Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملاقات

    سندھ حکومت نے صوبے میں منشیات کیخلاف کریک ڈائون کے لئے وفاقی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کو گرین سگنل دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیر ناریجو کی ملاقات

    سندھ پولیس نے ڈرگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے.سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے.ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں اے این ایف سندھ پولیس کو سپورٹ کرے.

    ڈی جی اے این ایف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ اے این ایف سندھ کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی.

  • ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر پیغام

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر پیغام

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بابائے اردو مولوی عبد الحق کی 60ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مولوی عبد الحق نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں وقف کی مرحوم بر صغیر پاک و ہند کے عظیم ماہر لسانیات، معلم، محقق تھے اور انجمن ترقی اردو کے لئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں مولوی عبد الحق موجودہ وفاقی اردو یونیورسٹی بر ائے فنون سائنس وٹیکنالوجی کے بانی تھے تحقیقی کتب رسالے جرائد کے اردو ترجمے کے لئے مرحوم نے شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ قائم کیا اور تراجم کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔
    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ مولوی عبد الحق جیسے بطل جلیل صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا ضروری ہے اور ہم آج ان کے کام کو آگے بڑھا کر ہی انہیں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں لہذا تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں لائبریریوں کا قیام اور فروغ اردو کے لئے شعبوں کا قیام ہی وہ طر یقہ ہے جس سے ہم عبدالحق جیسی ہستی کی یاد منا سکتے ہیں۔

  • آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی (سی ای سی)کاپیرکوبلاول ہائوس میں ہائبرڈ اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بنفس نفیس شریک ہوئے۔
    اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی بنفس نفیس شریک ہوئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، حناربانی کھر،سید مراد علی شاہ ،شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، رضا ربانی، تاج حیدر، رحمان ملک، جام مہتاب ڈہر،مخدوم سید احمد محمود، نثار کھوڑو، چوہدری لطیف اکبر، نجم الدین خان، امجد ایڈووکیٹ، میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ ،سعید غنی ،نواب یوسف تالپور، لطیف کھوسہ، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، رخسانہ بنگش ،قاسم ضیا ،لطیف انصاری، عامر فدا پراچہ، اورنگزیب برکی، اعظم آفریدی ،بیلم حسنین،چوہدری ذکا اشرف، غلام فرید کھٹیانہ، ہمایون خان، ہری رام کشوری لعل، اسلام الدین شیخ، مسعود کوثر ،میر باز محمد کھیتران ،رحیم داد خان، صابر بلوچ، ثمینہ خالد گھرکی، اخوندزادہ چٹان اور تسنیم قریشی شریک ہوئے ۔

  • سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی ، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی ، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی اور تمام زخمیوں کے علاج و معالجے کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔
    مراد علی شاہ نے کہا کہ شہدا کے جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔حکومت سندھ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ شہریوں کی مدد اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک ضرور پہنچائے گی۔

  • سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان  کی 24 ویں برسی

    سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان  کی 24 ویں برسی

    موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی منائی گئی ۔

    1948 میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ’’حق علی مولا علی‘‘ اور’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔

    موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پرصحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔
    نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اوران کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ استاد نصرت فتح علی خاں نے فن موسیقی کی روحانی کیفیات کے ذریعے پوری دنیا کو مرید بنائے رکھا۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت انھیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقاریا گلوکارنصیب نہیں ہوئی۔

    وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے بہترین سفیر تھے کہ جہاں لفظ ’’پاکستان‘‘ سے لوگ ناواقف تھے وہاں پاکستان کو ایک عظیم ملک کے طورپرمتعارف کرایا۔ موسیقارایم ارشد نے کہا کہ وہ لاجواب آرٹسٹ اورمیوزک کو سمجھنے والے آدمی تھے۔ ان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اگریہ کہا جائے کہ وہ موسیقی کے ماتھے کا جھومرتھے توبے جا نہ ہوگا۔

    عظیم گلوکارکوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ملکی اورغیرملکی ایوارڈزسے نوازا گیا۔ 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار ایوارڑ سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمرمیں 16اگست 1997ء کودنیا سے کوچ کر گئے مگر ان کا فن آج بھی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے۔

  • منگھوپیر میں اڈے پر چھاپہ، پولیس پر منشیات فروش دو خواتین کی فائرنگ

    منگھوپیر میں اڈے پر چھاپہ، پولیس پر منشیات فروش دو خواتین کی فائرنگ

    منگھوپیر میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران دو خواتین نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    با خبر ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گلزار آباد میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑگیا ، چھاپے کے دوران خواتین منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والی منشیات فروش دو خواتین شاہین زوجہ فرمان اور گلزار بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران پولیس اہل کار اویس گرنے کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

    با خبر ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی دو دن 8 تا 10 محرم تک کے لیے لگائی گئی ہے۔ جب کہ خلاف ورزی پر پولیس اور قانون نافد کرنے والے ادارے کارروائی کرسکیں گے۔

  • کراچی کے خاندان کا خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

    کراچی کے خاندان کا خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

    کوئٹہ ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے سبب ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، بدقسمت خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔

    اباخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    امدادی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ خاندان کراچی کا رہائشی ہے۔

  • عمیر رانا میں پھیپھڑوں کے مسائل کی تشخیص، ہسپتال منتقل

    عمیر رانا میں پھیپھڑوں کے مسائل کی تشخیص، ہسپتال منتقل

    اداکار اور تھیٹر ڈائریکٹر عمیر رانا کے دو میں سے ایک پھیپھڑے میں خون کی ترسیل کی رکاوٹ کے مسئلے کی نشاندہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال داخل ہیں۔عمیر رانا نے 15 اگست کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان میں ’پلمونری ایمبولز م کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکار نے ہسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 دن سے وہ تکلیف اور پریشانی میں ہیں اور انہوں نے متعدد ٹیسٹس بھی کروائے۔
    عمیر رانا نے بتایا کہ تین سی ٹی اسکین، ایک ایکسرے اور متعدد بلڈ ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ ’پلمونری ایمبولزم‘ کا شکار ہیں۔انہوں نے مذکورہ مسئلے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی تاہم شکر ادا کیا کہ اب وہ بہتر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو پلمونری ایمبولزم سے متعلق معلومات انٹرنیٹ پر دیکھنے کا مشورہ دیا۔
    پھیپھڑوں کو خون پہنچانے والی شریان میں متعدد وجوہات کی وجہ سے مذکورہ مسئلہ ہوتا ہے، عام طور پر خون گاڑھا ہوجانے یعنی بلڈ کلاٹس کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے۔پلمونری ایمبولزم ہوجانے سے سانس لینے میں تکلیف، سینے میں درد، پٹھوں میں سوجن اور کھچائو سمیت اسی طرح کے دیگر مسائل ہوتے ہیں اور مذکورہ مسئلہ سنگین ہوجانے پر خطرناک نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔
    انہوں نے مختصراً واضح کیا کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں، ساتھ ہی انہوں نے علاج اور ٹیسٹ کرنے والے ہسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا۔اداکار نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی اپنے پڑوسیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔عمیر رانا نے مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے زندگی کی اہمیت پر بھی بات کی اور لکھا کہ زندگی انتہائی مختصر ہے، اس لیے بہتر طریقے سے اپنا خیال رکھا کریں۔عمیر رانا کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والا مجرم گرفتار

    ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والا مجرم گرفتار

    اورنگی ٹاؤن سے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والا مجرم گرفتار۔

    ملزم قصبہ کالونی کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و حراس پھیلا رہا تھا۔

    ایس ایچ او پیرآباد نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کامیاب کاروائی کرکے ملزم محمد ولی ولد محمد نعیم خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا لائیسنس شدہ پسٹل نمبری 3803 بمعہ راؤنڈ اور چلیدہ خول برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام 702/2021 بجرم دفعہ (i)337H اور درج، تفتیش جاری ہے۔ملزم سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
    ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والا مجرم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم قصبہ کالونی کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و حراس پھیلا رہا تھا۔

    ایس ایچ او پیرآباد نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کامیاب کاروائی کرکے ملزم محمد ولی ولد محمد نعیم خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا لائیسنس شدہ پسٹل نمبری 3803 بمعہ راؤنڈ اور چلیدہ خول برآمد۔

    گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام 702/2021 بجرم دفعہ (i)337H اور درج، تفتیش جاری ہے۔ملزم سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔