سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ جو ویکسی نیشن نہیں کروائے گا اس کے لیے کورونا وبا جان لیوا ہوسکتی ہے، جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے ہم انہیں سنگل ڈوز لگا رہے ہیں۔جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ کورونا کے باعث اسپتالوں میں آنے والے 90 فیصد لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے، ویکسی نیشن کے ساتھ انفیکشن ہوجائے تو وہ معمولی سا انفیکشن ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے، محکمہ صحت کے موقف کیلیے تھوڑا انتظار کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹرعذراپیچوہو نے کہا کہ 24گھنٹوں میں سندھ میں 3 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے، کچی آبادیوں میں بھی موبائل ویکسین یونٹ بھیجے جارہے ہیں، جبکہ لاک ڈائون میں لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے آئے۔
انہوں نے کہاکہ جن افراد کے پاس شناختی کارڈ نہیں انہیں سنگل ڈوز لگا رہے ہیں ، شخصی ضمانت یا رشتہ دار کے شناختی کارڈ پر بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ ہمیں زیادہ ویکسین دی جائے۔اس موقع پر موجود صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ بہت زیادہ مصروف ہے، سندھ میں 90 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
Author: +9251
-

جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں انہیں سنگل ڈوز لگا رہے ہیں، وزیر صحت سندھ
-

ناصر خان جان نے بھی شادی کرلی
پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرلی۔انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔ناصر خان جان نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی۔ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دلہن سٴْرخ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جس میں ان کا چہرہ نمایاں نہیں ، جبکہ ساتھ ہی ناصر خان جان بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق بھی تصور کیے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا کے ہر دلعزیز اسٹار ناصر خان جان کی ہر ویڈیو اور پوسٹ کے جواب میں لوگ انہیں برا بھلا بھی کہتے ہیں۔ -

سندھ پولیس کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاوٴنٹس کا انکشاف
سندھ پولیس کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاوٴنٹس کے انکشاف کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے سفارش کی ہے کہ تمام جعلی اکاوٴنٹس کو بلاک کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاوٴنٹس کا انکشاف ہوا، اس حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط لکھا۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کے لوگو اور نام سے جعلی اکاوٴنٹس ہیں، جعلی اکاوٴنٹس فیس بک، ٹوئٹر ، انسٹاگرام ، یوٹیوب پر بنائے گئے، ان تمام اکاوٴنٹس کو غیر مجاز نامعلوم افراد آپریٹ کر رہےہیں۔
مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ تمام اکاوٴنٹس کا سندھ پولیس سے کوئی تعلق نہیں، جعلی اکاؤنٹس سے پولیس کی غیر مصدقہ خبر کو مصدقہ سمجھاجاتاہے اور غیر مصدقہ خبر کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں۔
خط میں آئی جی سندھ نے کہا لیٹر کیساتھ غیرقانونی اکاؤنٹس کی فہرست بھی بھیجی جا رہی ہے ، مطالبہ ہے کیا کہ تمام جعلی اکاوٴنٹس کو بلاک کیا جائے اور اکاؤنٹ بنانیوالے عناصر کیخلاف تحقیقات کی جائیں۔
-

عمرشریف کی تیسری اہلیہ کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روکنے کے عبوری حکم میں توسیع
اداکارعمر شریف کی جائیداد منتقلی کے تنازع کے کیس کی سماعت فریقین کے وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔عدالت نے عبوری حکم نامے میں توسیع بھی کردی ہے۔
جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے عمر شریف کی جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت بغير کارروائی ملتوی کردی گئی۔
عمر شریف نے تیسری بیوی کی گفٹ ڈیڈ کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے عمر شريف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا تھا۔
عمر شريف کے وکيل کے مطابق2016 ميں بینک سے قرضہ لے کر اپارٹمنٹ خریدا۔ عمر شریف شدید علیل ہیں اورانہیں بھولنے کی بیماری وکیل کےمطابق ہے۔
علالت کے دوران تیسری بیوی نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا اور اب خدشہ ہے کہ 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں،اس لئےعمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے
-

جعلی ووٹنگ ختم، اکیسویں صدی کا الیکشن کروائیں گے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جعلی بیلٹ بھرنا، ایک ایک گھر کے اندر سو سو ووٹ رجسٹر کروانا یہ سب ختم ہوجائے گا، جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین آجائیں گی، س کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ملا کر ہم ایک اکیسویں صدی کا الیکشن کروائیں گے، وہ الیکشن ہوگا جو سب قبول کریں گے، نادرا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
وزیراعظم عمران خان نے آج نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، چئیرمین نادرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے، وزیراعظم سے چئیرمین نادرا نے ملاقات کی ہے، نادرا حکام نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی ہے، بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نادرا اور الیکشن کمیشن مل کر ڈیٹا ویری فائی کریں گے، تاکہ الیکشن میں اس مشین کو کامیاب بنایا جا سکے، اس مشین کے ٹرائل پر بھی بات کی گئی ہے، اس مشین سے ایک دفعہ ایک امیدوار اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے، اس مشین کے استعمال سے جعلی ووٹ نہیں ڈالے جاسکیں گے، اس مشین میں سارا ڈیٹا ڈالا جائے گا.
-

چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم کو اپنا آئیڈیل بنا لیا
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے سابق وزیراعظم معراج خالد کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں، وزیراعظم بننے کے بعد بھی وہ رکشہ پر سفر کرتے تھے، انہوں نے اپنے گھر کے حالات تبدیل نہیں کیے تھے، ہمیں یہ چیزیں صحابہ کرام کے زمانے میں نظر آتی ہیں، آج کے زمانے میں ناپید ہوچکی ہیں، لیکن میں عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے جو ایسے چند لوگ ہیں، ان کو ہم عزت دیں، ان کا احترام کریں، جو چلیں گئے ہیں ان کا نام بھی زندہ رکھیں، تاکہ ہم ان کے نقشے قدم پر چل سکیں، میں معراج خالد کے ادارے پر گیا تو وہ بہت خستہ حالت میں تھا، وہاں کی پرانی، گرنے والی عمارت گرا دی ہے، 25 کروڑ کی لاگت سے ہم وہاں پر نئے سکول اور کالج بنانے جا رہے ہیں.
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کی بات تین سال سے سن رہا ہوں، اب تک ایسی کوئی نوبت نہیں پہنچی ہے، نہ ہی پہنچے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ہمارے اتحادی ہیں، ایک دفعہ بھی انہوں نے اشارہ بھی نہیں کیا کہ میں پنجاب اور مرکز میں حکومت گرانے کی کوشش میں حصہ دار بنوں گا، چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ان کو ہم حل کرلیں گے، جب اپوزیشن کا معیار گرتا ہے تو حکومت کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے.
-

دس سال کے بچے نے فائرنگ کرتے ہوئے چھ افراد کو مار دیا
پلائی ماؤتھ میں بچے نے فائرنگ کرتے ہوئے چھ افراد کو جان سے ماردیا ہے.
یہ واقعہ کیہام کے ملحقہ علاقہ پلائی ماؤتھ میں پیش آیا ہے، جس میں ایک بچے نے فائرنگ کر کرکے چھ افراد کی جان لے لی ہے، متعدد زخمیوں کو ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے.
ڈیوون اور کارن وال کی پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں کیہام کی پہاڑی کھائی میں دو خواتین اور دو مردوں کی نعش ملی ہے، ایک شخص کو خوف زدہ حالت میں بچایا گیا ہے.
پولیس سمیت سب افراد کا کہنا ہے کہ انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، ایک خاتون جس کو گولیاں ماری گئیں تھیں اس نے بھی زخمی حالت میں اس بات کی تصدیق کی ہے، وہ عورت زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہے.
لوک پارلرڈ جو پولی ماؤتھ سٹن اور ڈیوون پورٹ کے ایم پی ہیں، کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ فائرنگ کرنے والے افراد میں ایک دس سال کا بچہ بھی شامل ہے.
I’m utterly devastated that one of the people killed in the #keyham shooting was a child under ten years old.
— Luke Pollard MP (@LukePollard) August 12, 2021
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی مرہم پٹی ہسپتال میں کی جارہی ہے، پولیس کو کل رات 6: 10 منٹ پر بیڈیک میں کال کی گئی تھی.
جنوب مغربی ایمبولینس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس حادثہ کی جانب ہوائی ایمبولینس، ڈاکٹرز کی ٹیم اور اعلیٰ پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں.
پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ اس وقعہ سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ صرف اس واقعہ میں ملوث افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے.
عینی شاہد جو اس واقعہ کے قریب ہی رہتا ہے، اس نے اپنا نام شیرون بتایا ہے، اس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروع میں تین سے چار فائر کی آواز سننے کو ملی تھی، اس کے بعد فائررنگ کرنے والوں ک طرف ایک گھر کے دروازے کو توڑنے کی آواز سنائی دی تھی، وہ گھر کے اندر داخل ہوگئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، وہاں کے چند لوگوں کو گولیاں لگی تھیں.
مقامی عوام نے فوری طور پر واقعی کی کوئی فوٹیج سوشل میڈیا پر شائع نہیں کی تھی.
جوہنی مرسر جو پولی ماؤتھ کے ایم پی ہیں، کہا ہے کہ اس طرح فائرنگ کرنا تشدد کا خوفناک عمل ہے، اس سے کمیونٹی میں خوف و حراس پھیلنے کا خطرہ ہے.
-

نور مقدم کیس. عصمت دری، بدترین تشدد، ڈی این اے، فنگر پرنٹ. ظاہر جعفر کو پھانسی کب ہوگی؟ سب کچھ سامنے آگیا.
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بد نصیب نور مقدم کیس کی کافی تفصیلات آج سامنے آگئی ہیں، ان تفصیلات میں مختلف چیزیں ہیں، ڈی این اے، فرانزک رپورٹس، پوسٹ مارٹم رپورٹ، کچھ بیانات بھی ہیں، تفتیش اپنے آخری مرحلہ کے اندرجارہی ہے، آج درندہ ظاہر کے والدین نے اپنے وکلاء سے ڈھائی گھنٹے تک مشورے بھی کیے ہیں، انہوں نے اضافی وکلاء بھی ہائرکرلیے ہیں، یہ ساری تفصیلات ایک ایک کر کے آرہی ہے، جب اتنی ساری چیزیں آتی ہیں تو ایک عام آدمی کیلئے گنجل بن جاتا ہے، جب اس گنجل کو علیحدہ علیحدہ کرتے ہیں تو ان کو سمجھنے کیلئے ایک ایک سیڑھی چڑھنا پڑتی ہے.
مبشر لقمان نے مزید کہا کہ آج کی جو رپورٹس میں جو پیش رفت ہوئی ہے، اس نے سارے ابھام کو دور کردیا ہے، میں آپ کو ایک ایک لائن کر کے اس کی ساری صورتحال بتاؤں گا، اس کیس میں ہو کیا رہا ہے، فرانزک رپورٹ اور کیمیکل رپورٹ کو دنیا کی ہرعدالت میں مستند مانا جاتا ہے، ان کو کوئی غلط ثابت نہیں کرسکتا ہے، فرانزک اور کیمیکل رپورٹس ہی ٹرائل کی شروعات ہوتی ہیں، مقدمہ ان رپورٹس کے تحت کیا جاتا ہے، اس کے بعد گواہان آتے ہیں، فرانزک رپورٹ سب سے اہم چیز ہے، فرانزک رپورٹ میں کافی چیزیں کلئیر ہوگئی ہیں، اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ نور مقدم پر بے پناہ تشدد کیا گیا ہے، نور کی عصمت دری بھی کی گئی ہے، ظاہر جعفر کا ڈی این اے ہر طریقے سے میچ ہورہا ہے، ملزم ظاہر کے انگلیوں کے نشانات ہی نور کے جسم پر پائے گئے ہیں.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کی 48 گھنٹے کی ویڈیو میں درندہ ظاہر جعفر کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے، ویڈیو کے دو حصے ہیں ، ایک حصے میں مالی اور چوکیدار آتے ہیں، دوسرے حصے میں ظاہر اور نور آتے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نور کی موت کی وجہ اس کے سر کو دھڑ سے علیحدہ کرنے کی وجہ سے خون کی گردش رک گئی تھی، پوسٹ مارٹم قتل کے 12 گھنٹے کے بعد کیا گیا تھا، ڈی این اے میچ ہونے کے بعد ظاہر یہ کہ نہیں سکتا ہے کہ زیادتی کوئی اور کر کے گیا تھا، ظاہر پہلے سے لیکر آخر تک اس میں شامل تھا، جس چھری پر انگلیوں کے نشانات لیے تھے وہ سب ظاہر کے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج ٹائم لائن کے ساتھ میچ کرتی ہے، یہ رپورٹ تمام محمکوں تک پہنچا دی گئی ہے، اب یہ رپورٹ سرکاری ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہے، فرانزک اور کیمیکل رپورٹ سائنسی طور پر مصدقہ باتیں ہیں.
قبل ازیں نور مقدم قتل کیس میں ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے رپورٹ پیش کی گئی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا ڈی این اے کی رپورٹ آتے ہی چالان مکمل کر کے داخل کر دیں گے۔ کمیٹی نے ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور
نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع
نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا
-

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج کاروبار بند رہے گا
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج کاروبار بند رہے گا۔
حکومت سندھ کی جا نب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بسوں اور ٹرینوں میں 50 فیصد مسافر کورونا ایس او پیز کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو روز یعنی جمعہ اور اتوار کوکاروبار بند رکھنے کا کہا گیا تھا تاہم اس دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تھرپارکر میں 22 اگست تک سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تعلقہ ڈیپلو کے 2 محلوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
-

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایات پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات جاری
ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی آصف جان صدیقی اور میونسپل کمشنر غلام رسول راہپوٹو نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کام جاری ہیں،گلشن اقبال اور جمشید زونز میں محرم الحرام سے قبل جلوس کے روٹس اورمجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف زیادہ تر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنادیا گیا مزید بہتری لانے کے پیش نظر اب بھی کام جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر کی ہدایات کے پیش نظر سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کاموں میں بہتری لائی جارہی ہے، جلوس کے روٹس پر سپرنٹنڈنگ انجینئرسول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجینئرز اقبال ملاح، سلمان میمن کے متحرک کردار کی بدولت سڑکوں کی بہتری، نالوں کی سلیبنگ، مین ہولز پر ڈھکنے رکھنے کے کام سمیت دیگر امور تاحال سر انجام دئیے جارہے ہیں، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، تجاوزات کا خاتمہ، ملبہ اور مٹی اٹھانے کے کام سمیت جھاڑیوں کی کٹائی اور درختوں کو تراش کر گرین ریفیوزل کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے.