Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹک ٹاکرعائشہ سے دکھ بھری کہانی سننے کے لیے یاسرشامی اورریمبوکی کس سے ملاقات ہوئی؟اہم خبرآگئی

    ٹک ٹاکرعائشہ سے دکھ بھری کہانی سننے کے لیے یاسرشامی اورریمبوکی کس سے ملاقات ہوئی؟اہم خبرآگئی

    لاہور:ٹک ٹاکرعائشہ سے دکھ بھری کہانی سننے کے لیے یاسرشامی اورریمبوکی کس سے ملاقات ہوئی؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سرعام ٹیم کے سربراہ اقرارالحسن سے ملاقات ہوئی

    وہ کہتے ہیں‌ کہ ریمبو نامی لڑکا بھی موجود تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹیم سرِ عام کی شرٹس پہن کر بھی بہت سی ویڈیوز بناتا رہا ہے۔ اینکر پرسن نے وضاحت کی کہ اس وقت پورے ملک میں ٹیم سرِ عام کے رجسٹرڈ ممبرز کی تعداد 18 سے 20 لاکھ تک ہے ،

    یہ ایسے نوجوان ہیں جو اپنے طور پر اپنے علاقوں میں فلاحی کام کرتے ہیں، میری سب سے ملاقات نہیں ہوئی اور یہ ممکن بھی نہیں ہے کہ لاکھوں لوگوں سے ملا جاسکے۔

    انہوں نے بتایا کہ عائشہ کی ویڈیو یاسر شامی کے گھر پر یاسر کی فیملی کی موجودگی میں ریکارڈ کی گئی۔ پہلے تو ویڈیو ریکارڈ ہی نہیں کرنی تھی لیکن عائشہ نے خود رضامندی کا اظہار کیا۔

    یہ اس طرح کی ویڈیو تھی جس میں متاثرہ لڑکی کا چہرہ چھپایا جانا چاہیے تھا لیکن عائشہ نے خود کہا کہ وہ چہرہ نہیں چھپانا چاہتی کیونکہ وہ پہلے ہی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر آتی رہتی ہے اس لیے کیمرے کے سامنے آنے میں اسے ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

  • فرزند پاکستان راشد منہاس کا آج 50  واں یوم شہادت پورے اعزازکے ساتھ منایا جائے گا

    فرزند پاکستان راشد منہاس کا آج 50 واں یوم شہادت پورے اعزازکے ساتھ منایا جائے گا

    راولپنڈی :فرزند پاکستان راشد منہاس کا آج 50 واں یوم شہادت پورے اعزازکے ساتھ منایا جائے گا ، جیسا کہ ہرپاکستانی جانتا ہے کہ پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت ہے، راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کر کے دشمن کی سازش ناکام بنائی تھی اور نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج شہید وطن کا 50 یوم شہادت بھرپورجزبے اورمحبت سے منایا جائے گا

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کے 50 ویں یوم شہادت پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید ، نشان حیدر کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، مادر وطن کے لیے شہید راشد منہاس نےپاک فضائیہ کی عظیم روایات کو برقرار رکھا۔

    راشد منہاس، 17فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کرنے کے بعد 1968ءمیں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی جوائن کی اور 1971 ءمیں 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔

    20اگست 1971 ءکو راشد منہاس ٹی 33 جیٹ ٹرینر میں سولو فلائٹ کے لئے روانہ ہوئے، ٹیکسی کرتے ہوئے جب ان کاجہاز رن وے پر پہنچا تو انسٹرکٹر پائلٹ نے انہیں رُکنے کااشارہ کیا، جہاز روکنے پر انسٹرکٹر پائلٹ نے جہاز کا کنٹرول حاصل کرنےکےلئے عقبی کاک پٹ میں جانے لئے مجبور کیا اور جہازکے ٹیک آف کرتے ہی اس کا رُخ بھار ت کی جانب موڑ دیا۔

    طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کےلئے راشد منہاس سے جسمانی کش مکش بھی ہوئی، اس دوران جہاز بھارتی سرحد کےقریب پہنچ چکا تھا، یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان کی عزت ان کی زندگی سے زیادہ ہے، راشد منہاس نے جان بوجھ کر جہاز کا رُخ زمین کی جانب موڑ دیا، بھارتی سرحد سے 51کلومیٹر کے فاصلے پر ٹھٹھہ کے قریب جہاز گر کر تباہ ہوگیا۔

    راشد منہاس کو 21اگست 1971 ءکو کراچی کے آرمی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، راشد منہاس کو ان کی بہادری اور وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، وہ نشان حیدر کا اعزاز پانےوالے کم عمر ترین پائلٹ ہیں۔

  • کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 :حفاظتی اقدامات جاری ہیں :مراد علی شاہ

    کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 :حفاظتی اقدامات جاری ہیں :مراد علی شاہ

    کراچی :کورونا وائرس کے وار جاری، سندھ میں27 :حفاظتی اقدامات جاری ہیں :مراد علی شاہ ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دوسری طرف پاکستان میں بھی اس وائرس نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے

    سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید27 جاں بحق ہوگئے ہیں ، ادھر ۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15534 نمونوں کی جانچ کی گئی،

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں،اموات کی مجموعی تعداد6556 ہو چکی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ آج مزید1261مریض صحتیاب ہوئے ہیں؛صحتیاب افراد کی تعداد363149ہوچکی ہے ؛اب تک5348451نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ؛

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ اب تک 417422 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اس وقت47717مریض زیر علاج ہیں؛46404 گھروں میں،38آئسولیشن سینٹرز میں اور1275 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں؛

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 1125 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ؛96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؛ صوبے کے1209نئے کیسز میں سے526کا تعلق کراچی سے ہے؛

    ضلع شرقی 196، ملیر 96، ضلع وسطی 95،ضلع جنوبی 77، کورنگی 52 اور ضلع غربی میں سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے؛

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیدرآباد 241،شہید بے نظیر آباد 64،تھرپارکر38، بدین 37،مٹیاری 36، سانگھڑ 28، جامشورو 26، سجاول 25، دادو 24،نوشہروفیروز 18، گھوٹکی 17، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 16۔ 16،سکھر 15،ٹھٹھہ 14، جیکب آباد 12،عمرکوٹ 11، میرپورخاص 10، خیرپور 9 اورلاڑکانہ میں سے 7 نئے کیسز سامنے آئے ؛

  • واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    لاہور:واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہےتاہم کئی ٹک ٹاک ویڈیوز عائشہ اکرم نے پی آئی سی میں نرس کی یونیفارم میں اور دوران ڈیوٹی بنائیں۔

     

     

    عائشہ اکرم کی ڈیوٹی پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہے مگر عائشہ دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پر دو دفعہ انتباہی نوٹسز بھی جاری ہوچکے ہیں

    اس کے علاوہ عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ملازم تھی جہاں سے سفارش پر اس کا پی آئی سی میں تبادلہ ہوا جبکہ کئی دفعہ مریضوں کے لواحقین سے جھگڑے کی نوبت بھی آئی ۔

     

    واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

    اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

    خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 10 محرم الحرام کسی ایک جماعت ، فرقے یا کسی ایک سو چ رکھنے والوں کا نہیں ہے بلکہ آج کا دن تمام عالم ِ اسلام کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس دیتا ہے۔ سیدناحسین کی قربانی نے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگا دینے کی روایت قائم کی۔
    گورنر سندھ نے کہا کہ سیدناحسین کی قربانی تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والوں کے لئے ایک روشن مثال ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ شہید ان کربلا نے اپنے قول و فعل سے حق و صداقت کی راہ میں جانثاری کی عظیم تاریخ رقم کی۔ اور انہوں نے پوری استقامت سے اس حق کے لئے اپنی جان قربان کر دی جو آج بنی نوع انسان کا سب سے بڑا امتیاز ہے، یعنی اپنی رائے رکھنے اور اس پر قائم رہنے کا حق۔ جو سچ ہو اسے قبول کرنے اور اس راستے پر چلتے ہوئے جان کی قربانی دینے کا حوصلہ۔
    گورنر سندھ نے کہا کہ جو بھائی، بہنیں، بزرگ، مائیں، بیٹیاں آج کے دن جلوس میں شریک ہوں وہ کورونا سے بچاو¿ کی ایس او پیز کا خیال کریں ۔ سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک لگائیں، ہاتھوں میں دستانے پہنیں، سینی ٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں تاکہ کورونا سے خود اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

  • وزیراعظم کا دورانِ ڈیوٹی نوجوان کی زندگی بچانے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا دورانِ ڈیوٹی نوجوان کی زندگی بچانے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین

    اسلام آباد: پر وزیراعظم کا دورانِ ڈیوٹی نوجوان کی زندگی بچانے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیوٹی کے دوران نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچانے کے اقدام پر پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین پر شہریوں کی بڑی تعداد سفر کر رہی ہے، اس دوران پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور ہے۔

     

    ٹویٹر پر صارفین ویڈیو شیئر کر کے پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، یہ ویڈیو 8 محرم الحرام کی ہے، جو سکھر کے قریب روہڑی سٹیشن کی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کس طرح ایک مسافر کوموت کے منہ سے بچاتا ہے

     

    کل 8 محرم کو روہڑی اسٹیشن پر ایک عزادار ٹرین پر سفر کرتے ہوے نیچے گر گیا ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑو نے بر وقت حاضر دماغی کے ساتھ نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ سندھ پولیس کو اس اہلکار کی حوصلا افزائی کرنی چاہیئے۔

     

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں پر فرض مقدس بن جاتا ہے، نوجوان پولیس اہلکار کی عوام کی خدمت کے عزم کو سراہتا ہوں۔

  • طالبان کی سکیورٹی میں افغانستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد،عزاداری

    طالبان کی سکیورٹی میں افغانستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد،عزاداری

    کابل :طالبان کی سکیورٹی میں افغانستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد،عزاداری،اطلاعات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کی طرح افغانستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے اور عزا داری کی گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق کابل، ہرات اور مزار شریف سمیت مختلف افغان شہروں میں یومِ عاشورکےجلوس نکالےگئے جس میں شرکا نے عزاداری بھی کی، اس دوران طالبان کی جانب سے سکیورٹی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

    2 روز قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں طالبان رہنما ہزارہ محلے دشتِ برچی میں ہونے والی مجلس میں شریک ہوئے اور شیعہ برادری کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی موجودگی میں کابل میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔دوسری جانب ایران اور لبنان سمیت دیگر مسلمان ممالک میں بھی یوم عاشور کے موقع پر شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔

  • ڈی جی رینجرز سندھ کا یوم عاشورہ کے موقع پر رینجرز کنٹرول روم کا دورہ

    ڈی جی رینجرز سندھ کا یوم عاشورہ کے موقع پر رینجرز کنٹرول روم کا دورہ

    کراچی :ڈی جی رینجرز سندھ کا یوم عاشورہ کے موقع پر رینجرز کنٹرول روم کا دورہ،اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 19اگست2021 کوڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری نے 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قا ئم کر دہ رینجرز کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو عاشورہ ِمحرم الحرام کے مرکزی جلو س کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے جلوس کے تمام راستوں پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے سیکیورٹی کے لیے رینجرزاور تمام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈی جی رینجرز نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی زمینی و فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپر بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم میں اس بار تمام مکاتب فکر کے علماء کرام موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق معمولی نوعیت کے جھگڑوں کو مقامی سطح پر حل کیا گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے دوران متعدد کومبنگ آپریشن کیے۔ڈی جی رینجرزنے مرکزی جلوس کے دورہ کے دوران اہل تشیع کے علاوہ دیگر تمام مکاتب فکر کی جا نب سے لگا ئے جا نے والی سبیل کو سرا ہا۔

  • وزیراعلی بلوچستان ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹرکیوں‌ گئے ؟اہم خبرآگئی

    وزیراعلی بلوچستان ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹرکیوں‌ گئے ؟اہم خبرآگئی

    کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹرکیوں‌ گئے ؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان میں محرم الحرام اوریوم عاشورپر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید، سیکرٹری آئی ٹی سمیت دیگر اعلی حکام موجود بھی موجود تھے

    اس موقع پر وزیراعلی نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں یوم عاشور پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    کوئٹہ سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کو جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اس کے علاوہ وزیراعلی نے عاشورہ محرم پر موثر حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نےسول سیکرٹریٹ میں کوئٹہ سیف سٹی سینٹر کا دورہ بھی کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کوئٹہ بھی موجود تھے

  • امریکی فوج کی حساس ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

    امریکی فوج کی حساس ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

    کابل : امریکی فوج کی حساس ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں،اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے دوران امریکی فوج کی بائیومیٹرک ڈیوائسز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

    امریکی فوج کو خدشہ ہے کہ ڈیوائسز میں موجود حساس معلومات کو طالبان اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی بائیو میٹرک ڈیوائسز پچھلے ہفتے طالبان نے اپنے قبضے میں لیں۔

    ان بائیو میٹرک ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں اور مقامی افغانوں کا حساس ڈیٹا موجود ہے، امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ بائیو میٹرک ڈیوائسز سے طالبان امریکا کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی نشاندہی کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان بائیو میٹرک ڈیوائسز کا ڈیٹا خود چیک نہیں کرسکتے لیکن پڑوسی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی ان کی مدد کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگوں میں ایسی بائیومیٹرک ڈیوائسز استعمال کرتا رہا ہے، پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں بھی امریکا نے بائیو میٹرک معلومات سے مدد لی تھی