Baaghi TV

Author: +9251

  •  اثاثہ جات کیس ،پی پی رہنما کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع

     اثاثہ جات کیس ،پی پی رہنما کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع

    سند ھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسا ن کی آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دورا ن پی پی رہنما کے وکیل ضمیر احمد ایڈووکیٹ او ر قومی احتساب بیور و (نیب ) کے پراسیکوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

    منظور وسان کے وکیل ضمیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائر ی بند کرنے کے لئے کیس نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا تھا لیکن معاملہ ابھی تک التو اکا شکار ہے،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انکوائری پر اب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا ؟نیب پراسیکیوٹر نے عدالت نے کو بتایا کہ کیس انکوائری کے مراحل پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    ‏پرائیویٹ تعلیمی ادارے یا مافیاز۔۔۔۔

    عدالت نے سوال کیا کہ کہا گیا تھا انکوائری بند کررہے ہیں تو پھر ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ ، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن نے کچھ آبزرویشن دی تھیں جن کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں جو بھی کرنا ہے چیئرمین کوکہیں فیصلہ کریں۔

    بعدازاں عدالت نے پی پی رہنما منظور وسان کی ضمانت میں چاراکتوبر تک توسیع کردی۔

  • عمران خان کی  ہدایت پرطلباکوبلاسود قرضوں کی فراہمی:طریقہ کاربھی بتادیا

    عمران خان کی ہدایت پرطلباکوبلاسود قرضوں کی فراہمی:طریقہ کاربھی بتادیا

    کراچی :عمران خان کی ہدایت پرطلباکوبلاسود قرضوں کی فراہمی،اطلاعات کے مطابق پاکستان مین تعلیمی سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے اب مثبت اثرات مرتب کرنے لگے ہیں ، ادھر اسی سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک کی ایپکس کمیٹی نے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کے تحت میرٹ پر طلبہ کو سود سے پاک قرضے کی منظوری دے دی ، قرضے 10سال کی زیادہ سے زیادہ مدت کیلئےدیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں تعلیم کے لیے مستحق طلبہ کے لیے سود سے پاک قرضوں کے طور پر 82.6 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ رقم ملک بھر کی سرکاری جامعات میں سیشن 2017-18ء، 2018-19ء اور 2019-20ء کے لیے مختلف شعبوں میں انڈر گریجویشن، گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی اسناد کے لیے زیر تعلیم 518 مستحق طلبہ میں تقسیم کی جائے گی۔

    اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا مقصد ناکافی وسائل رکھنے والے میرٹ کے حامل کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے، یہ قرضے پہلی قسط کی تقسیم کی تاریخ سے دس سال کی زیادہ سے زیادہ مدت کے لیے دیے جارہے ہیں اور پہلی ملازمت کی تاریخ کے چھ ماہ بعد یا تعلیم کی تکمیل کی تاریخ کے ایک سال بعد سے، ان میں سے جو بھی پہلے ہو، ماہانہ اقساط میں قابل واپسی ہوں گے۔

    اسکیم کے منتظم کے طور پر نیشنل بینک آف پاکستان تمام ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، جیسے قرضے کی درخواستیں وصول کرنا اور ان کی چھان بین کرنا، قرضوں کی تقسیم اور واپسی۔ کامیاب طلبہ کے نام نیشنل بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ کے اس لنک پر دستیاب ہیں

    https://www.nbp.com.pk/studentloan/

    اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی ایپکس کمیٹی میں بینک دولت پاکستان، فنانس ڈویژن (حکومت پاکستان) اور پانچ بڑے بینکوں (نیشنل بینک، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، الائیڈ بینک، ایم سی بی بینک) کی نمائندگی ہے۔

  • عالمی برادری افغان طالبان کےساتھ تعاون کرے :پاکستان بھی پُرامن انتقال اقتدارکا خواہاں ہے:ترجمان دفترخارجہ

    عالمی برادری افغان طالبان کےساتھ تعاون کرے :پاکستان بھی پُرامن انتقال اقتدارکا خواہاں ہے:ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:عالمی برادری بہترافغانستان کے لیے افغآن طالبان سے تعاون کرے:پاکستان بھی پُرامن انتقال اقتدارکا خواہاں ہے:ترجمان دفترخارجہ نے آج پھرپاکستان کے موقف کودنیا کے سامنے پیش کردیا ، اطلاعات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے،

    ترجمان دفترخارجہ زاہد چوہدری نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے سفیر منصور علی خان نے سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی، انہوں نے طالبان قیادت سے بھی ملاقات کی ہے، افغان سیاسی قیادت نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے طالبان کا بیان خوش آئند ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کا بیان بھی احسن اقدام ہے، عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو اور قیام امن کے لئے آگے آئے اور مثبت طریقے سے افغانستان کے ساتھ تعاون کرے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر تشدد نہیں پھیلا،

    ترجمان دفترخارجہ زاہد چوہدری نے پاکستان کے موقف کودہراتے ہوئے کہا کہ تمام افغان سیاسی قیادت کو مستقبل کی حکومت کے لئے کوششیں کرنی چاہئیے، پاکستان افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کا حامی ہے، پاکستان افغانستان سے سفارتکاروں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ارکان کے انخلا کے لئے بھی کام کررہا ہے، پاکستان نے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل تشکیل دیا ہے، افغانستان میں پاکستان کا سفارتخانہ بھی کھلا ہے جو عالمی اداروں کو قونصلر سروسز فراہم کررہا ہے، آج پی آئی اے کے ذریعے چارسو غیر ملکی سفارتکاروں اور اہلکاروں کا انخلا کیا۔

    زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشت گرد اور کالعدم تنظیم ہے، اس تنظیم پر پاکستان اور اقوام متحدہ نے پابندی لگائی ہے، ٹی ٹی پی کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے پر کارروائی کرنی چاہئیے، پاکستان آئندہ کی افغان حکومت سے ٹی ٹی پی کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرے گا، جو تنظیم بھی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چائیے، امید ہے مستقبل میں افغان سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہیں ہوگی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں نہیں بلکہ وہاں موجود دہشت گرد گروہوں پر سرمایہ کاری کررہا تھا، بھارت نے پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرکے اسے پاکستان کے خلاف استعمال کیا، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت فراہم کئے، بھارت سمیت کچھ ممالک نے پاکستان اور افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کام کیا، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی، اب طالبان نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا مثبت اشارہ دیا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں وسیع البنیاد اور سب کو قابل قبول حکومت قائم ہونی چائیے، مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے خود کرنا ہے، بین الاقوامی برادری کو افغان ڈیفنس فورسز کی کارکردگی اور گورننس پر توجہ دینی ہوگی، افغان فورسز کے پاس جدید ہتھیار اور جہاز تھے جوکہ طالبان کے پاس نہیں تھے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں‌ کہا ہے کہ پاکستان کی پوزیشن بہت واضح ہے، ہم نے ہمیشہ سہولت کار کا کردار ادا کیا، طالبان کے ساتھ پاکستان مستقل رابطے میں رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کا مطالبہ کیا، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ افغان مسئلے پر رابطے میں ہے۔

    مودی سرکار کی جانب سے علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہر علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، مودی سرکار پورے بھارت میں ہندوتوا کو فروغ دے رہی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کی ترقی ، خوشحالی اور بہترافغانستان کے لیے اپنی اخلاقی اورسفارتی مدد جاری رکھے گا

  • بھارت میں انسانیت سے دشمنی: بڑے پیمانے پر جعلی کورونا ویکسین لگائی گئی: عالمی ادارہ صحت

    بھارت میں انسانیت سے دشمنی: بڑے پیمانے پر جعلی کورونا ویکسین لگائی گئی: عالمی ادارہ صحت

    نئی دہلی :بھارت میں انسانیت سے دشمنی: بڑے پیمانے پر جعلی کورونا ویکسین لگائی گئی: عالمی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی کووی شیلڈ نامی کورونا ویکسین کی جعلی خوراکیں بڑے پیمانے پر بھارت اور افریقا میں لگنے کی نشاندہی کی ہے۔

    ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی اور اگست کے درمیان حکام نے کووی شیلڈ ویکسین کی جعلی خوراکیں ضبط کرنا شروع کر دی تھیں جب کہ ویکسین بنانے والی کمپنی نے بھی ان خوراکوں کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے جعلی ویکسی نیشن کو عالمی صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی ترسیل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی بھارتی شہری کو جعلی ویکسین نہ لگنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت عالمی وبا سے شدید متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس کی 13 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسی نیشن کروا چکی ہے۔

  • کراچی،بوٹ بیسن پر فوڈ اسٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

    کراچی،بوٹ بیسن پر فوڈ اسٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا بوٹ بیسن پر فوڈ اسٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بوٹ بیسن کلفٹن کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی کراچی نیبرہوڈ پروجیکٹ کے پی ڈی اور کرم اللہ وکاسی بھی ہمراہ موجود تھے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن اور نشیبی علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ فوڈ اسٹریٹ سے متعلق انہیں بریفنگ دی گئی۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کےساتھ واکنگ ٹریک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کو جدید وقدیم طرز تعمیر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا.

  • کراچی میں قبضہ مافیا سر گرم پولیس کمزور نظر آنے لگی

    کراچی میں قبضہ مافیا سر گرم پولیس کمزور نظر آنے لگی

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میمن کالونی کا رہائشی قیوم الدین پولیس اور قبضہ مافیا کے آگے بے بس ہو گیا.

    ایس ایس پی ویسٹ, ایڈیشنل آئی جی سندھ کو کمپلینٹ کے با وجود پولیس کاروائی کرنے میں ناکام.بیٹیوں کے جہیز کے لیئے پلاٹ لینا مہنگا پڑ گیا.

    قبضہ کرنے والوں کا سر گنا ستار پٹھان ،اسکا کارندا عادل پٹھان اور ٹھیکیدار عمران جو قانون کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے

    ایس ایچ او سرجانی کی خاموشی پولیس اور مافیا کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے

    ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف جلد کاروائی کی جائے اور پولیس کو پابند کیا جائے کہ پلاٹ کے اصلی مالک کو اسکا حق دلوایا جائے.

  • کراچی میں کورونا کی مثبت شرح 14 فیصد سے متجاوز

    کراچی میں کورونا کی مثبت شرح 14 فیصد سے متجاوز

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 58 فیصد تک جاپہنچی، صوبے بھر میں مجموعی طور پر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں 5 ہزار 575 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 813 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبےکے دوسرے سب سے بڑے شہر حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں 1449 افراد کے ٹیسٹ کیے ، 190 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا شرح 3اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وہاں 9 ہزار 587 ٹیسٹ ہوئے، 377 کیسز مثبت آئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں ایک دن کے دوران مجموعی طورپر 16 ہزار 611 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 1380 کیسز مثبت آئے۔دوسری جانب صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 27 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

  • اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار

    اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار

    اسپیشلائزڈ یونٹ کے اہلکار اغواء اور بھتہ خوری سے باز نہ آئے، ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سی آئی اے صدر کا اہلکار ملک ارباز اور ایسٹ ہیڈ کوارٹرز کا اہلکار ذیشان شاہ بھی شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز لال کوٹھی اسٹاپ کے قریب ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ایک مشکوک گاڑی اور موٹر سائیکل کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے مغوی بازیاب ہوا جس کا نام راحب حسین ہے، مغوی کو ڈیفنس کے علاقے میں موجود کال سینٹر سے اغواء کیا گیا تھا۔

    ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کا کہنا ہے کہ معلومات کرنے پر اغوا کاروں نے اپنا تعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے بتایا۔ پولیس افسرنے بتایا کہ ملزمان مغوی کو شہر کے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے، اس دوران انہوں نے مغوی کے اے ٹی ایم سے50ہزار روپے بھی نکلوائے۔

    فاروق بجارانی کے مطابق ملزمان نے مغوی راحب حسین سے مزید20لاکھ روپے تاوان مانگا، اسی دوران ٹیپوسلطان پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے نقدی،گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

  • امریکی دارالحکومت میں کیپیٹل ہل کے قریب میں ٹرک میں بمبارکی اطلاع:بڑوں بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں‌

    امریکی دارالحکومت میں کیپیٹل ہل کے قریب میں ٹرک میں بمبارکی اطلاع:بڑوں بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں‌

    واشنگٹن:امریکی دارالحکومت میں کیپیٹل ہل کے قریب میں ٹرک میں بمبارکی اطلاع:بڑوں بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے قریب ٹرک میں بم کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گاڑی میں سوار مشکوک شخص کا بم دھماکہ کرنے کا اعلان کا سن کروہاں بڑی تعداد میں لوگوں کوفرارہوتے دیکھا گیا ہے

    خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق کانگریس کی لائبریری کے باہر پک اپ ٹرک میں بیٹھے شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے پاس بم موجود ہے جس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی۔

    ٹرک کے پاس لائسنس یافتہ نمبر پلیٹیں نہیں تھیں اور جب صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے دیکھا تو پولیس ریڈیو پر بم کے ممکنہ خطرے کی اطلاع دی گئی۔

    گانگریس کی عمارت خالی کرالی گئی ،ادھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ولیس نے مشکوک شخص سے مزاکرات شروع کررکھے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا

  • گلگت::ماتمی جلوس یاسینہ زوری:گانچھےمیں حالات      بگڑگئے:ڈپٹی کمشنرنےبھی سینہ زوری کی تصدیق کردی

    گلگت::ماتمی جلوس یاسینہ زوری:گانچھےمیں حالات بگڑگئے:ڈپٹی کمشنرنےبھی سینہ زوری کی تصدیق کردی

    گلگت(عبدالستارسے )گلگت بلتستان میں ماتمی جلوس یا سینہ زوری:گانچھے میں حالات بگڑگئے:ڈپٹی کمشنرنے تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق ملک میں یوم عاشورہ کے موقع پرسخت سیکورٹی انتظامات تھے اوریہ سلسلہ پورے ملک سمیت شمالی علاقہ جات میں جاری رہا

    ادھراس حوالے سے گلگت سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس بات گلگت بلتستان میں ماتمی جلوس کے لیے خلاف روایت غیرروایتی راستوں سے نکالنے کی اطلاع پاکرگانچھے کے اہلحدیث مکتبہ فکرکے علماوذمہ داران نے انتظامیہ کواطلاع دی کہ اس غیرروایتی طرزعمل اورغیرروایتی راستے اختیارکرنے پرحالات کشیدہ ہوسکتے ہیں اوران علاقوں میں اہل تشیح کی اس حرکت کی وجہ سے امن وامان سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے

     

     

    گلگت بلتستان سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اس علاقے کے اہلحدیث مکتبہ فکرکے علماودیگرذمہ داران کی قبل ازوقت کوششوں کو بھی پامال کردیا گیا اورپھرایسے ہی ہوا کہ یہ ماتمی جلوس صبح 6 بجے ہی غیرروایتی راستوں سے ہوتا ہوا اس علاقے میں ہسپتال ایریا نزد فاطمۃ الزہرا مسجد اہلحدیث کے سامنے آکراس ماتمی جلوس نے ڈیرے لگا لیے

    ذرائع کے مطابق عین اس وقت جب یہ ماتمی جلوس غواڑی میں قراقرم بینک کے نزدیک پہنچا تو اہلحدیث مکتبہ فکرکے وفد نے اس معاملے کوپرامن طورپرحل کرنے کے حوالے سے مذاکرات کی پیش کش کی جسے بھی سینہ زوری کی بنیاد پرمسترد کردیا گیا اورپھراس دوران وہابیت مردہ باد اوروہابیوں کو گلگت بلتستان سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں‌

    اس دوران نعروں کی آوازیں‌ سن کروہاں اس علاقے کے اہلحدیث بھی آنکلے اورپھردیکھتے ہی دیکھتے لڑائی شروع ہوگئی اوراس دوران ماتمی جلوس کی طرف سے پتھراو کیا گیا اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سے قبل ماتمی جلوس میں‌شامل افراد نے پہلے ہی سینہ زوری کا پروگرام بنایا ہوا تھا اسی لیے پتھروں‌ سے لیس تھے

    اس دوران پتھراو کرنے والوں کی کثیرتعداد نے پتھرمارمار کراہلحدیث مکتبہ فکرکے بہت سے افراد کوزخمی کردیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پتھراو کرنے والے شرپسندوں نے سرکاری گزارشات کو بھی تہہ تیغ کردیا تھا اوراپنی مرضی سے یہ ماتمی جلوس نکال رہے تھے

    اس سنگباری کے دوران اہلحدیث مکتبہ فکر کے بہت سے زخمی لوگوں کوہسپتال پہنچایا گیا اوران کی مرہم پٹی کی گئی

    ادھر اس سینہ زوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس علاقے کے دیگرمکاتب فکر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اورمقدمات درج کرکے ان کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

     

     

    ادھراس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ میں قصورواراہل تشیح کی طرف سے جارحانہ رویہ اختیارکرنے اورحالات کوخراب کرنے کے حوالے سے گانچھے کے ڈپٹی کمشنر نے بھی ایک حلفیہ بیان جاری کیا ہے اوریہ تسلیم کیا ہے کہ واقعی شعیہ کمونیٹی کی طرف سے زیادتی کی گئی ہے اورریاستی اداروں کی درخواست کے باوجود حالات کو جان بوجھ کرخراب کیا گیا ہے

    اس حوالے سے ڈی سی گانچھے نے ایک حلفیہ بیان بھی جاری کیا ہے جس سے اس واقع میں ملوث کرداروں‌کو بے نقاب کیا گیا ہے

    ادھراس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ علاقے میں حالات بہت کشیدہ ہیں اوراگرحکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو معاملات اس قدربگڑسکتے ہیں کہ جس سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں‌