Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

    کابل:پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے,اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق کمیشن بنانے کا علم ہے نہ ہی اس کی ضرورت ہے،پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، حالیہ دنوں میں افغانستان میں تشدد اور قتل کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ 20 سال سےافغانستان جنگ و جدل کا شکار رہا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت کو مسئلہ ہے تو چاہیں گے مسئلہ سفارتی طریقے پر حل کیا جائے، بھارتی منفی پروپیگنڈہ دیکھا ہے کسی کے بھی کیخلاف نہیں ہیں۔ کسی کو اجازت نہیں دینگے پاکستان یا کسی اور ملک کے خلاف ہماری زمین استعمال کرے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امید ہے دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔ بھارت سمیت ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ہے۔ ہم چاہتے ہیں اقوام متحدہ ہماری مدد کرے۔ ایسی مدد چاہتے ہیں جو غیر مشروط ہو۔

     

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف کیساتھ کیا کریں گے، یہ ہمارا موضوع نہیں ہے۔ اس وقت ہم اپنے ملک کی بات کر رہے ہیں۔

    ٹی ٹی پی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی کمیشن کے قیام سے متعلق علم نہیں ہے، کسی کمیشن کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 10روز سے کابل سمیت پورے افغانستان میں امن ہے، کابل ایئرپورٹ کے علاوہ ملک بھرمیں حالات معمول پر ہیں، ایئرپورٹ پر افراتفری کی صورتحال کے باعث طالبان اب افغان شہریوں کو کابل ایئرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، افغانستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، تمام بینکوں نے آزادی کیساتھ کام شروع کر دیا ہے، ملک اورعوام کی خدمت کرنیوالے ادارے فعال ہیں۔

    طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ترکی سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے لیکن ہم اس کی فوج اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔ ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہیے ہیں اور کسی بھی ملک کے متعلق منفی تاثر نہیں رکھتے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے گورنرکی تعیناتی کر دی گئی ہے، تعلیمی اداروں نے کام شروع کر دیا ہے، نئی حکومت مغربی جمہوریت کی طرزپرنہیں ہوگی، تمام افغانوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔

    طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی پالیسی پر گامزن ہے، امریکا لوگوں کو افغانستان سے نکلنے کی تجویز دے رہا ہے۔ سیاسی محاذ پر بات جاری ہے۔ کسی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ہم نے کابل ایئر پورٹ پر کوئی فائرنگ نہیں کی ہوائی اڈے کے اندر کی سکیورٹی امریکا کے پاس ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ڈاکٹرز اور انجینئرز کی ضرورت ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، افغان شہری ملک میں رہ کر ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں، طالبان عام معافی کے اعلان پر قائم ہیں۔ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    خواتین سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو آزادی دینے پر یقین رکھتے ہیں، کچھ اداروں میں سکیورٹی کی وجہ سے خواتین کو آنے سے روکا گیا۔ خواتین کیلئے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔

    پنجشیر میں لڑائی سے متعلق افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجشیر کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، جنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔

    ترجمان طالبان نے کہا کہ ایئرپورٹ میں موجود ہجوم کو واپس گھروں کو جاسکتے ہیں، ہم ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں۔ ایئرپورٹ پررش ہوتوامریکی فائرنگ کرتےہیں، غیر ملکیوں کا انخلاء 31 اگست تک مکمل ہو جانا چاہیے، انخلاء کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا۔ ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکا نتائج بھگتے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان جلد قومی فوج تشکیل دیں گے، سابق فوجی اگر قابل ہوئے تو انہیں نئی قومی فورس میں شامل کیا جائے گا، نوکری پیشہ خواتین سکیورٹی انتظامات تک گھروں پر رہیں، بے وفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے وقت آنے پر بات کریں گے، افغان سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔

    سی آئی اے کے سربراہ کی ملا عبدالغنی برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے لیکن امریکا کا سفارت خانہ یہاں موجود ہے اور سفارتی سطح پر ملاقاتوں کی اجازت ہے۔ نہیں چاہتے سفارتخانے بند ہوں اور سفارتکار یہاں سے چلے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ پرہجوم علاقوں میں نہ جائیں، باقی اداروں کی طرح میڈیاکی بھی تشکیل نوکریں گے،، افغانستان میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہے، شرعی حدودمیں رہ کرتمام حقوق دینےپریقین رکھتےہیں،

  • حکومت کے خلاف مل کرجدوجہد کرنے پرخوش ہوں : بلاول

    حکومت کے خلاف مل کرجدوجہد کرنے پرخوش ہوں : بلاول

    کراچی: حکومت کے خلاف مل کرجدوجہد کرنے کے مشن پرخوش ہوں،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صاف نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

    میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) کو پہچان چکے ہیں۔ عمران خان کی معاشی پالیسیاں غربت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میںمیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی خواہشمند ہے۔ پی ڈی ایم کو بتادیا تھا غیر جمہوری حکمرانوں کو جمہوری طریقے سے گھر بھجواسکتے ہیں، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

    میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہر مسئلے پر حکومت کا مقابلہ کیا ہے، کراچی کے بہت سے مسائل ہیں ہر مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں،

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنا وقت پورا کیا جبکہ خیبر پختونخوا نے اپنا نظام ختم اور پنجاب میں توہین عدالت ہو رہی ہے جیسے ہی مردم شماری کا مسئلہ حل اور حلقہ بندیاں ہوں گی ہم بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاق نہ خود کرنا چاہتا ہے اور نہ کسی اور کوکچھ کرنے دے رہا ہے، وزیرا عظم صاحب نے تین سال میں یہاں نہ ایک قطرہ پانی دیا نہ کوئی اینٹ لگائی ہے،ہم نے اپنے وسائل سے سندھ میں بجلی گرڈ سٹیشن میں شامل کی ہے اور اپنے وسائل سے ہم سندھ میں پانی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔

  • افغان طالبان رہنما عبد الغنی برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات :بڑی درخواست کردی

    افغان طالبان رہنما عبد الغنی برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات :بڑی درخواست کردی

    نیو یارک: افغان طالبان رہنما عبد الغنی برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات :بڑی درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس کی طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوگیا۔

    امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے کابل میں افغان طالبان کے اہم عہدے دار سے ملاقات کی۔ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کے روز کابل میں ملا برادر سے ملاقات کی۔

    ا

    امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم برنس گزشتہ روز افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔

    امریکا اور طالبان نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ دونوں جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی ملاقات کی تصدیق کی کوششیں کیں تاہم تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے کہا تھا کہ 31 اگست تک امریکا اور برطانیہ اپنا انخلا مکمل کریں اور اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

    طالبان کے اس بیان کے بعد برطانیہ، فرانس، جرمنی و دیگر ممالک نے کہا تھا کہ وہ ڈیڈلائن میں توسیع کے لیے اپنے شراکت داروں اور طالبان سے رابطے میں ہیں جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی تھی کہ 31 اگست تک انخلا کا آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 15 اگست کو طالبان افغان دارالحکومت کابل میں بھی داخل ہوگئے تھے جس کے بعد ملک کا کنٹرول عملی طور پر ان کے پاس چلا گیا ہےاور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد حکومتی عہدے دار فرار ہوچکے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی سر پرائز دیگی۔اسلم گل

    پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی سر پرائز دیگی۔اسلم گل

    لاہور:پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی سر پرائز دیگی۔اطلاعات کے مطابق لاہور سے پی پی رہنما اسلم گل نے کنٹونمنٹ بورڈ میں‌ ہونے والے انتخابات کے‌ حوالے سے کہا ہے کہ پی پی کے امیدوار سرپرائز دیں گے

    صوبائی سیکرٹریٹ میں والٹن بورڈ سے الیکشن لڑنیوالے امیدواروں مرزا ندیم بیگ،اختر ہمایوں سے گفتگواسلم گل نے کہا ہے کہ اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

    اسلم گل نے اس موقع پر کہا ہے کہ ملاقات میں صداقت شیروانی،عامرسہیل بٹ،نسیم صابر اور دیگر بھی موجود تھے

    اسلم گل نے کہا ہے کہ عام آدمی مہنگائی،بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کے باعث سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔سونامی حکومت نے عام آ دمی کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔

    اسلم گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب ملک میں سرویز اور جعلی انڈیکس سے خوشحالی نہیں آئیگی۔پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر عوام کے بنیادی مسائل حل کریگی۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار ، دستی بم برآمد

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار ، دستی بم برآمد

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیے۔ تفصیلات دہشت گردوں کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے گرفتار کیا گیا ، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے ، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد بھی ہوئے۔
    پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کیے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت نعمت اللہ عرف بابا جب کہ دوسرے کی پیر اللہ کے نام سے ہوئی ، نعمت اللہ کا ایک بھائی جیل میں ہے جب کہ دوسرا پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے ، نعمت اللہ نے مخبری کے شبہ میں مہتاب نامی شخص کو قتل کیا تھا ، جس کو مارنے کے احکامات حکیم اللہ محسود نے دیے تھے۔
    چند روز قبل بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کراچی شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، مبینہ دہشت گردوں سے 2 دستی بم، ملک دشمن لڑیچر پر مبنی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، مبینہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ، مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی ریکی بھی کررہے تھے، مبینہ دہشت گردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا۔
    اسی طرح لاہور میں بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

  • قیام پاکستان امیر العظیم سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    قیام پاکستان امیر العظیم سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور جمعیت کے سابق ناظم اعلیٰ امیر العظیم سندھ کے دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، صوبائی اعلامیہ کے مطاق وہ آج مٹھی تھرپارکر، ٹھٹہ،26اگست کو بدین، ٹنڈومحمد خان اور حیدرآباد میں یومِ تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات سے خطاب اور دیگر دعوتی وتنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔
    صوبائی امیر محمد حسین محنتی ومقامی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہونگے، یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے 80ویں یومِ تاسیس کے حوالے سے سندھ میں 21تا31اگست عشرہ یومِ تاسیس منایا جارہا ہے جس میں منعقدہ سیمینار، مذاکرے اور اجتماعات میں مقررین جماعت اسلامی کی 80سالہ دعوتی،تنظیمی وسیاسی خدمات کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

  • کراچی کے لو گ اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ ہیں ، حنید لاکھانی

    کراچی کے لو گ اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ ہیں ، حنید لاکھانی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، شہر پر ڈاکوئوں کا راج ہے روزانہ ڈاکو لوٹ مار، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو گولیاں مار دیتے ہیں ، کراچی کے شہری آئے روز اپنی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوجاتے ہیں، سندھ پولیس صوبائی حکومت کے وزیروں کی سیکورٹی میں مصروف ہے ان کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ لوٹ مار کی وارداتوں میں ڈکیت غریب شہریوںکو زخمی کر دیتے ہیں مزاحمت یا بائیک نہ روکنے پر معصوم شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں یا ان پر فائرنگ کر دیتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے اس شہر میں ریاست یا قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ، شہریوں کے جان مال کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام صوبائی وزراء خواب خرگوش کے مزے لینے اورکرپشن کے لئے نئے راستے ڈھونڈنے میں مصروف رہتے ہیں، کراچی کے شہر ی اپنے ہی گھروں میں اب اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں اپنے گھروں کے باہر نکلتے ہیں تو ڈکیت ان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے ہیں اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ معصوم شہری جب اپنی فریاد لیکر پولیس کے پاس جاتے ہیں تو وہ لوگ بھی دلاسے اور آسرے دیکر روانہ کردیتے ہیں عملی کاروائی نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کی سیکورٹی ،تعلیم، انفراسٹریکچر سمیت تمام معاملات صوبائی حکومت کے پاس منتقل ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی گزشتہ تین دہائیوں سے سندھ میں اقتدار پر براجمان ہے لیکن سندھ حکومت نے صوبے کی عوام کے لیئے کچھ بھی نہیں کیا اور نہ ہی یہ لوگ عوام کی بہتری کے لیئے کچھ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے اس وقت شہر میں اسٹریٹ کرائمز، لوٹ مار اور ڈاکو راج قائم ہے ۔

  • ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ

    ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی:پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ اطلاعات کے مطابق ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

     

    ویڈیو کے کیپشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

    فتح ون میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارکباد دی ہے ۔

  • راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    لاہور:راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق پی پی نے پی ٹی آئی کے تین سالہ دورکوناکام دورقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 3سالہ کارکردگی یہ ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار 5.5فیصد سے گر کر 1.5فیصد ہو چکی ہے

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسے کارکردگی کہیں گے کہ کہ پاکستان کا کل قرضہ بڑھ کر 45ہزار470ارب ہو چکا ہے،یا اسے کارکردگی کہیں گے کہ گردشی قرضے 1180ارب سے بڑھ کر 2370ارب روپے ہو چکے ہیں۔

    چیف آرگنائزر پی پی وسطی پنجاب سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کیا یہ بھی کارکردگی شمار ہو گی کہ فی کس آمدنی 2018کے مقابلے میں گر کر 109ڈالر فی کس ہو چکی ہے . افراط زر کی شرح 4.68فیصد سے بڑھ کر 8.4فیصد پر آ چکی ہے۔اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 6روپے سے538روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تین برسوں میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.9فیصد پر آ چکی ہے۔بجلی 5روپے 80پیسے فی یونٹ اور گیس 334فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات، معاشرتی انحطاط کی انتہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں پے در پے واقعات ہمارے معاشرے کے لئے نہایت نقصان دہ ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاقتور ہو یا کمزور، قانون پر عملدرامد کا رواج پیدا کرنا ہوگا۔ معاشرے کی بیماری دور کرنے کے لئے قانون کا زوردار طریقے سے نفاز ہونا چاہیئے۔

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ معاشرتی بیماریوں اور معاشرتی دباؤ کا احساس کیوں ختم ہوتا جا رہا ہے

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار، میرٹ، قانون پر عملداری اور اخلاقی قدروں پر عمل کئے بغیر اس بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کیاجا سکتا۔ معاشرتی رویوں کو بہتر بنانےکےلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور معاشرتی دباؤ کو اصلاح کےلئے استعمال کرنا ہو گا۔

  • ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری بھی شاہ جی کوملنے وزارت خارجہ پہنچ گئے

    ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری بھی شاہ جی کوملنے وزارت خارجہ پہنچ گئے

    اسلام آباد: ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری بھی شاہ جی کوملنے وزارت خارجہ پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نےوزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خارجہ نے بطورِ ہائی کمشنر آسٹریلیا تعیناتی پر زاہد حفیظ چوہدری کو مبارکباد دی

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی سے دو طرفہ مراسم مزید مستحکم ہوں گے،

    وزیر خارجہ نے بطورِ ترجمان دفتر خارجہ، زاہد حفیظ چوہدری کی خدمات کی تعریف کی، اس موقع پر زائد حفیظ چوہدری نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا یقین دلایا