Baaghi TV

Author: +9251

  • بلدیہ میں گرینڈسےحملہ،جاں بحق افرادکی تعداد13ہوگئی

    بلدیہ میں گرینڈسےحملہ،جاں بحق افرادکی تعداد13ہوگئی

    سندھ کے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ حملے کے پیچھے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم ہے۔

    خصوصی گفتگو میں سی ٹی ڈی انچارج عمر خطاب کا کہنا تھا کہ حملے کا طریقہ کار ایک ہی ہے، جو اس سے قبل ہونے والے دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ طریقہ واردات پچھلے کیے گئے حملوں جیسا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہفتہ 14 اگست کی رات دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا، جب منی ٹرک میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی میں شرکت سے واپس آ رہے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے منی ٹرک میں دستی بم پھینکا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس) موقع پر پہنچ گیا۔ ابتداتی تحقیقات کے مطابق حملہ دستی بم سے کیا گیا، جس میں آر جی ڈی آئی استعمال کیا گیا تھا۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے حملوں میں آر جی ڈی آئی استعمال کیا گیا۔

    زخمیوں کی شناخت.

    حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت سمیرا دختر فرحان عمر 25 سال، وزارت زوجہ شاہد عمر 35 سال، فاحد ولد شمشیر عمر 6 سال، سکینہ زوجہ اظہار عمر 30 سال سلمان ولد رحیم عمر 16 سال رخسانہ عمر 30 سال، صفیہ عمر 45 سال، شیر علی اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

    ذاتی دشمنی کا معاملہ؟

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔ متاثرہ خاندان شیر پاؤ کالونی قائد آباد سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہا تھا۔

    شبہہ ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ تاہم سی ٹی ڈی انچارج عمر خطاب کے مطابق بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    عمر خطاب کے مطابق میں نے خود جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چودہ اگست کے موقع پر متعدد افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور جشن منا رہے تھے۔ خفیہ اطلاعات تھیں کہ 14 اگست کو دہشت گرد بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا ارادہ رکھتے تھے، جس کیلئے انہوں نے اس منی ٹرک پر حملہ کیا۔

    اس موقع پر سی ٹی ڈی انچارج نے کسی بھی جہادی تنظیم یا ذاتی دشمنی کے خدشے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طریقہ واردات ماضی میں کیے گئے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے حملوں سے مماثلت رکھتا ہے

  • ملک بھر میں بلخ سمیت 6 صوبے ایک ہی دن میں فتح:یہ اللہ کا احسان نہیں تواورکیا ہے؟افغان طالبان

    ملک بھر میں بلخ سمیت 6 صوبے ایک ہی دن میں فتح:یہ اللہ کا احسان نہیں تواورکیا ہے؟افغان طالبان

    قندھار:ملک بھر میں بلخ سمیت 6 صوبے ایک ہی دن میں فتح:یہ اللہ کا احسان نہیں تواورکیا ہے؟افغان طالبان کا کہنا ہے کہ آج ہفتہ کے روز صبح سے عشاء تک ملک بھر میں اہم صوبے بلخ سمیت 6 صوبوں کو امارت اسلامیہ کے بہادر مجاہدین نے فتح کرلیے۔

    ہفتہ کے روز پکتیا، پکتیکا، کنڑ، فاریاب، بلخ اور لغمان صوبوں کا امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
    فتوحات کے دوران مخالف فریق (کابل انتظامیہ) کے ہزاروں فوجیوں، پولیس اہلکاروں، کمانڈو اور دیگر مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیے اور امارت اسلامیہ کے مجاہدین سے آملے۔

    اسی طرح تمام صوبوں میں ہزاروں کی تعداد ہلکے وبھاری ہتھیار، فوجی ٹینک، گاڑیاں اور سازوسامان مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
    امارت اسلامیہ کے تمام مجاہدین اور عام شہریوں کو ان عظیم فتوحات کے بدلے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور مصیبت زدہ ملت کی خدمت کے لیے خلوص دل سے کمربستہ ہوجائے

  • کراچی:سلنڈر نہیں پھٹا بلکہ یہ ایک بم دھماکہ تھا :حکام

    کراچی:سلنڈر نہیں پھٹا بلکہ یہ ایک بم دھماکہ تھا :حکام

    کراچی: بلدیہ ماچ گوٹھ دھماکہ کریکر کا نکلا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں سلنڈر کے پھٹنے کے واقعہ کی خبردرست نہیں بلکہ یہ ایک کریکردھماکہ تھاجس میں اس قدر نقصان ہوا ہے

    کراچی سے ذرائع کا کہنا تھا کہ سواتی فیملی شادی سے واپس جا رہی تھی شہزور گاڑی کو بلایا گیا شہزور میں 20 سے 25 افراد بٹھائے گئےخواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی

    بلدیہ مواچھ موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار پیچھے آئے ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی ملزمان کی جانب سے دھماکا خیز ٹائپ کی چیزپھینکی گئی

    کراچی: ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری موقع پر پہنچ گئے ،عینی شاہدین نے سلینڈر کی اطلاع دی، ایس ایس پی کیماڑی

    کراچی:دھماکا دیکھنے کے بعد تخریب کاری لگتی ہے، ایس ایس پی کیماڑی بلدیہ مواچھ موڑ دھماکے میں 11 افراد شہید ہوچکے ہیں

    دوسری طرف ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے تصدیق کرددھماکہ بم سے کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کیہ شہزور گاڑی پر چھروں، نٹ بولٹ کے نشانات ہیں،

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی طور پر تیار بم سے کیا گیا،

    دوسری طرف ‏وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مواچھ گوٹھ کے قریب گاڑی میں دھماکے کا نوٹس،انہون نے ‏کیماڑی اورضلع غربی کی قریبی اسپتالوں میں زخمیوں کو فوری منتقل کیا جائے،

    ادھر ‏وزیراعلیٰ سندھ کی جاں بحق افراد کے ورثا کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت بھی سامنے ائی ہے

    ادھر ‏وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ٹرانسپورٹ سے گاڑی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،‏وزیراعلیٰ کی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زخمیوں کی منتقلی کیلئے سیکریٹری صحت کو ہدایت جاری کی ہے

    ‏گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ‏واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ‏پولیس کارروائی کر رہی ہے، حقائق جلد سامنے آجائیں گے،

    وزیر ٹرانسپورٹ کا بلدیہ مواچھ گوٹھ دھماکہ پر افسوس قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے،ادھر صوبائی وزیر کا سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے رابطہ ہوا ہے

    وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے، فالو اپ لگائیں دھماکہ سلنڈر کا نہیں بارود کا تھا

    ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اورپنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس واقع پرگہرے دکھ کا اظہاراورافسوس کیا ہے

  • گلبرگ میں نامعلوم ملزمان کی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ

    گلبرگ میں نامعلوم ملزمان کی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ

    گلبرگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے شواہد اکٹھے کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
    ے سکیورٹی مانگی تھی۔ مجرم کے ہاتھوں حملے کا شکار بننے والی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ مجرم رہائی کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا؟ کیا اس کی سزا کا مقصد پورا ہوگیا؟ کیا کسی بورڈ نے نفسیاتی حوالے سے اسے کلیئر قرار دیا ہے؟ میں نے اپنی سکیورٹی کیلئے درخواست کی ہے اور متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات کی ہے جنہوں نے مجھے ہر طرح سے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرم کو اس کی سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی؟ اس بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا اور اس کو رہا کردیا گیا یہ بات میرے لیے بھی حیرت کا باعث تھی کیوں کہ مجھ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا لیکن ہمارے قانون میں اس بات کی گنجائش ہے کہ مجرم کو اس کی چال چلن پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے جس کے باعث قانون میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

  • سیکیورٹی ہٹانے پر شہری پھنسے ہوئے جہاز پر چڑھ گئے

    سیکیورٹی ہٹانے پر شہری پھنسے ہوئے جہاز پر چڑھ گئے

    یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود ساحل پر پھنسے جہاز کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی, متعدد من چلے جہاز پر بھی چڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی سیکوریٹی ہٹا دی ہے جس کی وجہ سے یوم آزادی پر ساحل کا رخ کرنے والی عوام کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی۔ جب کہ جہاز کی ری فلوٹنگ کے آپریشن کی تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں اور پہلے سے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا۔ جہاز کا عملہ عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر حیران ہوگیا اور جہاز کی سیکیورٹی میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    جہاز رانی کے ماہرین کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے اور پاکستان پہلے ہی اس جہاز کو حفاظتی تحویل میں لے چکا ہے، اس کے باوجود پورٹ حکام اور ساحلی امور کی وزارت جہاز کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی جو بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
    جہاز کی ری فلوٹنگ کرنے والے عملے کے اراکین کی مطابق سیکیورٹی ختم ہونے سے عوام کو جہاز تک پہچنے کی کھلی چھوٹ مل گئی اور شہریوں کا ہجوم ساحل پر نصب مشینری اور آلات پر چڑھ کر سیلفیاں بناتا رہا جس سے اہم مشینری اور آلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جب کہ جہاز کو اتوار کے روز نکالنے کے لیے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا۔ اور اب کل از سر نو ری فلوٹنگ کے لیے گراؤنڈ پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینا ہوگا۔

  • افغان طالبان نے بھارتی ہیلی کاپٹروں پرقبضہ کرکے مختلف علاقوں‌ کی فضائی نگرانی شروع کردی

    افغان طالبان نے بھارتی ہیلی کاپٹروں پرقبضہ کرکے مختلف علاقوں‌ کی فضائی نگرانی شروع کردی

    قندھار:افغان طالبان نے قندھار میں بھارتی ہیلی کاپٹرپرقبضہ کرلیا:،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرکچھ خبریں گردش کررہی ہیں‌ کہ افغآن طالبان نے افغان کٹھ پتلی حکومت کے ہیلی کاپٹروں‌ پرقبضہ کرلیا ہے اوران کو اب فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے

    اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ قندھارمیں افغآن طالبان افغان حکومت کے ہیلی کاپٹر کواڑا کرعلاقے کا جائزہ لے رہے ہیں

     

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ افغان طالبان وہی ہیلی کاپٹراڑا رہے ہیں جو انہوں‌نے مال غنیمت میں حاصل کیئے ، یہ وہی ہیں جو بھارت نے افغان فضائیہ کو تین چیتا لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایم آئی 24 اٹیک ہیلی کاپٹر تحفے میں دیئے۔

     

    ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر افغانوں کو چار اٹیک ہیلی کاپٹروں کے متبادل کے طور پر دیے گئے جو 2015 میں تحفے میں دیے گئے تھے۔

    طالبان نے جیسے ہی بعض اہم فوجی مقامات پرقبضہ کیا ان ہیلی کاپٹروں کو قبضہ میں لے گران سے بہت سے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

  • جلدی آئیں‌ :جلدی جائیں‌:کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی رابطہ نمبرزجاری کردیئے

    جلدی آئیں‌ :جلدی جائیں‌:کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی رابطہ نمبرزجاری کردیئے

    کابل : جلدی آئیں‌ :جلدی جائیں‌:کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی رابطہ نمبرزجاری کردیئے،اطلاعات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں ، افغانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے قونصلر خدمات میں توسیع کر رہا ہے۔

    ادھر ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے اور قونصلر سروسز میں توسیع کی جا رہی ہے اور بغیر کسی غیر قانونی یا بھتہ کی رقم وصول کیے۔

    سفارتخانہ پی آئی اے اور پاکستانی حکام کے ساتھ اضافی پروازوں کے لیے رابطہ کر رہا ہے تاکہ پاکستان جانے کے خواہشمند افراد کی مدد کی جا سکے۔ ہم غیر ملکی مشنوں ، بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا اداروں کو اپنے عملے کو پاکستان میں عارضی طور پر منتقل کرنے کی درخواست میں بھی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

    ادھر دوسری طرف بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کرکے افغانستان کیلئے اضافی پروازیں چلانے کی استدعا کردی ، فلائٹ آپریشن افغانستان میں پھنسے غیرملکی ورکرز کو نکالنے کیلئے کیا جائے گا،پی آئی اے نے 5 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پی آئی اے کا افغانستان میں پھنسے ورکرز کو نکالنے کیلئے 5اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کیا ہے، جس میں افغانستان میں پھنسے غیرملکی ورکرز کو نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی استدعا کی گئی، پی آئی اے نے افغان سول ایوی ایشن نے اضافی پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی ہے۔

    وہ لوگ جنہیں کسی قونصلر امداد کی ضرورت ہے ، یا کوئی شکایت ہے ، ان کا خیرمقدم ہے کہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر درج ذیل سے رجوع کریں:
    ویزا آفیسر – 0093700728627۔
    ویزا اسسٹنٹ- 0093786324769۔
    سفیر 0093707300900۔

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے.

    ذرائع کے مطابق 16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافےکا امکان ,ملک میں پیٹرول اور مٹی کا تیل مہنگا کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    ذرائع کاکہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں1،1 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سےکرے گی۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل 31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

  • جس قدرتیزی سے فتوحات ہورہی ہیں یہ افغان عوام کی حمایت اوراللہ کی رحمت ہے:گھبرانا نہیں‌:افغان طالبان

    جس قدرتیزی سے فتوحات ہورہی ہیں یہ افغان عوام کی حمایت اوراللہ کی رحمت ہے:گھبرانا نہیں‌:افغان طالبان

    کابل :جس قدرتیزی سے فتوحات ہورہی ہیں یہ افغان عوام کی حمایت اوراللہ کی رحمت ہے:افغان طالبان نےتازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ساری تفصیلات دے دی ہیں‌،

    افغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی طرف سے کہا گیا ہے یہ ضروری ہے کہ اس وقت مختلف قسم کی افواہیں اورغلط خبریں پھیل رہی ہیں ان کی حقیقت بیان کرنا ضروری ہے ، اس لیے ان حالات کے تناظر میں ہم اپنے پیارے ملک میں تازہ ترین پیش رفت اور پیش رفت کے حوالے سے درج ذیل نکات کا اعلان کرتے ہیں۔

    1-وہ علاقے اور صوبے جو امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں آتے ہیں دراصل لوگوں میں امارت اسلامیہ کی مقبولیت اور قبولیت کی واضح علامت ہے۔ اتنی بڑی اور تیز رفتاری طاقت کے ذریعے اللہ رب العزت کی مدد اور ہماری قوم کی عظیم اور وسیع حمایت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی ، جس کے لیے ہم قول و فعل میں سب کا شکریہ ادا کریں گے۔

    2- امارت اسلامیہ ایک بار پھر اپنے تمام شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح ان کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت کرے گی اور اپنی پیاری قوم کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول بنائے گی۔ اس سلسلے میں کسی کو اپنی زندگی کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

    3- مجاہدین کو خزانے ، عوامی سہولیات ، سرکاری دفاتر ، سرکاری دفاتر سے متعلق سازوسامان ، پارکس ، سڑکیں ، پلوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ یہ سب قوم کی امانت اور جائیداد ہیں۔ ان کے ساتھ کوئی ذاتی چھیڑ چھاڑ اور غفلت نہیں کی جانی چاہیے ، بلکہ اس کی سختی سے حفاظت کی جانی چاہیے۔

    4. وہ تمام لوگ جنہوں نے پہلے کام کیا اور حملہ آوروں کی مدد کی ، یا اب کابل کی کرپٹ انتظامیہ کی صف میں کھڑے ہیں ، امارت اسلامیہ نے ان کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں اور ان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ ہم ایک بار پھر ان سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور قوم اور ملک کی خدمت کریں۔

    5- امارت اسلامیہ کی صفوں میں شامل ہونے والے فوجی اور سویلین اہلکاروں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ امارت اسلامیہ ان کی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کے مطابق مستقبل میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے انہیں مناسب طریقے سے مقرر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    6. ان علاقوں میں جو امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں ہیں ، لوگوں کو عام زندگی گزارنی چاہیے ، خاص طور پر سرکاری میدان میں ، چاہے وہ تعلیمی ، صحت مند ، سماجی یا ثقافتی ہو۔ کسی کو اپنا علاقہ اور ملک نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وہ عام زندگی گزاریں گے ہماری قوم اور ملک کو خدمات کی ضرورت ہے ، اور افغانستان ہمارا مشترکہ گھر ہے جسے ہم مل کر بنائیں گے اور خدمت کریں گے۔

    7. حال ہی میں کابل انتظامیہ نے بے بنیاد اور شیطانی پروپیگنڈے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ، جس میں انہوں نے کچھ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو غلط معلومات دی ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر امارت اسلامیہ پر ان جرائم کا الزام لگایا ہے ، یا ان سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں کے جرائم ہیں۔ اس کے باوجود ، وہ ہمیشہ امارت اسلامیہ کے نام سے یا امارت اسلامیہ کے رہنماؤں اور عہدیداروں کے نام سے جعلی اعلامیے اور بیانات شائع کرتے ہیں۔

    اس طرح کے جھوٹ اور دور رس پروپیگنڈے کو معقول اور منطقی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بعض اوقات وہ دعوی کرتے ہیں کہ امارت اسلامیہ لوگوں کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کریں ، یا ان کی شادی مجاہدین سے کریں۔ بعض اوقات وہ کہتے ہیں کہ مجاہدین لوگوں کو قتل کر رہے ہیں ، قیدیوں اور اسیروں کو قتل کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر مختلف الزامات لگا رہے ہیں جو سب بے بنیاد ہیں۔

    8- امارت اسلامیہ افغانستان کسی کی نجی جائیداد میں دلچسپی نہیں رکھتی ، (نہ کسی کی کاروں میں ، نہ کسی کی زمینوں اور گھروں میں ، نہ کسی کی مارکیٹوں اور دکانوں میں) بلکہ وہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ .

    9- جو لوگ حال ہی میں دشمن کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے ہیں ، اندرونی طور پر بے گھر ہو گئے ہیں ، یا بیرونی ممالک میں ہجرت کر گئے ہیں ، چاہے وہ سرکاری ہوں یا سویلین ، انہیں اپنے گھروں اور علاقوں کو واپس جانا چاہیے۔ ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے. ہم ان کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت کریں گے۔

    10- امارت اسلامیہ نے اپنے مجاہدین کو حکم دیا ہے اور ایک بار پھر انہیں ہدایت دی ہے کہ کسی کو بھی اجازت کے بغیر کسی کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی کی جان ، مال اور عزت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ مجاہدین کی حفاظت کرنی چاہیے۔

    11- دشمن نے لوگوں کو ہراساں کرنے یا تکلیف پہنچانے کے لیے مجاہد کے لقب کا غلط استعمال کرنے کے لیے کچھ لوگوں کو بھرتی کیا ہوگا۔ اس سلسلے میں قوم اور لوگوں کو امارت اسلامیہ کے شکایت اور شکایت کمیشن کو آگاہ کرنے کے لیے مجاہدین کی مدد کرنی چاہیے۔

    12- تاجروں ، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو عام طور پر جاری رکھیں اور قوم کی خدمت کریں۔ امارت اسلامیہ اپنے کاروبار کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرے گی اور امارت اسلامیہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق آپ کی مدد کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

    13. ایک بار پھر ، ہم اپنے تمام پڑوسیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے لیے کوئی پریشانی پیدا نہیں کریں گے ، انہیں اس طرح اعتماد ہونا چاہیے۔ ہم تمام سفارت کاروں ، سفارتخانوں ، قونصل خانوں اور خیراتی کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ چاہے وہ بین الاقوامی ہوں یا قومی کہ آئی ای اے کے ذریعہ نہ صرف ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہوگا بلکہ انہیں سکیورٹی اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انشاءاللہ۔

  • بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ

    بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ

    بلدیہ مواچھ موڑکے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ سے 06 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔
    ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کے اندر دھماکے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کے اندر دھماکا ہوا۔ بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
    پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری کا نتیجہ ہے؟ اس بات کا تعین کیا جارہا ہے۔ امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ ٹرک کے اندر دستی بم وغیرہ پھینکا گیا۔