آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شہنشائے غزل مہدی حسن کے دو صاحبزادوں گلوکار آصف مہدی حسن،عارف مہدی حسن اور طبلہ نواز اُستاد خورشید حسین کا تعزیتی ریفرنس بروز منگل 24اگست 2021ء شام 6بجے جون ایلیا لان آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔
Author: +9251
-

پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا جنازہ نکال دیا جہالت کو پروان چڑھا یا جارہا ہے : ہنس مسرور
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہنس مسرور نے کہاکہ کرونا کی آڑمیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا تعلیم دشمن اقدام نا قابل برداشت ہوتا جارہا ہے سندھ حکومت کے لوٹ مار کے سارے دھندے عروج پر ہیں اور کرونا صرف تعلیمی اداروں پر وار کررہا ہے وزیر اعلیٰ سندھ تعلیم دشمن اور عوام دشمن اقدام سے باز رہیں اور فوری طور پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی میں نجی اسکولوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہنس مسرور نے کہاکہ صوبہ سندھ میں پہلے ہی عوام مسائل سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں سہولتوں کا فقدان اور بیڈ گورنس سندھ حکومت کی پہچان بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا جنازہ نکال دیا ہے جہالت کو جان بوجھ کر پروان چڑھا یا جارہا ہے گزشتہ 2سال سے صرف سندھ میں کرونا کا آڑ لیکر تعلیمی اداروں کی بے جا بندش کو وطیرہ بنا لیا گیا ہنس مسرور نے کہاکہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو مکمل تباہ کردیا گیا اگر سندھ حکومت نے اپنی تعلیم دشمن اور عوام دشمن پالیسی ختم نہ کی تو صوبے کے عوام کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بھی لٹیرے سندھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کی بھر پور حمایت کرے گی ۔
-

اٹک : پانچ سالہ بچی کی آبرو ریزی کا معاملہ، وکیل کا رضاکارانہ طور پر کیس لڑنے کا اعلان
اٹک (نمائندہ باغی ٹی وی) اٹک کے نواحی گاوں ماڑی میں پانچ سالہ بچی کی آبروریزی کا معاملہ، ایڈووکیٹ رضیہ صبا کا رضاکارانہ کیس لڑنے کا اعلان، صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بچے سب کے سانجھے، ان کے جنسی و جسمانی استحصال کے خلاف جدوجہد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،
تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاوں ماڑی میں پانچ سالہ بچی کی آبروریزی کے معاملے میں ملزم وسیم زیب جوڈیشیل ریمانڈ پر ہے، ملزم کو متاثرہ بچی کی جانب سے شناخت کرنے کے بعد انصاف کی امید پیدا ہوگئی ہے، بچی کے والد مالی طور پر غیر مستحکم اور کلاس فور کے ملازم ہیں،

ذرائع کے مطابق ان حالات کو دیکھتے ہوئے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رضیہ صبا نے بچی کا کیس رضاکارانہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،
ایسے ملزمان کو رعایت ملنے کا مطلب یہ ہے کہ علاقے کے تمام بچوں کو خطرے میں ڈال دیا جائے، ریاست کو ایسے ملزمان کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانی چاہیے اور عبرت ناک سزائیں دینی چاہیے،
دوسری جانب کیس کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری مکمل کرنے کے قریب ہے جلد ہی چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
-

عوام الناس کوبنیادی اشیائے ضروریہ میں ریلیف دینے کےلیے کیا کیا؟وزیراعظم نےاجلاس میں پوچھ لیا
اسلام آباد:عوام الناس کوبنیادی اشیائے ضروریہ میں ریلیف دینے کےلیے کیا کیا؟وزیراعظم نےاجلاس میں پوچھ لیا،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ اور تعمیراتی مٹیرئیل کی طلب و رسد اور اور قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا
اس اہم اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں گھی، سیمنٹ اور سریا کی طلب اور رسد اور ان اشیاء کی قیمتوں کی صورتحال پرغورکیا گیا
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی و فروغ خصوصاً کم لاگت والے گھروں کی تعمیر میں بلاتعطل پیش رفت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیرات میں استعمال ہونے والے خام مال اور اسی طرح گھی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب کے مطابق بلا تعطل رسد کو یقینی بنانے اور ان اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام برؤے کار لایا جائے۔
-

ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونزکا قیام کس طرح ممکن؟وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد:ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونزکا قیام کس طرح ممکن؟وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر سید شبلی فراز، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیر برائے اآئی ٹی خیبرپختونخواہ عاطف خان، صوبائی وزیر برائے صنعت بلوچستان حاجی محمد خان طور، صوبائی وزیر برائے آئی ٹی پنجاب ہمایوں یاسر و دیگر سینئر افسران شریک جبکہ وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلی پنجاب، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی نے اجلاس کو ملک میں مختلف اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام اور ان زونز میں سرمایہ کاروں کو میسر سہولیات اور مراعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں قائم ہونے والے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا مقصد ٹیکنالوجی ٹرانسفر، غیر ملکی سرمایہ کاری، افرادی قوت کا فروغ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کو بڑھاتے ہوئے درآمدت کا متبادل پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پرشرکا کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مراعات و سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ ، تعلیمی اداروں، صنعتی شعبے اور حکومتی اداروں کی مضبوط پارٹنرشپ کا قیام اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے موافق فضا کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر وہ سہولت فراہم کر رہی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک میں میسر آتی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کاروباری برادری کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشنز کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی دقتت سے بچایا جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ اکتوبر کے مہینے میں دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو جیسے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور ملک کے اسپشل ٹیکنالوجی زونز میں میسر مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔ -

دنیا سُن لے: غیرملکی فوجیوں کےانخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: ترجمان طالبان
کابل:غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی:اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے بات چیت میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی جس کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔
-

پاکستانی شہریوں کی آمد پرپابندی ختم؟عمان کا اہم اعلان
مسقط:پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی کے حوالے سے اہم اعلان ،اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔
ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔
هيئة الطيران المدني تصدر تعميمًا لكافة المسافرين وشركات الطيران العاملة بالسلطنة بناءً على القرار الصادر عن اللجنة العليا #COVID-19 بشأن إنهاء العمل بقائمة الدول التي يحظر على القادمين منها دخول أراضي السلطنة، ويسري القرار بدءًا من 1 سبتمبر 2021م من الساعة 12 ظهرًا بتوقيت السلطنة pic.twitter.com/8Wy1HxzByK
— هيئة الطّيران المدني (@CAAOMN) August 23, 2021
واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔
ادھر آج کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کا معاملہ، پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔
افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر کابل ایئرپورٹ سے قومی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جس میں پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ تاہم پی آئی اے نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔
پی آئی اے نے کابل کیلئے آج 3 پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ایک روز کیلئے کابل کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
-

وادی پنجشیراب پھرافغان طالبان کی فتح کے سامنے آہنی دیواربن گئی:گردونواح میں گھمسان کی جنگ
کابل:وادی پنجشیراب پھرافغان طالبان کی فتح کے سامنے آہنی دیواربن گئی:گردونواح میں گھمسان کی جنگ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔
وادی پنجشیرمیں احمد مسعود کے جانبازساتھی افغان طالبان کے خلاف علم بلند کئے ہوئے وادی کا دفاع کرنے کے لیے پہاڑوں پرمورچہ زن ، احمد مسعود کے ساتھ بھرپوروفاداری کا اعلان pic.twitter.com/seOh5QyOej
— M@A@Tahir (@PakFirst_) August 23, 2021
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر میں طالبان اپنے سب سے زیرک کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ قومی مزاحمت فرنٹ کی سربراہی سابق شمالی اتحاد کے مقتول امیر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔
فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ نے طالبان کے 300 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب طالبان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
Talibs have massed forces near the entrance of Panjshir a day after they got trapped in ambush zones of neighboring Andarab valley & hardly went out in one piece. Meanwhile Salang highway is closed by the forces of the Resistance. "There are terrains to be avoided". See you.
— Amrullah Saleh (@AmrullahSaleh2) August 22, 2021
اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے بعد ملک کے نائب صدر امر اللہ صالح نے نگراں صدر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجشیر میں ہی پناہ لی ہے اور اب وہ احمد مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
امراللہ صالح نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ طالبان پنجشیر وادی کے داخلی راستوں پر جمع ہوگئے ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ نے درۂ سالانگ بند کر دیا ہے اور یہ وہ علاقے ہیں جہاں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔ طالبان اندر داخل ہوئے تو انھیں اندراب وادی کی طرح پنجشیر میں بھی بھاری نقصان اُٹھانا پڑے گا۔
وادی پنجشیرمیں گھمسان کی لڑائی احمد مسعود کے وفاداروں کی طرف سے افغان طالبان پرشدید حملے جاری ہیں pic.twitter.com/HA0qp6NTlM
— M@A@Tahir (@PakFirst_) August 23, 2021
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے درۂ سالانگ بند کرنے کے امراللہ صالح کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر مکمل طور پر طالبان کے محاصرے میں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات سے معاملات حل ہوجائیں۔
ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں صوبہ بغلان کے ضلع بنوں، پل حصار اور دہ صلاح پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
ادھر عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا ہے کہ میرے ساتھ صرف پنجشیر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورے افغانستان کے لوگ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
دوسری جانب احمد مسعود کے انٹرویو سے قبل طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں طالبان جنگجوؤں کو افغان فوجی سازومامان کے ساتھ پنجشیر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں بغلان کے بعد پنجشیر واحد صوبہ جہاں اب تک طالبان فتح حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ تخار، کپیسا، پروان اور نورستان کی سرحدوں متصل پنجشیر کی آبادی 17 لاکھ 3 ہزار ہے اور صوبائی دارالحکومت بازارک سمیت ساتوں اضلاع پر شمالی اتحاد کا کنٹرول ہے۔
-

سعودی وزیرخارجہ اورشاہ محمود قریشی کے درمیان اچانک رابطے کی ضرورت کیوں پیش آئی
اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ اورشاہ محمود قریشی کے درمیان اچانک رابطے کی ضرورت کیوں پیش آئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے او آئی سی کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پرامن افغانستان ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغان قائدین، افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اجتماعیت پر مبنی سیاسی تصفیے کی جانب آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو اور افغانوں کی معاشی معاونت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے سعودی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان کے انخلا میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
-

ایوان صدر میں سالانہ 22 ملین ڈالرز کا پانی استعمال کیاجانے کا انکشاف
انقرہ: ایوان صدر میں سالانہ 22 ملین ڈالرز کا پانی استعمال کیاجانے کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایوان صدر میں سالانہ 187 ملین ترک لیرا یعنی 22ملین ڈالرز مالیت کا پینے کا پانی سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس امر کی تصدیق مانیٹرنگ رپورٹ میں کی گئی ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مانیٹرنگ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ترکی کی اپوزیشن جماعتوں نےحکمران جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، اپوزیشن کے مطابق طیب اردوان اقتدار میں اآنے سےقبل صدارتی محل بنانےکے بھی حامی نہ تھے مگر اب ان کو تین لگژری محل بھی کم پڑ گئے ہیں ۔
ترکی کی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلپزارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان صدر میںپ ینے کے پانی پر اس قدر اخراجات کو عوامی پیسے کا ضیاع قرار دیا اپوزیشن رکن پارلیمنٹ علی ماہر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ صدارتی محل میں پانی پر اتناپیسہ بہانے کی بات سن کر دل زخمی ہوا ۔
