Baaghi TV

Author: +9251

  • ہم سب نے ملکر کراچی کو سرسبز اور خوشنما بنانا ہے:معاون خصوصی

    ہم سب نے ملکر کراچی کو سرسبز اور خوشنما بنانا ہے:معاون خصوصی

    کراچی: ہم سب نے ملکر کراچی کو سرسبز اور خوشنما بنانا ہے:اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے ڈسٹرکٹ کیماڑی آصف خان نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کے وژن گرین کراچی کے مطابق ہم سب نے ملکر کراچی کو سرسبز اور خوشنما بنانا ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن میں جامعہ سلیم مدرسہ کی جانب سے شجرکاری مہم اور جشن آزادی کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کا آغاز پودا لگا کر کیا گیا اور مدرسہ کے بچوں کے ساتھ پرچم کشائی کرکے جشن آزادی کی تقریب منائی گئی مدرسہ کے بچوں کی جانب سے ملی نغموں اورٹیبلو پیش کیئے گئے اور شجرکاری مہم میں بچوں نے بھی پودے لگائے

    معاون خصوصی آصف خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں جوش خروش دیکھ کر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے ان کے جوش و جذبہ اوربلخصوص دینی شعار کا خیال انکے ہر عمل میں نظر ّرہا ہے یہ آپکے مدرسہ کی تربیت کا ہی نتیجہ ہے جو ان کے نظم وضبط کو دیکھتے ہوئے محسوس ہو رہا ہے

    میں آپ سب کواپنے چیئرمین کا پیغام دیتا ہوں کہ ہم سب نے مل کر اس شہر کو گرین کراچی بنانا ہے یہ شہر ہم سب کا ہے اس کو سرسبز و شاداب بناکر خوشنما کراچی قائم کر سکتے ہیں لہذا آج آپ سب وعدہ کریں کہ ہر بچہ ایک پودا لگائے گا بھی اور اس کی حفاظت بھی کر یگا اس موقع پر انکے ہمراہ دینی مدارس کے معلم،علاقائی عہداران اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 2 بچوں کا باپ دوران علاج جاں بحق

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 2 بچوں کا باپ دوران علاج جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں بیکری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 2 بچوں کا باپ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
    تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں دوران ڈکیتی ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سعد انیس الرحمٰن نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ 7 اگست کو تیموریہ تھانے کی حدود میں قائم بیکری کے اندر پیش آیا تھا جبکہ مقتول کو سر پر گولی لگی تھی، مقتول 2 بچوں کا باپ اور گلزار ہجری اسکیم 33 کا رہائشی بتایا جاتا ہے، تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

  • ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا، دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف کیا کارروائی ہو گی : سعید غنی

    ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا، دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف کیا کارروائی ہو گی : سعید غنی

    سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گا، دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف کیا کارروائی ہو گی ۔
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس کی ہارڈ کاپی بھجوا دی ہے۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پیش نہ ہوئے تو ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کریں گے۔سعید غنی نے کہا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا کارروائی ہو گی، اسے انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

  • ماہ محرم اخوت اور دین کی خاطر قربانی کا درس دیتا ہے : مفتی نعمان نعیم

    ماہ محرم اخوت اور دین کی خاطر قربانی کا درس دیتا ہے : مفتی نعمان نعیم

    محرم میں امن وہم آہنگی کا فروغ ائمہ مساجد اور خطبا کی ذمہ داری ہے ، واقعہ کربلا انسانی تاریخ کی عظیم اور ناقابل فراموش قربانی ہے،فرقہ واریت کا فروغ طعن وتشنیع صحابہ واہل بیت کی توہین علما کا شیوہ نہیں ہے ، حکومت قیام امن ومذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دیرپا اقدامات کرے،ان خیالات کا اظہار مہتمم مفتی نعما ن نعیم نے گزشتہ روز جامعہ بنوریہ میں علما کرام کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
    اجلاس میں نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم ، ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ،مولانا الیاس، مولانا آفتاب الحق سمیت دیگر علما وائمہ مساجد شریک تھے ۔ انہوںنے کہاکہ محرم الحرام امت مسلمہ کو اخوت اور دین اسلام کی خاطر ہرقسم کی قربانی کادرس دیتاہے لیکن ماہ محرم آتے ہی وطن عزیز میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس پر افسوس ہوتاہے ، انہوںنے کہاکہ صحابہ واہل بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے واقعہ کربلا انسانی تاریخ کی وہ عظیم قربانی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، حضرت حسین نے حق پر ڈٹ کر ثابت کردیا کہ مسلمان حق کیلئے خاندان ، قبیلے،اوررشتہ داری کی پروا نہیں کرتا بلکہ حق کیلئے جان کی قربانی پر فخر محسوس کرتاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت ملک بھر میں قیام امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے دیر پا اقدامات کی طرف توجہ دے،،فرقہ واریت کا فروغ ریٹنگ کیلئے طعن وتشنیع صحابہ واہل بیت کی توہین علما کا شیوہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے مقدس شخصیات پر طعن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سدباب کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔
    انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن وامان اور بھائی چارگی کی فضا قائم رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • جشن آزادی پاکستان و شجرکاری گرین پاکستان مہم قومی جذبے کے طور پر کررہے ہیں: صادق شیخ

    جشن آزادی پاکستان و شجرکاری گرین پاکستان مہم قومی جذبے کے طور پر کررہے ہیں: صادق شیخ

    کراچی:جشن آزادی پاکستان و شجرکاری گرین پاکستان مہم قومی جذبے کے طور پر کررہے ہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ق) صوبہ سندھ کے ہر شہر و گوٹھ میں جشن آزادی پاکستان انتہائی جوش و خروش. والہانہ انداز اور قومی جذبے کے ساتھ ساتھ شجر کاری گرین پاکستان مہم کی تقریبات جاری و ساری ہیں

    یہ باتیں انہوں نے صحافیوں سے کیں صادق شیخ نے بتایا کہ مسلم لیگ لائرز ونگ کے تحت آج 13 گست جمعتہ المبارک بوقت 10.30 بجے صبح کمیٹی روم پہلی منزل کراچی بار ایسوسی ایشن سٹی کورٹ منعقدہ تقریب میں لائرز ونگ سندھ کے صدر زبیر ہاشمی. جنرل سیکرٹیری عامر رضا. خرم شاہد میئو. عادل خان زئی کی دعوت پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن و دیگر شرکت کرینگے

    جشن آزادی پاکستان مسلم لیگ کے تحت 14 اگست بروز ہفتہ المبارک 3 بجے ناظم آباد ون ای 15/1 پرچم کشائی اور جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹیں گے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح. شہید ملت خان لیاقت علی خان اور دیگر اکابرین ملت کے مزارات پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی قیادت میں حاضری دی جائے گی

    14 اگست کو 2 بجے مسلم لیگ لیبر ونگ کے تحت گلشن اقبال میں پرچم کشائی اور رات 8 بجے مسلم لیگ (ق) اسپورٹسں ونگ سندھ کے زیراہتمام بمقام ضیاء الدین اسپتال نزد رنگ محل میں قائد اعظم باڈی بلڈنگ مقابلے 2021 میں کامیاب ہونیوالوں کو ٹرافی دی جائے گی.

  • خاتون کار میں موجود ، لفٹر نے گاڑی اٹھالی

    خاتون کار میں موجود ، لفٹر نے گاڑی اٹھالی

    کراچی کے علاقے صدر میں نو پارکنگ کے نام پر کار میں بیٹھی خاتون کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی، لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی۔
    ریگل چوک پر لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی، شہریوں کا الزام ہے کہ صدر میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے ساتھ بدمعاشی معمول بنالی ہے۔

    اس موقع پر سیکشن افسر امیر منہاس کے مطابق خاتون کو رانگ سائیڈ آنے پر روکا تو غلطی ماننے کے بجائے بدتمیزی کی تھانے لے جاکر چالان کیا تو معافی نامہ لکھ کر دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کار لفٹنگ کا عملہ ٹریفک پولیس کا حصہ نہیں ہے، کار لفٹنگ اور چالان پر عملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کمیشن ملتا ہے۔

  • کورنگی کرسچن ٹاؤن میں موجود شراب خانے کیخلاف کارروائی کی جائے، راجہ اظہر

    کورنگی کرسچن ٹاؤن میں موجود شراب خانے کیخلاف کارروائی کی جائے، راجہ اظہر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ میرے حلقے پی ایس 97 کورنگی کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں شراب خانہ موجود ہے یہ شراب چکرا گوٹھ اور دیگر علاقوں میں کھلے عام فروخت کی جاتی ہیشراب خانوں کیخلاف تھانوں میں مقدمات درج ہیں شراب خانوں کیخلاف سخت کارروائی عمل نہیں لائی جاتی ہم بحیثیت اپوزیشن شراب خانوں کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں نوجوان نسل کو اس نشے کی لت سے بچایا جائے کراچی کی نوجوان نسل نشے کی لت سے تباہ ہورہی ہے صوبائی وزیر کورنگی میں جاری شراب خانوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں کراچی میں آئس کا نشہ بھی کم عمر بچے بچیوں میں عام ہوتا جارہا ہے ان شراب خانوں کیخلاف بروقت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے نشے کی لت نوجوانوں میں جسمانی اور ذہنی صلاحیت کو کم کررہی ہے سندھ حکومت کی جانب سے نشے کے عادی افراد کیلئے ایسی سرگرمیاں متعارف کرانے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بڑھیکورنگی کے نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانے کیلئے سب سے پہلے شراب خانوں کیخلاف گرینڈ ایکشن کی ضرورت ہے۔

  • گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف پی سی سی آئی کے صدر کے مابین ملاقات:معاشی ترقی پراہم گفتگو

    گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف پی سی سی آئی کے صدر کے مابین ملاقات:معاشی ترقی پراہم گفتگو

    کرا چی:گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف پی سی سی آئی کے صدر کے مابین ملاقات:معاشی ترقی پراہم گفتگو ،اطلاعات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس کراچی میں ملاقات کی اور پاکستان کے کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جن میں سر فہرست کمرشل بینک سے قرضے کے حصول میں ملاقات اور مانیٹری پالیسی کی زیادہ شرح سود تھے۔

    میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ پالیسی کی شرح سود 6 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور اگر اسٹیٹ بینک ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے تو اسے 5 فیصد تک لایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خطے میں پالیسی سود کی شرح صرف تین سے چار فیصد ہے اور ہمیں ریجن میں مقابلہ کے قابل رہنا ہے۔

    میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کیTERF اسکیم نے ایس ایم ایز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور صرف چند بڑی صنعتوں کو سہارا دیا گیا۔ انہوں نے کاروبار اور صنعت کے لیے زیادہ قرض دینے کی گنجائش کو پیدا کرنے کے لیے ٹی بلز کو کمرشل بینکوں کے لیے محدود کرنے پر بھی زور دیا۔

    ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو کاروباری برادری کے ساتھ بہتر اور موثر روابط پیدا کرنے چاہئیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کاروباری ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے مسائل سے پوری طرح واقف نہیں ہے۔ناصر خان نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے تعاون کی کمی اور سرحدی تجارت کے لیے مایوس کن اعدادو شمار پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کے بہت سے ممالک اپنی کل برآمدات میں سرحدی تجارت کا 75 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر رضا باقر نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کواسٹیٹ بینک کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان پروگراموں اور دیگر اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو اسٹیٹ بینک نے کاروباری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دو سال کے عرصے میں پالیسی کی شرح کو 13 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا گیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو 2 سال کے عرصے میں 10 بلین ڈالر بڑھا دیا گیا ہے اور یہ حقائق کاروباری برادری کو معاشی استحکام کے لیے اعتماد فراہم کریں گے۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کاروباری برادری کو اعتماد دینا چاہتا ہے اور ساتھ ہی برآمدات اور جی ڈی پی گروتھ میں پائیدار ترقی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہTERFا سکیم کے تحت 150 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں اور کل 560 ارب روپے دیے جائیں گے۔مزید برآں، اسٹیٹ بینک ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مزید مشاورت کرے گا اور ان کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس جاری کرے گا اوراسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹلائزیشن پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے روایتی کمرشل بینکوں کو بھی ریگولیٹ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل 2000 ارب روپے حکومت پاکستان مختلف پروگراموں میں استعمال کرے گی تاکہ پاکستان کی معیشت پر کووڈ 19 کے اثرات کو ختم کیا جا سکے۔

    سیما کامل، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بہت سے مالیاتی ڈیجیٹلائزیشن پروگرام مرحلہ وار اور پائیدار انداز میں شروع کیے جائیں گے جیسے Raast Bulk، P2P ٹرانزیکشنز اور P2M ٹرانزیکشنز وغیرہ۔بینکنگ اور کریڈٹ مینجمنٹ پر ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی کی کنوینر محترمہ لبنا بھیات نے کہا کہ کاروباری برادری FinTech میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے،کیونکہ یہ بینکنگ انڈسٹری کا مستقبل ہے۔ایف پی سی سی آئی ہائی پروفائل ایونٹ اور پرتپاک استقبال کے لیے ڈاکٹر رضا باقر اور اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کاروباری برادری کے لیے ٹھوس فوائد کے لیے مشاورت کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔

  • نوجوان سب کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

    نوجوان سب کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد:نوجوان سب کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس ملک کے جوانوں کے ہاتھوں‌ میں ہے ملت کی تقدیر

    ذرائع کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی ویڈیو لنک کے ذریعے یوتھ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں

    ذرائع کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے نوجوانوں کے عالمی دن 2021 کے موضوع پر یوتھ کانفرنس سے خطاب کیا

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہےکہ نوجوان سب کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے جدوجہد کی فرنٹ لائن پر ہیں۔ دنیا بھر میں نوجوانوں کی اہمیت پیش نظر 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے,جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے,

    سید یوسف رضا گیلانی نے اس سیمنار میں خوراک کے نظام میں تبدیلی کے موضوع پر بات کی۔

  • آگ سے پروفیسر فرحت کا انتقال، وزیرِ اعلی سندھ کا اظہارِ افسوس

    آگ سے پروفیسر فرحت کا انتقال، وزیرِ اعلی سندھ کا اظہارِ افسوس

    سندھ کے وزیرِ اعلی مرادعلی شاہ نے گھر میں آگ لگنے سے پروفیسر فرحت مرزا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
    سندھ کے وزیرِ اعلی مرادعلی شاہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور خاندان کو صبرِ جمیل کے لیے دعا کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر فرحت مرزا بھی شامل تھے۔