Baaghi TV

Author: +9251

  • ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ لینے والا ملزم گرفتار

    ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ لینے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے پولیس اور رینجرز نے ایک بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بھتہ خور ایزی پیسہ کے ذریعے بھتے کی رقم وصول کرتا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار بھتہ خور ایاز عرف اسد سپر مارکیٹ اور نیپیئر کے تاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ایاز کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے۔

    پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی اور بھتہ خوری کے 10 مقدمات درج ہیں۔

  • جہاز پرانی جگہ سے ہزار فٹ سمندر کی طرف آگیا

    جہاز پرانی جگہ سے ہزار فٹ سمندر کی طرف آگیا

    کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارےریت میں پھنسے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کو نکالنے کے لئے آپریشن آج پھر شروع کر دیا گیا ہے، جہاز ہزار فٹ سمندر کی جانب آگیا ہے تاہم سمندر میں شدید موسم کی خرابی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے۔

    گڈانی کی ایان شپ بریکنگ کمپنی فلوٹنگ ’’باج‘‘ کی مدد سے جہاز نکالنے کیلئے سرگرم ، ’’باج‘‘ کھلے سمندر میں ہینگ ٹونگ 77 سے 1000 میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

    ریسکیو آپریشن کے انچارج کے مطابق تیز سمندری لہریں مکمل رفتار سے باج اور ہیوی کرین سے ٹکرا رہی ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ پیر کو کوشش کے دوران جہاز پرانی جگہ سے 1000 فٹ سمندر کی طرف آگیا تھا، جہاز کا رخ بھی تبدیل کرکے سمندر کی طرف کردیا گیا تھا مگر سمندری مد و جزر کی وجہ سے پیر کو آپریشن روکنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ جہاز پھنسے ایک ماہ گزر جانے کے بعد گزشتہ روز اس کو نکالنے کا آپریشن سودمند رہا، جہاز کے انجن بھی اسٹارٹ ہوگئے اور توقع کی گئی ہےکہ جہاز آج (منگل) کی دوپہر تک مکمل طور پر نکال لیا جائے گا۔

    ریسکیو آپریشن میں سرگرم گڈانی کی شپ بریکنگ کمپنی کے ذرائع کے مطابق فلوٹنگ ’باج‘ استعمال کیا جارہا ہے یہ ’باج‘ کھلے سمندر میں ہینگ ٹونگ 77 سے ہزار میٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس پر ہیوی کرین نصب کی گئی ہے۔

  • لیاری کے شاپنگ مال میں آتشزدگی

    لیاری کے شاپنگ مال میں آتشزدگی

    کراچی میں لیاری کے علاقے موسیٰ لین کے شاپنگ مال میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔ شاپنگ مال کے اوپر رہائشی فلیٹس کے مکینوں نے دوسری چھت پر پہنچ کر جان بچائی۔

    فائر آفیسر نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، عمارت کے باہر رکھے سامان کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دیر لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جبکہ شہر کی بیشتر عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات نہیں ہیں۔

  • چیئرمین آف اے آر جی 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد روانہ

    چیئرمین آف اے آر جی 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد روانہ

    چیئرمین آف اے آر جی ضمیر ملک 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ۔
    تفصیلات کے مطابق چیئرمین آف اے آر جی ضمیر ملک پیر کی صبح 12 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد کے لئے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوئے ۔ ان کے ہمراہ راجا طلحہ بھی اس دورے میں شریک سفر ہیں ۔ اسلام آباد میں وہ حافظ نذیر احمد صاحب کے قیام پذیر ہوں گے ۔ اور دفاتر کا دورہ کریں گے ۔

  • شہباز شریف جمعے کو کراچی پہنچیں گے

    شہباز شریف جمعے کو کراچی پہنچیں گے

    مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف جمعہ 27 اگست کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

    صدر مسلم لیگ نون سندھ شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف تین دن کراچی میں قیام کریں گے اور پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

    شہباز شریف تعزیت کے لئے پیرپگارا، جلال محمود شاہ اور امیر بخش بھٹو کے گھر جائیں گے۔

    شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت بھی کریں گے۔

    ان کا مزید بتانا تھا کہ اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس کل مسلم لیگ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

  • وادی پنجشیرکا محاصرہ بھی اورمذاکرات بھی :احمد مسعود کسی بھی وقت ہتھیارڈال سکتے ہیں:برطانوی اخبار

    وادی پنجشیرکا محاصرہ بھی اورمذاکرات بھی :احمد مسعود کسی بھی وقت ہتھیارڈال سکتے ہیں:برطانوی اخبار

    کابل:وادی پنجشیرکا محاصرہ بھی اورمذاکرات بھی :احمد مسعود کسی بھی وقت ہتھیارڈال سکتے ہیں:،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر میں کشیدگی جاری ہے، برطانوی اخبار نےدعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود ہتھیار ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں، امراللہ صالح نے بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف کر لیا ہے۔

    وادی پنج شیر میں جنگی صورت حال شمالی اتحاد کی فورسز پسپائی پر مجبور، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود کو فوجی طاقت اورعالمی حمایت کی کمی کاسامنا ہے، احمد مسعود نے لڑنے کا اعلان کیا ہے لیکن حربی طاقت کم ہے۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر وہ ہتھیارڈالنے کی تیاری کررہےہیں۔

    کل امراللہ صالح نے بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف کیاتھا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ طالبان نے وادی اندراب کا محاصرہ کر لیا ہے، جس کے باعث وادی میں خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔

  • چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کا آغاز کردیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کا آغاز کردیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کا خود جائزہ لیں گے اور نکاسی آب، سڑکوں اور صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی شہرقائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں شجر کاری کے مختلف منصوبوں کا معائنہ بھی کریں گے۔

  • 30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفرہوگا یا کہ نہیں‌:اسد عمر نے بتادیا

    30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفرہوگا یا کہ نہیں‌:اسد عمر نے بتادیا

    لاہور:30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفرہوگا یا کہ نہیں‌:اطلاعات کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی ہوگی، ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اور شادی ہالز میں آنے والوں کی ویکسی نیشن لازم ہے، 17 سال سے زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، طلبا کے ٹرانسپورٹیشن عملے کو 31 اگست تک ویکسین لگوانا ہوگی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 31 اگست کے بعد اسکول ٹرانسپورٹر ویکسین کے بغیر کام نہیں کرسکے گا، اسکول وین ڈرائیوز کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، ہوٹل اور شادی ہالز میں آنیوالوں کیلئے 30 ستمبر تک ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر کے بعد موٹروے پر سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 15 اکتوبر کے بعد بغیر ویکسی نیشن پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، وبا کی وجہ سے جو بندشیں لگائی جا رہی ہیں وہ عوام کے مفاد میں ہیں۔

    معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ یکم ستمبر سے 17 سال سے اوپر نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن شروع کر رہے ہیں، کمزور دفاعی نظام کے حامل نوجوانوں کیلئے مخصوص ویکسی نیشن شروع کر رہے ہیں، کسی دوسرے ملک سے ویکسی نیشن کرانیوالے افراد کا اندراج بھی نادرا ویب سائٹ پر ہوسکے گا، ویکسین لگوائیں اور اصل کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نادرا ویب سائٹ سے حاصل کریں۔

  • ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، نادرا کے اعلیٰ افسران گرفتار

    ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، نادرا کے اعلیٰ افسران گرفتار

    شہر قائد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین اور سینئر ایگزیکٹو رضوان خان گرفتار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا حکام کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں غیر ملکی شہری جاوید بھی نامزد ہے۔

    مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم جاوید نے 46 سال کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا اور ملزم نے جس بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا وہ ایک خاتون کو جاری ہوا تھا۔

    ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری جاوید کی گرفتار کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری کا واقعہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری کا واقعہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    پولیس نے میٹھادر میں کیش وین سے بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے لیکر فرار ہونے والے دو ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ہے، تفتیشی افسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نعمت علی اور اسد علی کے خلاف مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ رقم منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑی گرفتار سہولت کاروں نے دی تھی، پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ تفتیش اور مفروروں کی تلاش کےلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    یاد رہے کہ میٹھادر میں وین سے رقم چوری کی واردات 9 اگست کی صبح ہوئی تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوئی، تو آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے، اور اسی دوران وین ڈرائیور حسین شاہ گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، اس پر تھانے دار کے دستخط جعلی تھے، گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، جو پولیس تحویل میں لیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا۔