Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا.

    ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین بردار بوٹ کے بھی اینکرز خراب ہوگئے اور کرین بردار بوٹ بھی ساحل پرپھنس گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا، جہازکو نکالنے والی کرین بردار بوٹ کے بھی اینکرز خراب ہوگئے اور کرین بردار بوٹ بھی پھنسےہوئے جہاز کی طرح ساحل پرپھنس گئی۔

    جہازنکالنے کے لیے کل ہونے والا آپریشن بھی خطرے میں پڑ گیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جہازسے قبل کرین بردار بوٹ کوساحل سےنکالنا ہوگا، آج جہاز کے ریسکیوآپریشن سے قبل کرین بارج کو ریسکیو کیا جائے گا، کرین بارج کے لیے ریسکیوآپریشن آج شروع ہوگا۔

    گذشتہ روز متعلقہ ٹیم کو آپریشن کے دوسرے روز بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے بعد حکام نے آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا ، حکام کا کہنا تھا کہ کرین بردار بوٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لنگر ڈراپ نہیں ہوپایا، کرین بردار کشتی کو 400میٹر قریب لاکر جہاز سے رسہ باندھنے کی کوشش کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ اینکر ڈالنے والی ٹگ بوٹ جہاز سے600میٹر تک قریب پہنچ سکی، اینکر اور دیگر چیزیں وقت پر ہوئیں تو کل12بجے آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسی ضمن میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جہاز کو پورٹ اسٹیٹ رول کے تحت تحویل میں لیا گیا۔

  • دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت

    دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت

    دودھ کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت

    اسسٹینٹ کمشنر اعجاز حسین عدالت میں پیش عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کردی.

    عدالت کا کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے سے متعلق تحریری یقین دہانی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    اگر ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین نہ کیا تو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی.عدالت نے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کی تھی.

    ڈیری فارمر،ریلٹیر نے دودھ کی قیمت بڑھا کر 130 روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں.کمشنر کراچی کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دودھ کی قیمت کا مسئلہ حل کرائیں گے.

  • امید ہے:پاکستان کو2.77 ارب ڈالر23 اگست کو مل جائیں گے:شوکت ترین

    امید ہے:پاکستان کو2.77 ارب ڈالر23 اگست کو مل جائیں گے:شوکت ترین

    اسلام آباد:امید ہے:پاکستان کو2.77 ارب ڈالر23 اگست کو مل جائیں گے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2.77ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے،

    وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو650ارب جاری کیے ہیں، پاکستان کو بھی 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاوَنٹ میں منتقل ہوجائیں گے، آئی ایم ایف بورڈ کے شکرگزار ہیں۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کافی اقدامات کیے ہیں، گروتھ کی توقع کررہے ہیں، کسانوں کوجدید مشینری کے حصول کیلئے قرضے دیں گے۔ شوکت ترین نے کہا کہ کچھ دن سامنے نہیں آیا تو لوگوں نے کہا غائب ہوگیا ہوں۔

    یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان روشن بتایا گیا تھا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا ، آئی ایم ایف کے اس فیصلے سے پاکستان کو بھی 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

    اس سلسلے میں آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رکن ممالک کو کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ، تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہو سکے گی ،

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے

  • کوئٹہ میں دہشتگردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام،5 دہشتگرد جہنم واصل

    کوئٹہ میں دہشتگردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام،5 دہشتگرد جہنم واصل

    کوئٹہ:دہشتگردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام، دہشتگرد جشن آزادی سے ایک روز قبل شہر بھر میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگرد جہنم واصل کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب نیو مری کیمپ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جشن آزادی سے ایک روز قبل شہر کے اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا لیکن کمپاؤنڈ میں چھپے مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

    علاقے میں ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سینئر سی ٹی ڈی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکورٹی اداروں کی طرف کہا گیا ہے کہ 3 مسلح ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس میں 2 سب مشین گنز، 3 پستول، متعدد دستی بم شامل ہیں جبکہ 2 موٹر سائیکلیں، نقشے اور دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان میں سے 2 کی شناخت جمیل احمد اور محمد خان کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر 3 کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی۔ دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں

  • دکھاوا  تحریر : شاہ زیب

    دکھاوا تحریر : شاہ زیب

    دکھاوا اسے کہتے ہیں جو بظاہر نظر تو کچھ اور آرہا ہو لیکن درحقیقت وہ کچھ اور ہو یعنی سادہ الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں دیکھنے میں اور اصل میں مختلف۔
    دکھاوا بہت قسم کا ہوتا ہے ہے جیسے لوگوں کے رویے کا جو ہمارے سامنے تو ہم سے بہت اچھے انداز میں ملیں گے بات کریں گے لیکن دل میں ہمارے بارے میں برے خیالات رکھیں گے۔
    موجودہ دور میں ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی دکھاوے یا ریاکاری میں مصروف ہے۔
    ہر دوسرا انسان دوسرے پر سبقت لے جانے کے چکر میں بھر کر دکھاوا کر رہا ہے کوئی استطاعت سے زیادہ خیرات کرتا ہے تو کوئی حد سے زیادہ امیر ثابت کرنے کے لیے قرض لے کر دوست سے اچھا لائف سٹائل اپنا رہا ہے۔
    صرف یہی نہیں بلکہ جو عبادت محض اللہ تعالی کی خوشنودی کی جاتی تھی اب لوگ ان میں بھی دکھاوا کرتے تاکہ معاشرے میں لوگ ان کو نمازی پرہیزی کہہ کر پکاریں برائے نام سمجھ لیں۔۔
    آیت کا ترجمہ

    رب قدوس نے قرآن مجید میں ریاکاری کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، اور فرمایا
    ترجمہ: ” وہ لوگ بھی اللہ کو ناپسند ہیں جو کہ اپنا مال محض لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں اور درحقیقت وہ نہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ ہی روز آخرت پر” (سورہ النساء آیت 38)
    دکھاوا کرکے انسان کچھ وقت کے لئے جھوٹی عزت اور شہرت تو حاصل کر لیتا ہے لیکن اللہ کے نزدیک وہ کبھی پسندیدہ نہیں بن سکتا اللہ پاک ہم سب کو ریاکاری سے محفوظ رکھے آمین

    ‎@shahzeb___

  • واہ کینٹ میں زوردار دھماکہ کیسے ہوا؟ ترجمان پاک فوج نے بتا دیا، 3 اموات

    واہ کینٹ میں زوردار دھماکہ کیسے ہوا؟ ترجمان پاک فوج نے بتا دیا، 3 اموات

    واہ کینٹ میں زوردار دھماکہ کیسے ہوا؟ ترجمان پاک فوج نے بتا دیا، 3 اموات
    پی او ایف گلشن کالونی واہ کینٹ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل دیکھے گئے ہیں، دھماکے سے قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے، ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جانب روانہ ہو گئی ہیں

    دوسری جانب جائے وقوعہ کی جانب جانے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ واہ فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ حادثاتی تھا حادثےمیں 3افرادجاں بحق،2زخمی ہوئے فیکٹری میں دھماکہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا، حادثےکی جگہ کوکلیئرکردیا گیا،صورتحال قابو میں ہے،

  • ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائی، ایم کیو ایم لندن گروپ کا ٹارگیٹ کلر گرفتار

    ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائی، ایم کیو ایم لندن گروپ کا ٹارگیٹ کلر گرفتار

    ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائی، ایم کیو ایم لندن گروپ کا ٹارگیٹ کلر گرفتار۔

    ملزم کاشف عرف ٹرک ایم کیو ایم لندن کے بدنام زمانہ ٹارگیٹ کلر زوہیب عرف WC عرف ڈاکٹر کا ساتھی ہے، ملزم اپنے ساتھی زوہیب کے قتل کے بعد سے نامعلوم مقام پر فرار ہو گیا تھا۔

    ملزم نے مورخہ 03 مارچ 2021 کو اپنے متعلق معلومات پولیس کو دینے والے ہیرا اور JJ نامی دو اشخاص کو اغواء کیا اور سیکٹر 1-D فیملی پارک میں لے جاکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی برہنہ ویڈیو ریکارڈ کی۔

    ایس ایچ او اورنگی نے انٹیلیجنس اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم کاشف عرف ٹرک کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزم سے موقع پر غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 959/2021 درج۔

    گرفتار مبینہ ٹارگیٹ کلر کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔

    ملزم ایم کیو ایم لندن کا ایکٹیو ورکر ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

  • گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

    گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

    گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی تاہم ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نبی بخش تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں گشت پرمامور موٹرسائیکل سواراہلکاروں نےڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    مقابلےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاراورڈاکوؤں کے درمیان براہ راست فائرنگ کاتبادلہ ہوا لیکن پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھاتک نہیں کیا۔

    فوٹیج میں پولیس اہلکار گلی میں رک کر متاثرہ دکاندارسے پوچھ گچھ میں وقت ضائع ہوتا رہا اور ملزمان آسانی سےفرارہوگئے.

    پولیس اہلکاروں نےنہ کنٹرول پرآگاہ کیا اورنہ ہی متعلقہ تھانے کو بتایا، فوری آگاہی کی صورت میں ناکہ بندی کرکےملزمان کوگرفتارکیاجاسکتاتھا۔

  • سکروٹنی کمیٹی نے ہم سے پی ٹی آئی کے 28 بینک اکاؤنٹ چھپائے، اکبر ایس بابر

    سکروٹنی کمیٹی نے ہم سے پی ٹی آئی کے 28 بینک اکاؤنٹ چھپائے، اکبر ایس بابر

    اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی نوٹس کے ذریعے مدعو کرتی ہے، 9 تاریخ کو ہمیں‌ نوٹس مسؤل ہوا تھا، 12 تاریخ دوبارہ دو بجے کمیٹی کا اجلاس ہے، ہم خود اس بات پر حیران تھے کہ کمیٹی کا جو بنیادی مقصد تھا، الیکشن کمیشن نے اپنی 14 اپریل کے آرڈر میں بڑے واضح طور پر لکھ دیا کہ تفصیلی رپورٹ 30 مئی تک جنع کروائیں، ساتھ ہی انہوں نے اجازت دی کہ دو آدیٹرز کو یہ جو تمام ڈاکومنٹس پی ٹی آئی نے جمع کروائے ہیں، چاہے وہ فوٹوکاپیاں ہیں، تصدیق شدہ نہیں ہیں، کیونکہ ہم سے وہ 28 بینک اکاؤنٹس جو سٹیٹ بینک کے ذریعہ آئے وہ ابھی بھی ہم سے چھپائے گئے ہیں.

    اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ آج بھی میں نے سکروٹنی کمیٹی میں کہا کہ یہ کیسا قومی ادارہ ہے، کیسا آئینی ادارہ ہے، جس کا کام سچائی کی گہرائی تک جانا ہے، جو حقیقت میں ثبوت کو چھپا کر بیٹھے ہیں، ہم سے چھپا کر بیٹھا ہے، قوم سے چھپا کر بیٹھا ہے، وہ 28 بینک سٹیٹمنٹس کو چھپا کر بیٹھا ہے، 28 میں سے 5 کا پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کا ایک اکاؤنٹ آزاد کشمیر میں ہے، وزیراعظم وہاں امیدوار بھی کھڑے کرتے ہیں، وہاں کے وزیراعظم کا انتخاب بھی کرتے ہیں، یہاں سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا.

  • طاہر اشرفی کا علماء کو عوام میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے درس دینے پر زور

    طاہر اشرفی کا علماء کو عوام میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے درس دینے پر زور

    وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جنہوں نے مندرمیں تخریب کاری کی تھی، ان کے خلاف قانونی ایکشن ہورہا ہے، مندر کی بحالی کا کام کر کے ان کے حوالے کیا گیا ہے، دو دن کے اندر یہ سب کام کیے گئے ہیں، چند دن کے اندر میں خود بھی وہاں جاؤں گا، تمام مکاتب فکر کے علماء وہاں پر گئے ہیں، انہوں نے ہندو برادری کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

    طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کل کے خطبہ جمعہ میں حضرت حسین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، حضرت عمر کی شہادت کے فضائل بھی بیان کیے جائیں گے، ہم تمام مکاتب فکر کے علماء اور ذاکرین سے درخواست کرتے ہیں کہ اتحاد اور یکجہتی کا درس دیں، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے افواہ سازی کے اور شر کے حوالے سے بتائیں، اس میں خیر بھی ہے، لیکن اس میں شر کا بھی بتائیں، کل فواد چوہدری اور ڈاکٹر معید یوسف کی پریس کانفرنس پر بھارت، اسرائیل اور یہاں کے کچھ لوگوں نے پروپیگنڈہ کیا تھا، اسرائیل کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کو پھیلایا جاتا ہے، یہ اسرائیل کے دوست ہیں یا پاکستان کے دوست ہیں، آپ مجھے بتائیں کہ ہمارا دوست تو فلسطین ہے، اگر اسرائیلی اخبار کوئی جھوٹی خبر نشر کرے جسکی یہاں بیٹھ کر ہم نے تردیدیں کیں ہوں، پاکستان کے کچھ لوگ اس کو پھیلا رہے ہوتے ہیں.