Baaghi TV

Author: +9251

  • سویڈش وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ:اہم درخواست بھی کردی

    سویڈش وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ:اہم درخواست بھی کردی

    اسلام آباد:سویڈش وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ:اہم درخواست بھی کردی،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

    قریشی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں وہ کئی یورپی اور دیگر وزرائے خارجہ سے رابطے میں تھے تاکہ افغانستان کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

    قریشی نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک پرامن اور مستحکم افغانستان نہیں چاہتا ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے آگے بڑھنے کے بہترین راستے کے طور پر افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی مسلسل وکالت کی ہے اور اس سمت میں کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فوری ترجیح تمام افغانوں کے حقوق کی حفاظت ، تحفظ اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

    بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے پاکستان کئی یورپی ممالک ، بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا ایجنسیوں کو اپنے شہریوں/ملازمین اور دیگر کو افغانستان سے نکالنے میں مکمل سہولت فراہم کر رہا تھا۔

    وزیر خارجہ قریشی نے افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کی مسلسل مصروفیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، دونوں ہی انسانی میدان اور معاشی استحکام میں۔

    انہوں نے وزیر خارجہ این لنڈے کو اپنے آئندہ پڑوسی افغانستان کے دورے سے بھی آگاہ کیا تاکہ ان سے ترقی پذیر صورتحال پر مشاورت کی جا سکے۔

    وزیر خارجہ لنڈے نے کابل سے سویڈش سفارت خانے کے عملے اور دیگر افراد کو نکالنے میں پاکستان کی مدد کے لیے اپنی حکومت کی گہری تعریف کی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت ، تعلیم اور اختراع میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • اسلام آباد پولیس حرکت میں‌ آگئی:جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

    اسلام آباد پولیس حرکت میں‌ آگئی:جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

    اسلام آباد:اسلام آباد پولیس حرکت میں‌ آگئی:جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن ،اطلاعات کے مطابق ایس پی رورل زون محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہےکہ کارروائیاں رورل زون کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کی گئیں

    ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق اس دوران 7ملزمان گرفتار 7 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد جبکہ دو منشیات فروش بھی گرفتارکرلیے گئے ہیں ، ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران 110 گرام ہیروئن، 310 گرام چرس برآمد ہوئی

    ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان میں غضنفر علی،محمد انجیل،محمد جمیل،منابل عباس،ارسلان خالد،عامر شاہین،محمود حسن،فیاض خان اور دلاور علی شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

  • صوبائی الیکشن کمشنر کا دورہ ژوب،کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    صوبائی الیکشن کمشنر کا دورہ ژوب،کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

    کوئٹہ :کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ ،اطلاعات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کا دورہ ژوب، کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے 12 ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع ژوب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی الیکشن کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹونمنٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پرڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    میٹنگ میں موجود ڈی ایس پی ژوب سکندر خان ترین اور پاک آرمی کے میجر عمر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو الیکشن میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اگاہ کیا اور بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے پول پروف سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع صوبائی الیکشن کمشنر نے اطمنان کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر محمد سلیم، اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل، ریٹرننگ افیسر کینٹونمنٹ الیکشن زمیر حسین، اے ڈی سی جار اللہ، اور الیکشن افیسر ژوب اخلاق احمد نے بھی شرکت کی۔

  • تیرا قصور یہ ہے کہ تو غریب ہے تحریر: سحر عارف

    تیرا قصور یہ ہے کہ تو غریب ہے تحریر: سحر عارف

    جیسا کہ پہلے بھی اس حوالے سے ذکر ہوا کہ ہمارے معاشرے میں آج ایک غریب کی کیا حیثیت ہے۔ آج یہاں غریبوں کے لیے نہ تو کوئی احساسات ہیں اور نا ہی اس کی کوئی عزت۔ اب مقام اور عزت کا حقدار تو صرف امیر ہی کے لیے ہے۔ جس کے پاس جتنا پیسہ اتنی اس کی عزت اور مقام معاشرے میں۔ یہ ہے تو ایک حقیقت پر ہے بہت تلخ ٹھیک ویسے ہی جیسے سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے۔

    پچھلی بار بات ہوئی کہ کس طرح غریبوں کو تعلیم اور روزگاری کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پھر ان کی وجہ سے وہ کس قدر احساس کمتری کا شکار بھی ہوتا یے۔ لیکن صرف بات تعلیم اور روزگار پر ہی ختم نہیں ہوتی۔ یہاں ہمارے معاشرے میں جب بھی کسی غریب کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انہیں کبھی بھی انصاف نہیں ملا۔

    ظلم پہ ظلم کی انتہاء تو دیکھیں ایک تو زیادتی بھی غریب کے ساتھ ہو اور پھر اسے انصاف نہ دیتے ہوئے اس پر ایک اور زیادتی بھی کی جائے۔ اپنی زندگی میں ایسے واقعات بھی دیکھے ہیں جہاں پہ ہمیشہ بیچارے غریب کو شکست سے دوچار ہونا پڑتا یے۔ غریبوں کو تو صدیاں لگ جاتی ہیں اپنے جائز انصاف کے حصول کے لیے پر پھر بھی ناکامی اور شکست منہ کھولے ان کا انتطار کر رہے ہوتے ہیں۔

    پہلے غربت ان کی کمر توڑ دیتی ہے اور پھر رہی سہی کسر عدالتوں کی ناانصافی پوری کر دیتی ہے۔ آپ خود کو ایک غریب مجبور انسان کی جگہ رکھ کر دیکھیں ایک ایسے بےبس انسان کے جو ہر جگہ اپنی غربت کی مار کھا جاتا ہے۔ جب اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف تھک ہار کر عدالت کا رخ کرتا ہے صرف اپنے حق کا انصاف لینے کے لیے تو ایسے میں سب سے پہلے عدالت کی لمبی لمبی پیشیاں بھگتنا پڑتی ہیں۔

    پھر وکیلوں کو اپنی اوقات سے بڑھ کر اپنا سب کچھ بیچ کر انہیں ان کی فیسیں دیتا ہے اور ساری عمر جوانی سے بڑھاپے تک صرف انصاف کے انتظار میں بیٹھے رہتا ہے۔ آخر میں وہی عدالت اور عدلیہ منہ چڑا جاتے ہیں۔ پھر دوسری طرف ایک امیر کی مثال لے لیں اس کے لیے تو ہمارے ملک کی عدالتیں اور عدلیہ ہمیشہ پیش خدمت رہتے ہیں۔ جنہیں نا تو انصاف انصاف کے لیے بار بار عدالت کا رخ کرنا پڑتا ہے اور نا ہی اپنی شکست کا کوئی ڈر ہوتا ہے۔

    کیونکہ ان کے پاس دولت کی فراوانی ہوتی ہے جو انہیں مضبوط اور طاقتور بنائے رکھتی ہے۔ پھر دوسری طرف چلتے ہیں آج کے دور میں غریب جہاں بہت سی مشکلات کا شکار ہے وہیں جب وہ کسی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو ایک اور نئ دشواری ان کا انتطار کیے ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ جب بھی کوئی بیمار ہوتا ہے تو پھر اس کے علاج کے لیے اچھی خاصی رقم بھی درکار ہوتی ہے۔

    جس سے وہ اپنی ادوایات کا خرچہ اٹھا سکے۔ پر یہاں بھی ایک غریب کیا کرے؟ ابھی تک تو ان کے لیے بہت ہی مشکل وقت تھا کیوں کہ اس ملک میں غریب کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہوتا تھا کہ بروقت اپنا صحیح علاج کروا سکے اور اس کے برعکس ایک امیر کو اگر کوئی معمولی سے معمولی بیماری بھی ہوتی تو وہ علاج کے لیے باہر کے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ پر اب اس نئے پاکستان میں بہت سی امید کی کرنیں نظر آئی ہیں۔

    جس کی سب سے بڑی مثال احساس صحت کارڈ ہے۔ جس کی بنیاد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حال ہی میں رکھی ہے۔ اس کی وجہ سے اب غریب کی کچھ ہمت بندھی ہے۔

    @SeharSulehri

  • بالآخربڑے غوروخوض کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی

    بالآخربڑے غوروخوض کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی

    لاہور: بالآخربڑے غوروخوض کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے بتایا کہ ہم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھلاڑیوں کی حالت اور ذہنی صحت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی سیریز تھی جو دو طرفہ کھیلی جانے تھی، اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں ایک دوسرے کیخلاف نبرد آزما ہو چکی ہیں۔

    حامد شنواری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز کے معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کیا، لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔

    اس سے قبل ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈاؤن کےباعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے 14 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

    کرک انفو نے بتایا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے پاکستان پہنچے گی اور میچز کن میدانوں میں ہو گا اس کا اعلان افغانستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کو پیشکش کی تھی اس سیریز کی میزبانی افغانستان ہی کرے اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات یا پاکستان میں کروائی جائے جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔

  • بیلجئیم کے وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    بیلجئیم کے وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: بیلجئیم کے وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے بیلجئیم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اس اہم گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان سے سفارتی اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کی انخلا کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

    بیلجیئم کے وزیراعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہا اور عمران خان کو بیلجیم کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی حفاظت،سلامتی اور افغانستان میں استحکام انتہائی اہم ہے۔ امن اور مفاہمت جامع سیاسی حل کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔ بین الاقوامی برادری میں افغانستان کے لوگوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

  • وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری سندھ سید وقار مھدی سے ضلع ملیر کے اراکین اسمبلی کی ملاقات..

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری سندھ سید وقار مھدی سے ضلع ملیر کے اراکین اسمبلی کی ملاقات..

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری سندھ سید وقار مھدی سے ضلع ملیر کے اراکین اسمبلی کی ملاقات..

    ملاقات میں ایم این اے NA-238 ملیر سید آغا رفیع اللہ، ایم این اے NA-236 ملیر سردار جام عبدالکریم جوکھیو، صوبائی وزیر سماجی بہبود و جنرل سیکرٹری ضلع ملیر محمد ساجد جوکھیو، ایم پی اے و پارلیمانی سیکریٹری برائے بلدیاتی امور محمد سلیم بلوچ، ایم پی اے محمود عالم جاموٹ، ایم پی اے محمد یوسف بلوچ، سینئر رہنما ضلع ملیر اصل جان مروت، سابقہ ممبر ضلع کونسل مجاہد جوکھیو، و دیگر موجود..

    ملاقات میں ضلع ملیر میں درپیش پیچیدہ مسائل اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال..

  • صحافیوں کوہراساں کرنے کے‌خلاف ازخود نوٹس کے اختیار کا جائزہ لیں گے: قائم مقام چیف جسٹس

    صحافیوں کوہراساں کرنے کے‌خلاف ازخود نوٹس کے اختیار کا جائزہ لیں گے: قائم مقام چیف جسٹس

    اسلام آباد: صحافیوں کوہراساں کرنے کے‌خلاف ازخود نوٹس کے اختیار کا جائزہ لیں گے: اطلاعات کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس میں ازخود نوٹس کے دوبارہ جائزے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا اس طرح ازخود نوٹس لیا جاسکتا ہے یا کہ نہیں ،

    سپریم کورٹ ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار، صدر سپریم کورٹ بار کو عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

    پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے پر ازخود نوٹس کے دوبارہ جائزے کے کیس میں سپریم کورٹ نے اہم سوال اٹھا دیا کہ ازخودنوٹس لینے کا اختیار کس انداز میں استعمال ہوسکتا ہے؟

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ’ابھی صرف اس نقطے کا جائزہ لیں گے کہ ازخود نوٹس اس انداز میں بھی ہو سکتا ہے۔‘

    قائم مقام جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پیر کو پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ لارجر بینچ نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار، صدر سپریم کورٹ بار کو عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

    عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس پر دو رکنی بینچ کےحکم نامے پر عملدرآمد روکتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”408451″ /]

     

    20 اگست کو صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے صحافیوں پر ہونے والے حملوں اور مقدمات کی پیش رفت رپورٹس، سیف سٹی پراجیکٹ کی فوٹیج اورخرچے کی تفصیلات طلب کی تھیں۔اس کے علاوہ وزارت اطلاعات سے ایک سال کے اشتہارات اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

    دوسری طرف آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس پر دو رکنی بینچ کےحکم نامے پر عملدرآمد روکتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی

    یاد رہےکہ چیف جسٹس گلزار احمد بیرون ملک دورے پر ہیں اور موسٹ سینئیر جج ہونے کی وجہ سے جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔

    انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس لینے کے اگلے روز 21 اگست کو اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا کہ کیا سپریم کورٹ میں سوموٹو لینے کا جو طریقہ کار ہے اس پر عمل کیا گیا ہے یا ہر جج اس طرح اپنی عدالت میں سوموٹو لے سکتا ہے یا یہ اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے۔

    واضح رہے کہ سوموٹو کے لیے درخواست رجسٹرار آفس دی جاتی ہے جس کے بعد چیف جسٹس اس درخواست پر سوموٹو لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینچ تشکیل دیتے ہیں۔

    پیر کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’20 اگست کو دیا جانے والا حکم روایات سے ہٹ کر ہے۔ صحافیوں نے ایک جج کے کمرہ عدالت میں درخواست دی۔ انہوں نے ادارے پر اعتبار نہیں کیا اور طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا جبکہ جج نے غیرمعمولی اختیارات کو استعمال کیا ہے۔‘

  • اہل پاکستان کے لیے اچھی خبر:پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری

    اہل پاکستان کے لیے اچھی خبر:پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری

    کراچی :اہل پاکستان کے لیے اچھی خبر:پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری کی گئی ہے

    اس حوالے سے پی پی سینیٹرسحرکامران نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز #GIMS میں 2 بچوں کے جگر کی پیوند کاری کامیابی سے کی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفت اور بہترین طبی دیکھ بھال ، گمبٹ ہسپتال مفت جگر کی پیوند کاری کی پیشکش کرتا ہے۔

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں واقع پیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ نے جگر کی 200 مفت پیوند کاریاں کرنے کا منفرد ریکارڈ حاصل کرلیا۔

    اس ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن کر رہی ہے، جن میں سے اب تک 200 غریب اور مستحق افراد کا بالکل مفت علاج کیا گیا، مریضوں کی 15، 15 گھنٹے طویل اور پیچیدہ سرجریز کی گئیں ہیں۔

    ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سندھ حکومت کی زیر نگرانی چل رہا ہے۔

    جن مریضوں کے آپریشن کیے گئے اُن میں سے 114 مریض سندھ ، 49 پنجاب سے، 32 بلوچستان سمیت آزاد جموں کشمیر، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سے تھے۔

    ذرائع کےمطابق ایک ٹرانسپلانٹ میں تقریباً تیس سے چالیس لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں، جتنے بھی آپریشن ہوئے یا مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں اُس کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے برداشت کیے ہیں۔

    ہسپتال میں صرف ٹرانسپلانٹ ہی نہیں بلکہ جگر سے متعلقہ دیگر اور بیماریوں کا علاج جیسے جگر کا کینسر، ہیپاٹائٹس، جگر کی نالی کا بند ہونا سمیت دیگر امراض کے علاج کی سہولت بھی موجود ہے۔

  • سندھ میں سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار

    سندھ میں سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار

    سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    ہائیکورٹ میں نومبر 2019 میں 1302 ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018 میں بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔
    عدالت نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز کو ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔