Baaghi TV

Author: +9251

  • عزیر بلوچ کے حکم پر درجنوں افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

    عزیر بلوچ کے حکم پر درجنوں افراد کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے عزیر بلوچ کے حکم پر 10 افراد کو قتل کرنے والے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
    نجی ٹی کی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار عرف شریل کو گرفتار کرلیا، ملزم رحمان بلوچ کا داماد ہے جس نے عزیر بلوچ کے کہنے پر سال 2014ء میں 10 افراد کو قتل کیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے پاک کالونی میں پولیس اہلکار فاروق کو شہید کیا، کئی افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں نالے میں پھینکیں، انور کوجک کے بھائی پٹھان کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش ندی میں پھینکی، ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔
    میں لوگوں کو قتل کر کے اُن کی لاشیں نالے میں پھینک دیتا تھا ۔پاک کالونی میں پولیس اہلکار کو شہید کیا، کئی افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں نالے میں پھینکیں، انور کوجک کے بھائی پٹھان کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش ندی میں پھینکی ۔ ملزم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے ۔
    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا اعتراف کیا تھا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں جمع کرائے گئے گینگ وار کے سرغنہ کے اقبالی بیان میں عذیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری، اویس مظفر ٹپی، شرجیل میمن و دیگر کے بھی راز کھول دئیے۔
    عذیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا تھا۔اعترافی بیان کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کے لیئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی جو کم پیسے دیکر خریدیں گئیں، میں نے آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے، لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردہ نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے، ان بنگلوں اور فلیٹس خریدنے کے لئے آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔
    اقبالی بیان میں کہا گیا کہ ایرانی خفیہ ایجنسی کے حاجی ناصر کے ساتھ ایران گیا اور اس نے ایرانی خفیہ ایجنسی کے افسران سے ملاقات کرائی، ایرانی خفیہ ایجنسی نے میری حفاظت کی ضمانت دی اور بدلے میں مجھ سے معلومات دینے کا مطالبہ کیا جس پر میں راضی ہوگیا، ایرانی انٹیلی جنس کو میں نے کراچی میں آرمڈ فورسز کے اعلی افسران اور اہم تنصیبات کے نام بتائے، ایران کو کراچی کے حساس اداروں کے اعلی افسران کے نام اور رہائشگاہوں کی معلومات بھی دی۔

  • ٹھٹہ پولیس نے یوم عاشور / محرم الحرام کے حوالے سے اپنی ترجیحات جاری کردیں‌

    ٹھٹہ پولیس نے یوم عاشور / محرم الحرام کے حوالے سے اپنی ترجیحات جاری کردیں‌

    ٹھٹھہ :ٹھٹہ پولیس نے یوم عاشور / محرم الحرام کے حوالے سے اپنی ترجیحات جاری کردیں‌ ،اطلاعات کے مطابق ٹھٹہ پولیس نے یوم عاشور / محرم الحرام کے بنسبت کانٹیجینسی پلان ترتیب دے دیا۔

    اس موقع پرایس ایس پی ٹھٹہ جناب ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب نے کہا ہے کے ٹھٹہ ہمیشہ مذہبی رواداری کا گہوارہ رہا ہے۔

    تمام مذہبی و سماجی تہوار امن وامان کے ساتھ منزلِ مقصود پر پہنچتے رہے ہیں تاہم ٹھٹہ پولیس اس محرم الحرام میں بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔

    اس سلسلے میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذہبی رہنماؤں کے نشاندہی کردہ مسائل اور حالاتِ حاضرہ کو مدِ نظر نظر رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    ضلع بھر میں (32) مرکزی امام بارگاہیں ہیں جن میں سے (4) انتہائی حساس اور (28) نارمل ہیں، محرم الحرام کے عاشورے میں (58) ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن میں سے (14) انتہائی حساس، (13) حساس، (31) نارمل قرار دیے گئے ہیں،

    اس کے علاوہ (239) مجالس قائم کی جائیں گیں ہیں جن میں (38) انتہائی حساس، (18) حساس اور (183) نارمل قرار دی گئیں ہیں اس کے علاوہ مجالس شام غریباں کا تعداد ٹوٹل (10) ہیں جن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    محرم الحرام کے دوران ٹھٹہ پولیس کے (1016) پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

    محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ سمیت (112) پولیس افسران (120)ہیڈ کانسٹیبل اور (784) کانسٹیبل اور (35) موبائل گاڑیاں اور (40) فائٹرس بھی شامل ہیں۔ جبکہ سندھ رینجرز کے افسران و جوان اور موبائل گاڑیاں بھی پولیس کی معاونت کیلئے حاضر ہونگے۔

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی پولیس پلاٹونز بھی ہیڈ کوارٹرز میں ریزرو کی گئی ہیں۔خواتین کی مجالس میں لیڈیز پولیس اہلکار اور رضاکار مقرر کی جائیں گی۔

    کانٹیجینسی پلان کے مطابق تمام امام بارگاہوں،مساجدوں مدارس و حساس جگہوں سمیت جلوسوں کی گذرگاہوں اور تمام مجالس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔کڑی نگرانی کیلئے سادہ لباس اہلکار بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

    سی سی ٹی وی اور وڈیو رکارڈنگ کے ذریعے تمام حرکات پر نظر رکھی جائے گی۔

    جناب ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران نے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ بھی لیا اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گٸی ہیں۔

    شہری کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کی صورت میں فی الفور متعلقہ تھانہ مدد گار بیس 15 یا 0298920113، 0298920136 پولیس کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • بانی پاکستان قائداعظم اورساتھیوں نے بڑی قربانیوں کے بعدپاکستان حاصل کیا:مصطفیٰ کمال

    بانی پاکستان قائداعظم اورساتھیوں نے بڑی قربانیوں کے بعدپاکستان حاصل کیا:مصطفیٰ کمال

    کراچی :بانی پاکستان قائداعظم اورساتھیوں نے بڑی قربانیوں کے بعدپاکستان حاصل کیا، اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بر صغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں سے صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک ہی فلاحی ریاست کے قیام کے زریعے حق خودارادیت، آزادی اظہار رائے اور انصاف کے نظام کو قائم کرنے کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کمال گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھ کروڑوں مسلمانوں کا دیکھا گیا یہ خواب 14 اگست 1947 کو وجود میں تو آگیا لیکن قیام پاکستان کے پیچھے جو اغراض و مقاصد تھے وہ آج بھی کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ حکمرانوں کی وجہ سے شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے جو نا وسائل اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل ہونے دیتے ہیں، نا ہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ چند خاندان پوری قوم کے وسائل پر ایسے قابض ہوچکے ہیں جیسے وہ انکی ذاتی جاگیر ہے، یہ خاندان آج بھی پاکستان میں وائسرائے بن کر انگریزوں کے طریقہ واردات یعنی تقسیم کرو اور حکمرانی کرو کے فارمولے پر گامزن ہیں جو بھائی کو بھائی کے خون سے نہلا کر سیاست کرتے ہیں۔ یہ ناعاقبت اندیش خاندان تمام قانون سازی قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے کرتے رہے۔ جس سے پورا نظام تباہ و برباد ہوگیا ہے۔

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مثال سب کے سامنے ہے، 13 سالوں میں تباہی کی ایک نہ ختم ہونے والی داستان رقم کر دی گئی ہے لیکن ملک میں کوئی عوام کا پرسان حال نہیں۔ سندھ کے باسیوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین کر انہیں ریاست سے منحرف کیا جا رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی انہی مظالم کے خلاف وجود میں آئی ہے جو کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک نا صرف عوامی مسائل کا قابل عمل حل تجویز کر رہی ہے بلکہ اس کی قیادت عملی طور پر پاکستان کے سب سے بڑے اور دنیا کے 65 ممالک سے بڑے شہر کو بنا کر اور چلا کر دکھا چکی ہے۔ عاشور کے بعد ظالم حکمرانوں کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگا اور عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے تو پورے ملک کو صحیح سمت میں گامزن کر دیں گے۔

  • معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کی وفات بڑے غم دے گئی:اللہ بخشش فرمائیں:مصطفیٰ کمال

    معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کی وفات بڑے غم دے گئی:اللہ بخشش فرمائیں:مصطفیٰ کمال

    کراچی : معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کی وفات بڑے غم دے گئی:اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دردانہ بٹ کی وفات فنون لطیفہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر دردانہ بٹ کنیئرڈ کالج کی فارغ التحصیل تھیں۔ انہوں نے امریکا سے ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی اپنے کزن سے شادی ہوئی تھی جو چند برس قبل انتقال کر گئے تھے۔

    انہیں 1985 میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ وہ 2018 میں لکس سٹائل ایوارڈ کی بہترین معاون اداکار کیٹیگری کے لیے نامزد کی گئی تھیں۔

    خیال رہے کہ دردانہ بٹ کرونا کے باعث شدید بیمار تھیں اور 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

    دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی اور انتظار شامل ہیں۔

    دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی، دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو، بالو ماہی، دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • 5 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ کس نےلی؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کونام بتانےسےانکار

    5 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ کس نےلی؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کونام بتانےسےانکار

    اسلام آناد:5 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ کس نےلی؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کونام بتانےسےانکار،اطلاعات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیونے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کھانے پینےکی اشیا درآمد کرکے 5 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والے شخص کا نام بتانے سے انکار کردیا۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ فوڈانڈسٹری کے نام پر مینو فیکچرر کے طورپراشیا درآمدکی گئی اورکھانے پینے کی 5 اشیا کا خام مال درآمد کرکے ٹیکس استثنیٰ لیا گیا، اس میں5 ارب کی ٹیکس چوری شامل ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث شخص کانام بتانے سےگریز کیا اور کہا کہ قانون کے تحت ٹیکس دہندہ کا نام ظاہر نہیں کر سکتے۔

    مسلم لیگ ن کے نمائندے نے کہا کہ آپ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ٹیکس معلومات کس قانون کے تحت ظاہر کیں ؟

    حکومتی رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ہر چیز کا جواب دینے کے پابند ہیں،ایک گھنٹے سے ٹیکس نادہندہ کا نام پوچھ رہا ہوں لیکن نہیں بتایا گیا، آپ کمیٹی کی اتھارٹی پر سوال نہیں اٹھا سکتے، یہ زیادتی ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ ہم براہ راست ٹیکس دہندہ سے رابطہ نہیں کر سکتے، 30 دن کا وقت دیں۔کمیٹی کے ارکان نےکیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے کی سفارش کردی۔

  • بھارت: مسلمانوں پر تشدد، زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے

    بھارت: مسلمانوں پر تشدد، زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے

    اترپردیش :بھارت میں مسلمان پر تشدد، زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرنے کے بعد سڑک پر گھمایا اور ‘جے شری رام’‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں ریاست اترپردیش کے قصبے کانپور میں ایک رکشا ڈرائیور کو ‘جے شری رام’ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور وہ حملہ آوروں سے رحم کی اپیل کررہے ہیں جبکہ اس دوران ان کی بیٹی بھی ان سے لپٹی ہوئی ہے، بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

     

     

    متاثر شخص نے بتایا کہ وہ اپنا رکشہ چلا رہا تھا جب ہجوم نے انہیں گالیاں دیتے ہوئے تشدد شروع کردیا اور انہیں اور ان کے خاندان کو مارنے کی دھمکیاں بھی دیں لیکن میں پولیس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس چوراہے سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر پیش آیا جہاں دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ بجرنگ دل اسی دن اپنا اجلاس منعقد کیا تھا کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ علاقے کے مسلمان ایک ہندو لڑکی کا مذہب تبدیل کر کے مسلمان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ حملہ میٹنگ کے فورا بعد ہوا تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آور بجرنگ دل سے وابستہ تھے یا نہیں۔

    دریں اثنا پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی شکایت پر علاقے کے ایک رہائشی، اس کے بیٹے اور تقریباً دس دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔45 سالہ متاثرہ شخص کا تعلق اس علاقے کے ایک مسلم خاندان سے ہے جس کا اپنے ہندو پڑوسیوں کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں خاندانوں نے گزشتہ ماہ ایک دوسرے کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کروائی تھی، سب سے پہلے مسلم خاندان نے حملے اور دھمکی دینے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

     

    بعد میں ہندو خاندان نے بھی ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ جس میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے ارادے سے حملہ کیا گیا۔

    ماضی میں ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن میں سے کچھ گائے کے حوالے سے ہیں۔

    مئی میں اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بھینس کا گوشت لے جانے والے ایک مسلمان شخص پر جسمانی حملہ کیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی شکایت پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    اس سال کے اوائل میں ضلع غازی آباد میں ایک مسلمان لڑکے کو ہندو مندر میں داخلے اور پانی پینے پر مارا پیٹا گیا تھا۔

    لڑکے کے گھر والوں نے بتایا کہ 14 سالہ لڑکا پانی پینے کے لیے مندر میں داخل ہوا تھا تاہم اسے مندر کے نگراں نے دیکھ لیا اور مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

  • طالبان نےاقتدار میں آکر شریعت نافذ اور خلافت قائم کی تو امداد بند کردینگے، جرمنی

    طالبان نےاقتدار میں آکر شریعت نافذ اور خلافت قائم کی تو امداد بند کردینگے، جرمنی

    برلن :طالبان اقتدار میں آئے، شریعت نافذ اور خلافت قائم کی تو امداد بند کردینگے، اطلاعات کے مطابق جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر افغان طالبان اقتدار میں آئے، شریعت نافذ کی اور اپنی خلافت قائم کی تو افغانستان کی مالی امداد بند کردی جائے گی۔

    جرمن نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ طالبان جانتے ہیں کہ افغانستان بین الاقوامی امداد کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان افغانستان میں مکمل کنٹرول سنبھال لیتے ہیں، شریعت نافذ کرتے ہیں اور خلافت قائم کرتے ہیں تو ہم وہاں مزید امداد نہیں بھیجیں گے۔

    وا ضح رہے کہ جرمنی افغانستان کو سالانہ 43 کروڑ یورو (82 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ) کی امداد دیتاہے۔

    وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مزید کہا کہ جرمنی کی حکومت نے افغانستان میں طویل مشن کے خیال پر غور کیا تھا لیکن وہ نیٹو سے باہر کام نہیں کر سکتی تھی۔

    افغانستان میں بڑھتے ہوئے خطرے کو واضح کرتے ہو ئے وزارت خارجہ نے جرمن شہریوں کے لیے اپنی ہدایات تبدیل کی اور ان سے کہا کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

    جرمن وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ کارن باؤر نے مقامی ریڈیو اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ افغان باشندے جو جرمن فورسز کے ساتھ مقامی طور پر کام کر چکے ہیں انہیں جرمنی لایا جائے گا تاکہ انہیں طالبان کی جوابی کارروائی سے بچایا جا سکے۔

    جرمن وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان افغان باشندوں کو وہاں سے نکالنے کا واضح عزم ہے لیکن ان کو وہاں سے نکالنا کافی مشکل ہے کیونکہ مقامی حکام افغان شہریوں کو صرف اس صورت میں ملک چھوڑنے کی اجازت دیں گے جب ان کے پاس پاسپورٹ ہو گا جو کہ بہت سے افغان باشندوں کے پاس نہیں ہے اور ان سفری دستاویزات کے بغیر لوگ ائیر پورٹ یا جہاز میں نہیں بیٹھ سکتے۔

    وا ضح رہے کہ غیر ملکی افواج نے مئی میں افغانستان سے انخلا شروع کیا ہے جس کے بعد سے طالبان نے ملک کے بڑے حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    حال ہی میں طالبان نے دارالحکومت کابل سے 150 کلومیٹر (90 میل) کے فاصلے پر صوبائی دارالحکومت غزنی پر قبضہ کیا ہے۔

    فرانس نے گزشتہ ماہ افغانستان میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے ان افغان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

    فرانسیسی وزارت داخلہ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی )کو بتایا کہ ہم اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

  • جعلی ویکسین کارڈ‌ بنانے والوں‌ کے شناختی کارڈ‌ بلاک کرنے کی سفارش

    کراچی: سندھ حکومت نے جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کردی۔

    سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو خط لکھا، جس میں جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جعلی ویکسی نیشن کارڈ بنانے کے معاملے پر 36 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو جعلی سرٹیفیکٹ بنا کر دینے کا اعتراف کیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ جعلی ویکسین کارڈ بنانے والوں پر وبائی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، این سی او سی اب وفاقی حکومت سے درخواست کر کے ملزمان کے شناختی کارڈ بلا ک کروائے۔

    واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفیکٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں خاتون جج تعینات کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں خاتون جج تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں خاتون جج تعینات کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں خاتون جج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سپریم کورٹ ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ ‏کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے ، جس میں ‏جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے حال ہی میں ریپ کا شکار خواتین کے ٹو فنگر نامی شرمناک ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے کر مردانہ برتری والے معاشرے میں کمزور خواتین کو ایک نیا حوصلہ دیا ، جسٹس عائشہ ملک نے اپنے فیصلے میں’ٹو فنگر‘ یا جنسی استحصال کی شکار خواتین کا دو انگلیوں والا کنوار پن ٹیسٹ خلاف آئین اور قانون قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی ،

    لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے میں لکھا ہے کہ اس نام نہاد ’کنوار پن‘ ٹیسٹ کی کوئی طبی یا سائنسی بنیاد نہیں بلکہ یہ خاتون کے وقار کو مجروح کرتا ہے ،

    جسٹس عائشہ ایک بااصول اور اپنے کام سے سچی لگن رکھنے والی منصف ہیں ، ٹو فنگر ٹیسٹ کے فیصلے سے پہلے بھی جسٹس عائشہ کی عدالت میں پیش ہونے والے مرد وکلا پر ایک دھاک تھی جس میں مزید اضافہ ہو گیا۔

    یاد رہے کہ 54 سالہ جسٹس عائشہ ملک نے ابتدائی تعلیم کراچی کے گرائمر اسکول سے اور ایل ایل ایم کی ڈگری امریکہ کے مشہور ہارورڈ لا اسکول سے حاصل کی ،

    لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے واپس کراچی آ کر اپنی عدالتی پریکٹس کا آغاز کیا ، جہاں 4 سال جسٹس عائشہ ملک نے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فخرالدین جی ابراہیم کے زیر سایہ کام کیا ،

    اپنی ذاتی زندگی میں جسٹس عائشہ مصوری سے محظوظ ہوتی ہیں اور خاص طور پر منی ایچر آرٹ کو پسند کرتی ہیں ، اس کے علاوہ وہ پالتو جانور رکھنے کی بھی شوقین ہیں۔

  • ظلم کے خلاف جدوجہد مبشرلقمان کا شیوہ ہے:مبشرلقمان آسٹریلیا میں‌ بھی مقبول ہیں:راجہ تاثیر

    ظلم کے خلاف جدوجہد مبشرلقمان کا شیوہ ہے:مبشرلقمان آسٹریلیا میں‌ بھی مقبول ہیں:راجہ تاثیر

    سڈنی :ظلم کے خلاف جدوجہد مبشرلقمان کا شیوہ ہے:آسٹریلیا میں‌ بھی مقبول ہیں:اطلاعات کے مطابق نورمقدم کے قتل کے خلاف آوازبلند کرنے پرقاتل ظاہرجعفر کے وکیل کی طرف سے مبشرلقمان کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف ردعمل دنیا کے دوسرے کناروں تک جاپہنچا

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نورمقدم کے قاتل کو عدالت کے کٹہرے میں لانے اوراس کوقتل کرنے کے گھنوئنے جرم پرسزا دلوانے کے لیے جدوجہد کرنے پرجس طرح معروف صحافی مبشرلقمان کودھمکیاں مل رہی ہیں ان دھمکیوں کے خلاف ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے

    عین اس وقت جب مبشرلقمان کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھرسے سخت ردعمل آرہا ہے آسٹریلیا سے بھی اسی حوالے سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ، آسٹریلیا میں عام انسان ہی نہیں بلکہ صحافتی حلقے بھی مبشرلقمان کے ساتھ آکھڑے ہوئے ہیں‌

    اس سلسے میں آسٹریلیا اوردیگرہمسائیہ ممالک تک پھیلے ہوئے ہم وطن میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوراجہ تاثیر نے آسٹریلیا سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ہے کہ مبشرلقمان جو کہ شروع دن سے ظلم اورظالم کے خلاف کلمہ حق کہتے آرہے ہیں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ نورمقدم پرہونے والے ظلم پرخاموش ہوجائیں ؟ایسے کبھی بھی نہیں ہوسکتا، مبشرلقمان ڈرنے والے نہیں جھکنے والے نہیں‌

    راجہ تاثیر کہتے ہیں کہ اس موقع پر جب سنیئر صحافی جن کا ایک نام ہے اوروہ ظلم کے ظابطوں کے خلاف علم جہاد بلند کرچکے ہیں‌ میں بھی ان کے ساتھ ہوں‌ اورآسٹریلیا اوردیگرہمسائیہ ممالک میں رہنے والے دیگرصحافی بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، مبشرلقمان اکیلے نہیں ہم ظلم کے خلاف ان کے ساتھ ہیں وہ آگے بڑھیں اوران شااللہ وہ ہم کواپنے ساتھ پائیں گے