Baaghi TV

Author: +9251

  • خان جی:”کوئی ساڈھا وی خیال کریا جے”برطانوی وزیراعظم کا عمران خان کوفون

    خان جی:”کوئی ساڈھا وی خیال کریا جے”برطانوی وزیراعظم کا عمران خان کوفون

    اسلام آباد: خان صاحب:”کوئی ساڈھا وی خیال کریا جے”برطانوی وزیراعظم کا عمران خان کوفون ،اطلاعات کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کیلئےپرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرزوردیا۔

    برطانوی وزیراعظم نےافغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائےاعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب سےپاکستان کو ریڈلسٹ سےنکالنےکا مطالبہ بھی کیا۔

    اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے دوبارہ رابطہ کر کے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان جرمن چانسلر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

  • ملتان واقعی بن گیا سلطان:ایسا کردیا کام کہ خوش ہوگیا پاکستان

    ملتان واقعی بن گیا سلطان:ایسا کردیا کام کہ خوش ہوگیا پاکستان

    ملتان:ملتان واقعی بن گیا سلطان:ایسا کردیا کام کہ خوش ہوگیا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق ملتان والوں نے ایسا کام کردکھایا کہ سننے والا ہرکوئی خوش بھی ہوگیا اورحیران بھی ہوگیا ، اس حوالے سے چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں اور اداروں کے تعاون سے شجر کاری کر رہے ہیں۔ مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ جوخوش آئیند ہیں۔

    اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار نجی پیسٹی سائیڈ کمپنی سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ ملاقات میں پی ایچ اے اور نجی کمپنی نے شہر میں بڑی تعداد میں شجر کاری کے لیئے تعاون پر اتفاق کیا۔

    چیئر مین پی ایچ اے نے مزید کہا کہ شہر میں شجر کاری میں پی ایچ اے سے تعاون کریں۔ مخیرحضرات اور نجی کمپنیاں بڑھ چڑھ کر شجر کاری میں حصہ لے رہی ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ نرسری کی بھی استداد کار بڑھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پی ایچ اے نرسری میں مزید درخت تیار کر ے گا۔ جبکہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی شجر کاری جاری رکھے گے۔کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

  • *اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:افغان طالبان کا حکم

    *اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:افغان طالبان کا حکم

    ہرات : *اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:افغان طالبان کا حکم،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے دنیا کی پشین گوئیوں‌ کوغلط ثابت کردیا اوروہ اعلان کررہےہیں کہ جن کے بارے میں افغان طالبان کے قریبی اورمعتمد ساتھیوں کے لیے بھی ناقابل یقین نظرآتا ہے لیکن یہ کام ہوگیا

    باغی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان نے اپنی فورسز کو *اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کے تحفظ کا حکم جاری کردیا.

    طالبان کے عہدیداروں نے مزار شریف، عزني اور ہرات سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں واقع اہل تشیع کے مراکز کے تحفظ کا اعلان کیا ہے.

     

     

    مزار شریف سے ایران کے ریڈیو ٹیلی وژن کے نمائندے کے مطابق شہر میں اہل تشیع آزادی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

    ادھر شہر ہرات میں طالبان کے ادارہ تبلیغات و تعزیرات نے اپنی فورسز کو شیعہ مراکز کے تحفظ پر مبنی حکمنامہ جاری کیا ہے.

    ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے جاری حکم کا متن کچھ یوں‌ ہے

    شہر ہرات میں اہل تشیع بھائیوں کی متعدد مساجد اور امامبارگاہیں واقع ہیں.لہذا موجود مساجد اور امامبارگاہوں کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے.

  • افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی: کابل میں محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کرکے سب خدشات دورکردیئے

    افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی: کابل میں محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کرکے سب خدشات دورکردیئے

    کابل:افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی: کابل میں محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کرکے سب خدشات دورکردیئے ،اطلاعات کے مطابق کابل میں طالبان رہنماؤں نے محرم الحرام کے پیشِ نظر ہونے والی مجلس میں شرکت کی ہے۔

    معروف مغربی جریدے کے کابل میں مقامی رپورٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما ہزارہ محلے دشتِ برچی میں ہونے والی مجلس میں شریک ہوئے اور شیعہ برادری کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

     

    افغان طالبان نے دنیا کی پشین گوئیوں کوتہہ تیغ کرتے ہوئے ایسا اعلان کردیا کہ ساری دنیا دیکھتی رہ گئی ، اطالعات کے مطابق افغآن طالبان نے اپنی فورسز کو اہل تشیع کی مساجد اور امامبارگاہوں کے تحفظ کا حکم جاری کردیا.طالبان کے عہدیداروں نے مزار شریف، عزني اور ہرات سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں واقع اہل تشیع کے مراکز کے تحفظ کا اعلان کیا ہے.

    ادھرکابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے ایرانی صحافی مسیح علی نژاد نے دعویٰ کیا کہ خواتین کابل کی سڑکوں پر طالبان کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
    ۔

  • میں افغانستان کا آئینی صدر ہوں۔ امراللہ صالح نےیہ اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    میں افغانستان کا آئینی صدر ہوں۔ امراللہ صالح نےیہ اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کابل:میں افغانستان کا آئینی صدر ہوں۔ امراللہ صالح نےیہ اعلان کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ہیں اوربہت جلد اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ مزاحمت کروں گا

    امراللہ صالح نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے وہ صدر کے غیر موجودگی میں نائب صدر، صدارت پر فائز ہوجاتا ہے میں چونکہ افغانستان میں موجود ہوں اس لیے میں افغانستان کا صدر ہو باقی رہنماؤں سے مشورہ کرکے طالبان کے خلاف مزاحمت کروں گا

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان مخالف دھڑوں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے اورافغان طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے کے حوالے سے متشرکہ لائحہ عمل اختیارکیا جائے

    دوسری طرف کابل سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے امراللہ صالح کی ان دھمکیون گیڈربھبھکیاں قراردیا ہے اورکہا ہے کہ وہ ان تمام مجرموں کوقانون کے سامنے پیش کریں گے

    بعض ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عبدالرشید دوستم بھی اس وقت افغان طالبان کے خلاف مزاحمت کے لیے اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہیں ، ادھر ان خبروں‌کے آنے کے بعد ایک بار پھرافغانستان میں امن کی خواہش ر کھنے والوں کے دلوں پرضرب لگارہی ہے

  • گورنرعمران اسماعیل سے امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی ملاقات

    گورنرعمران اسماعیل سے امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات۔

    ملاقات میں پاک امریکہ سفارتی وتجارتی تعلقات خطہ کی صورتحال پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کا عالمی معیشت میں کردار اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

    اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی قونصل جنرل میتھیو فارنس اور سیاسی و اقتصادی سربراہ الیگزینڈرا زٹل بھی موجود تھے۔

    موثر سفارت کاری کے ذریعہ خطہ میں دیر پا امن‘خوشحالی‘غربت کے خاتمہ اور مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون خوش آئند ہے۔موجودہ دور حکومت میں پاکستان ترقی کی درست سمت کی طرف گامزن ہے۔

    خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر میں مظالم کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ امریکہ پاکستان کو خوشحال، تترقیی افتہ اور مستحکم دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

    امریکی سرمایہ کار تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کار ی کیلئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • سیدنا حسینؓ کی قربانی ہمیں جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے : عادل انصاری

    سیدنا حسینؓ کی قربانی ہمیں جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے : عادل انصاری

    نواسہ رسول سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور جتنے بھی شہدا ہیں،ان کی قربانی سے ثابت ہوتا ہے کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نھیں جھکانا بلکہ سر کٹا دینا ہی سنت حسینیت اور سنت صحابہ ہے، سیدنا حضرت حسینؓ کی قربانی امت مسلمہ کو صبر اور جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم محمد عادل انصاری اور ناظم اطلاعات شاہ احمد پیرزادہ نے یوم عاشورہ یوم شہادت سیدنا حضرت حسینؓ کے حوالے سے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
    انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا حسینؓسے حضو رﷺ بے انتہاء محبت کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں حسین سے محبت کرتا ہوں اے اللہ تو بھی حسین سے محبت کر اور لسان نبوت سے جنت کے دونوں شہزادے حسن و حسین نے جنت کی بشارت حاصل کی،اور دین اسلام کے لیے دونوں شہزادوں نے ایسی لازوال قربانیاں پیش کی کہ رسول اللہ نے حسن و حسین دونوں کو جنت کے جوانوں کے سردار ہونے کی بشارت دی، حضرت حسینؓ آخری دم تک اپنے نانا کے دین کی حفاظت کرتے رہے اور اپنے ساتھ اپنے بہتر رفقاء کو اسلام کے لیے قربان کر کے ہمیشہ کے لیے خود بھی سرخرو ہو گئے اور اسلام کو بھی ہمیشہ کے لیے سرخرو کر دیا، ناظم اطلاعات ایم ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ آج کے دن مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام کے اس عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور آپ کے فضائل اور مناقب کو بیان کرنے کے لیے MSO دس محرم الحرام کوتربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی۔
    ایم ایس او حضرت حسین سے یہ عہد وفا کرتی ہے کہ آپ کے مشن کو پوری دنیا میں پھیلانے کی خاطر کبھی کسی قربانی سے دریغ نھیں کرے گی۔

  • کراچی میں غیرت کے نام پر 60 سالہ بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

    کراچی میں غیرت کے نام پر 60 سالہ بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

    ولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم ہزارلاشاری ولد خیرمحمد لاشاری کوگرفتارکرلیا ۔ میمن گوٹھ پولیس نے بتایا کہ 17 مارچ کو گھر سے خاتون 60 سالہ حیاتاں بی بی کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی تھی جسے غیرت کے نام پر اس کے شوہر ہزار لاشاری اوربیٹے ظہور نے مل کرقتل کیا تھا اورموقع سے فرار ہو گئے تھے۔
    پولیس نے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 2021/87 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ہزار لاشاری نے دوران تفتیش دہرے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو پڑوسی اللہ بخش کے ساتھ دیکھ لیا تھا جس پر بیٹے ظہور کے ساتھ مل کر بیوی کو کلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا۔
    واردت کے وقت بیٹاظہورگھر کے باہر دروازے پر موجود رہا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے تھے۔
    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ 13 اگست کواس کے بیٹے نے پڑوسی اللہ بخش کو دکان پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بیٹا ظہوراوراس کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔ پولیس نے بیٹا ظہور کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/316 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس کے بعد شاہ محمودقریشی نے اچانک 4 ملکوں‌کے دورے کا اعلان کردیا

    ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس کے بعد شاہ محمودقریشی نے اچانک 4 ملکوں‌کے دورے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس کے بعد شاہ محمودقریشی نے اچانک 4 ملکوں‌کے دورے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق جہاں تھوڑی دیر پہلے کابل میں افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا بھر کے لیے افغان طالبان کا پالیسی بیان جاری کیا ہے وہاں‌ دوسری طرف پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اچانک 4 ملکوں کے ہنگامی دورے کا اعلان کردیا ہے

    اس حوالے سے اسلام آباد میں بڑی تیزی سے معاملات طئے پارہے ہیں اور ساتھ ہی شاہ محمود قریشی نے ان ملکوں‌ کو پیغام بھی بھیج دیا ہے کہ وہ آرہے ہیں ، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے۔

    وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا۔

    وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے دوبارہ رابطہ کر کے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان جرمن چانسلر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

    دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے اہم ملاقات کی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤ کا کام جاری رہے گا : زبیر چنہ

    محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤ کا کام جاری رہے گا : زبیر چنہ

    ایڈیشنل کمشنر کراچی اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرنے کے لئے نمائش سے کھارادر کا دورہ کیا اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی، جبکہ انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔
    دیگر تفصیلات میں جلوس کے موقع پر عملہ تعینات رہے گا اور صفائی کا کام بروقت انجام دے گا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پرصفائی ستھرائی، چونے کا چھڑکا اوراسپرے کے انتظامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔
    تمام چائنیز اور لوکل کنٹریکٹرزکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات کریں۔

    دریں اثنا ایم ڈی کی ہدایت پر شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں رہنے کی ہدایت کی۔جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ شکایات کی صورت میں واٹس ایپ نمبر03181030851 اور ایپSSWMB KARACHI COMPLAINT پر رابطہ کر کے شکایات درج کرائیں۔