Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جییز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ,

    پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جییز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ,

    لاہور:پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جییز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ,اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے بڑےپیمانے پرپولیس افسران کے تبادلے کردیئے ہیں

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سب سے پہلے پنجاب بھر میں آئی جیز کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے ہیں‌

    پنجاب پولیس میں تبادلوں کے حوالےسے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق سی پی او فیصل آباد سہیل چودھری کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ,

    ادھراس نوٹیفکیشن کےمطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ,پنجاب پولیس کی طرف سے جاری اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ڈاکٹر محمد عابد خان کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا .

  • آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے

    آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے۔

    ادھر اپنی کامیابی بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کے لیے بہت کوششیں کیں ، آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق آج تاریخی دن ہے اور رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لیے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی۔

    اعلامیے کے مطابق رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاہم قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ رقم آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کو جاری کی ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی انتہائی کم ہے، ابھی اس کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں۔

  • سندھ حکومت کا مردم شماری نتائج کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مردم شماری نتائج کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے۔
    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے مردم شماری نتائج پر اعتراضات کے سبب صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں اور بلدیاتی الیکشن زیر التواء ہیں، سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کے خلاف رواں سال مئی میں پارلیمنٹ کو ریفرنس بھیجا تھا تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت کے ریفرنس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایاگیا، اب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایک اور خط اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھیں گے۔
    سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئین پاکستان کی شق 154کے تحت صوبائی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو پارلیمان میں چیلنج کرسکتی ہے، اسی لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے سندھ حکومت کا دوسرا خط رواں ہفتے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا جائےگا۔
    واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مجوزہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

  • ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب

    ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب

    سی ویو کے ساحل پر پھنسے مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، جہاز کو پلان کے مطابق دو ٹگز، کرین بردار بوٹ، آپریشنل بوٹس اور خصوصی رنچز کے ذریعے جہاز کو ساحل سے 100 میٹر دور تک کھینچ لیا گیا ہے۔ پیر کی رات گیارہ بجے اور منگل کی صبح بھی سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی، اس دوران مزید 100 میٹر تک کھینچا جائے گا، گہرے پانی میں آنے کے بعد جہاز کو براہ راست ٹگ سے کھینچا جائے گا جہاز گہرے سمندر میں لے جانے کے اگلے روز برتھ پر لے جایا جائے گا۔
    جہاز کے شپ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال کے مطابق جہاز کے دونوں انجن اسٹارٹ کردیے گئے ہیں، جہاز کے دونوں پروپائلرز بھی ٹھیک کام کررہے ہیں، ری فلوٹ کرنے اور برتھ تک لے جانے میں انجن کو بھی استعمال کیا جائے گا۔
    مشیر برائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کپتان نے بروقت مطلع نہیں کیا تھا جب تک اطلاع ملی جہاز ساحل پر پھنس گیا تھا۔ جہاز کو منگل کو گہرے پانی میں لےجایا جائے گا، ساحل سمندر سے کامیابی کے ساتھ ری فلوٹ ہونے کے بعد جہاز کو بندرگاہ پر لنگرانداز کیا جائے گا، اس دوران جہاز کی تکنیکی جانچ اور مرمت کی جائے گی تاکہ اسے بحری سفر کے لیے موزوں بنایا جاسکے۔ جہاز حکومتی تحویل میں ہے، جہاز کا عملہ بھی جہاز پر موجود رہے گا۔ کراچی پورٹ اینکریج اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے چارجز وصول کرے گی جبکہ میرین مرکنٹائل ڈپارٹمنٹ سے کلیئرنس لینا ہوگی، جہاز کی سی وردی رپورٹ تک جہاز کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • کراچی میں 8 سال سے التوا کا شکار ریڈ لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

    کراچی میں 8 سال سے التوا کا شکار ریڈ لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت نے کراچی میں 8 سال سے التوا کا شکار ریڈ لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس منصوبے کے آغاز میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں جس کے بعد اب 78 ارب روپے کی خطیر لاگت کے ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کا آغاز 90 روز میں ہوگا، ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر انٹرنیشنل ڈونرز نے فنڈنگ کی ہے، کراچی ریڈ لائن ماس ٹرانزٹ بس پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہوگا جس کے معاہدے پر ٹرانس کراچی اور کنسٹرکشن فرم کے نمائندے نے دستخط کیے۔

    ریڈ لائن بس منصوبہ گزشتہ 8 سال سے زیر التوا تھا، 2020 میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی کوششوں سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔
    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اس ضمن میں کہا کہ ماڈل کالونی براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک ریڈ لائن میٹرو چلے گی، 26 کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 اسٹیشنز ہوں گے جس میں 213 بسیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کلائمٹ فنڈ نے ریڈ لائن بس منصوبے کے لیے 11 ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے، ریڈ لائن میٹرو بس کے لئے بھینس کے گوبر سے ایندھن بنایا جائے گا، بھینس کالونی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائےگا جو یومیہ 20 ہزار کلو گیس کی پیداوار فراہم کرے گا۔

    اویس شاہ نے کہا کہ ریڈ لائن بس منصوبے میں سندھ حکومت کا شیئر 75ملین ڈالر ہے، کراچی میں پہلی مرتبہ طویل ترین سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گا، ریڈ لائن، بی آرٹی کے روٹ کے ساتھ سائیکلنگ ٹریک بھی ہوگا، پاکستان میں پہلی مرتبہ تھرڈ جنریشن بی آرٹی سسٹم ریڈ لائن بی آرٹی میں استعمال ہوگا، ریڈ لائن بی آرٹی کے روٹ پر ڈرینج لائن کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر بھی ہوگی۔

  • افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریزسری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانےکا اعلان

    افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریزسری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانےکا اعلان

    لاہور:افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریزسری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانےکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے قومی میدانوں میں کھیلی جائے گی۔

    ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈاؤن کےباعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے 4 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانی تھی۔

    کرک انفو کے مطابق تمام میچز 3 سے 9 ستمبر تک ہی کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے پاکستان پہنچے گی اور میچز کن میدانوں میں ہو گا اس کا اعلان افغانستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کو پیشکش کی تھی اس سیریز کی میزبانی افغانستان ہی کرے اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات یا پاکستان میں کروائی جائے جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی پریس کانفرنس،وزیراعظم کو بھی نہ چھوڑا

    پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی پریس کانفرنس،وزیراعظم کو بھی نہ چھوڑا

    لاہور۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی پریس کانفرنس،وزیراعظم کو بھی نہ چھوڑا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے پریس کانفرنس کہا ہے کہ وٰریر اعظم کو تمام معاملات پر مکمل بریف نہیں کیا گیا۔

    عارف حسن نے اس موقع پر کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے وسیع بجٹ خرچ کرتے ہیں۔ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا ۔اولمپک چارٹر کے تحت پی او اے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھا رہا ہے،کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ذمہ داری حکومت کی ہے

    عارف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم دے چکی ہے کہ حکومت پی او اے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی،لوزان معاہدے میں حکومت لکھ کر دے چکی ہے کہ وہ پی او، اے کے معاملات میں دخل نہیں دے گی،پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنا کام نہیں کیا، الٹا جان بوجھ کر پی او اے کو نشانہ بنانا شروع کردیا

    عارف حسن نے کہا کہ پی ایس نے چار سو چالیس ملین کی گرانٹ کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کے بجائے واپس خزانے میں جمع کروا دی،پاکستان سپورٹس بورڈ کو بروقت ہر معاملے سے باخبر رکھا لیکن جواب میں تعاون نہیں ملا،ایکریڈیشن کی ڈیڈ لائن نو اپریل تھی، پی ایس بی نے سترہ جون کو ایکریڈیشن کے لیے خط لکھا

    عارف حسن نے مزید کہا کہ ڈیڈ لائن گرزنے کے باوجود ڈی جی آصف زمان اور نصر اللہ رانا کی ایکریڈیشن کے لیے اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کودرخواست کی،جواب میں منتظمین کی جانب سے بہت سخت جواب آیا ک ڈیڈ لائن گزرچکی، اب کیوں نام بھیجے جارہے ہیں۔گیارہ جون تک ٹکٹس کی بکنگ ضروری تھی، ورنہ اولمپکس میں پاکستانی دستہ شرکت ممکن نہ ہوتی اور جرمانے بھی ہوتا

    عارف حسن نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اٹکٹوں کے معاملے پر انکوائری کے لیے تیار ہیں،دو سال بعد پی او اے کے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھنا حیران کن ہے،کسی اور کی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر میں استعفیٰ کیوں دوں؟ ۔رولز واضح ہیِں کہ پی او اے کی کیا ذمہ داری ہے اورحکومت کے کیا فرائض ہیِں

    عارف حسن نے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے مل بیٹھ کر کام کریں گے تو بہتری آسکتی ہے۔ ورنہ اگلے دس سال تک بھی یہ ہی باتیں ہورہی ہیں پی او اے کا صدر جمہوری طریقے سے منتخب ہوتا ہے۔ ہاوس کو مجھ پر اعتماد ہے تو اس عہدے پر ہوں۔الیکشن میں لوگ مدمقابل آتے رہے اور ہارتے رہے

  • سٹیل ٹاؤن پولیس نے میاں بیوی ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

    سٹیل ٹاؤن پولیس نے میاں بیوی ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شہر میں منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کار کی تلاشی لینے پرمیاں بیوی ملزمان کو گرفتار کرکے بیس کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس برآمدکرلی ۔تفصیلات کے اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے ۔
    گرفتار ملزمان میں میاں، بیوی اپنے 4/5 سالہ بچے کو بھی واردات میں ساتھ رکھتے تھے۔گرفتار ملزمان پولیس کو دھوکہ دینے اور منشیات کی محفوظ ترسیل کیلئے فیملی کا استعمال کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی تحویل میں لے لی ہے۔پولیس نے ملزمان کے موبائل فونز بھی ضبط کر لئے تاکہ رابطہ کرنے والے منشیات فروشوں کی معلومات حاصل کی جا سکی.گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چرس پہنچانا تھی۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں ارشاد، حمیدہ زوجہ ارشاد، محبت خان اور غلام عباس شامل ہیں۔

  • فیملی کے بغیر مردوں کو پارک میں نہ جانے دیا جائے،بختاور بھٹو زرداری کا ایک بار پھر مطالبہ

    فیملی کے بغیر مردوں کو پارک میں نہ جانے دیا جائے،بختاور بھٹو زرداری کا ایک بار پھر مطالبہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ایک بار پھرمطالبہ کیاہے کہ مردوں کو اپنی فیملی کے بغیر عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔
    سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردوں کا اپنے بہنوں، ماں، بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ پھر وہ خواتین پر حملہ کرنے متعلق کئی بار سوچیں گے۔بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

  • وادی پنجشیرکا محاصرہ کرلیا ہے:بہت جلد اچھی خبرآئے گی:ذبیح اللہ مجاہد

    وادی پنجشیرکا محاصرہ کرلیا ہے:بہت جلد اچھی خبرآئے گی:ذبیح اللہ مجاہد

    کابل:وادی پنجشیرکا محاصرہ کرلیا ہے:بہت جلد اچھی خبرآئے گی:ذبیح اللہ مجاہد نے خوشخبری سنادی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بنوں،پل حصار اور دی صلاح پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔

    ترجمان نے بتایاکہ طالبان جنگجو تین اطراف سے پنجشیرکے داخلی راستوں پرتعینات ہیں، سالنگ پاس کھلا ہے اور پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

     

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی مزاحمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں تقریباً 300 طالبان جنگجوؤں کو ماردیا گیا ہے تاہم طالبان نے شمالی مزاحمتی فوج کے 300 طالبان جنگجوؤں کی شھادت کے دعوے کی تردید کردی یہ انکی چالیں ہیں بےبنیاد باتیں ہیں دشمن خود کو خوش کرنے کے علاوہ کچہ نہیں کہ سکتا