افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پر خطر ایئرپورٹ سے مسافروں اور طیارے کو بحفاظت واپس پاکستان لے آنے والے پی آئی اے کے پائیلٹ کیپٹن مقصود بجارانی کی غیر معمولی جرأت اور قوت فیصلہ کو زبردست سراہا جا رہا ہے ،پی آئی اے کے سی ای او ایرمارشل ارشد ملک نے کیپٹن مقصود بحارانی سے ملاقات کرکے انہیں شاباش دی ہے ۔
پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے بھی اپنے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔کیپٹن مقصود بجارانی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6252 کے کپتان تھے جس نے کابل ائیرپورٹ پر انتہائی خراب صورتحال میں پرواز بھری اور 170 مسافروں اور طیارے کو بحفاظت اسلام آباد لے آئے ،کابل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت کیپٹن بجارانی کو کنٹرول ٹاور اور ایئر کنٹرولر کی رہنمائی بھی حاصل نہیں تھی ۔
حالات اس قدر تیزی سے خراب ہورہے تھے کہ پی آئی اے کے پائلٹ سے کہہ دیا گیا تھا کہ اپنا فیصلہ خود کریں ۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ایئر لائن انتظامیہ کے ہمراہ کیپٹن مقصود بجارانی سے ملاقات کی اور ان کی کاررکردگی کی تعریف کی۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ بحرانی صورت حال میں معاملہ فہمی، تجربے اور صلاحیتوں کو بروکارلانا کیپٹن مقصود بجارانی کے پروفیشنل ہونے کی نشانی ہے۔
ساوتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹے بلیٹی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریا سلطان نے بھی ایک تقریب میں کیپٹن مقصود بجارانی کی غیرمعمولی کاررکردگی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ کپٹن مقصود بجارانی پائلٹو ں تنظیم پالپا کے نائب صدر بھی ہیں ، پالپا نے کیپٹن مقصود بحارانی کو ان کی غیر معمولی کاررکردگی پر مبارک باد دی ہے ۔
Author: +9251
-

کابل کے پر خطر ایئرپورٹ سے مسافروں اور طیارے کو بحفاظت واپس پاکستان لے آنے والے پی آئی اے کے پائلٹ کو خراج تحسین
-

واقعہ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید تھا امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں : مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ واقعہ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید تھا امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں۔ حق کی خاطر سب کچھ لٹا دینے کا نام خانوادہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ناتواں ہونے کے باوجود ظلم کے سامنے حق پر کھڑے رہنا درس کربلا ہے۔ ہمیں اہل بیت علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنا ہے۔
ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا نا صرف ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے بلکہ ظالم کو مضبوط کرنا ہے، مرنا تو سب نے ہے، دنیا بھر کے قبرستان ایسے لوگوں سے بھرنے پڑے ہیں جو ظلم کیخلاف اس لیے آواز بلند نہیں کرتے تھے کہ وہ زندہ بچ جائیں گے۔ کرہ ارض پر جب کوئی حکمران تکبر میں غرق ہوکر ظلم کرتا ہے تب تب درس حسینی رضی اللہ عنہ یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے .
سندھ کی یزیدی حکومت نے شہر کراچی کے ڈھائی کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی بند کیا ہوا۔ پاک سر زمین پارٹی یوم عاشور کے بعد پیپلز پارٹی کی یزیدی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرئے گی جو پینے کے پانی کیلئے بھی انسانوں کو ترسا رہے ہیں۔ اب ہر فرد کو ظالموں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور مرکزی شعبہ جات کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ یوم عاشور کے بعد ظالموں کے خلاف پوری قوت سے کھڑے ہونگے اور گولی چلی تو اپنے سینے پیش کریں گے۔ -

کراچی میں دماغ کھانے والے جرثومے نیگلیریا کا ایک اور کیس رپورٹ
کراچی میں دماغ کھانے والے جرثومے نیگلیریا فاؤلیری کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، 38 سالہ ذیشان میں نیگلیریا وائرس کی تصدیق ہوگئی جسے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی 38 سالہ ذیشان ولد عثمان میں نیگلیریا جرثومے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذیشان نجی اسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذیشان 11 اگست کو نیگلیریا سے متاثر ہوا، نگلیریا کی تشخیص 16 اگست کو نجی اسپتال میں ہوئی۔
واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں نیگلیریا کا یہ ساتواں کیس ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا دماغ کھانے والا جرثومہ ہے جو صاف پانی میں افزائش پاتا ہے۔ نیگلیریا ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں کلورین کا 50 فیصد ہونا ضروری ہے، گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے، کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے، پینے اور وضو کے لیے پانی کو ابال کر استعمال کیا جائے۔ -

افغان طالبان کا پہلا دن چورکوایسی سزا دی کہ مثال بن گیا
کابل:افغان طالبان کا پہلا دن چورکوایسی سزا دی کہ مثال بن گیا ، آتے ہی انصاف کا بول بالا ہونے لگا ، چوروں کو سزائیں ملیں گی امن وامان ہوگا اورآج پھردنیا نے دیکھ بھی لیا کہ ایک شخص ایک گاڑی چوری کرتا ہے اورپکڑا چاتا ہے توپھراس کو کیا سزا ملتی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے کسی کی گاڑی چوری کی یا کرنے کی کوشش کی ، یہ شخص پکڑ جاتا اور پھرطالبان اس کو سزا یہ دیتے ہیں کہ اس کا سرمونڈ کر دنیا کے سامن پیش کرتے ہیں
https://twitter.com/Taahaa_/status/1427681960655196163
ادھر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جس برقرفتاری سے مقبول ہوئی ہے کہ ہرکوئی خوش ہونے لگا اورپھر اس کی سزا کو بطورنمونہ دنیا بھرمیں پھیلایا جاتا ہے
-

بھارتی فوج کی افغان فوج کوتربیت دنیا نے دیکھ لیا:بھارت کس پانی میں ہے:بھارتی میڈیا چیخ اٹھا
نئی دہلی :بھارتی فوج کی افغان فوج کوتربیت دنیا نے دیکھ لیا:بھارت کس پانی میں ہے:بھارتی میڈیا چیخ اٹھا،اطلاعات کے مطابق بھارت کی افغان فوجوں کی دی گئی ناقص ٹریننگ کی وجہ سے طالبان کو فتح حاصل ہوئی اب یہ ہربھارتی کی زبان پرعام جملہ ہے
ذرائع کےمطابق اس وقت شاید اتنی تکلیف اشرف غنی اوردیگرافغان طالبان مخالفین کوہورہی ہے اس سے کئی گنا زیادہ تکلیف بھارت کو ہورہی ہے
اس حوالے سے نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی میڈیا اورسیاستدار بھارتی فوج کوکوس رہے ہیں کہ اگریہ فوج ہے جس نے افغان فوجیوں کو تربیت دی تو دنیا نے دیکھ لیا کہ طالبان نے مار مار کران کا بھرکس نکال دیا ہے
بھارتی میڈیا نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی اپنی تربیت ہونے والی ہے جس کو اپنا نہیں پتہ وہ افغانستان میںخاک لڑے گا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی نے اربوں روپے افغانستان میں سرمایہ کاری کی اس کی فوج نے بھاارت کا ناک کٹوا دیا ہے
-

برطانوی وزیراعظم کے بعد ڈنمارک،جرمنی اورترک سربراہ مملکت کے عمران خان کو فون:اہم گزارشات کیں
اسلام آباد:برطانوی وزیراعظم کے بعد ڈنمارک،جرمنی اورترک سربراہ مملکت کے عمران خان کو فون:اہم گزارشات کیں،اطلاعاعت کے مطابق جیسے جیسے جنوبی ایشیا کا سیاسی نقشہ تبدیل ہورہا ہے اورافغانستان میں بڑی تیزی سے حالات بدل رہے ہیں ، عالمی دنیا کی امیدیںپاکستان سے وابستہ ہوگئی ہیں
ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھرکے بڑے بڑے حکمرانوں نے وزیراعظم عمران خان کوفون کے ان سے افغآنستان کے معاملے پرمشاورت کی
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اور عالمی رہنماؤں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان، ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فیڈرکسن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر اینجلا میرکل کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔
حکومتی اعلامیےکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے ڈنمارک کی وزیراعظم نے بھی رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک جامع سیاسی تصفیے پر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
وزیراعظم نے سفارتی عملے اور بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کو افغانستان سے نکالنے میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر روشنی ڈالی۔
اعلامیے کے مطابق ڈنمارک کی وزیر اعظم نے وزیر اعظم عمران خان کا انخلا کی کوششوں میں پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم اور ترک صدر نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان کل دوبارہ رابطہ متوقع ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر اینجلا میرکل کا بھی ٹیلی فون موصول ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تیزی سےبدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور خطےکے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں تھیں۔
-

جاہلیت یا بےغیرتی:سیکڑوں افراد کی خاتون سےبدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے
لاہور:جاہلیت یا بےغیرتی:سیکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
https://twitter.com/Taahaa_/status/1427688418075627525
لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔
خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم نے ہم پر حملہ کر دیا
سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دتوازہ کھولا تاکے ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئےنامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے
-

افغان طالبان کے خلاف سازشیں اورشرارتیں پھرشروع ہوگئیں
کابل:افغان طالبان کے خلاف سازشیں اورشرارتیں پھرشروع ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق ایک طرف افغان طالبان نے بڑی قربانیوں کے بعد اوردو دہائیوں کی لڑائی کے بعد جس طرح افغانستان پرپھرسے اپنا سکٰا جمایا ہے وہاں دوسری طرف اتبدا سے پہلے ہی ابتدا ہوگئی ہے اورسازشیں اورشررتیں شروع ہوگئیں
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ افغان طالبان کے حوالے سے منفتی پرواپیگنڈہ پیدا کرنے کے لیے کچھ ایسے جال بُنے جارہےہیں جن کے ذریعے افغان طالبان کے خلاف ایساماحول پیدا کیا جائے گا کہ دنیا پھرطالبان کے خلاف میدان میں نکل آئے
انسانی حقوق کمیشن کی سابق سربراہ سیما ثمر سے منسوب ایک آڈیو کلپ میں انہوں نے کابل میں خواتین سے حجاب نہ پہننے اور بڑی تعداد میں کام پر جانے کی اپیل کی ہے تاکہ اس سے طالبان کے جذبات بھڑک اٹھیں اور دنیا طالبان کے خلاف ردعمل ظاہر کرے۔#Kabul #AfghanWomen #Afghanishtan #Talibans pic.twitter.com/Ti6rd4PeGY
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) August 17, 2021
اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ انسانی حقوق کمیشن کی سابق سربراہ سیما ثمر سے منسوب ایک آڈیو کلپ میں انہوں نے کابل میں خواتین سے حجاب نہ پہننے اور بڑی تعداد میں کام پر جانے کی اپیل کی ہے تاکہ اس سے طالبان کی جذبات بھڑک اٹھے اور دنیا طالبان کے خلاف ردعمل ظاہر کرے۔
دوسری طرف افغان طالبان نے بھی ایسی سازشوں اورشرارتوں کے توڑ کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ملک میں غیرقانونی اورغیراسلامی ایسی تمام سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ معاملات بگڑنے سے بچ سکیں
-

راولا کوٹ رائلز نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت کرکشمیری نوجوانوں کونیا جزبہ دے دیا
مظفرآباد:راولا کوٹ رائلز نے کشمیر پریمیئر لیگ جیت کرکشمیری نوجوانوں کونیا جزبہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی۔

ذیشان اشرف 46 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد حفیظ 29 ، وسیم جونیئر 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں جبکہ شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں جبکہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کررہے تھے۔
-
"کیا ہم صرف برے ہیں” تحریر: شاہ زیب
آپ نے اکثر سنا ہوگا پاکستانی ہیں ہی ایسے ان کا کچھ نہیں ہو سکتا پاکستانی ہوں اور دو نمبری نہ کریں’ ہو ہی نہیں سکتا اس قوم نے کبھی بھی ٹھیک نہیں ہونا
اور اس طرح کی بیشمار باتیں ایسی باتیں کرنے والوں سے میرا سوال ہے کہ آپ ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی برائی ہی کیوں کرتے ہیں ہر قوم میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں باقی لوگوں کی اچھائی دیکھتے اور سراہتے ہوئے آپ پاکستان کی برائی ہی کیوں دیکھاتے ہیں پاکستان میں اگر کیسی کو کوئی بھی مشکل ہوتی ہے تو لوگ بنا جان پہچان کہ بھی اس شخص کی مدد کر دیتے ہیں اگر کیسی کا ایکسیڈینٹ ہو جاتا ہے تو لوگ اپنا کام چھوڑ کر پہلے اس کو ہاسپٹل لے کر جاتے ہیں
اگر کسی کے مالی حالات بھی خراب ہوتے ہیں تو اپنا خرچ محدود کر کے سب سے پہلے اس کی مدد کرتے ہیں.
وہ ملک ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کی ہر طرح کی مدد اپنا فرض سمجھ کر کرتے ہیں، جہاں سب کی بیٹیاں سانجھیاں ہیں ، جہاں کوئی کسی مشکل میں ہو تو اس کو ان حالات سے سب مل کر نکالتے ہیں، نہ کے مغربی ممالک کے سوکالڈ پڑھے لکھے لوگوں کی طرح اپنے کام سے کام رکھتے ہیں یہ وہ ملک ہے جہاں لوگ سالانہ کروڑوں میں قرار دیتے ہیں اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنے ہم وطنوں کی مدد کرتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ یہ مٹھی بھر لوگ صرف ہمیں ہماری برائی ہی کیوں دکھاتے ہیں اگر سو لوگوں نے اچھا کام کیا اور ایک نے برا تو یہ کبھی اس سو لوگوں کا ذکر نہیں کریں گے ہاں اس ایک کا نہ صرف زکر کریں گے بلکہ جتنا ممکن ہو سکے گا اس کی تشہیر بھی کریں گے
کیونکہ ان کا مقصد ہی ایک ہے اور وہ ہے پاکستان کو بُرا دکھانا.
وہ لوگ جو دوسرے معاشروں کی مثالیں دیتے ہوئے نہیں تھکتے ان کو چاہیے کہ اپنی تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں اور سمجھیں اگر آپ میں اتنا ظرف نہیں ہے کہ آپ پاکستان اور پاکستانی عوام کی تعریف کر سکیں تو برائے مہربانی اپنے یہ فارمولات بھی اپنے تک رکھیں کیوں کہ پاکستانی عوام جیسی بہترین عوام کہیں نہیں ہمیں بس اپنی اچھائی دیکھنے کی ضرورت ہے@shahzeb___