Baaghi TV

Author: +9251

  • ملاعبدالغنی برادر کابل پہنچ گے:ساتھیوں نے استقبال کیا

    ملاعبدالغنی برادر کابل پہنچ گے:ساتھیوں نے استقبال کیا

    کابل: ملاعبدالغنی برادر کابل پہنچ گے:ساتھیوں نے استقبال کیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی ممکنہ حکومت کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر قطرسے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل پہنچ گے ہیں

    دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرکابل پہنچ چکے ہیں اورافغان طالبان کی جانب سے آٓئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور افغان عوام کواعتماد میں لیں گے.

     

    https://twitter.com/Mujeebtalks/status/1427616250532929538

    ادھر کابل سے ذرائع کے مطابق کابل شہر میں امن وسکون ہے اورشہرکی سڑکوں پرافغان طالبان سیکورٹی اہلکارٹریفک کا انتظام کنٹرول کررہےہیں‌

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملا عبدالغنی برادرکے ساتھ مشاورت کی جائے گی ، ادھریہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مشاورت کے بعد ملاعبدالغنی کوسربراہ مملکت کے طورپراعلان کیا جائے گا

  • افغانستان کے متوقع سربراہ مملکت ملاعبدالغنی برادرقطرسےافغانستان کےلیے روانہ ہوچکے

    افغانستان کے متوقع سربراہ مملکت ملاعبدالغنی برادرقطرسےافغانستان کےلیے روانہ ہوچکے

    کابل:افغانستان کے متوقع سربراہ مملکت ملاعبدالغنی برادرقطرسےافغانستان کےلیے روانہ ہوچکے،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امریکہ،نیٹواوردیگراتحادیوں کے تعاون سے قائم کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کے بعداس وقت افغان طالبان پورے ملک پرقابض ہوچکے ہیں‌، دوسری طرف افغان طالبان کے رہنما ملاعبدالغنی برادرخصوصی طیارے کے ذریعے قطرسے افغانستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں‌

    کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغآن رہنما ملاعبدالغنی برادرخصوصی طیارے کے ذریعے مغرب سے پہلے پہلے افغانستان پہنچیں گے

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرافغان عوام کواعتمادمیں لیں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرتحریک طالبان کی جانب سےآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے

    ادھرکابل سے ملنے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرکے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں اورکابل ایئر پورٹ پراس حوالے سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں‌

  • افغانیوں نےہمیں‌ بھی بہت ماراتھا:امریکااورنیٹواپنی ناکامی کااعتراف کریں:میخائل گورباچوف

    افغانیوں نےہمیں‌ بھی بہت ماراتھا:امریکااورنیٹواپنی ناکامی کااعتراف کریں:میخائل گورباچوف

    ماسکو: افغان مجاہدین نے ہمیں‌ بھی بہت مارا تھا:امریکا اور نیٹو افغانستان میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں،سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ امریکا کی 1996 میں افغانستان پر فوج کشی ایک نامناسب فیصلہ تھا جس کی میں نے اوّل روز سے مخالفت کی ہے۔گوربا چوف نے کہا کہ افغان مجاہدین نے ہمیں بھی بہت مارا تھا اوراب امریکہ ، نیٹواوردیگراتحادیوں کوایسی مار دی کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 1991 میں ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے والی سوشلسٹ ریاست ’’سویت یونین‘‘ کے آخری صدر میخائل گورباچوف نے روسی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ نیٹو اور امریکا کو سب سے پہلے افغانستان میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیٔے اور اب اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی طرح کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

    سابق سوویت یونین کے صدرمیخائل گورناچوف کہتے ہیں کہ شروع شروع میں افغانستان میں امریکی فوجی آپریشن کی ایک سوچ کے تحت حمایت کی تھی مگرتھوڑی دیربعد ہی احساس ہوگیا کہ امریکہ جال میں پھنس گیا ہے ،

    میخائل گوربا چوف کہتے ہیں کہ امریکا کی مہم شروع سے ہی ایک ناکام انٹرپرائز تھا۔ نیٹو اور امریکی فوجیوں کا افغانستان میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں تھا اس لیے پہلے روز سے امریکا کی فوج کشی کی مخالفت کرتا آیا ہوں۔

    90 سالہ میخائل گوربا چوف نے افغانستان میں سابق امریکی صدر جارج بش کی فوج کشی کے فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داخل ہونے کے بعد امریکی اور نیٹو فوج نے اپنی مہم کو برے طریقے سے برتا۔

    یاد رہے کہ میخائل گوربا چورف سابق سوویت یونین کے آخری صدرتھے جس کے دورمیں افغانستان میں روسی فوجیں اپنی بقا کی آخری جنگ لڑرہی تھیں ، یہ جنگ سابق سوویت یونین بری طرح ہارا اورپھراس شکست کے نتیجنے میں‌ سابق سوویت یونین درجن سے زائد ٹکڑوں میں تقسیم ہوا تھا

  • اشرف غنی کوقصوروارقراردے کرمرکزی بینک کے سربراہ اجمل احمدی بھی ملک چھوڑ گئے

    اشرف غنی کوقصوروارقراردے کرمرکزی بینک کے سربراہ اجمل احمدی بھی ملک چھوڑ گئے

    کابل:اشرف غنی کوقصوروارقراردے کرمرکزی بینک کے سربراہ اجمل احمدی بھی ملک چھوڑ گئے ،اطلاعات کے مطابق افغان سینٹرل بینک کے چیف بھی ملک چھوڑ گئے۔ افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ اجمل احمدی نے کہا ہے کہ بحران کے ذمہ دار اشرف غنی ہیں، ملک میں حکومت کا خاتمہ اس تیزی سے ہوا کہ سمجھنا بہت مشکل تھا۔

    اجمل احمدی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا پلان نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتا، یہ بات مشکوک ہے کہ افغان فورس نے پوسٹیں تیزی سے کیوں خالی کیں یقینی طور پر کچھ تھا جسےچھپایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جمعے کو سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے باعث ڈالرز کی کھیپ نہیں مل سکے گی، ہفتے کو مرکزی بینک کی جانب سے مارکیٹ میں کم کرنسی اتاری گئی، جس سے بے چینی مزید بڑھ گئی۔

  • صدرپاکستان عارف علوی ڈرامہ کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

    صدرپاکستان عارف علوی ڈرامہ کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

    انقرہ : صدر عارف علوی ڈرامہ کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ شہرہ آفاق ترک سیریز کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے۔

    صدرِ مملکت کی ڈرامہ کے سیٹ کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر ترک سیریز کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

     


    مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے اعتماد اور ڈرامے سے ان کی دلچسپی کے لیے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

    مہمت نے صدرِ مملکت کے ذریعے تمام پاکستانیوں کیلئے سلام پیش کیا۔

    عارف علوی اور ان کی اہلیہ کی ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔

  • کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں،مارکیٹیں کھل گئیں،تعلیم سب کےلیے اعلان ہوگیا

    کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں،مارکیٹیں کھل گئیں،تعلیم سب کےلیے اعلان ہوگیا

    کابل: کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں،مارکیٹیں کھل گئیں،تعلیم سب کےلیے اعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں حالات بڑی تیزی سے بہتری کی طرف جارہےہیں، ادھرکابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں حالات معمول پر آنے لگے،

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ شہر میں دکانیں ، مارکیٹیں کھل گئیں۔اس کے علاوہ لوگ معمول کے مطابق اپنے کاروباری زندگی میں مصروف ہوگئے ہیں‌،

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغآن طالبان نے اعلان کیا ہے کہ تعلم سب کےلیے ہوگی ، اس سلسلے میں خواتین کو تعلیم اور روزگار کی اجازت دے دی گئی جبکہ افغان میڈیا پر خواتین اینکرز دوبارہ نظر آنے لگیں۔ طالبان نے نیوز اینکر کے ساتھ موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

    دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ طالبان رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا کہ کابل میں حالات نارمل ہیں، سرکاری ملازمین کام پر واپس آجائیں، سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

    ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کابل سے سفارتی عملے کے 120 ارکان کو واپس بلا لیا، بھارتی ائیرفورس کا خصوصی طیارہ عملے کو واپس لے کر بھارت پہنچ گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر سفارت کاروں اور عملے کو فوری واپس بلا لیا، پناہ گزینوں کیلئے خصوصی ویزوں کا اجرا بھی کر دیا گیا۔

  • جناب صدر:آپ افغانیوں کےقاتل:جرم کی سزا ملنی چاہیے:محسن داوڑ  امریکی صدر پربرس پڑے

    جناب صدر:آپ افغانیوں کےقاتل:جرم کی سزا ملنی چاہیے:محسن داوڑ امریکی صدر پربرس پڑے

    اسلام آباد:جناب صدر:آپ افغانیوں کےقاتل:جرم کی سزا ملنی چاہیے:محسن داوڑ کا امریکی صدرکوپیغام، اطلاعات کے مطابق وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی و رہنما پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) محسن داوڑ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام سخت پیغام میں قاتل قراردیا ہے

    وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی و رہنما پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) محسن داوڑ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ جناب صدر ، آپ نے افغانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

     

     

    جناب صدر !سن لیں اور تاریخ اس بات کی شاہد بھی ہے کہ امریکہ نے طالبان کو قانونی حیثیت دی ، ان کے 5000 جنگجوؤں کو رہا کیا اور ان کی پناہ گاہوں کو ختم نہیں کیا۔

    محسن داوڑ نے امریکی صدر جوبائیڈن کوسخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر!امریکہ پہلے بھی افغانستان کو پراکسی جنگوں کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اور اب بھی آپ ایسا کرتے رہتے ہیں۔

    رکن قومی اسمبلی جن کوہمیشہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں میں شمارکیا جاتا ہے آج حق کی بات کہہ کریہ ثابت کردیا ہے کہ وہ سچ کی بات کرتے ہیں ، اسی پیغام میں محسن داوڑ نے امریکی صدرکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جناب صدر! آپ کے ہاتھوں پر افغانیوں کا خون ہے۔

  • بیرسٹرسلطان محمود آزادکشمیرکے صدرمنتخب ہوگئے

    بیرسٹرسلطان محمود آزادکشمیرکے صدرمنتخب ہوگئے

    بریکنگ :- پی ٹی آئی کےبیرسٹر سلطان آزادکشمیر کےصدرمنتخببریکنگ :- مظفرآباد: بیرسٹر سلطان نے 34 ووٹ حاصل کیےبریکنگ :- متحدہ اپوزیشن کےامیدوارمیاں عبدالوحید کو 16 ووٹ ملے

    مظفر آباد:بیرسٹرسلطان محمود آزادکشمیرکے صدرمنتخب ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 34 ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوگئے ہیں ،

    آج آزاد کشمیر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں متحدہ اپوزیشن میاں عبدالوحید 16 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلطان اور میاں عبدالوحید متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوارتھے ۔ صدر مسعود خان 24 اگست کو اپنی پانچ سالہ صدارتی مدت پوری کریں گے۔

    مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان آج اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کریں گے۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کے آسانی سے صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار کو مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پاکستان پیلپزپارٹی کے 11، مسلم لیگ نوازکے 7، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کا ایک ایک ووٹ ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اسمبلی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

    یاد رہے بیرسٹر سلطان 2015 سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔ بیرسٹر سلطان 1985 سے نویں بار رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

  • انسان خطا کا پتلا  تحریر  : راجہ ارشد

    انسان خطا کا پتلا تحریر : راجہ ارشد

    اس دنیا میں کوئی بھی ایسا انسان نہیں جو غلطیوں اور گناہوں سے پاک ہو۔ ایک مشہور ضرب المثل ہے کہ انسان خطا کا پتلا ہے۔اس مطلب یہ ہے کہ بندوں سے اکثر غلطیاں اور گناہ ہوتے رہتے ہیں جو معافی مانگنے اور توبہ کرنے سے مٹا دیئے جاتے ہیں۔

    غلطیوں کی کئی قسمیں ہیں۔کچھ غلطیاں چھوٹی ہوتی ہیں اور کچھ بڑی جو گناہ کے درجے میں آتی ہیں۔دونوں کے لیے معافی مانگنا اور توبہ کرنا ضروری ہے۔بڑی غلطیاں جو گناہ ہیں ان میں اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی عبادت کرنا ۔ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نا فرمانی ، خدا کے بندوں کو تنگ کرنا اور والدین کی نافرمانی شامل ہیں۔

    چھوٹی غلطیوں میں دوستوں لڑائی کرنا ، استادوں کی نافرمانی و بے ادبی وعدہ پورا نہ کرنا ، جھوٹ بولنا ،چغلی کرنا ، گالی دینا ، چوری کرنا ، غیبت اور حسد شامل ہیں۔
    ان سب میں سے چھوٹ سے تو سب ہی نفرت کرتے ہیں۔

    ہمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بچپن ہی سے معزز سمجھے جاتے تھے ۔یہاں تک کہ محمد ﷺ کے بجائے صادق کے نام سے مشہور ہو گئے تھے۔آپ ﷺ نے کبھی مذاق میں بھی جھوٹ نہیں بولا تھا۔آپﷺ نے فرمایا:
    سچائی کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ سچ بولنا ایسی نیکی ہے جو جنت میں لے جاتی ہے۔

    ابتدا میں جب غلطی ہو جاتی ہے تو وہ چھوٹی ہی ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا مگر بار بار غلطی کرنے ، اس پر شرمندہ نہ ہونے اور معافی نہ مانگنے سے وہی چھوٹی غلطی بڑے گناہ میں بدل جاتی ہے۔بندہ غلطیاں کھلے عام بھی کرتا ہے اور چھپ کر بھی ، مثلا جیسے سکول میں کوئی بچہ کسی کی پینسل ، قلم وغیرہ اٹھا لے اور بار بار یہ عمل کرے اور پھر چوری ظاہر ہو جانے پر جھوٹ بھی بولے یہی چھوٹی غلطی بڑے گناہ میں تبدیل ہو جائے گی اور وہ بچہ بھی بڑا ہو کر مجرم بن جائے گا۔

    اس پورے کالم میں نصیحت ہے کہ جب بھی آپ سے کوئی غلطی ہو جائے تو اس پر معافی مانگ لیں تاکہ دوسروں کی دل بھی نہ دکھے اور آپ کی یہ عادت آئندہ زندگی میں آپ کو ایک اچھا اور نیک انسان بننے میں مدد بھی دے۔

    @RajaArshad56

  • عثمان بزدار حکومت اور پنجاب حصہ اول۔ تحریر : راجہ حشام صادق

    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بدقسمتی سے کوئی صحیح قیادت اور کوئی معاشی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ برسوں سے معاشی بدحالی کا شکار رہا ۔ 2018 میں باشعور عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیا اور تحریک انصاف کی حکومت معرض وجود میں آئی۔

    تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے اس سب سے بڑے صوبے کی قیادت ایک پس ماندہ اور محروم علاقے سے تعلق رکھنے والے کم گو لیکن اپنے کام کو فرض سمجھ کر کرنے والے شخص عثمان بزدار کے حوالے کر دی۔ جی ہاں وہی عثمان بزدار جن پر ہر طرف سے تنقید کے نشتر چلائے گئے لیکن ان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے صوبہ پنجاب کی تقدیر بدلنے کے لیے دن رات ایک کر دئیے۔

    صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے اور حقیقی معنوں میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے نئے پاکستان بنانے کی بنیاد صوبہ پنجاب بن رہا ہے۔

    آئیے صوبہ پنجاب کی معاشی حالت درست کرنے اور عوام کو بہتر روزگار کی فراہمی کے لیے کئے گئے عثمان بزدار حکومت کے چند اہم اقدامات پر نظر ڈالتے ہیں۔موجودہ حکومت سے قبل پنجاب میں کوئی جامع صنعتی پالیسی نہیں تھی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں سب سے پہلے ایک جامع صنعتی پالیسی لانے کے اقدامات کئے اور پنجاب کو پہلی صنعتی پالیسی دی۔ اس صنعتی پالیسی کے تحت پنجاب میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
     
    روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انڈسٹریز لگانے پر نظر ڈالیں تو عثمان بزدار حکومت اس وقت تک 8 نئے سپیشل اکنامک زونز بنا چکی ہے جبکہ 4 پرانے انڈسٹریل اسٹیٹس کو اپ گریڈ کر کے ان کو انڈسٹریل زونز کے سٹیٹس بھی دیا جاچکا ہے۔
    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم کیا جانے والا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217ایکڑ پر قائم کیا گیا ہے جس سے براہ راست 4لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ جبکہ مجموعی طور پر 10لاکھ افراد کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں موٹروے کے نزدیک 1536 ایکڑ رقبے پر مشتمل پاکستان کے پہلے سمارٹ اکنامک زون قائداعظم بزنس پارک کے منصوبے کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس پراجیکٹ سے روزگار کے اڑھائی لاکھ مواقع پیدا ہونگے۔

     عثمان بزدار حکومت نے صوبے کی مختلف شہروں میں جیسے بھلوال، رحیم یار خان اور وھاڑی کی انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا ہے۔ جس سے باالترتیب 6000،5500اور 4000روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور اور فیڈمک میں ون ونڈو سروس سنٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

    قارئین عثمان بزدار حکومت کے کچھ اور کاموں کا تذکرہ کل کریں گے ان شاء اللہ۔ اللہ تعالٰی آپ سب کا حامی ناصر ہو۔

    تحریر : راجہ حشام صادق

    @No1Hasham