Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی جنرل فیاض بن حمید کی جنرل ندیم رضا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

    سعودی جنرل فیاض بن حمید کی جنرل ندیم رضا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

    راولپنڈی :سعودی جنرل فیاض بن حمید کی جنرل ندیم رضا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی ، چیف آف جنرل سٹاف آف جنرل سٹاف جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں ، دفاع اور سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون ، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی سلامتی خصوصا افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں ملکوں‌ کہ فوجی قیادت نے دونوں ممالک کے مابین فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا اور مزید گہرے تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ میں شریک ہیں جسے پائیدار سے پائیدار بنانے کی ضرورت ہے

    جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قریبی فوجی اور اسٹریٹجک تعاون کے حصول میں دونوں ممالک تمام قومی اور بین الاقوامی مسائل پر ایک مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔

    سعودی جرنیلوں نے پاکستان مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    جنرل ندیم رضا نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں ، علاقائی امن و استحکام کے لیے قربانیوں اور شراکت کو تسلیم کرنے اورقدر کی نگاہ سے دیکھنے پرسعودی وفد کا شکریہ ادا کیا

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایک چاک وچوبند دستے نے آنے والے معززین کو ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا۔

  • غیرملکیوں کی حفاظت،ہمسائیہ ممالک کےساتھ اچھے روابط۔ اورعدل وانصاف پرمبنی نظام ہوگا:افغان طالبان

    غیرملکیوں کی حفاظت،ہمسائیہ ممالک کےساتھ اچھے روابط۔ اورعدل وانصاف پرمبنی نظام ہوگا:افغان طالبان

    کابل:افغانستان میں تمام سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری،ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے روابط رکھیں گے:اطلاعات کے مطابق افغآنستان پرقبضے کے بعد آج افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد دنیا بھرکے لیے پہلا ، بنیادی اورپالیسی ساز بیان جاری کررہے ہیں ،

    کابل سے افغآن طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دی جاتی ہے اور شریعت کے مطابق خواتین کو تمام حقوق دیے جائیں گے۔

    کابل میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جہاں سفارت خانے ہیں اور ہم ضمانت دیتے ہیں کہ وہاں مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سفارت خانوں اور اداروں کو مکمل یقین دہانی کرواتا ہوں کہ آپ کے عہدیداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ذبیح اللہ مجہاد نے دنیا بھرکوپالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوگیا ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے امارات اسلامی کو بدنام کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر ہمارے نام پر ڈکیتوں او کا کہنا تھا ر چوروں کو بھیجا جس کی وجہ سے طالبان کے جنگجووں کو کابل میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمسائیوں اور خطے سمیت دیگر عالمی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری سرزمین ان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہم اپنے مذہب اور روایات پر عمل کریں گے۔

    ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے مذہب اور اپنی روایات پر عمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تعلقات استوار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق دیے جائیں گے اور اسلام کی حدود اور ہماری روایات کے مطابق حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔

  • پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف

    پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی :پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے:آرمی چیف ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیومیں آٹھ رکنی افغان وفد نے اہم ملاقات کی ،اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان وفد کویقین دلایا کہ پاکستان افغانستان میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے ،

    افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں‌ میں صلاح الدین ربانی ، محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم خلیلی ، احمد ضیاء مسعود ، استاد محمد محقق ، احمد ولی مسعود ، عبداللطیف پدرام اور خالد نورشامل تھے

     

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے اور ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے تاکہ افغانستان کو ایک جامع حل کے حصول میں مدد ملے جو علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔

    اس موقع پر افغان وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

    افغان وفد نے افغانستان میں‌ امن ، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں ، انتھک کوششوں اور خدمات کو تسلیم کیا اور سراہا۔ وفد نے افغانستان میں خوشحالی ، امن وامان اورترقی کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • افغانستان معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، بلاول بھٹو

    افغانستان معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کیا جائے اور افغانستان بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، پاکستان کے ایک انچ کو بھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے،سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا فی الفور دوبارہ جائزہ لیا جائے، حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہو گی، حکومت توجہ نہیں دے گی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ داسو، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے جس کے بعد پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا فی الفور دوبارہ جائزہ لیا جائے۔
    حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہو گی۔
    افغان عوام نسلوں سے مشکلات کا سامنا کرتی آ رہی ہے۔ افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک ہے لیکن پاکستان کی پالیسی واضح ہرنے چاہیے تاہم اگر حکومت توجہ نہیں دے گی تو دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور ہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے جبکہ افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے جبکہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا۔ افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان کو فاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو مصروف کرنا چاہیے جبکہ ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے اس کے علاوہ خارجہ پالیسی کے معاملے پر بھی پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیں گے کہ افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ریاست کو قوم پرستوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہو گی، ہم افغانستان میں ایک بہتر ماحول پیدا ہونے کی امید کرتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کو دیکھنا پڑے گا جبکہ افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک لیکن پاکستان کی پالیسی بھی واضح ہونی چاہیے ۔ بلاول بھٹو نے سی پیک کے منصوبوں اور اس پر کام کرنے والوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں، سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور ان منصوبوں کو مکمل اور فول پروف سکیورٹی دی جائے۔
    حکومت کو دہشت گردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگی، داسو، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں، یہاں تحریک طالبان ہے جنہوں نے عام آدمی سمیت پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا، اگر حکومت توجہ نہیں دے گی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ یہ عناصر پنپنے نہ پائیں، ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہوگی، پاکستان کے ایک انچ کو بھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

  • گورنرسندھ سے امریکہ کے قونصل جنرل کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

    گورنرسندھ سے امریکہ کے قونصل جنرل کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ سفارتی وتجارتی تعلقات، خطہ کی صورتحال، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کا عالمی معیشت میں کردار اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی قونصل جنرل میتھیو فارنس اور سیاسی و اقتصادی سربراہ الیگزینڈرا زٹل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موثر سفارت کاری کے ذریعہ خطہ میں دیر پا امن، خوشحالی، غربت کے خاتمہ اور مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون خوش آئند ہے۔
    انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان ترقی کی درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر میں مظالم کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ امریکہ کے قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ امریکی سرمایہ کار تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کار ی کیلئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

    کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

    مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل ،اطلاعات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل آج شام 7 بجے مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آچکی ہیں میرپور رائلز کے شرجیل خان 296رنز کے ساتھ سرفہرست بیٹسمین سلمان ارشاد میرپور رائلز کیلئے 16وکٹیں لے کر ٹاپ بولر کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل آج شام 7 بجے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

     

    محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنے والی مظفرآباد ٹائیگرز کی ٹیم نے کوالیفائر میں راولا کوٹ ہاکس کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ شاہد آفریدی کی قیادت میں روالاکوٹ ہاکس نے دوسرے ایلیمینیٹر میں میرپور رائلز کو زیر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ 9اگست کو کھیلے جانے والے باہمی مقابلے میں راولاکوٹ ہاکس نے سنسنی خیز انداز میں مظفرآبادٹائیگرز کو صرف ایک رن سے شکست دیتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی جبکہ مظفرآباد ٹائیگرز نے اس شکست کا بدلہ 14 اگست کو کوالیفائیر میں 7 رنز کی جیت کے ساتھ لیا۔

     

    کشمیر پریمیئر لیگ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو میرپور رائلز کے شرجیل خان 296رنز کے ساتھ بیٹنگ ٹیبل پر سرفہرست ہیں جنہوں نے چھ اننگز میں ایک سنچری اسکور کرتے ہوئے 191کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دیگر بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باغ اسٹالیئنز کے کپتان شان مسعود نے پانچ اننگز میں 254رنز بنائے جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف (238)، میرپور رائلز کے شعیب ملک (237) اور حسین طلعت (222) بھی ٹاپ پانچ بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

     

    بولنگ کے شعبے کی بات کریں تو کشمیری فاسٹ بولر سلمان ارشاد درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے میرپور رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ میچز میں 16 وکٹیں اپنے نام کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 8.7رہا۔ اسی ٹیم سے تعلق رکھنے والے عماد بٹ نے 11وکٹیں لے کر دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ روالا کوٹ ہاکس کے نوجوان کشمیری فاسٹ بولر زمان خان 10وکٹوں کے ساتھ مرکز نگاہ رہے۔ راولا کوٹ ہاکس کے اسپنر آصف آفریدی (9) اور باغ اسٹالیئنز کے عمید آصف (9) بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

     

    مجموعی طور پر فائنل سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ میں 94 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 3988گیندوں پر 5917 رنز اسکور ہوئے جس میں 575چوکے اور 284چھکے شامل ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے 18 میچز میں چار سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ 36 مرتبہ بیٹسمین نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر 197 وکٹیں گریں جس میں 15رن آوٴٹ بھی شامل تھے۔ دو مرتبہ بولرز نے میچ میں چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پانچ وکٹوں کا ایک کارنامہ بھی اعدادوشمار کا حصہ ہے۔

  • 10محرم الحرام کو حاجی طیب زر کی رہائش گاہ پر لنگر حلیم کا اہتمام ہوگا

    10محرم الحرام کو حاجی طیب زر کی رہائش گاہ پر لنگر حلیم کا اہتمام ہوگا

    مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر حاجی طیب زر کی رہائش گاہ دارالسلام سوسائٹی کورنگی میں ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام شہادت امام حسین ؓ کی یاد میں 10 محرم الحرام بروز جمعرات صبح10بجے تا دوپہر1 بجے تک لنگر حلیم کا اہتمام کیا گیا ہے اس سلسلے میں لیگی رہنمائوں کے علاوہ مختلف سیاسی پارٹیوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں ۔

  • سندھ حکومت کا صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا ، جس میں کراچی سمیت سندھ میں پیر 23 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ، تاہم اس ضمن میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں ویکسی نیشن 100فیصد ہے وہ اسکول کھول سکتے ہیں۔
    خیال رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، یہ فیصلہ محکمہ تعلیم اورمحکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے اجلاس میں کیا گیا تھا ، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ، وزیر جامعات اسماعیل راہو اور دیگر نے شرکت کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے مزید رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے عاشورہ تک بندرہیں گے تاہم اس دوران امتحانات کاسلسلہ جاری رہےگا اور 6 محرم تک صوبے میں امتحانات ہوں گے تاہم اب سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور پیر 23 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • تالا توڑ گروپ کی واردات ، درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی رقم لے اڑے

    تالا توڑ گروپ کی واردات ، درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی رقم لے اڑے

    کراچی میں تالا توڑ گروپ کے کارندے واردات میں درجنوں قیمتی موبائل اور نقدی قم لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تالا توڑ گروپ کی جانب سے یہ واردات کراچی کے علاقہ سخی حسن کی سرینہ موبائل مارکیٹ میں کی گئی جہاں رات گئے 4 دکانوں کے تالے کاٹ کر موبائل فونز چوری کیے گئے ، اس دوران واردات میں ملزم قیمتی موبائل فونز کے ساتھ نقدی بھی قم لے گئے۔
    موبائل مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں نے کہا ہے کہ صبح حسب معمول پہنچے تو واردات کا علم ہوا ، مارکیٹ یونین سے مشاورت کے بعد واردات کا مقدمہ درج کرایا جائے گا تاہم پولیس بھی واردات کی اطلاع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی گئی۔ اس سے پہلے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں دکان میں تالہ توڑ گروہ نے واردات کرتے ہوئے دکان سے کیش ، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کیا ، علاقے کے ایک دکاندار نے الزام عائد کیا کہ ان کی دکان پر یہ واردات جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہوئی ، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ، جس میں 3 ملزموں کو دکان کے تالے کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ، جس میں ایک ملزم دکان میں داخل ہوتا ہے اور 2 باہر نگرانی کرتے ہیں۔

  • کسی کےگھرمیں داخل نہ ہوں:کسی کوتکلیف نہ پہنچے:افغان آرمی چیف ملایعقوب کاحکم

    کسی کےگھرمیں داخل نہ ہوں:کسی کوتکلیف نہ پہنچے:افغان آرمی چیف ملایعقوب کاحکم

    کابل: کسی کے گھرمیں داخل نہ ہوں:کسی کوکوئی تکلیف نہ پہنچے:افغان آرمی چیف ملایعقوب کا حکم،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک طرف افغآن طالبان کے مرکزی رہنما اورافغآنستان کے ممکنہ سربراہ مملکت کابل پہنچ چکے ہیں‌تودوسری طرف نئے افغان آرمی چیف نے ایک نیا حکم جاری کردیا ہے

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ افغان طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی یعقوب نے طالبان کے نام آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    افغان طالبان فوجی کمیشن مولوی یعقوب نے اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان خاص طور پر کابل میں کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں۔مولوی یعقوب کا طالبان کے نام آڈیو پیغام میں یہ بھی کہنا ہے کہ کسی کو کسی سے گاڑی لینے کی اجازت نہیں ہے۔

    ادھر کابل سے یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ افغان کھٹ پتلی حکومت کے ختم ہوجانے کے بعد افغان طالبان کی طرف سے مولوی یعقوب افغانستان کے نئے آرمی چیف ہوں گے جن کی تقرری ملاعبدالغنی برادرکریں گے

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس وقت کابل سمیت افغانستان کے بڑے شہروں میں سیکورٹی کی صورت حال بہت بہتر ہے اورکسی قسم کی بدنظمی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا