Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی پھر لہولہان ہوگیا:گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا، 10 افراد جاں بحق

    کراچی پھر لہولہان ہوگیا:گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا، 10 افراد جاں بحق

    کراچی:کراچی پھر لہولہان ہوگیا:گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا، 10 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں گاڑی میں سلنڈر دھماکا ہوا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا ہے کہ دھماکے کی مزید جانچ پرتال کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا، یہ سلنڈر دھماکا ہے، سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔

    دھماکے کے بعد پولیس رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے اہم شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمرشل گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر ہٹانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔ گاڑیوں میں سی این جی کیساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیس سلنڈر نہ اتارنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی موٹرویز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی اقدامات سے انسانی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔

  • خدیجہ صدیقی کوقتل کرنے کا منصوبہ:گھرکےاندر فائرنگ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا نوٹس

    خدیجہ صدیقی کوقتل کرنے کا منصوبہ:گھرکےاندر فائرنگ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا نوٹس

    لاہور: خدیجہ صدیقی کوقتل کرنے کا منصوبہ:گھرکےاندر فائرنگ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا گلبرگ کے علاقے میں خدیجہ صدیقی کے گھر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے

    ذرائع کے مطابق گلبرگ میں‌ خدیجہ صدیقی کے گھرکے اندرفائرنگ کی جیسے ہی اطلاعات وزیراعلٰیٰ تک پہنچیں وزیراعلیٰ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ‌ نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے ۔

    خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھی، پولیس کانسٹیبل کو 14 اگست پر آج ہی چھٹی دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں خدیجہ صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی کار پر لگی ہیں۔

    ایس ایس پی دوست محمد کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کتنے فائر کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کو چھری مارکر زخمی کرنے کا ملزم حال ہی میں رہا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے 23 وار کیے تھے۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاہ حسین کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • پنجاب پولیس کا محرم سکیورٹی پلان سامنے آگیا

    پنجاب پولیس کا محرم سکیورٹی پلان سامنے آگیا

    لاہور:پنجاب پولیس کا محرم سکیورٹی پلان سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کردیاھے سکیرٹی پلان کے مطابق محرم الحرام میں صوبے کے تمام اضلاع میں 9366جلوس اور 35983مجالس منعقد ہورہی ہیں

    ذرائع کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 161107 افسران واہلکارجن میں 864گزیٹڈ افسران، 2018انسپکٹرز، 4928سب انسپکٹرز، 8800اے ایس آئیز، 8588ہیڈ کانسٹیبلزاور77939کانسٹیبلزتعینات ہونگے جبکہ 14315پولیس قومی رضاکار، 3170سپیشل پولیس اور40527والنٹئیرز بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

    اسی طرح مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 161437افسران واہلکارتعینات ہونگے جن میں 805گزیٹڈ آفیسرز، 1669انسپکٹرز، 3854سب انسپکٹرز، 7129اے ایس آئیز، 10372ہیڈ کانسٹیبلز اور68082کانسٹیبلز شامل ہیں جبکہ 15240پولیس قومی رضاکار، 3611سپیشل پولیس اور 50794والنٹئیرز بھی سیکیورٹی انتظامات پر مامور ہونگے۔

    محرم سکیورٹی پلان کے حوالے سے آئ جی پنجاب انعام غنی نےکہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کو 4لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔

    انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد رآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں حساس امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرزاورعزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے مجالس اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے ۔

    انہوں نے تاکید کی کہ محرم الحرام کے دوران لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اورمذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرسمیت تفرقے بازی پر مبنی وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ عشرہ محرم کے دوران آرپی اوز اور ڈی پی اوزاپنی رینجز اور اضلاع کے حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے فیلڈمیں جائیں اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور بھرپور جذبے سے سر انجام دے سکیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل آفس ملتان سے ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کے دوران صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔دوران کانفرنس صوبہ میں محرم سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انھوں نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بطور خاص خیال رکھا جائے کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اس وقت تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑیں جب تک آخری عزادار مجلس اور جلوس کے مقام سے چلا نہ جائے جبکہ خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔

    انہوں نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ دوران محرم اضلا ع میں اضافی نفری کی فراہم کیلئے وہ پی سی، ٹیلی یا دیگر ذرائع سے نفری کی فراہمی کا انتظام رکھیں تاکہ بوقت ضرورت اسے متعلقہ اضلاع میں انہیں بھجوایا جاسکے۔

    آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہ محرم الحرام کے دوران وال چاکنگ اورلاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدر آمدکو سختی سے یقینی بنایا جائے جبکہ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    انہوں نے تاکید کی کہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کا رکو مد نظر رکھ کر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر پلان پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ یوم عاشور اور دیگرمرکزی جلوسوں کے موقعوں پر بالخصوص اہم شاہراؤں پر ٹریفک کا بہاؤتعطل کا شکار نہ ہوسکے۔

    ویڈیو لنک کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی کرائمز /انویسٹی گیشن شارق کمال صدیقی، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

    استنبول : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے،استنبول کے گورنر علی یرلکایا، اعلی ترکٰ حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا

    صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کر رہے ہیں

    اپنے قیام کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر اردگان کے ساتھ ملاقات کریں گے

    دونوں صدور پاکستان نیوی کے لیے ترکی کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح بھی کریں گے

    دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے صدر عارف علوی معروف ترک تاجروں سے ملاقات کریں گے

    دونوں برادر ممالک بہترین تعلقات کے حامل ہیں، صدر علوی کا دورہ ترکی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا

  • پاک  بحریہ نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا

    پاک بحریہ نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا

    اسلام آباد :پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزارپر گارڈ تبدیلی کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

     

    کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کموڈور سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے دستے نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔ اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد، مہمان خصوصی نے سربراہ پاک بحریہ، افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

     

    بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے قائد محترم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    قبل ازیں دن کا آغاز توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا اور ملک کی یکجہتی اور ترقی کے لئے پاک بحریہ کی تمام مساجد میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں اور یونٹس کو روایتی انداز میں روشن کیا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوادر اور اورماڑہ میں واقع پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں یوم آزادی سے متعلق متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ترانہ پڑھنا اور نیوی بینڈ کا خوبصورت مظاہرہ شامل تھا۔ گوادر اور اورماڑہ میں بوٹ ریلیز کے انعقاد کے ساتھ کھیلوں کے مختلف پروگرامز اور سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات اور ریلیز بھی دن بھر کی تقریبات کا ایک اہم حصہ تھیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان نیوی نے محکمہ جنگلات حکومت سندھ کے عہدیداروں کے تعاون سے Own a Tree Campain کے تحت شاہ بندر کے علاقے ستاواہ کریکس میں مینگرووز کی شجرکاری مہم جو 14-20اگست تک جاری رہے گی کا انعقاد کیا۔ مینگرووز کی شجرکاری مہم کے دوران 100000 سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔

    یوم آزادی 2021 کے موقع پر، صدر پاکستان نے پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز / سیلرز اورسویلینزکے لیے عسکری اور سول ایوارڈز کی منظوری دی۔ ایوارڈز میں 02ہلال امتیاز (ملٹری)، 08 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 04 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 01 تمغہ بسالت شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ 02 امتیازی اسناد اور 39 تمغہ خدمت (ملٹری) کے ایوارڈز کی ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کے لئے منظوری دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے بھی 48 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز / سیلرز اور سویلینز کو بھی ستائشی خطوط سے نوازا گیا۔

    پاک بحریہ نے مادر وطن کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ یوم آزادی منایا۔

  • یوم آزادی کےمبارک موقع پرباغی ٹی وی کی”پشتو” زبان  میں  بھی نشریات شروع

    یوم آزادی کےمبارک موقع پرباغی ٹی وی کی”پشتو” زبان میں بھی نشریات شروع

    لاہور:یوم آزادی کے مبارک موقع پرباغی ٹی وی کی”پشتو”زبان میں بھی نشریات شروع،اطلاعات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کے اس دورمیں پاکستان سے دنیا بھرکو خبروں ،تجزیوں اورتازہ ترین حالات سے باخبررکھنے والے معروف چینل”باغی ” ٹی وی نے یوم پاکستان کے مبارک دن کے موقع پرایک اور سنگ میل عبورکرلیا ہے

    باغی ٹی وی جو کہ دنیا بھرکومختلف زبانوں میں‌ حالات حاضرہ ، خبروں اورتجزیوں سے آگاہ رکھ رہا ہے آج اس مبارک دن کے موقع پرباغی ٹی وی کی نشریات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک اورزبان کا اضافہ کردیا ہے

     

    باغی ٹی وی ہیڈ آفس سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ آج یوم آزادی کے اس عظیم موقع پر "پشتو”زبان میں نشریات شروع کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے باغی ٹی وی قومی زبان اردو کے علاوہ انگلش اوراردوزبان میں اپنی نشریات چلا رہا ہے ، باغی ٹی وی جس کے دنیا بھرمیں چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اب اس تعداد میں پشتوزبان سے تعلق رکھنے والے مزید لاکھوں شائقین اورصارفین کا اضافہ ہوا ہے

    اس مبارک موقع پر باغی ٹی وی ہیڈآفس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ادارہ یوم آزادی کے اس مبارک دن کی مناسبت سے پشتوزبان والوں کے لیے سروس کا آغازکرکے ان کواپنی خوشیوں میں شریک کررہا ہے

  • سدا خوش رہیں سدا آباد رہیں : سری لنکن وزیراعظم کی حکومتِ پاکستان اورعوام کو مبارکباد

    سدا خوش رہیں سدا آباد رہیں : سری لنکن وزیراعظم کی حکومتِ پاکستان اورعوام کو مبارکباد

    کولمبو: سدا خوش رہیں سدا آباد رہیں : سری لنکن وزیراعظم کی حکومتِ پاکستان اورعوام کو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرسری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ میں سری لنکا کی حکومت اورعوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام اور حکومت کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ ہماری دونوں قوموں کے درمیان دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر یوم آزادی مبارک لکھا۔

    یاد رہے کہ آج پاکستانی قوم اپنا 74 واں یوم آزادی بڑے جوش وجزبے کے ساتھ منارہی ہے اوراس سلسلے میں دنیا بھرکے سربراہان کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

  • جشن آزادی کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقہ پی ایس 99 میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا

    جشن آزادی کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقہ پی ایس 99 میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جشن آزادی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقہ پی ایس 99 میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا،پودے لگانے کے ساتھ شہریوں میں بھی تقسیم کیے ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جشن آزادی کے موقع پر جھنڈے کے ساتھ ایک پودہ بھی لگانا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھی کی طرح پورے صوبہ سندھ میں شجرکاری کی جارہی ہے، پاکستان کا خواب جو اقبال نے دیکھا قائد نے پورا کیا تھا، لیکن مقاصد حاصل کرنے میں ہم پیچھے رہ گئے تھے، اب پاکستان پوری دنیا میں ایک غیرتمند قوم جانا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام خوابوں اور مقاصد کی تکمیل ہوگی،ہماریوزیر اعظم اور عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے،ہم وہ فیصلے کرتے جو ملک کیلئے بہتر ہوتے ہیں، ہم 75 ویں یوم آزادی منارہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہن بھی ہمارے ساتھ شامل ہونگے، جلد کشمیر بنے گا پاکستان کا خواب پورا ہوگا،تمام ادارے حکومت ایک پیج پر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا خاتمہ ہوگا اور وہ کپتان کے ہاتھوں ہوگا،کلین اینڈ گریںن پاکستان کا خواب بھی پورا ہوگا، ہم نے اپنے حلقے میں شجرکاری کو بڑھایا ہے، پچھترواں یوم آزادی ہمیں ایسی سوچ پر لیجارہا کہ ہم آزاد ہیں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے، ہم اب نو کرنے کی اور ایبسولیٹنی ناٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں، انڈیا افغانستان کے زریعے شرارتیں کررہا ہے،پچھلے دنوں چینی دوستوں پر حملہ کرایا گیا، دوسری جانب جشن آزادی کے موقعہ پر رمادا ہوٹل کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مہمام خصوصی کے طور پر شرکت کی اپوزیشن لیڈر نے انتظامیہ و عملے کے ہمراہ کیک کاٹا پرچم کشائی کی، اس موقعہ پر حلیم عادل شیخ نے کہا پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم کے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے، پوری قوم ملک میں خوشحالی امن کے لیے دعاگو ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ہر پاکستانی نے آج سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہوا ہے۔

  • "بنانے والے کی کاریگری پر شک” تحریر : شاہ زیب

    ہم قدرت کے بہترین نظام قدرت یا نظام زندگی میں رہتے ہیں ،اس کائنات بنانے والے نے انسان کو بہترین طریقے سے بے مثال انداز میں تخلیق کیا۔
    بعض انسان اپنی زندگی اپنی حالات اور اپنے آپ سے کبھی خوش نہیں ہوتے
    ان کے خیال میں یہ سب کچھ اگر ان کی مرضی سے ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا
    اللہ تعالی نے ہر انسان کو اس کے حساب سے بہترین تخلیق کیا ہے لیکن ہم انسانوں کو بھی نین نقش نہیں پسند آتے تو کبھی جسمانی بناوٹ میں مسئلہ
    وہ رب جس نے اربوں انسان پیدا فرمائے اور سب کو ایک دوسرے سے مختلف کیا ہم اس کی قدرت پر سوال کر سکتے ہیں؟
    کیا ہم لوگ اس قابل ہیں کہ اس عظیم مزاج کی اتنی اعلی پائے کی کاریگری پر شاک یا ناپسندیدگی کا اظہار کریں ؟
    ہمیں تخلیق کرنے والی ذات کو سب سے بہتر پتہ ہے کہ کس کے لیے کیا بہتر ہے اور اس کو کس طرح تخلیق کرنا ہے ایک ادنیٰ انسان ہونے کے ناطے ہم مل کر سکتے ہیں نہ ہی اعتراض۔
    کیونکہ اگر ہمیں اس سے مسئلہ ہے تو وہ اس قاری میں نہیں بلکہ ہمارے دماغ اور آنکھ میں ہے جس سے دیکھنے پر ہمیں اللہ کی بنائی اشرف المخلوقات میں کوئی کمی بیشی نظر آتی ہے اس لئے اس عظیم ذات کی کاریگری پر سوال کرنے کی بجائے خود اور اپنے خیالات و سوچ کو بدلیں۔
    جس کے بعد اپ اسکی کاریگری پر فخر کریں گیں اور لوگ میں پیار محبت کو فروغ ملے گا ۔۔شکریہ

    ‎@shahzeb___

  • جشن آزادی کے موقع پر پولیس کی بھتہ گیری افسوسناک ہے : پاسبان

    جشن آزادی کے موقع پر پولیس کی بھتہ گیری افسوسناک ہے : پاسبان

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا اور سینیئر رہنما اکرم آگریا نے سیکشن آفس رسالہ تھانہ کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے 500روپے سے زائد کے جبری چالان کاٹنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقعہ پر پولیس کی بھتہ گیری افسوسناک ہے۔
    عوام کو ہراساں کرنا اور زبردستی چالان کاٹناعوام کو یوم آزادی کی خوشیاں منانے سے روکنا ہے۔ ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے حوالہ سے اسی طرح کی اطلاعات شہر کے دیگر علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ پاسبان ہیلپ لائن پر عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد جب پاسبان عہدیدار اور ورکرز متعلقہ جگہ پہنچے تو ٹریفک اہلکار تیزی سے وہاں سے غائب ہوگئے۔
    تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کے برنس وارڈ کے پاس واقع ملک بیکری کے سامنے چوک پر کھڑے ٹریفک اہلکار بمع ایس او ٹریفک قاسم سیکشن رسالہ تھانہ آنے جانے والی موٹرسائیکلوں کو روک کرنوجوانوں اور بچوں کا زبردستی 520 روپے تک کا چالان کر رہے ہیں جبکہ اسپتال میں آنے والے مریض اور تیماردار بھی ان کا نشانہ بن رہے ہیں۔ پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزرطارق چاندی والا او ر سینیئر رہنما اکرم آگریا نے آئی جی سندھ سے فوری اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس او ٹریفک اور دیگر عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی درخواست کی ہے۔
    پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ اب تک زبردستی کے چالان کی مد میں کاٹی گئی تمام رقوم شہریوں کو واپس کی جائیں۔ پولیس و ٹریفک پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اتھائیں بصورت دیگر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی متاثرہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر کراچی پریس کلب پر احتجاج کرے گی.