Baaghi TV

Author: +9251

  • لاڑکانہ کے بعد کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا انکشاف

    لاڑکانہ کے بعد کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا انکشاف

    لاڑکانہ کے بعد شہر قائد میں بھی ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل معتدی الامراض سندھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق سندھ میں 70 تا 78 ہزار ایچ آئی وی مریض ہیں، ان میں سے صرف 13 ہزار 864 مریض رجسٹرڈ ہیں، متاثر ہونے والوں میں 9166 مرد،2461 خواتین، 1126 لڑکے، 730 لڑکیاں اور 421 خواجہ سرا شامل ہیں۔ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2 ہزار 430 جب کہ حیدرآباد میں ایک ہزار 89 تک پہنچ گئی ہے۔

    ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے کہا کہ کراچی میں ایچ آئی وی کے 6 ہزار 768 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع وسطی میں سب سے زیادہ مریض ہیں ضلع وسطی میں ایچ آئی وی کے 2 ہزار 725 کیسز موجود ہیں، ضلع جنوبی میں 1 ہزار 35 اور ضلع غربی میں 998، کورنگی میں 907، ملیر میں 667 جب کہ ضلع شرقی میں ایچ آئی سی ایڈز کے 436 رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔

  • بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں کراچی یونیورسٹی کی نا اہل انتظامیہ نے کرونا کی لہر کو نظر انداز کر دیا

    بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں کراچی یونیورسٹی کی نا اہل انتظامیہ نے کرونا کی لہر کو نظر انداز کر دیا

    سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کراچی ریجن کے رہنماں پروفیسر منور عباس ، پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسرامیر لاشاری، پروفیسر عبد المنان بروہی، پروفیسر نازیہ سولنگی، پروفیسر آصف منیر، پروفیسر محمد عدیل، پروفیسر سعید فاطمہ، پروفیسر حسن میربحر، پروفیسر عزیز میمن، پروفیسر عبدالمجید ٹانوری، پروفیسر عامر الحق، پروفیسر سید عامر علی شاہ، پروفیسر عبدالرشیڈ ٹالانی، پروفیسر نصراللہ بھٹی، پروفیسر رسول بخش قاضی، پروفیسر محمد جمال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی نا اہل انتظامیہ نے گریجویشن کے کالج سائیڈ کے طلبا و طالبات سے سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور اس بار تو جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے تمام حدود پار کرتے ہوئے کرونا کا بھی خیال نہیں کیا۔
    غیر معمولی طویل انتظار کے بعد جامعہ کراچی انتظامیہ نے کالج سائیڈ کیگریجویشن کے طلبا و طالبات کے امتحان کا آغاز تو کر دیا ہے مگر جامعہ کراچی کی بے رحم انتظامیہ نے کرونا کی غیر معمولی لہر کو نظر انداز کر تے ہوئے امتحانی مراکز پر نہ ماسک فراہم کیے نہ سینیٹائزر اور نا ہی تھرمل گن فراہم کی ہیں۔ اس طرح طلبا و طالبات سمیت اساتذہ کو بھی کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔
    سپلا کے رہنماں نے جامعہ کراچی انتظامیہ مشہورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے سیکھنا چاہیے کہ امتحانات کیسے لیے جاتے ہیں اورکس طرح کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں امتحانی مراکز پر مدد کی جاتی ہے۔ سپلا کے رہنماں اس امر پر افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کو آخر کب تک ایڈھاک ازم پر چلایا جائے گا اور کب کراچی کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے والی موجودہ تعلیم دشمن انتظامیہ کو تبدیل کرکے اہل ماہرِ تعلیم وائس چانسلر کو تعینات کیا جائے گا۔
    سپلا کے رہنماں نے وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں اور جامعہ کراچی کو پابند بنائیں کہ وہ گریجویشن کے طلبا و طلبات کے امتحانی مراکز پر ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن فراہم کریں۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فنانس کے افسران کی نااہلی سامنے آگئی

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فنانس کے افسران کی نااہلی سامنے آگئی

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فنانس کے افسران خصوصاً ڈائریکٹر ویلفیئر، ڈائریکٹر اکائونٹس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ پراویڈنٹ فنڈ کے اکائونٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم ہونے کے باوجود ایک کروڑ 76 لاکھ کے چیکس جاری کردیئے جس کی وجہ سے 26 لاکھ مالیت کے 20 چیکس بائونس ہوگئے اور ان 20 ملازمین میں سے 8 کی بچیوں کی اس ماہ کے آخر میں شادیاں طے ہیں جس سے ان میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔
    اس سلسلے میں ڈائریکٹر ویلفیئر کے ایم سی کوئی واضح جواب دینے سے قاصر ہیں اور وہ سارا نزلہ اپنے اسٹاف اور اعلیٰ افسران پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کے دبائو میں آکر چیک جاری کیے گئے ہیں۔ جو چیک واپس آتے ہیں ان کی پوسٹنگ دیر سے ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ ملازمین نے مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل جو کہ مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری ہیں، نے پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر خود پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے ہنگامہ آرائی کے خلاف ایکشن نہ لینے اور کوئی کارروائی نہ کرنے پر پارٹی عہدہ چھوڑا۔
    اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا کر مفتاح اسماعیل نے پیغام دیا کہ بدمعاش ٹولے کے ہوتے ہوئے کراچی میں کام کرنا بہت مشکل ہے۔
    جبکہ مفتاح اسماعیل کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے میر صوبہ خان بھنگر کراچی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب کا یہ فیصلہ کافی حد تک درست ہے۔اگر ایسے گروپ بندی چلتی رہی تو مسلم لیگ ن کو مزید نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ اعلٰی قیادت فورأ نوٹس لے گی اور پوری نئی باڈی کا اعلان کرے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ استعفیٰ بیانیے کی جنگ کی وجہ سے دیا گیا ہے یا پھر وجہ کچھ اور ہے تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

  • عمان نے مسافروں کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی

    عمان نے مسافروں کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی

    عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو مملکت آمد کی اجازت دے دی۔

    عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام عمانی شہری اور وہاں کا ویزا رکھنے والے مسافر اومان آسکتے ہیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    حکم نامے کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا جبکہ منفی کورونا رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

    عمان پہنچنےوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے، مثبت رپورٹ آنے پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہوگا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے سے پہلے مسافروں، سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ہوں گی، 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    عمان ایوی ایشن حکام کے مطابق مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا جبکہ نیا حکم نامہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

  • ایمریٹس سفری پابندیوں میں نرمی پر اپنے نیٹ ورک کے آپریشنز میں وسعت اور تیزی لے آیا

    ایمریٹس سفری پابندیوں میں نرمی پر اپنے نیٹ ورک کے آپریشنز میں وسعت اور تیزی لے آیا

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 ممالک کے لئے مملکت میں داخلے کے قوانین میں نرمی (شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ )کے حالیہ اعلانات اور برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی امبر لسٹ میں شمولیت کے بعد ایمریٹس اپنے وسیع نیٹ ورک میں سفری طلب بڑھنے پر فعال انداز سے کام کرکے صارفین کو دبئی سے جوڑ کر اور اسے بھی آگے سفر کے لئے اپنے آپریشنز میں وسعت لا رہا ہے۔

    پابندیوں کی نرمی سے اپنی ہم آہنگی لانے کے لئے ایئرلائن اپنے نیٹ ورک کے 29 شہروں میں 270 سے زائد پروازیں بحال کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تفریحی اور کاروباری سفر کی طلب بڑھنے کے ساتھ مسافروں کی گنجائش اور پروازوں کی تعداد میں بڑھانے کے شیڈولز پر کام جاری ہے۔
    ایئرلائن برطانیہ کے لئے پروازیں بڑھا کر اکتوبر تک ہفتہ وار 73 پروازیں آپریٹ کرے گا جن میں یومیہ چھ پروازیں لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آپریشن، مانچسٹر کے لئے یومیہ A380 پرواز، برمنگھم کے لئے ہفتہ وار 10 پروازیں اور گلاسگو کے لئے یومیہ پرواز شامل ہے۔

    آج سے ایمریٹس لندن ہیتھرو کے لئے یومیہ تین پروازیں شروع کررہا ہے۔ یہ تمام پروازیں فلیگ شپ A380 جہازوں سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔ اگست اور ستمبر میں ایمریٹس لندن ہیتھرو کے لئے اپنے آپریشنز میں بتدریج اضافہ کرے گا اور اکتوبر کے وسط میں ایئرلائن اپنی ہفتہ وار چھ پروازوں کے آپریشنز بحال کرلے گی جن میں چار پروازیں A380 جہازوں سے آپریٹ کی جائیں گی۔

    برطانیہ جانے کے خواہش مند صارفین کے لئے ایئرلائن نے اپنے نیٹ ورک بالخصوص افریقہ میں بڑے شہروں جیسے جوہانسبرگ، کیپ ٹاوٴن اور لوساکا اور مغربی ایشیا میں بشمول کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اپنے بہترین سفری رابطوں کے لئے پروزوں کے شیڈولز کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے۔
    ایمریٹس فی الوقت امریکہ کے 12 شہروں میں ہفتہ وار 70 سے زائد پروازیں آپریٹ کررہا ہے اور اگست میں جن شہروں میں پروازوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے ان میں ہوسٹن، بوسٹن اور سان فرانسسکو شامل ہیں تاکہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہترین سفری خدمات فراہم کی جاسکیں۔

    ایمریٹس نے جوہانس برگ کے لئے یومیہ پروازیں بڑھا کر 11 پروازیں کردی ہیں جن کے ساتھ ڈربن کے لئے 4 منسلکہ اضافی پروازیں ہیں۔ جنوبی افریقی کی فضائی راہ داریوں سے آمد و رفت کے ذریعے ایمریٹس کے مسافر یورپ، مشرق وسطیٰ، مغربی ایشیاء اور امریکہ میں وسیع اقسام کے باسہولت اور بحفاظت رابطوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
    بین الاقوامی سرحدیں دوبارہ کھلنے اور سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ایمریٹس نے اپنے نیٹ ورک میں بحفاظت انداز سے وسعت لانے کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایئرلائن اس وقت 120 سے زائد مقامات پر مسافروں کو سفری خدمات فراہم کررہا ہے ۔ یہ عالمی وبا سے قبل اسکے نیٹ ورک کے تقریبا 90 فیصد مقامات بنتے ہیں۔

  • اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دوائیوں کی 6 ہول سیل دکانوں میں واردات

    اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دوائیوں کی 6 ہول سیل دکانوں میں واردات

    کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دوائیوں کی 6 ہول سیل دکانوں میں واردات کی ہے۔نامعلوم ملزمان نے 5 دکانوں اور ایک گودام کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی۔ ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے صدر زبیر میمن نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ پر میڈیسن مارکیٹ کے دکاندار حسب معمول اتوار کی شام دکانیں اور گودام مقفل کرکے گئے تھے کہ آج دوپہر کاروبار کے لیے پہنچے تو گوداموں اور دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے۔
    زبیر میمن کے مطابق ملزمان دکانوں اور گودام سے سامان نہیں لے کر گئے بلکہ ہر گودام میں رکھا گیا کیش لوٹا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لگ بھگ 20 لاکھ سے زائد کی نقد رقم لوٹی گئی۔ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے سیکریٹری اسلم پولانی نے بتایا کہ سچل میڈیکوز، موسانی میڈیکوز، ایف اینڈ ایچ میڈیکوز، نورانی میڈیکوز اور میڈی سروسز کی دکانوں پر وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ میڈی سروسز کی دکان اور گودام پر لوٹ مار کی۔
    اسلم پولانی کے مطابق واردات کی اطلاع رسالہ پولیس کو کردی گئی ہے اور اعلی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔اسلم پولانی کے مطابق 3 ماہ پہلے بھی اسی مارکیٹ کے گوداموں اور دکانوں میں ایسی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ کچھی گلی میڈسین مارکیٹ میں تالے توڑ کر ڈکیتی کی واردات پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن PCDA کے ممبرز میں گہری تشویش اور بے چینی محسوس کی جارہی ہے۔
    ایسوسی ایشن کے چیئرمین صلاح الدین شیخ نے بتایا کہ 3ماہ پہلے بھی اسی مارکیٹ کے گوداموں اور دکانوں میں ایسی واردات ہوئی تھی۔ فارما برادری میں کراچی کے اس واقعہ سے عدم تحفظ کا احساس بڑھا ہے۔ پی سی ڈی اے مصیبت کے وقت اپنے دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے صدر زبیر میمن اپنی مکمل مدد اور حمایت کا یقین دلاتی ہے اور چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ اور اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری اس دیدہ دلیری والی ڈکیتی کا نوٹس لیں تاکہ فارما تاجروں کا گورنمنٹ پر اعتماد بحال ہو۔

  • پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ سپر ہائی وے پر واقع ضیا الدین یونیورسٹی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔
    ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، اسپیکرآغا سراج درانی سمیت صوبائی وزرا اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر زرین حسین کو لنک روڈ سپر ہائی وے پر واقع ضیا الدین یونیورسٹی کی جامع مسجد سے متصل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ڈاکٹر زرین حسین طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں۔

  • عوامی رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اگاہی واک

    عوامی رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی اگاہی واک

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ضلع خانیوال کے زیر انتظام گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 23 اگست تا 28 اگست تک منایا جارہا ہے-مہم کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

    جس میں انہوں نے محکمہ صحت کو ماں کے دودھ کی بچوں کے لئے افادیت بارے مہم چلانے کی ہدایت کی-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے بھی آگاہ کیا گیا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز وقار احمد خان،محمد اختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش سے لے کر 2 سال کی عمر تک بچے کے لئے ماں کا دودھ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماں کا دودھ بچوں میں ہر سال ہونے والی تقریباً 82300 اموات روک سکتا ہے۔

    اسکی بدولت تقریباً 20 ہزار ماؤں کو بریسٹ کینسر کی وجہ سے موت کے منہ سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 76 لاکھ بچے ہر سال ماں کا دودھ پینے سے محروم رہ جاتے ہیں اور سب سے اہم بات بچوں کے لئے ماں کا دودھ فارمولا ملک کے اضافی خرچ کی نسبت مفت میسر ہوتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پولیو مہم کی تمام تیاریاں بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی- بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت ماں کے دودھ کی بچوں کے لئے افادیت بارے آگاہی واک بھی کی گئی-
    جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر شہزاد سرور ، ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ،ایم اینڈ ڈی آفیسر اویس انعام، فوکل پرسن مس شکیلہ انجم اور تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی ۔

  • ڈی پی او کا اچانک پولیس اسٹیشن کا دورہ

    ڈی پی او کا اچانک پولیس اسٹیشن کا دورہ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم عوامی خدمت اورپولیس کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے متحرک ڈی پی او محمدعلی وسیم کا تھانہ عبدالحکیم کا اچانک دورہ.

    ڈی پی ا و نے تھانہ کی نئی بلڈنگ اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا انچارج ڈویلپمنٹ انسپکٹر سعید احمد نے ڈی پی او کو تھانہ کی زیر تعمیر بلڈنگ بارے بریف کیا اور ڈی پی او محمدعلی وسیم نے متعلقہ افسران کو تھانہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے بارے احکامات دئیے ڈی پی او نے تھانہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا.

    ایس ایچ او اور محرر کو تھانہ کے ریکارڈ کواپ ٹو ڈیٹ رکھنے بارے سخت ہدایات بھی کی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ماڈل تھانوں کا قیام آئی جی پنجاب کی عوامی خدمت کے وژن کا عکاس ہے عوامی خدمت میں کسی قسم کی سستی اور نااہلی برداشت نہیں کروں گا.