Baaghi TV

Author: +9251

  • گریٹراقبال پارک واقعہ: اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل:مجرموں کوکٹہرے میں ضرورلایا جائے گا

    گریٹراقبال پارک واقعہ: اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل:مجرموں کوکٹہرے میں ضرورلایا جائے گا

    لاہور: گریٹراقبال پارک واقعہ: اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل:مجرموں کوکٹہرے میں ضرورلایا جائے گا ،اطلاعات کے مطابق گریٹراقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےکے انسانیت سوز واقعہ پر پولیس حرکت میں آگئی ہے۔

    لاہورپولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےاسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکریں گے۔

    ڈی آئی جی شارق جمال کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم چار سب ٹیموں پر مشتمل ہوگی، سب ٹیموں میں انویسٹی گیشن، فرانزک ایویڈینس اینڈڈیجیٹل میڈیا ٹیم ہوگی، ٹیموں میں انٹیلی جنس کولیکشن ٹیم،ریڈنگ اینڈاریسٹ ٹیم شامل ہوگی۔

    ڈی آئی جی شارق جمال نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ واقعےمیں ملوث کرداروں کوبےنقاب کریں، ملوث اشخاص کی شناخت کرنے میں پولیس کی مدد کریں، واقعےسےمتعلق معلومات واٹس ایپ نمبر03099911911 پرشیئر کریں،معلومات شیئرکرنیوالےکانام مکمل صیغہ رازمیں رکھاجائےگا اور ملزمان کوجلدگرفتارکرکےکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

  • ہی پی آئی اےکا طیارہ رات کوکابل کیوں پہنچا؟اہم خبرآگئی

    ہی پی آئی اےکا طیارہ رات کوکابل کیوں پہنچا؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد: ہی پی آئی اےکا طیارہ رات کوکابل کیوں پہنچا؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی فضائی حدودکھلتے ہی قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کابل پہنچ گیا۔

    حکام کا کہنا ہےکہ ابھی بھی بڑی تعداد میں پاکستانی اورغیرملکی کابل میں پھنسے ہوئے ہیں ،ان کو لینے کے لیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6249 کابل لینڈ کرگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو پاکستان لائےگی، بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کو لےکر آج ہی اسلام آباد واپس آئےگا۔

    خیال رہےکہ 16 اگست کو کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی صورتحال خراب ہونے اور افرا تفری کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیاگیا تھا جب کہ افغانستان کی فضائی حدود بھی بند کردی گئی تھیں۔

    کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا تھا۔آج امریکی حکام نےکابل ائیرپورٹ کو سویلین ائیرٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان تھا ۔

    امریکی دفاعی فورس کے جنرل فرینک میک مکینزی کا کہنا تھاکہ کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ محفوظ ہے اور ائیرپورٹ تمام سویلین ائیر ٹریفک کے لیے فعال ہے۔

  • پہلے پاس بلاتے پھربرہنہ کرتے:برہنہ ویڈیو بنانےوالے گروہ کے مرکزی ملزم کے تہلکہ خیز انکشافاف

    پہلے پاس بلاتے پھربرہنہ کرتے:برہنہ ویڈیو بنانےوالے گروہ کے مرکزی ملزم کے تہلکہ خیز انکشافاف

    اسلام آباد: پہلے پاس بلاتے پھربرہنہ کرتے:برہنہ ویڈیو بنانےوالے گروہ کے مرکزی ملزم کے تہلکہ خیز انکشافاف ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم نے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ جن کوسن کواسلام آباد ہل کررہ گیا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تین رکنی گروہ کا لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد ملزموں کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا۔ملزموں نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گروہ نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے ناموں سے مختلف آئی ڈیز بنا رکھی تھیں، جن کے ذریعے وہ اسلام آباد کے رہائشی نوجوان لڑکوں کو جھانسہ دیتے اور اُن سے دوستی کر لیتے۔

    پولیس کواپنی کرتوتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ دوستی کے بعد وہ نوجوان کو کسی ایسی ویران جگہ بلاتے جہاں اُن کی برہنہ ویڈیو بنانا آسان ہو۔ جو ملزمان اپنے کپڑے نہ اُتارتے اُنہیں گن پوائنٹ پر برہنہ کر دیا جاتا اور پھر اُن کی وڈیو بنائی جاتی تھی۔

    ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ وڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ اور اُنہوں نے متعدد لڑکوں سے بھاری رقوم بھی وصول کر لی تھیں۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے اپنے سب سے آخری شکار سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے لئے،یاد رہے کہ ملزمان نے بھارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

  • رزق کی عزت تحریر : شاہ زیب

    کھانا اور ‘جینا انسان کی زندگی کےدو اہم ترین کام ہیں وہ مقولہ تو آپ نے سُنا ہو گا کہ کچھ لوگ تو جینے کے لیے کھاتے ہیں اور کچھ لوگ کھانے کے لیے جیتے ہیں آج کا موضوع یہ ہی کھانا خوراک اور رزق ہے جو کہ انسان کی زندگی کا اہم ترین پہلو ہے دنیا میں بہت سے لوگوں کی عادت ہے کھانا ضائع کرنے کی مثال کے طور پر ہمارے ہاں مختلف تقریبات میں لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا لے لیتے ہیں جو بعد میں کھا نہیں پاتے اس طرح وہ رزق ضائع ہو جاتا ہے وہ رزق جو اللہ پاک نے بہت محنت سے انسان کو دیا ہے اور انکی مخلوق نے بھی بہت محنت کر کے اس رزق کو تیار کیا ہوتا ہے جو کچھ لوگ لمحوں میں ضائع کر دیتے ہیں نہ صرف تقریباًت میں بلکہ بعض افراد ہر جگہ یہ ہی کام کرتے ہیں جیسے کہ گھر میں ضرورت سے زیادہ کھانا لینا اور بعد میں ضائع کرنا
    اس رزق کی عزت کیا کریں بہت سے لوگ ہیں جو اس کے لیے ترستے ہیں بہت سے لوگ ہیں جو اس کے لیے اپنی جان ہلکان کرکے سخت محنت کرتے ہیں لیکن پھر بھی اپنا من پسند کھانا نہیں حاصل کر پاتے
    جو اللہ تعالی نے دیا ہے اس کی عزت کرکے اس کا شکر ادا کرنا سیکھیں کہ اس نے نہ صرف دینے والی ذات خوش ہوگی بلکہ اس کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہوگا یہ صرف کھانا اور اناج ہی نہیں ہے۔
    یہ اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے ہے یہ اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے جو وہ اپنے محبوب بندوں سے خوش ہوکر آپ کو نوازتا ہے ہمیں بھی چاہیے کہ اس نعمت کا ویسے ہی حق ادا کریں جیسے کرنا چاہیے کیونکہ بے شک شکر گزاری اللہ کو پسند ہے اور وہ اس کو مزید نوازتا ہے جو اس کا شکر کریں اور اس کی دی نعمت کی قدر کریں۔۔
    یہ رزق بہت محنت سے اور بہت سے مراحل سے گزر کر آپ تک آتا ہے بہت سے لوگ روز اس کے لیے ترستے ہیں بہت سے لوگ بھوکے سوتے ہیں اگر آپ ضائع کرنے کی بجائے ان کی مدد کر دیں تو اس سے نہ صرف اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے بلکہ کیسی کی مدد بھی ہو جائے گی کھانا بھی نعمت ہے اس کی قدر کرنا سیکھیں اور اس رزق کی عزت کریں تاکہ آپ بھی اس سے محروم نا
    @shahzeb___

  • اشرف غنی کوگرفتارکرکے ہمارے حوالے کیا جائے:افغان سفارتخانےکا انٹرپول سے رابطہ

    اشرف غنی کوگرفتارکرکے ہمارے حوالے کیا جائے:افغان سفارتخانےکا انٹرپول سے رابطہ

    کابل : اشرف غنی کوگرفتارکرکے ہمارے حوالے کیا جائے:افغان سفارتخانےکا انٹرپول سے رابطہ،اطلاعات کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے اشرف غنی،حمد اللہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے مطالبہ کیا ہےکہ سابق صدر اشرف غنی، افغان قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب اور صدارتی امور کے سربراہ کو گرفتار کیا جائے۔

    رپورٹ کے مطابق افغان سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہےکہ ان تینوں افرادکو افغانستان کا قومی خزانہ چرانےکے الزام میں گرفتار کیا جائے۔

    خیال رہےکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلےکے بعد سابق صدر اشرف غنی، حمد اللہ محب اور فضل محمود فضلی سمیت مبینہ طور پر تاجکستان فرار ہوگئے تھے،تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اشرف غنی عرب امارات کے خصوصی مہمان ہیں اوراس حوالے سے عرب امارات نے تصدیق بھی کردی ہے

  • شاہ تراب الحق قادری کے خادمِ محمد اشرف قادری شدید علالت کے سبب ہسپتال میں داخل

    شاہ تراب الحق قادری کے خادمِ محمد اشرف قادری شدید علالت کے سبب ہسپتال میں داخل

    جماعت اہل سنت پاکستان کے سابق امیر کراچی سابق ممبر قومی اسمبلی علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے منظورِ نظر خادمِ محمد اشرف قادری( فوٹو اسٹیٹ والی) شدید علالت کے سبب میمن ہسپتال گلشن اقبال نزد محکمہ موسمیات کے ICU وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔
    نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی عوام الناس سے محمداشرف قادری کے لیے خصوصی دعاکی اپیل کی ہے ۔ اشرف قادری کے دوبیٹے (11 اپریل 2006 بارہ ربیع الاول) کو نشتر پارک بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے ۔

  • دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی،

    دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی،

    دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کوجاہل ترین ملک قراردے دیاگیاجبکہ فہرست میں چین دوسرے ،تائیوان تیسرے ،جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پرہیں ۔فہرست میں امریکہ پانچویں،برازیل چھٹے، تھائی لینڈ ساتویں، سنگاپورآٹھویں،ترکی نویں جبکہ انڈونیشیا کودسواں نمبردیاگیا۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے جبکہ بھارت جہالت میں سرفہرست رہا۔

  • وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں و مجالس کا دورہ

    وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں و مجالس کا دورہ

    وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن سائنس وٹیکنالوجی تنزیلہ ام حبیبہ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں ہمت و جرات سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین نے دین کی سربلندی کی خاطر اپنی اور اپنے پیاروں کی قربانی دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا رہتی دنیا تک حسین مظلومیت جبکہ یزید ظلم و جبر کی شناخت بن چکا ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ماتلی زارا زاہد کے ہمراہ ماتلی شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور مجالس کے دورے کے موقع پر منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وباسے متعلق حکومت سندھ کی ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے امام بارگاہوں اور مجالس میں ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی تعریف کی اور انھیں سندھ حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • مینارِ پاکستان واقعہ پر بختاور بھٹو حکومت پر برس پڑیں

    مینارِ پاکستان واقعہ پر بختاور بھٹو حکومت پر برس پڑیں

    سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اورسابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ مینارِ پاکستان میں برین ڈیڈ زومبیز نے خوفناک گھات لگاکر خاتون پر حملہ کیا۔
    حکومت ہر خوفناک واقعہ کو قالین کے نیچے صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں مرد نے کئی بار عورت کو نقصان پہنچایا ہے اور ہر بار یہ حکومت درندون کو رہا کرنے کا جواز بھی فراہم کرتی ہے۔ بختاور بھٹونے کہاکہ اس حکومت کا کوئی نیا قانون تحفظ فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی تبدیلی لائے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو بھی لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بول پڑے

    بلاول بھٹو بھی لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بول پڑے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو بھی لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بول پڑے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے اور ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے، ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئیے، پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کےتحفظ اورمساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔
    واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں۔جہاں منچلوں کا ہجوم خاتون سے بدتمیزی کرتا رہا۔
    فوٹیج وائرل ہونے پر پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی۔

    ٹک ٹاک پر خاتون عائشہ اکرام اپنے دوستوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچی اور ویڈیو بنانا شروع کر دی کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا۔کپڑے پھاڑے اور ہوا میں اچھالتے رہے۔خاتون دہایاں دیتی رہی لیکن کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے مشکل سے اس ہجوم سے جان چھڑائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کی۔