہ ان درختوں کی موت واقع ہوئی۔
    "زلینڈ میں پانی کی سطح گر گئی ہے ، جس سے ہمارے کھیت خشک ہو گئے ہیں۔”
    شمالی بلوچستان کے کئی مقامات کے دوروں کے دوران میں نے سیکھا کہ بارش اور برف کی کمی کی وجہ سے پانی کی قلت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زمین کے سبز دھبے خشک ہو رہے ہیں۔ پھلوں کے سوکھے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ ضلع پشین میں ایسے مناظر بہت زیادہ ہیں۔
    گھریلو استعمال کے لیے پانی لے جانے والے ٹینکر ایک عام منظر ہیں۔ "ہم ان ٹینکروں پر انحصار کر رہے ہیں ،” لورالائی وادی زنگیوال کے ایک نوجوان کسان آصف کاکڑ نے کہا۔ "میرا ٹیوب ویل جو بجلی پر چلتا ہے ، میری پانی کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا کیونکہ بجلی کی فراہمی عام طور پر صرف ایک گھنٹہ رہتی ہے۔”
    صوبائی دارالحکومت واپس آنے کے بعد میں نے کوئٹہ میں مقیم زراعت کے ماہر ڈاکٹر عزیز بڑیچ سے بات کی کہ اس ویرانی کے بارے میں کیا خیال ہے جو کہ اب بلوچستان کے شمال کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح گلوبل وارمنگ بلوچستان میں تباہی مچا رہی ہے۔
    ان کے مطابق صوبے کی شمالی پٹی نے شاید ہی کبھی ایک یا دو دہائی قبل درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ دیکھا ہو۔ "لیکن ان دنوں یہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے عام ہے۔”
    اس کے نتیجے میں ، سیب جیسے پھل سخت گرمی میں مرجھا جاتے ہیں۔
    عزیز بڑیچ نے کہا کہ بارش اور برف کی کمی کی وجہ سے پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے۔
    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قیمتی پانی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔ لیکن این جی اوز (غیر سرکاری تنظیمیں) بلوچستان کے شمالی علاقوں میں حکومت سے زیادہ سرگرم ہیں۔

    اگر پانی اور بجلی کے یہی حالات رہے تو بلوچستان کے زمین دار باغات اکھاڑنے پر مجبور ہوجائیں گے اور اپنے اولاد کے لیے کمانے کا ذریعہ معاش بھی تباہ ہوجائے گا۔
    بلوچستان کے زمیندار کی حیثیت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے، یہاں کے سیب، انگور، تربوز، خربوز، زردآلو اور سبزیاں ملک بھر میں پسند کیجاتی ہیں۔
    حکومت وقت کو بے شک آپ کے ہر جگہ کی پہنچ نہیں ہے اور نہ ہی خبر ملتی ہے لیکن علاقائی سطح پر جو مسئلہ میڈیا کی زینت بن جاتا ہے اس کو تو کم از کم حل کردینا چاہئے۔ اور یہاں کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کو تنبیہ کیا جائے کہ جو بھی مسئلہ کسی بھی ضلع میں پیش آجائے ان سے حکومت کا اگاہ کیا جائے،
    وزیراعلٰی کو چاہئے کہ تمام ضلعوں کا وزٹ کرکے عوامی مسائل سن لے، اور بلوچستان بالخصوص پشتون بیلٹ میں بجلی اور پانی کے مسائل کا حل نکالے۔

    ‎@iHUSB

  • یہاں اصلیت پر اتر آتے ہو تنقید کرنے والے کو ماہرہ کا جواب

    یہاں اصلیت پر اتر آتے ہو تنقید کرنے والے کو ماہرہ کا جواب

    اداکارہ ماہرہ خان نے اینکرپرسن ماریہ میمن کی ایک پوسٹ شیئرکرنے سے متعلق صارف کی تنقید کا کرارا جواب دے ڈالا۔

    ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرماریہ میمن کے ایک ٹی وی شو کا ویڈیو کلپ ری ٹویٹ کیا تھا جس میں وہ خواتین کو حاصل تحفظ کے حوالے سے پاکستان اور دبئی کا موازنہ کررہی ہیں۔

    ویڈیو کلپ میں مینارپاکستان پرخاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے واقعے پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ دبئی میں بھی خواتین مغربی لباس پہن کرکھلےعام گھومتی ہیں مگروہاں کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ انہیں چھیڑے۔ یہی 400 لوگ کل کو دبئی یا سعودیہ جائیں گےتو ہمت نہیں ہوگی کہ کسی خاتون کو ہاتھ لگائیں یا میلی آنکھ سے دیکھے کیوںکہ وہ اٹھا کر انہیں باہر پھینک دیں گے، یہ قانون کی بات ہے۔ 400 افراد کو معلوم تھا کہ دن دیہاڑے ویڈیو بھی بنے گی تو انہیں کچھ نہیں ہوگا۔
    ماہرہ خان کی جانب سے یہ کلپ ری ٹویٹ کرنے پرٹوئٹرصارف نے لکھا ‘ دبئی دبئی ہے، پاکستان پاکستان ہے میڈم جی ‘۔

    اداکارہ نے اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے صارف کو آڑٰے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ‘ فرق یہ ہے کہ دبئی میں جیل ہوگی، یہاں نہیں، وہاں جرات نہیں ہے، یہاں اصلیت پر اترآتے ہو’

  • ہمارا توکوئی طیارہ افغانستان میں ہائی جیک نہیں ہوا:روسی میڈیا جھوٹ بول رہا ہے:یوکرین

    ہمارا توکوئی طیارہ افغانستان میں ہائی جیک نہیں ہوا:روسی میڈیا جھوٹ بول رہا ہے:یوکرین

    کیف: ہمارا توکوئی طیارہ افغانستان میں ہائی جیک نہیں ہوا:روسی میڈیا جھوٹ بول رہا ہے:اطلاعات کے مطابق یوکرین نے افغانستان سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا واویلا کیا پھر تردید کر دی۔ یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ طیارے نے مشہد میں ری فیولنگ کے بعد کیف کی جانب اڑان بھری تھی۔

    یوکرین کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین کا کوئی مسافر طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا، کابل جانے والے طیارے شہریوں کو لے کر بحفاظت واپس پہنچ چکے، میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    دوسری طرف بین الاقوامی میڈیا میں یوکرین کے طیارے کو ایران لے جانے کی خبریں سامنے آئیں تو ایران کا ردعمل بھی آیا۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے نے مشہد میں ری فیولنگ کے بعد کیف کی جانب اڑان بھری۔

    ملک کے نائب وزیر خارجہ سے جو بیان منسوب کیا جا رہا ہے، اس میں انہوں نے کابل ائیرپورٹ میں پھنسے افراد کی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔ یوکرین کے نائب وزیرِ خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اتوار کو یوکرینی طیارے پر بعض افراد نے قبضہ کر لیا تھا۔وہ بظاہر گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 10 بجے پیش آیا۔بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کا ایک طیارہ ری فیولنگ کے لیے مشہد ائیرپورٹ پر اترا تھا۔ایرانی حکام کے مطابق طیارے کو مطلوبہ ایندھن فراہم کیا گیا کس کے بعد طیارہ مسافروں کو لے کر کیف روانہ ہو گیا تھا۔

  • صبا قمر نے اپنے آپ کو بہترین مشورہ کیا دیا؟

    صبا قمر نے اپنے آپ کو بہترین مشورہ کیا دیا؟

    صبا قمر نے اپنے آپ کو بہترین مشورہ کیا دیا؟
    پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے آپ کو خود ہی ایک بہترین مشورہ دے دیا۔

    سوشل میڈیا پر فعال صبا قمر نے کھلی فضا میں دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ایک تصویر شیئر کی۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقت کے مزے لینا سیکھو صبا، وقت تو تمہارے مزے لیتا ہی رہے گا۔‘
    صبا قمر نے ہیش ٹیگ کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گہری بات ہے سمجھ نہیں آئے گی۔‘

    واضح رہے کہ صبا قمر آئے روز اپنے کسی پراجیکٹ یا اپنی دلکش تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے وہ صبح و شام انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز بھی شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    آج کل اداکارہ اپنے نئے ڈرامے ’تمہارے حُسن کے نام ‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں۔