Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکا نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں

    امریکا نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں

    اسلام آباد: امریکا نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں ،اطلاعات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے کورونا امدادی پیکج کے تحت 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس حکومت پاکستان کے حوالے کردیے گئے۔

    امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی )یو ایس ایڈ) نے کووڈ 19 اینٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کٹس (فوری تشخیص کے ٹیسٹ) حکومت پاکستان کے حوالے کر دیئے ہیں جو پاکستان پہنچ کر کوویڈ 19 کی موثر تشخیص میں مدد دیں گے اور ملک کودرپیش صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائیں گے،

    اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ ٹیسٹ کٹس وصول کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی عکاسی کر تی ہے، پاکستان کو کوویکس کے تحت امریکی ویکسین موڈرنا کی 55 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کی جاچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹرجولی کوئنن نے کہا کہ ”فوری تشخیص کے یہ ٹیسٹ کٹس کورونا کی سرویلنس اور تشخیص کے ذریعے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ 2020ء میں کورونا وبا کے آغاز سے ہی امریکا پاکستان سمیت دنیا کے 120 ممالک میں انسانی جانوں کے تحفظ اور کورونا وبا کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یو ایس ایڈ کی طرف سے جاری امداد ایمرجنسی ریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کے نظام کی مضبوطی، ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہو رہی ہے اور اس سے عوامی صحت کو بہتر بنانے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ اور انہیں سہولیات فراہم کر نے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    جولی کوئنن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے کورونا امداد پیکج کے تحت پاکستان میں کورونا مریضوں کی بحالی کے لیے 200 وینٹی لیٹرز، صحت کے عملہ کے لیے ذاتی بچاؤ کے آلات، پلس آکسی میٹر کے علاوہ 4 کروڑ ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، اس امداد کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے علاج کی سہولیات اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • باجی فردوس سے پیار ہے، عظمیٰ بخاری نے طنزوں کی برسات کردی

    باجی فردوس سے پیار ہے، عظمیٰ بخاری نے طنزوں کی برسات کردی

    پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اتنی پیاری لگ رہی تھیں، آج گلابی جوڑا پہنا لیکن ظالموں نے اندر جانے سے ہی روک دیا، باجی حلف برداری کی تقریب میں باراتی بن کر آ گئیں لیکن یہ پوچھ لینا تھا کہ باراتیوں نے بلایا بھی تھاکہ نہیں، بطور سیاسی ورکر بد زبانی بد کلامی کام نہیں آتی جب کوئی آنکھیں پھیرلیں، مجھے باجی فردوس سے بہت زیادہ پیار ہے جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا، باجی خود پتہ کریں انکی ٹکٹ کوبھی خطرہ ہے، باجی پر برے دن شروع ہوگئے ان کے ساتھ ایسا دانستہ طورپر کروایا گیا ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کوساتھ لے کراندر لے کرجاتی، پارٹی کے اندر کے ہی لوگ ہیں جنہوں نے باجی فردوس کے ساتھ ایسا کروایا ہے، دانستہ نام تھا نام کاٹا گیا ہے.

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے حالات اچھے نہیں پندرہ دن میں ایک دن بھی کورم پورا نہیں اسمبلی کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی، پنجاب اسمبلی کا کوئی والی وارث نہیں اتحادیوں کی لڑائی ہائوس میں پہنچ گئی ہے، گارڈز کو پوچھتی ہوں جنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو اندر نہیں جانے دیا، آج ان کی ساتھ الوداعی سیلفی بھی لینی تھی، ہمارے برے دن نہیں انہیں ن لیگ میں دعوت دوں گی، اپوزیشن نے سول نافرمانی کی تحریک نہیں چلائی پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کیا تو برا کیا تمام تر اختلافات کے باوجود اسمبلی میں آئے، ایک دو روز میں تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیر جاری کروں گی.

  • 200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل

    200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل

    سیالکوٹ :200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں 200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں پیش آیا جہاں منشیات کی خریداری کے دوران 200 روپے کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا۔

    جھگڑےکے دوران ملزم عمران نے چھریوں کے وارکرکے فہد اور گلزار کو قتل کردیا۔

    واقعےکے بعد ملزم نے فرار ہونےکی کوشش کی لیکن شہریوں نے ملزم کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اکتوبر کا مہینہ  دبئی ایکسپو سینٹر کیلئے مختص ہوگا، لیاقت شاہنوائی

    اکتوبر کا مہینہ دبئی ایکسپو سینٹر کیلئے مختص ہوگا، لیاقت شاہنوائی

    ترجمان بلوچستان لیاقت شاہنوائی نے کہا ہے کہ چند پیسوں کیلئے اپنے خاندان والوں کیلئے اور اپنے آپ کیلئے نقصان کا باعث بن رہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ دبئی میں جو ایکسپو ہورہا ہے اس میں بلوچستان ایور بلوچستان گورنمنٹ کے ٹالرنس پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اکتوبر کا مہینہ دبئی ایکسپو سینٹر میں مختص ہوگا، جو بلوچستان سے وہاں جائیں گے، بارہ ایسے علاقے ہیں جس کے ایکسپرٹس ہیں وہ بلوچستان سے جائیں گے، وہاں اپنے سٹالرز لگائیں گے، پوری دنیا سے وہاں وزیٹر آئیں گے اور انوسٹر آئیں گے، جو ٹیکنیکل ہونگے، تو بلوچستان کی پرفارمنس ہے، بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی ہے، جنگلی حیات ہیں بلوچستان کا، انرجی سیکٹرز اس کے سٹالز لگیں گے، جتنے بھی انوسٹرز ہونگے ان کو اٹریکٹ کیا جائے گا، جام کمال کا ویژن ہے کہ ملک سے بڑھتے ہوئے آگے دنیا کو یہ پرفامنس ان کو اٹریکٹ کرتی ہے، دنیا کی نظریں بھی اس پرفارمنس پر ہیں، گڈ گورننس کی افیشنسی کو دیکھ انسویسٹر یہاں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں.

  • ڈیرہ اسماعیل خان:دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3کسٹم اہلکار جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان:دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3کسٹم اہلکار جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان:دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئےا،طلاعات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے3کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار بلوچستان سے خیبر پختونخوا آنے والی ٹریفک کی چیکنگ کے لیے درابن روڈ کلاچی موڑ پرموجود تھے کہ اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم اہلکار تاج بصیر اور فاروق خان موقع پرجاں بحق ہوگئے جب کہ فاروق جان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا، ایک اہلکار زخمی بھی ہے۔دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • نادرا پر40لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنانے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کاالزام درست نہیں مذمت کرتاہوں چیرمین نادرا

    نادرا پر40لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنانے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کاالزام درست نہیں مذمت کرتاہوں چیرمین نادرا

    سابق افغان پولیس چیف کوبھی نادرا نے پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیاہواہے ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف
    45شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے نادراافسرکواسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک بنگلہ اور فی شناختی کارڈ دس لاکھ روپے رشوت دی گئی،،سینیٹرطلحہ محمود
    جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ہیڈکواٹر میں م وجودافسران بھی ملوث ہیں ، سینیٹر طلحہ محمودنے لسٹ چیرمین نادراکودے دی
    نادرا پر 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنانے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کاالزام درست نہیں مذمت کرتاہوں چیرمین نادرا
    ایف آئی اے کو چیلنج کرتا ہوں الزام نہیں لگانا چاہیے اگر کارڈ بنائے گئے ہیں وہ فراہم کریں ہم بلاک کر دیتا ہوں
    ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف اربوں روپے کی خردبردپر انکوائری شروع کردی ہے،ایف آئی اے
    سندھ میں ڈاکووں کےخلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجر ز سے مدد طلب کی تھی مگر تعاون نہیں کیاگیا،پولیس
    ڈاکوں کے پاس جدید اسلحہ ہے پولیس ان کامقابلہ نہیں کرسکتی ہے ہمیں جدیداسلحہ دیاجائے
    ملک میں ریپ، قتل اور خواتین کے ساتھ ذیادتیوں کے کیسز کی گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ،کمیٹی
    کمیٹی نے افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ اغواء پر پولیس سے رپورٹ طلب ، رحیم یار خان میں مندر پر حملے ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی
    کمیٹی نے کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل اوراسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021اتفاق رائے سے منظورکرلیا

    اسلام آباد (محمداویس )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میںانکشاف ہواہے کہ سابق افغان پولیس چیف کوبھی نادرا نے پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیاہواہے ،45شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے نادراافسرکواسلام آباد کے پوش علاقہ میں ایک بنگلہ اور فی شناختی کارڈ دس لاکھ روپے رشوت کے طور پر دیئے گئے،جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ہیڈکواٹر میں م وجودافسران بھی ملوث ہیں ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے لسٹ چیرمین کمیٹی کی وساطت سے چیرمین نادرا کو دے دی۔چیرمین نادرا نے کمیٹی کوبتایاکہ نادرا پر 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنانے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کاالزام درست نہیں مذمت کرتاہوں ، ایف آئی اے کو چیلنج کرتا ہوں الزام نہیں لگانا چاہیے اگر کارڈ بنائے گئے ہیں وہ فراہم کریں ہم بلاک کر دیتا ہوں۔جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے 87ملازمین کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے خلاف اربوں روپے کی خردبردپر انکوائری شروع کردی ہے۔سندھ پولیس حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ سندھ میں ڈاکووں کےخلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجر ز سے مدد طلب کی تھی مگر تعاون نہیں کیاگیا،ڈاکوں کے پاس جدید اسلحہ ہے پولیس ان کامقابلہ نہیں کرسکتی ہے جدیداسلحہ دیاجائے۔ملک میں ریپ، قتل اور خواتین کے ساتھ ذیادتیوں کے کیسز کی گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ،کمیٹی نے افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ اغواء پر پولیس سے رپورٹ طلب ، رحیم یار خان میں مندر پر حملے ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل اوراسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021اتفاق رائے سے منظورکرلیا۔پیرکوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل2021،اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021 کے علاوہ سینیٹر سید فیصل سبزواری کی جانب سے 16 جولائی2021 کو منعقد سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نادرا کے افسران کی جانب سے دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں اور ایلین کوسندھ میں نادرا شناختی کارڈجاری کرنے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے نادرا سے جاری ہونے والے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تفصیلات کے علاوہ اشتیاق علی ابڑو کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے عوامی عرضداشت اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بھیجی گئی عوامی عرضداشت برائے سندھ پولیس کے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بدولت صوبہ سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے آغاز میں کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ چیئرمین واراکین کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چیئرمین واراکین کمیٹی نے کہا کہ اس دلخراش واقع نے اقلیتوں کے لوگوں کی بہت دل آزاری کی ہے جس سے ہم سب کو بہت افسوس ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے متعلقہ ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک میں ریپ، قتل اور خواتین کے ساتھ ذیادتیوں کے کیسز کی گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔قائمہ کمیٹی کا ون ایجنڈا اجلاس طلب کر کے ان واقعات کے تدارک، وجوہات اور بہتری کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے نور مقدم قتل کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا اس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کر دی گئی ہے اگر کسی رکن نے کوئی سوال پوچھنا ہے تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل2021 کے حوالے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بل کا گزشتہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ قائمہ کمیٹی نے بل کو ترمیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021 کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں اس بل کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ان کو دور کر لیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اشتیاق علی ابڑو کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے عوامی عرضداشت اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بھیجی گئی عوامی عرضداشت برائے سندھ پولیس کے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بدولت صوبہ سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں لوگوں کو دن ڈھاڑے قتل کر دیا جاتاہے۔ کشمور میں 11 لوگوں کو قتل کیا گیا۔ شکارپور میں پولیس کو محسور کر ڈاکوؤں نے پولیس پر گولیاں چلائیں۔ پولیس جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑنے کی بجائے جن لوگوں پر حملہ ہوتا ہے ان کے خلاف پرچہ درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لاتی ہے۔ آئی جی پولیس کو متعدد بار فون کیا مگر وہ میسج کا جوا ب دینے تک کارواداد نہیں ہے۔ ایک صحافی کو سکھر میں قتل کیا گیا اور شام تک اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ ایک صوبائی وزیر اس قاتل کے گھر عید کے موقع پر دعوت پر مدعو کیا گیا تھا اس سے بڑکر کیا برے حالات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کو ایک استاد اشتیاق علی ابڑو کو اغوا کیا گیا آدھ کلو میٹر کے فاصلے پر ڈی ایس پی کا دفتر تھا جہاں رپورٹ درج کر نے سے انکار کر دیا گیا۔ تین دن تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ایک دوسرے ضلع کے ایس ایچ او نے فون کر کے کہا کہ آؤ پرچہ درج کر تا ہوں پھرتیسرے ضلع کے ایس ایچ او نے فون پر بتایا کہ اشتیاق علی ابڑو کو قتل کر دیا گیا ہے وہ ایک معذور استاد تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے خلاف بھی پولیس نے پرچہ درج کیا ہے جب وہ ٹینڈر لینے گیا ہوا تھا۔آر پی او سکھر نے کہا کہ اشتیاق علی ابڑو کے اغوا اور قتل کے الزام میں ملوث پانچ افراد نامزد کیے گئے تھے سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی۔ لواحقین نے مزید پانچ افراد کے نام دیئے تو وہ جے آئی ٹی نے شامل نہیں کیے۔کشمور کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ وہاں گھیرا ڈالا جا رہا ہے شدت پسند عناصر کے پاس جدید ہتھیار ہے جبکہ پولیس کے پاس روائتی ہتھیار ہیں البتہ سندھ رینجرز کے پاس جدید ہتھیار ہیں وہ پولیس کو بھی فراہم کیے جائیں۔

    سندھ میں ڈاکووں کےخلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجر ز سے مدد طلب کی تھی مگر تعاون نہیں کیاگیا،ڈاکوں کے پاس جدید اسلحہ ہے پولیس ان کامقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات کے تحت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کیلئے متحدہ اپوزیشن میرے پاس آئی تھی، چیف منسٹر سے بات کر کے جوڈیشل کمیشن بنوایا ہے۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی گزشتہ کمیٹی کے اجلاسوں کی تفصیلات دیکھی ہیں اس طرح کے معاملات کا دیکھا جا سکتا ہے کمیٹی کے پاس اختیارات ہیں۔ڈی آئی حیدرآباد سندھ نے کمیٹی کو بتایا کہ 21 مارچ کو اشتیاق علی ابڑو اغوا ہوا اور24 مارچ کو موبائل لوکیشن پر تشدد شدہ لاش ملی۔ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی ہے کوئی ثبوت نہیں ان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔چھ نام سامنے آئے ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں تفتیش جاری ہے۔ کمیٹی نے جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر سید فیصل سبزواری کی جانب سے 16 جولائی2021 کو منعقد سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نادرا کے افسران کی جانب سے دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں اور ایلین کوسندھ میں نادرا شناختی کارڈجاری کرنے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے نادرا سے جاری ہونے والے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تفصیلات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔سینیٹرمحمد طلحہ محمود نے کہا کہ نادرا کی جانب سے افغانستان کے پولیس چیف کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیا گیا اس کارڈ کی کاپی موجود ہے اس کا عہدہ اور پاسپورٹ نمبر بھی موجود ہے۔جس پر چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے کہا کہ اس طرح کے کیسز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جائے۔ ان کا کارڈ جعلی ہے نادرا نے نہیں بنایا وہ کارڈ جس کی رجسٹریشن اور سیریل نمبر نہ ہو وہ جعلی ہوتا ہے۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ دیگر بھی اس طرح کے بے شمار کیسز ہیں جن کی تصدیق ہونی چاہیے۔ انہوں نے انکشاف کیا اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹن کے ایک گھر میں نادرا کے سینئر افسران نے 45 غیر قانونی نادرا شناختی کارڈ جاری کیے ایک کارڈ کے عوض 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور ایف ٹن میں ایک بنگلہ بھی اسی مد میں لیا گیا۔کراچی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں جن میں ڈی ڈیز اور اے ڈیز ملوث ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کو ری سٹکچر کیا جارہا ہے۔ مجھے نادرا کا چارج سنبھالے ہوئے چند ہفتے ہوئے ہیں۔غیر قانونی کاموں میں ملوث 87 افراد میں سے 48 کو فارغ کیا گیا ہے کچھ کی انکوائری ایف آئی اے اور کچھ کی انٹرنل کی جارہی ہے۔پہلے والی پالیسوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔تمام ڈیٹا کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور لوگ اپنی فیملی ٹری کو بھی ٹھیک کر کے ہماری مدد کریں۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ نادرا اہلکار مختلف خاندانوں میں غیر قانونی اور غیر متعلقہ لوگوں کو شامل کر کے ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ بنا رہے ہیں۔سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ان چیزوں کے خلاف چیئرمین نادار کو فری ہینڈ دیا ہے تاکہ ان کا تدارک کیا جا سکے۔

    سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سندھ میں تین سے چار ملین جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں اس معاملہ کو میں نے سینیٹ اجلاس میں اٹھایا متعلقہ وزیر نے اُن اعداد وشمار کو غلط قرار دیا تھا مگر حقیقت میں غیر متعلقہ لوگوں کو کارڈ بنا کر دیئے گئے ہیں۔نادرا حکام اس میں ملوث ہیں اور جن لوگوں نے معاونت فراہم کی ان کو بھی بے نقاب کیا جائے۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ نادرا میں وہ لوگ جو کاونٹر پر دن رات محنت کر تے ہیں ان کو 18 ہزار تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ افسران کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں۔چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں بہتری لا کر بھی معاملات بہتر کیے جا سکتے ہیں۔سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے جب نکلے گا تو حالات بہت خراب ہونگے پہلے بھی لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان داخل ہوئے تھے اب کی بار بارڈر پر موثر کنڑول کیا جائے نادار سمیت دیگر متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جو الزامات لگائے ہیں ان کا چیلنج کرتا ہوں الزام نہیں لگانا چاہیے ثبوت فراہم کرنے چاہیں اگر کارڈ بنائے گئے ہیں وہ فراہم کریں بلاک کر دیتا ہوں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ عوام جب ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا جاتی ہے تو وہ 100 روپے وصول کرتے ہیں اور رسید بھی نہیں دی جاتی اور آن لائن سرٹیفکیٹ کیلئے کریڈٹ کارڈ کی سہولت ہے ایزی پیسہ یا دیگر سہولیات نہیں ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ہسکو ل کمپنی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ نارمل انکوائری رجسٹرڈ ہو گئی ہے 60 دن کا وقت لگتا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ رپورٹ فراہم کر دی جائے گی۔غبارے والے پر کتے چھوڑنے کے معاملے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پرچہ درج کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 289 کی دفعہ لگائی گئی ہے۔جس پر سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ اشرافیہ جو سمجھتی ہے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے مثال قائم کی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے معاملے کی دوبارہ انکوائری کر نے کی ہدایت کر دی۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ احساس پروگرام امداد کے تحت خواتین کو امداد دی گئی تو ان کے فنگر پرنٹ کا مسئلہ آتا ہے۔ کپڑے دھونے ودیگر کام کی وجہ سے خواتین کے فنگرپرنٹس خراب ہو جاتے ہیں کوئی موثر حل نکالا جائے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹرز رانا مقبول احمد، اعظم نذیر تارڑ، سیف اللہ ابڑو، ثمینہ ممتاز، شہادت اعوان، محمد طلحہ محمود، فوزیہ ارشد، سید فیصل علی سبز واری، سرفراز احمد بگٹی اور دلاور خان کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادار، ڈپٹی ڈرافٹ میں وزارت قانون، ڈی آئی جی اپریشنز اسلام آباد، ڈائریکٹر ایف آئی اے، آر پی او سکھر، ڈی آئی جی حیدرآباد، ڈی آئی جی لاہور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرسانپ: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس طلب

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرسانپ: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس طلب

    اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پرسانپ دیکھ کرلوگوں کی چیخیں نکل گئیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سانپ نکل آیا۔سانپ دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر عملے اور مسافروں کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا ‏سامنا کرنا پڑا جب زندہ سانپ زمین پر رینگتا ہو دیکھا گیا۔

    ایک میٹر لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور لوگ محفوظ فاصلہ ‏پر کھڑے ہو گئے۔ ‏

    اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو مار ‏دیا۔سانپ اسٹیٹ لاؤنج کےسامنے موجود تھا جسے چند لمحوں بعد ہی مار دیا گیا۔

  • شکر واجب ہے  تحریر : شاہ زیب

    شکر واجب ہے تحریر : شاہ زیب

    انسان کی زندگی مختلف چیزوں کا مجموعہ ہے۔
    جس میں نعمت ہے تو ساتھ ہی زحمت بھی ہے۔
    سکھ ہے تو ساتھ ہی دکھ بھی ہے۔
    سکون ہے تو بے آرامی بھی ہے۔
    یعنی ہر چیز/جذبے کے ساتھ اس کا دوسرا پہلو بھی موجود ہے۔
    جو اس زندگی کا اصل حسن ہے۔
    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم میں سے اکثریت اب بس منفی چیزوں، رویوں، باتوں کے متعلق ہی بات کرتی پائی جاتی ہے۔ اگر اتنی نعمتوں کے ساتھ تھوڑی سی آزمائش بھی آجاۓ تو کیا ہم پر شکر کرنا واجب نہیں رہتا؟
    ہماری زندگی میں ہر دن کوئی نہ کوئی خوشی ضرور ملتی ہے اور کبھی غم بھی۔
    لیکن کیا آپ نے غور کیا کہ ہم اس خوشی کا ذکر کم اور غم کا ذکر زیادہ کرتے ہیں۔ کیا اس خوشی کا شکر ہم پر واجب نہیں؟
    ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی زندگی سے خوش یا مطمئن نہیں ہیں۔ وجہ صرف یہ ہے کہ ہم نے شکر ادا کرنا اور نعمتوں کا شمار کرنا کم کر دیا ہے۔ ہم ہر وقت خود ترسی یا کسی غم میں ڈوبے رہتے ہیں کہ ہمارے پاس وہ نہیں جو فلاں کے پاس ہے۔ کیا ہوتا اگر وہ ہمیں مل جاتا؟
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جو آپ کے پاس ہے موجود ہے وہ کسی اور کی بھی خواہش ہو سکتی ہے؟
    ہماری زندگی میں بے سکونی، بے آرامی، جیلسی، منفی رویوں کی سب سے بڑی وجہ ہی یہ ہے کہ ہم اپنے حال سے خوش اور آسودہ نہیں۔
    ہم ﷲ پاک کی عطا کردو نعمتوں سے خوش نہیں اور ان تمام چیزوں کا شکر نہ ادا کر کےہم نے خود کو بے سکون اور بے چین کر رکھا ہے۔ ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے چکر میں مزید ناشکری کر رہا ہے۔
    یاد رکھیں! ﷲ تعالیٰ جب ہمیں اپنی نعمت عطا کرتے ہیں تو ہم پر اس کا شکر واجب ہوجاتا ہے۔ اور جب ہم شکر ادا کرتے ہیں تو نہ صرف اس سے دینے والی ذات خوش ہوتی ہے بلکہ ہمیں بھی سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ جس سے ﷲ خوش ہو کر ہمیں مزید نوازتا ہے۔
    آپ بھی آج سے شکر گزاری کی عادت کو اپنائیں۔ ﷲ نے جو عطا کیا اس کا شکر کریں۔زندگی میں مزید ترقی کے لیے دعا اور محنت ضرور کریں کہ یہ آپ کا حق ہے لیکن اس سب میں یہ بھی نہیں بھولیں کہ جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے وہ ہمارے اعمال کے بدلے نہیں بلکہ ﷲ تعالیٰ کی رحمت کے صدقے ملا ہے۔
    جس کا شکر ادا کرنا ہم پر واجب ہے۔ اور بے شک اسی میں انسان کی فلاح ہے۔

    ‎@shahzeb___

  • جام کمال اگر گرفتاری نہیں دیتے تو اپوزیشن مجبور کرے گی، عبدالواسع

    جام کمال اگر گرفتاری نہیں دیتے تو اپوزیشن مجبور کرے گی، عبدالواسع

    کوئٹہ اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعلی بلوچستان جا کر بجلی گھر تھانے میں گرفتاری پیش کریں، اگر وزیراعلی نے خود گرفتاری پیش نہیں کی تو پھر اپوزیشن جماعتیں ان کو گرفتار کرنے پرمجبور کرینگے، گزشتہ تین سالوں سے جام کمال کی حکومت نے جس طریقے سے غیر آئینی اور غیر جمہوری کام کیا ہے، آج ان کو سزا کے طورپر بھگتنا پڑے گی، جمعیت علما اسلام سلیکٹیڈ حکمرانوں کے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے.

    عبدالواسع نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ہرعدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے اور قانون کا احترام کرتے ہوئے 14 دن ہماری جماعت اور دیگر اپوزیشن اراکین نے بجلی گھر تھانے میں گرفتاری دینے کیلئے وہاں موجود رہے، اب عدالتی حکم کے بعد وزیراعلی بلوچستان کو چاہئے کہ وہ عدالتی حکم کی توہین کرنے کی بجائے بجلی گھر تھانے جا کر اپنی گرفتاری پیش کریں، اگر وزیراعلی نے خلاف توہین عدالت کی تو مقدمے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرینگے، جمعیت علما اسلام ایک سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے، اب نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں پر زمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتی احکامات پر پوری طورپر عمل درآمد کریں، عام شہری کی طرح تھانے میں گرفتاری پیش کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم مجبور ہوکر وزیراعلی ہاؤس کا گھیرا کر کے وزیراعلی بلوچستان کو گرفتاری کرنے پر مجبور کرینگے، آج سنجاوی میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام پیغام کانفرنس ہے تمام کارکن کانفرنس کی تیاری کیلئے اپنا کردارادا کریں.

  • انفارمیشن کا نیا اور بڑا دور آرہا ہے، عارف علوی

    انفارمیشن کا نیا اور بڑا دور آرہا ہے، عارف علوی

    اسلام آباد میں ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ انفارمیشن کتنی بڑھ گئی ہے، پہلے اس بات کا امکان تھا کہ ارسطویا سقراط کوسائنس کی تعلیم دے سکتے تھے، فلسفہ اور طبعی بھی تعلیم دے سکتے تھے، انفارمیشن اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب وہ جس کے ذہن میں نہیں بیٹھ سکتی ہے، آجکل ہم سب کو بہت شوق ہے کہ گیگا بائٹس کے اندر بات کرنے کا، میرے آپ کے دماغ کی میموری کی کیپسٹی ایک گیگا بائٹ ہے، جو ٹیلی فون سے بھی چھوٹی ہے.

    صدر پاکستان نے مزید کہا ہے کہ انسان نے کیا کیا ہے، گیگا بائٹ بعد میں آیا ہے، انسان نے یہ کیا کہ جو میری ریچ ہے، اس نے یہ کیا کہ کام تو میں نے بہت کرنے ہیں، میرے ایک ذہن میں یہ سب باتیں آئیں گی نہیں، لہذا لوگوں کے اشتراک کے ساتھ یہ سارے کام کروں گا، بورڈز بنائے، گروپس بنائے گئے ہیں، ڈسکشن کیا اور سبلیکٹ کرتا گیا، اگر انفرادی کام ہوتا تو وہ خود کرتا رہا، اگر کوئی کمپنی بنانی تھی تو دس بندوں کو ہائر کیا، کیونکہ ان کا انٹرکٹ فزیکل اس کے اندر شامل ہوگیا، ایک کی بجائے دس دماغ ہوگئے، فیکٹریاں اور کاروبار اسی انداز میں بن رہے ہیں، اب انفارمیشن اتنی بڑھ گئی ہے کہ ان دماغوں کے بس میں بھی نہیں ہیں، ایک نیا دورآرہا ہے، جو بڑا دور آرہا ہے، جس سے اس انفارمیشن سے میرا اور آپ کا تعلق بنے گا، جس سے میں اور آپ واقف نہیں ہیں.