Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ  کے سابق صدر ہمایوں خان کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے سابق صدر ہمایوں خان کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے سابق صدر اور سینئر رہنما ہمایون خان نے جمعرات کو بلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ہمایون خان کی خیبرپختونخوا میں پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ہمایون خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہمایون خان نے اپنے والد مرحوم محمد حنیف خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعال کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہمایون خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

  • پاک سر زمین پارٹی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    پاک سر زمین پارٹی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    پاک سر زمین پارٹی کے تحت پاکستان کے 74واں یومِ آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں نقطہئ عروج پر پہنچ گئیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس کراچی سمیت ملک اور بیرون ملک پی ایس پی کے تمام دفاتر، شاہراہوں، عمارتوں اور پلوں کو برقی قمقموں، پاکستانی پرچموں اور چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے تہنیتی پیغامات والے بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
    پاکستان کے طول و عرض سمیت دنیا بھر میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جائیں گے جبکہ مرکزی تقریب آج رات جشن آزادی فائیو اسٹار چورنگی کراچی میں منعقد ہوگی جس سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے، جشن آزادی کے سلسلے میں کراچی سمیت پورے ملک اور بیرونِ ملک میں تہنتی پیغام پر مشتمل بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
    اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پاک سر زمین پارٹی کے تحت فائیو اسٹار چورنگی پر جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام پاکستانیو کی جماعت ہے، پاک سر زمین پارٹی ملک کا 74واں یوم آزادی ؛شایان شان انداز سے منانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست تیاریاں کررہی ہے۔
    انہوں نے عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیو سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس پی کے تحت نکالی جانے والی ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کریں۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل و صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل عبداللہ شیخ اور اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے ۔

  • میٹھادر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ  50 لاکھ روپے لوٹنے کا واقعہ

    میٹھادر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے کا واقعہ

    میٹھادر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سی20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے کا واقعہ سے قبل ایس ایچ او نے علاقے سے پولیس ڈپلائمنٹ ہٹا دی تھی پولیس نے ملزم کے والد سمیت پانچ افراد کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، ایس ایس پی سٹی ڈسٹرکٹ آفس کے ایک افسر نے نام ظاہرنہ کرنے پر بتایا کہ نجی سیکورٹی کمپنی کی کیش وین کے ڈرائیورکی جانب سے رقم چوری کرنے کی واردات میں مبینہ طور پرایس ایچ او میٹھادر راجہ ذوالفقار حیدر کی غفلت سامنے آئی ہے ،جس مقام سے نجی سیکورٹی کمپنی کی کیش وین کے ڈرائیور کا رقم لیکرفرار ہوا وہاں پولیس کی ڈپلائمنٹ موجود تھی لیکن ایس ایچ او نے پولیس ڈپلائمنٹ ہٹا دی تھی اوراسی کا کیش وین ڈرائیورنے فائدہ اٹھایا اورسکون سے رقم سے بھری وین لیکر فرار ہو گیا، ملزم حسین شاہ کو گلستان جوہر پولیس نے چال چلن کا سرٹیفکیٹ کی تصدیق 20 دسمبر 2020کو کرکے دی تھی جس میں انٹیلی جنس افسر حاجی اقبال نے تحریر کیا کہ حسین شاہ کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں ہے تفتیشی حکام کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سی20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار کی وادرات میں ملوث ڈرائیور کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس نے گلستان جوہر میں ملزم کی رہائش گاہ سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے ، پولیس نے ملزم کے والد سمیت پانچ افراد کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ، پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق نجی سیکیورٹی کمنی کی گیشن وین کا مفرور ڈرائیورحسین شاہ مکان نمبر ای چھ پہلوان گوٹھ گلستان جوہرکا رہائشی تھا اوران کا آبائی تعلق اورکزئی ایجنسی ہے اور 2 بچوں کا باپ ہے شبہ ہے کہ واردات میں محض ڈرائیور نہیں دیگر افراد بھی ملوث ہوں، پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے دیگر گارڈز کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ،پولیس سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزرز کے بیانات بھی لئے جارہے ہیں،سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں ملزم ڈرائیور کے ساتھ محض دو افراد سوار تھے، شبہ ہے کہ ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی، ملزم کو ڈرائیونگ پر ایک سال سے زائد عرصہ سے سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا، پولیس حکام کے مطابق خطیر رقم کی منتقلی کے لئے سیکیورٹی کمپنی کا طریقہ کارنامناسب اور افرادی قوت کم تھی،سیکیورٹی کمپنی میں ملازمین کی بھرتی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے، ملزم ڈرائیور بھرتی سے قبل خود ہی تصدیقی فارم بھر کر لے آیا تھا جس پر اسے بھرتی کیا گیا ۔

  • گینگ وار امن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر کو بھتے کی خون آلود پرچی موصول

    گینگ وار امن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر کو بھتے کی خون آلود پرچی موصول

    لیاقت آباد میں گینگ وار امن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر کو بھتے کی خون آلود پرچی موصول۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود سی ون ایریا میں واقع شاہد کلینک کے ڈاکٹر کو امن کمیٹی کی جانب سی20 ہزار روپے بھتے کی پرچی بھیجی گئی ہے، جس میں سردار جان بلوچ امن کمیٹی گینگ وار کی جانب سے تحریر ہے کہ ’’اگر تم ہمارا پرچی لیکر کہیں گیا یا ہم سے رابطہ نہیں کیا تو کسی بھی وقت تمہاری دکان میں ہم داخل ہوگا اور پھر دکان ہوگا تم نہیں‘‘ اس حوالے سے ایس ایچ او سپر مارکیٹ انسپکٹر کامران حیدر نے علاقے میں ڈاکٹر کو بھتے کی پرچی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھتے کی پرچی بھیجنے والے سردار جان بلوچ گینگ وار نامی بھتہ خور کے خلاف سپرمارکیٹ تھانے میں 2، لیا قت آباد تھانے میں 3 اور شریف آباد تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے۔

  • مصطفی کمال کا معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    مصطفی کمال کا معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دردانہ بٹ کی وفات فنون لطیفہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

  • اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر اُنہیں آنکھوں سے محروم کرنے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر اُنہیں آنکھوں سے محروم کرنے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    کراچی میں سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر اُنہیں آنکھوں سے محروم کرنے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا ، عدالت نے مجرم کو سخت ترین سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل کو احمر اقبال کی جانب سے ان کی ساتھی اسریٰ سے شادی سے دستبردار ہونے سے انکار کے بعد ان کے چہرے اور آنکھیں جلانے کا مجرم قرار دیا گیا، جن کے ساتھ مجرم بھی شادی کرنا چاہتا تھا۔
    بدھ کو سینٹرل جیل کے جودیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر7 کے جج نے سماعت کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔جج نےتبصرہ کیا کہ احمر اقبال اپنی دونوں آنکھیں کھو چکا ہے اور تیزاب کے حملے میں نابینا ہوگیا ہے، لہٰذا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرہ شخص کے حقوق کی خلاف ورزی پر اسے علاج کی سہولیات اورمعاوضہ فراہم کرے۔
    جج کا مزید کہنا تھا کہ ازالے میں متاثرہ فرد کا علاج اور مالی معاوضہ شامل کیا جاسکتا ہے۔

    جج نے کہا کہ تیزاب گردی کی زد میں آنے والے کئی افراد مشکل سرجریز کے عمل سے گزرتے ہیں جو بہت مہنگی ہوتی ہیں اس کے لیے پاکستان اور بیرون ملک ماہرین اور سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔متاثرہ شخص کی سماجی اور مالی حالت دیکھتے ہوئے جج نے کہا کہ نجی ہسپتال میں اس کے علاج کے اخراجات، ملک میں ہوں یا بیرون ملک حکومت سندھ کے خزانے سے ادا ہونے چاہیئں۔
    جج نے سندھ کے چیف سیکریٹری کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کے مفت علاج کے حوالے سے اس کی ذمہ داری اٹھائیں، انہیں مکمل صحت یابی اور جب تک خود کمانے کے قابل نہیں ہوتے اس وقت تک بنیادی ضروریات فراہم کریں، عدالت نے اپنے دفتر کو حکم کے تعمیل کے لیے چیف سیکریٹری کو حکم نامے کی ایک کاپی بھیجنے کی ہدایت کی۔پراسیکیوشن کے مطابق سہیل اور اسریٰ شاہ فیصل کالونی کے ایک ہی اسکول میں پڑھاتے تھے، جہاں ان میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے بعد سہیل نے اسریٰ سے شادی کے لیے رشتہ بھیجا، جس کو انہوں نے اور ان کے والدین نے ماننے سے انکار کر دیا۔
    سرکاری پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 29 اپریل 2016 کو سہیل نے احمر کو تحفہ دینے کا کہہ کر ان کو گھر کے باہر بلایا اور ان کے پہنچنے پر سہیل نے اپنے ہاتھ میں موجود تیزاب بھرا پلاسٹک کا کپ احمر کے چہرے پر پھینکا اور فرار ہوگیا۔انہیں ابتدائی علاج کے لیے ہل پارک جنرل ہسپتال لے جایا گیا بعد ازاں ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔

  • کراچی سے پرواز کرنے کے بعد ائیرسیال کی پرواز میں 2 بار فنی خرابی، جہاز رن وے پر واپس آ گیا

    کراچی سے پرواز کرنے کے بعد ائیرسیال کی پرواز میں 2 بار فنی خرابی، جہاز رن وے پر واپس آ گیا

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز میں 2 بار فنی خرابی، طیارہ ایک مرتبہ ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آگیا – تفصیلات کےمطابق نجی ائیرلائن ائیرسیال کی کراچی تا اسلام آباد پرواز میں طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
    طیارہ ٹیک آف کے بغیر ہی دو مرتبہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آگیا، پرواز بر وقت روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے طیارے اور کراچی ائیرپورٹ پر ائیرلائن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 123 کو شام چار بجے روانہ ہونا تھا، ائیرلائن کا ائیربس اے 320 طیارہ عین ٹیک آف کے وقت فنی خرابی کا شکار ہوگیا اور رن وے سے واپس آگیا۔
    مسافروں کو انتظار کروایا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ طیارے میں سوار کیا گیا اور جیسے کپتان نے اڑان بھرنے کی کوشش کی طیارہ دوبارہ خراب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے مسافروں کو اتار کر دوبارہ لاؤنج بھیج دیا گیا جہاں مسافروں نے ائیر سیال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ائیرسیال کا مؤقف پرواز میں تاخیر پر ائیرسیال کے چیف آپریٹنگ آفیسر طارق امین کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایک بار ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ خرابی پیدا ہوگئی، فنی خرابی کے باعث پرواز PF-123 کو منسوخ کردیا گیا ہے مسافروں کو اب کل اسلام آباد کی دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔
    اس سے قبل آج ہی کے روز کراچی سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔جمعرات کی شب کراچی سے لاہور کیلئے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری فلائٹ پی کے 306 کو لاہور پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
    طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باوجود پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کنٹرول ٹاور سے ہدایات ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی۔ پائلٹ طیارے کو بحفاظت واپس اتارنے میں کامیاب رہا، اس دوران کسی بھی مسافر کا عملے کے کسی رکن کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کی پرواز کیلئے نئے طیارے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، طیارے میسر آتے ہی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔

  • عراق کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات :زیربحث عائے اہم معاملات

    عراق کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات :زیربحث عائے اہم معاملات

    اسلام آباد: عراق کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات :زیربحث عائے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

    وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا اور عراق کے ساتھ پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی تصدیق کی ، جو کہ عقیدے اور ثقافت کے مضبوط تعلق پر قائم ہے۔

    وزیراعظم نے ملک کی تعمیر نو کے لیے عراق کی پرعزم کوششوں کو سراہا اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں عراق کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستان کی طرف سے دی گئی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیر اعظم نے عراق کے وزیر اعظم کو دی گئی اپنی دعوت کا بھی اعادہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ ابتدائی تاریخ پر ہوگا۔

    علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    افغانستان کے بارے میں ، وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئی فوجی حل نہیں ہے اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

    انہوں نے ایک جامع ، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا خاکہ پیش کیا۔ افغان امن عمل کی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان کوششوں کو مزید تقویت دے کیونکہ افغانستان میں امن مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے اپنے وفد کی گرمجوشی سے مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی عراق کی خواہش کی تصدیق کی۔

    عراقی وزیر اعظم کی دعوت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے عراقی وزیر اعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ عراق کی دعوت دی۔

    وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے عراق کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے ان کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

  • ابراہیم حیدری کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا

    ابراہیم حیدری کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا

    ابراہیم حیدری کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا۔ جہاں پر منشیات فروشی ، مضرصحت گٹکا ماوے کے کارخانوں سمیت کچی شراب پولیس کی سرپرستی میں فروخت ہونگے۔جبکہ متعلقہ تھانے کا بیٹر ایس ایچ او کے نام پر ماہانہ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹورنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک بار پھر سے پولیس کی ایما پر جرائم پیشہ عناصر نے ڈیرے جما رکھے ہیں ، علی اکبر شاہ گوٹھ ، سوکواٹر ، الیاس گوٹھ ، علی گوٹھ سمیت 50 سی ایریا کے مختلف مقامات پر نشئی افراد کھلے عام نشہ کرتے دکھائی دیتے ہیں ، اور مذکورہ علاقوں میں قائم پان کے کیبنوں ، پرچوں کی دکانوں پر کھلم کھلا مضر صحت گٹکا ماوا اور چورا نامی گٹکا فروخت ہو رہا ہے۔
    علاقے زرائع نے بتایا ہے کہ علی اکبر شاہ گوٹھ ، سوکواٹر ،علی گوٹھ اور الیاس گوٹھ کے علاقوں میں گٹکا ماوا کر سرغنوں نے کرائے پر مکان لینے کے بعد ان مکانوں میں مضر صحت گٹکا ماوا کے کارخانے بنا رکھے ہیں ، جہاں پر خواتین اور کم سن بچوں کے زریعے چورا نامی گٹکا ماوا تیار کروایا جاتا ہے ، مکروہ دھندے میں ارمان ، رحمان ، نور ، نور حسین ، امین ،ابراہیم ، کالا عرف شونا ، فرید عرف لمبا، ماجد ، حمید چھوٹا ، فیصل عرف باراہ سکا، عزیز ، اسامہ انچیا ،فیصل عرف لوٹا ، ابو عرف لمبا ، رفیق ، سلینم عرف فوتینااورسبحان شامل ہیں۔
    زرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں تیار ہونیوالا چورا نامی گٹکا مذکورہ علاقوں سمیت زمان ٹا?ن ، کورنگی صنعتی ایریا اور کورنگی چار نمبر تک سپلائی کیاجاریا ہے ، اور انہی علاقوں میں جمشید ، حبیب اللہ ، شہزاد ، رشید اللہ ، ابو کلام عرف کانڑا، نو امین عرف ملاح ، عبیداللہ ، عمران عرف کالا ، ابراہیم عرف چھوٹو ، امین ، نور حیسن اور زاکر تیاری کے ساتھ ساتھ سپلائی میں بھی ملوث ہیں۔
    اور مذکروہ عناصر کو ندیم نامی پرائیویٹ بیٹر ڈیل کرتاہے۔زرائع نے بتایا ہے کہ مضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری میں ملوث سرغنوں کو الیاس گوٹھ میں اسگل شدہ چھالیہ کا ڈیلر نعمان چھالیہ فروخت کرتا ہے۔ زرائع نے بتایا ہے کہ ابراہیم حیدری تھانے کا پولیس بیٹر ندیم اپنے درست راز امین نامی شخص کی زریعے مذکورہ مضرصحت گٹکا ماوے کے کارخانے چلانے والوں سے ہفتہ وار فی کارخانہ ایک لاکھ روپے ، علاقے میں چورا سپلائیر سے 30 ہزار روپے فی ڈسٹرییوٹر اور فی پان کیبن و پرچون کی دکان سے 5 ہزار روپے وصول کرتا ہے ، گٹکا ماوا سرغنوں سے پولیس بیٹر ندیم تھانیدار کے نام پر ہفتہ 10 لاکھ روپے بٹور رہا ہے۔
    اس ہی طرح ابراہیم حیدری کے علاقے علی اکبر شاہ گوٹھ ، اور الیاس گوٹھ میں منشیات چرس ،ہیروئن ، آئس کھلم کھلا فروخت ہورہی ہے۔ منشیات فروشوں نے گلیوں میں ڈیرے جما رکھے ہیں جن کی وجہ سے مین سوکوواٹر روڈ کے اطراف نشئی نشہ کرتے ٹولیوں کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں۔ علاقے سے دستیاب معلومات کے مطابق علی اکبر شاہ گوٹھ میں جیل سے بدنام زمانہ دلدار نامی منشیات کا سرغنہ منظم نیٹ ورک چلا رہا ہے ، جس کے کارندے میں جمشید ، یوسف ، نور ، عثمان ،گورا چاند ، دلشاد ، جاوید ، خاتون نور فاظمہ عرف نوری ، لنگڑا نامی کارندہ اور آصف بلوچ نامی شخص چرس ، آئس ، ہیروئن فروخت کررہے ہیں۔
    علاقہ مکینوں کے مطابق علی اکبر شاہ گوٹھ کی 4 گالیوں جن میں گلی نمبر نو ، دس ، پندراہ اور انیس نمبر اور ، جمعہ بلوچ گوٹھ ، واٹر پمپ ایریا، فٹبال گراونڈ ، قبرستان پاڑا میں دھڑلے سے منشیات فروخت کی جارہی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستان پاڑا کے قریب منشیات فروش گورا چاند کے دیگر کارندے کئی بار پولیس موبائل پر فائرنگ بھی کرچکا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں سے بھی پولیس بیٹر ندیم باقاعدہ طور پر ہفتہ وار ایس ایچ او کے نام پر لاکھوں روپے بھتہ کے عیوض لیتا ہے۔
    جبکہ متعلقہ تھانے کی ہی حدود سید پاڑا، میر جاموٹ جٹی کے قریب اور جماعت مارکیٹ میں کچی شراب سمیت ولائتی شراب بلیک میں فروخت کی جارہی ہے ، زرائع کا کہنا ہے کہ حسین اور اقبال میڈیکل والا کچی شراب کا مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں۔ مکینوں نے بتایا ہے کہ چندہ قبل یہیں سے شراب ماہی گیر سمندر میں لے کر گئے تھے ، زہریلی شراب پینے سے 3 ماہی گیر جن میں سلیم ولد ابوطالب ، راشد ولد امیر یوسف زئی اورشہباز ولد نذید ہلاک اور 8 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • ائیرسیال کی پرواز میں دوران پرواز دو بار فنی خرابی مسافروں کی چیخیں نکل گئیں‌

    ائیرسیال کی پرواز میں دوران پرواز دو بار فنی خرابی مسافروں کی چیخیں نکل گئیں‌

    کراچی :ائیرسیال کی پرواز میں دوران پرواز دو بار فنی خرابی مسافروں کی چیخیں نکل گئیں‌،اطلاعات کے مطابق نجی ائیرلائن ائیرسیال کی کراچی تا اسلام آباد پرواز میں طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

    طیارہ ٹیک آف کے بغیر ہی دو مرتبہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آگیا، پرواز بر وقت روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے طیارے اور کراچی ائیرپورٹ پر ائیرلائن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی، اسد عمر بھی سوار تھے

    ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 123 کو شام چار بجے روانہ ہونا تھا، ائیرلائن کا ائیربس اے 320 طیارہ عین ٹیک آف کے وقت فنی خرابی کا شکار ہوگیا اور رن وے سے واپس آگیا۔

    مسافروں کو انتظار کروایا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ طیارے میں سوار کیا گیا اور جیسے کپتان نے اڑان بھرنے کی کوشش کی طیارہ دوبارہ خراب ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے سے مسافروں کو اتار کر دوبارہ لاؤنج بھیج دیا گیا جہاں مسافروں نے ائیر سیال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

    پرواز میں تاخیر پر ائیرسیال کے چیف آپریٹنگ آفیسر طارق امین کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایک بار ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ خرابی پیدا ہوگئی، فنی خرابی کے باعث پرواز PF-123 کو منسوخ کردیا گیا ہے مسافروں کو اب کل اسلام آباد کی دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔