Baaghi TV

Author: +9251

  • جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت تربیتی نشست کا انعقاد

    جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت تربیتی نشست کا انعقاد

    جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت گزشتہ روز ایک روزہ تربیتی نشست جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا میں ہوئی ، تربیتی نشست میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹریز حافظ ساجد انور ، وقاص انجم جعفری ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، جمعیت اتحاد علماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید اور امیر ضلع فاروق نعمت اللہ ودیگر ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا ۔
    ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کو شکست اور دین اسلام کا غلبہ ہوا ، یہ قرآن کا اٹل فیصلہ ہے کہ حق غالب ہونے کے لیے آیا ہے، امریکا سے پینگیں بڑھانے والے آج چپ سادھے ہوئے ہیں ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی دعوت اور اس کے مطالبات کو اپنی زندگی کا مقصد بنانے کی ضرورت ہے، زندگی کے جملہ معاملات اور مسائل کا حل دین میں موجود ہے اور یہ اس بات کی گواہی ہے کہ اسلام ہر شعبے میں ہدایت و رہنمائی کرتا ہے، اسلام غالب ہونے کے لیے ہی ہے، کارکنان دین پر عمل کرتے ہوئے خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے دعوت کے کام کو بڑھائیں ۔

    حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں محض اسلحے سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں، دنیا نے افغانستان میں دیکھ لیا کہ امریکا نے اپنی فوج پر 83 ملین ارب ڈالر خرچ کئے اس کے باوجود بدترین شکست ہوئی ، آج پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا کہ کون حق پر تھا اور کون باطل کے ساتھ ، جب اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والا امریکا ہار سکتا ہے تو ہمارے معاشرے میں موجود امریکا کے ذہنی غلاموں کو کیوں شکست نہیں دی جاسکتی آج امریکا کے حواری ملک میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں ، جو کسی صورت قبول نہیں ہے ، جماعت اسلامی تعلیمی نصاب میں تبدیلی کے خلاف اول روز سے جدوجہد کر رہی ہے اور ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہی رائج ہوگا ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت انقلاب کی ضرورت ہے اور اس کے لئے قوت نافذہ کا حصول لازمی عنصر ہے ، قوت اور باصلاحیت لیڈر شپ ہوگی تب ہی ملک میں اللہ کا نظام قائم ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ 35سال کے عرصے میں نہایت مشکل حالات میں دعوت و خدمت کا کام کیا ہے ، اللہ کے راستے میں کام کرنے کے دوران آزمائشوں کا سلسلہ آتا ہے ، لیکن مومن تو وہی ہوتے ہیں جو استقامت کے ساتھ اقامت دین کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور حقیقت میں یہی کامیابی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد تنظیم سے جڑ کر منظم طریقے سے اپنے حصے کا کام کریں اور اپنا جائزہ لیں کہ جماعت اسلامی جس انقلاب کے لئے جدوجہد کر رہی ہے کیا وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

  • کربلا باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کی لازوال داستان ہے : دردانہ صدیقی

    کربلا باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کی لازوال داستان ہے : دردانہ صدیقی

    واقعہ کربلا سچائی کی خاطر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کی لازوال داستان ہے جو تاقیامت اہل ایمان کے لئے مشعل راہ ہے ۔میدان کربلا میں امام حسین ؓ اور دیگر اہل ایمان نے باطل کا مقابلہ کرکے ثابت کردیا کہ حق کی بالادستی قائم کرنے کیلئے باطل معبودوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانا ہی اہل ایمان کی شان ہے۔
    یوم عاشور ہمیں یاد دہانی کرواتا ہے کہ دین کی بالادستی اور نظریات کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور، شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلنے کا درس دیتا ہے ۔
    آج ہمیں شہداء کربلا کی قربانیوں اور استقامت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرنا ہوگا کہ معاشرے میں عدل و انصاف کے لئے اسوہٴ حسین ؓ کو بطور رول ماڈل اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلامی قربانیوں کی ایک زنجیر سے عبارت ہے ۔روز اول سے ہی انبیاء،بزرگ ، اسلاف اسلام کی سر بلندی کے لئے جان ومال قربان کرتے رہے جسے میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے از سر نو زندہ کیا۔
    آج امت مسلمہ جن آزمائشوں کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ قربانی و ایثار کے جذبے کا ماند پڑ جانا ہے۔ آج کشمیر تا فلسطین امت مسلمہ لہو لہو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف جہاد کی تڑپ دلوں میں زندہ رکھنا،حق پر ثابت قدمی سے ڈٹ جانا، باطل سے سمجھوتہ نہ کرنا ہی امام حسین ؓ کے سنہری اصول ہیں۔شہدائے کربلا راہ حق کے تمام قافلوں کے لئے یہ پیغام چھوڑ گئے کہ فتح کا دارومدار اکثریت یا اقلیت پر نہیں بلکہ نظریہ اور نصب العین کی سچائی پر ہوتا ہے۔
    دردانہ صدیقی نے کہا کہ امام عالی مقام ؓ نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔امت مسلمہ آج مجموعی طور پر جن آزمائشوں اور مغلوبیت کا شکار ہے۔ان کا حل اسوہ امام حسین ؓکی پیروی میں ہے ۔ وطن عزیز کے روشن مستقبل اور خوشحال اسلامی پاکستان کے قیام کے لیے ہمیں صداقت اور انصاف ہسندی کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • جلوس کے روٹس مکمل بلدیاتی خدمات سے آراستہ رہے : میونسپل کمشنر غلام سرور

    جلوس کے روٹس مکمل بلدیاتی خدمات سے آراستہ رہے : میونسپل کمشنر غلام سرور

    ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے افسران کے ہمراہ نو محرم الحرام کے حوالے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس اور ٹائم اسکوائر گلشن اقبال سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت بلدیاتی خدمات کی بدولت جلوس کے روٹس مکمل طور پر بلدیاتی خدمات سے آراستہ رہے،تاحال بلدیہ شرقی کے محکمہ جات متحرک ہیں اور شکایات کی صورت میں فوری خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے نشترپارک سمیت جلوس کے روٹس پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے، ازخود بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں انہوں نے متاثر کن بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر افسران کو سراہا اور ہدایت کی کہ متواتر دورے کر کے افسران ازخود بھی بلدیاتی خدمات کا معائنہ کریں اور جہاں ضرورت ہو وہاں بلا تعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،دورے کے دوران ان کے ہمراہ سینئیرڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ڈائریکٹرز توقیر عباس، آغا سمیر، ایگزیکٹیو انجنئیر سول اقبال ملاح، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر سول راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے ۔

  • کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار گرفتار، مغوی تاجر بازیاب

    کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کار گرفتار، مغوی تاجر بازیاب

    کراچی ٹیپو سلطان پولیس نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اغوا کاروں میں 2 پولیس اہلکار ذیشان اور ارباز شامل ہیں جن کا تعلق کراچی پولیس سے ہے۔

    مغوی تاجر کے مطابق اغوا کاروں نے مجھے ایف آئی اے کی ٹیم بن کر اغوا کیا تھا اور اغوا کاروں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا ، پولیس گرفتار اغوا کاروں سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

  • حسینیت یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے

    حسینیت یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ ہے جو ہر دور میں جاری رہا اور جاری رہے گا،حسینیت یہی ہے کہ ہر دور کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔
    یوم عاشور کے موقع پر میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امام حسینؓ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے شجاعت کا ایک درس ہیں، حسینیت دراصل ایک عظیم مقصد کی خاطر مزاحمت کا دوسرا نام ہے اور یوم عاشور کا سبق یہی ہے کہ ہم نے اپنے کردار میں حسینی بن کر وقت کے یزیدوں کو للکارنا ہے
    انہوں نے کہا کہ خاندانِ اہلبیتؓ نے سرزمین کربلا پر ایسی قربانی دی کہ رہتی دنیا تک انسانیت اس واقعے کو فراموش نہیں کرسکتی، صدیاں بیت گئیں مگر حضرت محمدﷺ کے خانوادے کے مصائب کا دکھ آج بھی تروتازہ ہے اور یہ غم امام حسینؓ کے پیروکاروں کو کمزور نہیں کرتا بلکہ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ شجاعت پیدا کرتا ہے، امام حسینؓ نے ہمیں اپنے کردار سے سکھایا ہے کہ ظالم کے خلاف مزاحمت میں خواہ کتنی بڑی قربانی دینا پڑے، ہمیں اس سے دریغ نہیں کرنا چاہئیے،کربلا میں شیر خوار بچوں سے کڑیل جوانوں تک دنیا کے بہترین انسانوں نے شہادت کا جام پی کر انسانیت کو سرخرو کردیا۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرائی ہے اور کردارِ حسینؓ کی تقلید میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں، فلسفہ حسینیت ہی دراصل ہمارا منشور ہے اور مزاحمت کا عَلم تھام کر ہم اہلیان کربلا کی پیروی کرتے رہیں گے۔

  • سندھ کے علماء نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کر دی

    سندھ کے علماء نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کر دی

    سندھ کے تمام مکاتب فکر کے علما نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کر دی۔

    مفتی تقی عثمانی،علامہ باقر زیدی، صابر کربلائی، مولانا جان نعیمی، مفتی منیب الرحمن، ڈاکٹر جمیل احمد، شبر رضا،مفتی عابد مبارک اور دیگر علما محرم کے دوران اپنے پیروکاروں کو اخوت، بھائی چارے اور مذہبی تقریبات پر امن اور مذہبی عقیدت سے منانے کی تلقین کرتے رہے، انھوں نے باہمی اخوت سے تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم دہرایا۔

    علما نے کہا کہ ایسے موا قع پر کچھ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے شدت پسندی یا نفرت انگیزی یا فرقہ واریت پھیلتی ہے، ایسی بات نہیں کرنی چاہیے،اپنے وطن کو نعمت سمجھ کر اس کی قدر اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

  • اقبال پارک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی سیخ پا کر دیا

    اقبال پارک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی سیخ پا کر دیا

    جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے شوبز سے وابستہ شخصیات کو بھی سیخ پا کر دیا، فن کاروں نے ملزمان کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوف ناک واقعہ 14 اگست کی رات پیش آیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز اسی واقعے سے متعلق ہیں، سرفہرست ٹرینڈ میں ’مینارِ پاکستان‘ شامل ہے۔ ان ٹرینڈز کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد غم و غصے کا اظہار کررہی ہے۔
    معروف شوبز شخصیات بھی اس واقعے پر مذمت کرتے ہوئے پیغامات شیئر کررہی ہیں۔ نامور اداکار عدنان صدیقی نے مینارِ پاکستان پر نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ’اب ایسی صورت حال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزمان اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں گئے؟‘ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ان پولیس اہل کاروں کو اس بھیانک فعل کے ذمہ داران کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ایکشن میں نہیں دیکھ سکتے ہیں؟

    اداکارہ ماہرہ خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں۔ میں بھول گئی تھی۔ یہ تو لڑکی کی اپنی غلطی ہے، بے چارے 400 آدمی، خود کو روک نہ سکے۔

    عائزہ خان نے کہا کہ گھررہیں محفوظ رہیں،جان کو خطرہ ہے، یہ سب کورونا کی وجہ سے سب کہتے آئے ہیں، شرم آتی ہے اور خوف آتا ہے کہ گھر میں رہیں تو محفوظ کیونکہ باہر آپ کی عزت کو خطرہ ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ ایک بارپھر میرے پاس کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ہر مہذب معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام ہوتا ہے لیکن یہ سب کچھ ہمارے ہاں نہیں ہے،اب میں پاکستان کی ہر بیٹی کے لیے پریشان ہوں، اللہ ہماری حفاظت کرے۔

    نعمان اعجاز نے کہا کہ مینار پاکستان واقعے پر سر شرم سے جھک گیا ہے، مجھے بڑی تکلیف اور دکھ پہنچا ہے، ایسے مسلمان ہوتے ہیں؟، ایسے مرد اور پاکستانی ہوتے ہیں؟، واقعے کے ذمے داروں کو ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ سب کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

  • ایسی بیمار ذہنیت کے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے : صنم جنگ

    ایسی بیمار ذہنیت کے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے : صنم جنگ

    اداکارہ صنم جنگ نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔صنم جنگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مینارِ پاکستان واقعے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انتہائی ناگوار واقعہ ہے۔
    انہوں نے لکھا کہ یہ واقعہ انتہائی مایوس کن اور خوفناک بھی ہے کہ خواتین کو سرعام ہراساں کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا یہ آپ کی ماوں نے آپ کو سکھایا ہے کیا آپ کے مذہب نے آپ کو یہ سکھایا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ ہم مذہب کے بارے میں بات صرف تب کرتے ہیں جب معاملہ خواتین کے لباس کا ہو، اِن بدکردار لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے ۔اداکارہ نے لکھا کہ بیمار ذہنیت رکھنے والے ان تمام 400 لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، ہر روز ایک نئی کہانی ہیڈلائنز بناتی ہے۔

  • حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے : قاری محمد عثمان

    حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے : قاری محمد عثمان

    جمعیت علماء اسلام کے رہنماء، جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے رئیس قاری محمد عثمان نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا باطل کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ حسینی کردار کے ذریعے آج بھی باطل کو ہرایا جاسکتا ہے جسکی واضح مثال افغانستان میں باطل کے مقابلے پر حق کی فتح ہے۔
    سیدنا حضرت امام حسینؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کردیا۔ نوجوان نسل صحابہ کرام کی عملی زندگیوں کو اپنانے کی کوشش کرے۔ یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں قاری محمد عثمان نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کاسب سے بہترین طریقہ تعلیمات حسینی کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہے۔
    حضرت امام حسینؓ کی شہادت میں امت مسلمہ اور نوع انسانی کے لئے صبر واستقامت، عزم و استقلال اور ہر حال میں اپنے حق موقف پر ڈٹے رہنے کا درس ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح اس ماہ میں عبادت کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے، اسی طرح اس ماہ کے اندر معصیات کے وبال وعقاب کے بڑھ جانے کا بھی اندیشہ ہے، اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اس محترم مہینہ میں ہر قسم کی بدعات وخرافات سے احتراز کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام کا سب سے بڑا حادثہ جسے سانحہ کربلا کہتے ہیں وہ اسی مبارک مہینے محرم الحرام میں پیش آیا کہ اپنے ہی نبی کی آل کو اپنوں کا لبادہ اوڑھ کر ذبح کر دیا۔
    انہوں نے کہا کہ خاص طور پر یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم، مراد رسول ؐ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ اور دس محرم الحرام کو نواسہ رسول ؐسیدنا حضرت حسینؓ کی اپنے قافلے اور خاندان نبوتؐ کے افراد کے ساتھ شہادت جیسے واقعات سے نہ صرف مسلمان بلکہ انسانیت اور تاریخ انسانیت متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ان اہم واقعات کی وجہ سے امت نے اسلام کی سربلندی کی جدوجہد کے سفر کو مدینہ اور کربلا سے وابستہ کرلیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ خون شہادت سے اسلامی تاریخ سرخرو ہے اور مسلمانوں کا ایمانی جذبہ اسی جدوجہد کا درس اور زندگی کی حرارت محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اہلِ بیتِ عظام پر بیتنے والے حادثہ کی یاد ہی نہیں دلاتا بلکہ یہ سبق بھی دیتا ہے کہ جب نظریہ اور مقصد خطرے میں پڑ جائے تو اس کے سامنے کسی چیز کی اہمیت نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب اسلام کی آفاقی اقدار نظر انداز ہو جائیں اور ذاتی مفادات اہمیت اختیار کرجائیں تو اس کے نتیجے میں سماجی انصاف خطرے میں پڑجاتا ہے۔
    قاری محمدعثمان نے کہا کہ آج کے حالات میں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان بیرونی دباؤ کا شکار اور چاروں اطراف سے دشمن کے گھیرے میں ہے۔ دوسری طرف ہمارے پڑوس میں 40 سال کے تاریخ کے بدترین مظالم کے بعد اسلام اور مسلمانوں کی فتح پر ایک بار پھر دنیائے کفر واویلا کرکے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صف بندی کررہی ہے لہذا آج پوری امت مسلمہ افغانستان میں تاریخ کے اسلامی انقلاب کی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہوئے ایک بار پھر حسینی کردار کو دھرانے کیلئے متحد ہو کر حضرت امام حسین سے محبت کا عملی مظاہرہ کرے۔
    انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمارا فرض ہے کہ داخلی طور پر رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔ یہی وقت کی ضرورت اور محرم الحرام کا پیغام ہے۔

  • ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے : مصطفی کمال

    ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے : مصطفی کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا واقعہ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید تھا امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں۔ حق کی خاطر سب کچھ لٹا دینے کا نام خانوادہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے۔ ہمیں اہل بیت علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنا ہے۔
    ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا نا صرف ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے بلکہ ظالم کو مضبوط کرنا ہے، مرنا تو سب نے ہے، دنیا بھر کے قبرستان ایسے لوگوں سے بھرنے پڑے ہیں جو ظلم کیخلاف اس لیے آواز بلند نہیں کرتے تھے کہ وہ زندہ بچ جائیں گے۔ کرہ ارض پر جب کوئی حکمران تکبر میں غرق ہوکر ظلم کرتا ہے تب تب درس حسینی رضی اللہ عنہ یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
    سندھ کی یزیدی حکومت نے شہر کراچی کے ڈھائی کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی بند کیا ہوا۔ پاک سر زمین پارٹی یوم عاشور کے بعد پیپلز پارٹی کی یزیدی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرئے گی جو پینے کے پانی کیلئے بھی انسانوں کو ترسا رہے ہیں۔ اب ہر فرد کو ظالموں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر پاکستان ہاس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ یوم عاشور کے بعد ظالموں کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہونگے اور گولی چلی تو اپنے سینے پیش کریں گے۔