Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی میں ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    کراچی کے مختلف علاقوں ميں ٹريفک جام سے ہزاروں گاڑياں پھنس گئيں۔

    پیر کو لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پہلے روزاولڈ سٹی ایریا سمیت آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اورڈينسو ہال پرٹريفک جام ہوگیا۔

    ايمپريس مارکيٹ اور اطراف ميں بھی ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم اےجناح روڈ،ٹاور اور لائٹ ہاؤس کے علاقے میں بھی رش میں کئی گھنٹے تک گاڑیاں اور مسافر بسیں پھنسی رہیں۔

    اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کےلیے کوششیں کرتےرہے

  • کراچی میں اپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی میں اپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

    کلفٹن شاہ رسول کالونی میں اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکارکوکزن سمیت گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    اتوار کی شب بوٹ بیسن تھانے کے علاقےکلفٹن شاہ رسول کالونی میں پولیس اہلکارسلیم نے اپنی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس میں پولیس اہلکاراوراس کے کزنزکو شادی کی تقریب میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

    سوشل میٖڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پرشادی کی تقریب میں فائرنگ کی ویڈیو نشر ہوئی تو پولیس افسران بھی حرکت میں آگئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا پولیس اہلکارسلیم اوراس کے کزن اعجازاحمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے رپیٹر اور ایک 30 بور پستول برآمد کر لی اور گرفتار پولیس اہلکار اور اس کے کزن کے خلاف2 مقامات درج کرلیے گئے ۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں 2 مقامات پرہوائی فائرنگ کی گئی،پہلے مقام پر ہوائی فائرنگ ہوئی.

    تواطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بعد میں سوشل میڈیا پرپولیس اہلکارسلیم کی بھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کی ویڈیووائرل ہوئی ۔

    پولیس اہلکار نے شادی سے واپسی کے بعد اپنی گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی جس پرپولیس اہلکارسلیم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا.

    انھوں نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکاربوٹ بیسن تھانے میں تعینات ہے اورشاہ رسول کالونی میں رہائش پذیرہے۔

  • گورنر سندھ سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    گورنر سندھ سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعابی کی ملاقات۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

    گورنر سندھ نے پاکستان میں بالخصوص صحت، تعلیم ، توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت کو سراہا۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات میں بتدریج بہتری آئی ہے جس سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کو مذید تقویت ملی ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

    کورونا وبا کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزعابی کا کہنا تھا
    حکومت پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی مجموعی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

    پاکستان معاونت پروگرام کے تحت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مذید مستحکم بنایا جائیگا۔

  • کورونا کیسز، سندھ حکومت نے دوبارہ سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا

    کورونا کیسز، سندھ حکومت نے دوبارہ سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا

    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دوبارہ کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کو بدقسمتی سےسیاسی نشانہ بنایاگیا، کورونا کیسزمیں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے، اگرکیسزبڑھےتوسندھ حکومت دوبارہ سخت فیصلے کرے گی۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کاروبار رات 8 بجے تک کھولا رہے گا۔

    یاد رہے کراچی میں کورونا کی صورت حال بہتری آناشروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں مریض114 وینٹ پر ہیں جبکہ نجی وسرکاری اسپتالوں میں260آئی سی یو وینٹ خالی ہے۔

    مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں591 ایچ ڈی یوبیڈز بھی خالی پڑے ہیں ، مجموعی طورپرایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد 1395 ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد804 ہے۔

    کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل ا یچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 291 ہے جبکہ کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل 177 بیڈزخالی ہیں۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔

  • ایس ایس پی ملیر نے قاری سجاد تنولی اور مری گروپ کے خونی تصادم کی تفصیلی رپورٹ آئی جی کو پیش کردی

    ایس ایس پی ملیر نے قاری سجاد تنولی اور مری گروپ کے خونی تصادم کی تفصیلی رپورٹ آئی جی کو پیش کردی

    ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر نے لیبر اسکوائر میں قاری سجاد تنولی اور مری گروپ کے مابین خونی تصادم کی تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس کو پیش کردی.

    انتہائی ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گذشتہ دنوں سکھن تھانے کی حدود میں واقع لیبر اسکوائر میں دو گروہوں کے درمیان المناک اور خونریز تصادم کی رپورٹ طلب کی تھی.

    جس پر ایس پی ملیر سنگہار ملک نے اپنی نگرانی میں حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر نے مذکورہ مرتب کی گئی.

    تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس کو انکے دفتر میں پیش کی اس دوران Dig ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے ایڈیشنل آئی جی کو سانحہ کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر SSP ملیر سید عرفان علی بہادر Sp ملیر سنگہار ملک کے علاوه SDP سکھن ، ایس آئی او سکھن اور SHO سکھن بھی موجود تھے.

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کو بتایا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ماضی میں بھی کئی تنازعات ہوچکے ہیں اور باہمی رنجش موجود تھی مری بلوچ گروه 500 کواٹرز اور مری گوٹھ کے درمیان دیوار توڑ کر آہنی گیٹ نصب کرنا چاہتے تھے.

    جس پر انکا قاری سجاد گروپ سے تنازعہ ہوا جبکہ گراونڈ میں کھیلنے اور کار ، موٹر سائیکل کے معمولی تصادم کے بعد کشیدگی بڑھی جو خونی تصادم کی شکل اختیار کی گئی.

    اس دوران دونوں گروہوں کا کرمنل ریکارڈ بھی پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ تصادم کے دوران قاری سجاد گروپ کے دو افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی رپورٹ کے بعد تھانے سے میڈیکل لیٹر دیکر جناح اسپتال روانہ کیا گیا.

    تاہم قاری سجاد گروپ کے دونوں زخمی افراد کے خلاف بعد ازاں مری گروپ نے ایف آئی آر درج کروا کر انہیں ملزم نامزد کیا جسکے باعث زخمی ملزمان مقدمہ کے اندراج سے گریزاں رہے.

    پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم دونوں گروہوں کے افراد کے مشتمل اور متعدد کے مسلح ہونے کے باعث پیشہ ورانہ اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو کنڑول کیا گیا.

    بصورت دیگر مزید اور بڑی خونریزی کا خدشہ تھا ایڈیشنل آئی جی یعقوب منہاس نے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور فراہمی انصاف کیلئے پولیس کو کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا.

    جبکہ دونوں گروہوں کے درمیان کشیدگی اور لسانی بڑھاوا دینے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے.

    واضح رہے کہ لیبر اسکوائر میں المناک سانحہ میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد تاحال سوگ اور خوف وہراس کی فضا قائم ہے.

  • کے ڈی اے لیاقت مارکیٹ کی ایکسٹرا لینڈ پر  مبینہ ملی بھگت سے چائینہ کٹنگ مکمل

    کے ڈی اے لیاقت مارکیٹ کی ایکسٹرا لینڈ پر مبینہ ملی بھگت سے چائینہ کٹنگ مکمل

    کے ڈی اے لیاقت مارکیٹ کی ایکسٹرا لینڈ پر مبینہ ملی بھگت سے چائینہ کٹنگ مکمل.

    دو دوکانوں کے اصلی اور ایک دوکان کے جعلی کاغذ کی بنیاد پر چھ دوکانیں ایسٹرا لینڈ پر تعمیر کردی گئی ۔

    جعلی سازی سےایکسٹرا لینڈ پر قبضہ میں مبینہ طور پر کے ڈی اے افسران مارکیٹ کمیٹی کے صدر اور ایک جعلی کرنل ملوث ہے۔ چھ دوکانین اس جگہ تعمیر کی گئیں جو نقشہ میں اوپن اسپیس تھا۔

    ذرائع ابلاغ کی مسلسل نشاندہی پر کے ڈی اے نے قبضہ مافیا کو نوٹس جاری کئے لیکن عملدراری نہیں کروائی جاسکی ۔

    عملہ کی کمی کا بہانہ اور مبینہ رقم وصولی کے بعد قبضہ مافیا کو ایکسٹرا لینڈ ہڑپ کرنے کے مکمل چھوٹ دے دی گئی ۔سابقہ ڈی جی کے ڈی اے نے ایکسٹرا لینڈ پر ہونے والی تعمیرات کے انہدام کا حکم دیا۔

    لیکن اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ اور اے ڈبل ای کے مجرمانہ تاخیری حربوں نے قبضہ مافیا کی تعمیرات مکمل کروادیں ۔کے ڈی اے حکام پولیس پر ڈالتے رہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔تو مقدمہ درج کروانے کے بجائے کے ڈی اے حکام منظر عام سے غائب ہوگئے ۔

  • وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈبل ڈیجٹ میں جائیں گے، جمشید اقبال

    وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈبل ڈیجٹ میں جائیں گے، جمشید اقبال

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال نے کہا ہے کہ گندم کی ربعی کی جو فصل ہے وہ ہماری محفوظ ہورہی ہے، ہمارے ڈیمز میں پانی بہتر ہوگیا ہے، اس وقت ہم نے تین سال میں جو ڈیم بنائے ہیں، بلوچستان میں چھوٹے بڑے 735 ڈیم نئے بنائے ہیں، وہ سب آپریشنل ہیں، سابق فاٹہ میں جو ڈیم بنائے تھے وہ چیکڈ ہیں، سب چھوٹے ہیں، فل ہیں، سات نئے ڈیم بنائے جا رہے ہیں.

    جمشید اقبال نے مزید کہا ہے کہ قیام پاکستان سے ہمارے حکومت آنے تک 66 کروڑ درخت لگائے گئے تھے، ہم نے صرف کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے، اب پاکستان میں حکومت ہے اب دس ارب درخت لگائیں گے، جتنے درخت ساری حکومتوں نے لگائے تھے، ہم نے سات سالوں‌ میں زیتون کے درخت لگائے تھے، اب ہم زیتون برآمد کرنے جا رہے ہیں، پینجاب میں جنگل ختم ہوگئے ہیں، جہاں ٹالی اور ککر کے درخت لگانے کو تیار نہیں ہیں، اب ہم انہیں پھلوں والے درخت لگانے کو دے رہے ہیں، اس سے پھلوں کی پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا، اس سے ایکوسسٹم میں بہتری آئے گی، پاکستان میں ایکو سسٹم ٹھیک سمت میں لے کر جارہے ہیں، ایکو سسٹم کے بغیر کوئی مستقل ترقی نہیں ہوتی ہے، دنیا کے جن ملکوں نے ترقی کی ہے انہوں نے چار ڈیکٹ تک کی ہے، وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ہم لانگ ٹرم ترقی کریں گے، ہم ان شاءاللہ ڈبل ڈیجٹ میں جائیں گے.

  • بغیر پلاننگ کے منصوبوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑھ رہاہے، عثمان بزدار

    بغیر پلاننگ کے منصوبوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑھ رہاہے، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ آفس میں لاہور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے لاہور کے منتخب نمائندوں کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ہے، منتخب نمائندوں کو لاہور شہر کی ترقی اور عوام کو سہولتیں دینے کیلئے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور کی ترقی کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا ہے.

    اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر لاہور کی ترقی کیلئے بے مثال منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ان منصوبوں کی تکمیل سے زندہ دلان لاہور کو بے پناہ سہولتیں ملیں گی، لاہور کے شہری ان منصوبوں پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے شکرگزار ہیں، ون مین شو کے کلچر کو ختم کرکے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس ترتیب دیئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں لاہور سمیت بعض شہروں میں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر پلاننگ کے منصوبے شروع کئے گئے، عوام کی ضروریات کا تعین کئے بغیر ان منصوبوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، نمائشی منصوبوں کے باعث صوبے کے خزانے پر بے پناہ بوجھ پڑاہے، تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقاعدہ حکمت عملی کے تحت منصوبے بنائے ہیں، لاہورمیں شیرانوالہ فلائی اوور، شاہکام چوک فلائی اوور اور گلاب دیوی انڈر پاس کے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا، لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی.

    وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ لاہورمیں بارش کے پانی کے بروقت اخراج اور ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹرسٹوریج ٹینکس بنانے کے منصوبے بھی بن رہے ہیں، لاہور میں مجموعی طور پر11 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے، لارنس روڈ پر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ کے قریب انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے، قذافی سٹیڈیم میں انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے تاج پورہ، کریم پارک راوی روڈ، ریلوے سٹیشن، کوپر روڈ، وارث روڈ، رسول پارک اور علامہ اقبال ٹاؤن کی سبزی منڈی کے قریب انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے، ان 7 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی.

    وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ چونگی امر سدھو سے ہڈیارہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، میگا پراجیکٹس لاہور کا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں، شہرکی ترقی، شہریوں کی ضروریات اور سہولت کے پیش نظر یہ منصوبے ناگزیرہیں، ان تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا ہے.

  • تمام مکاتب فکر امن و امن قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ساجد کیانی

    تمام مکاتب فکر امن و امن قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ساجد کیانی

    لاہورپولیس آپریشنز ونگ نے پُرامن محرم الحرام یقینی بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اورمجالس و جلوسوں کے شرکاء کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے مفصل اور مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، تمام پولیس افسران بین المسالک بھائی چارے، رواداری اور امن کے قیام نیز ہر قسم کے تنازعات اکابرین وعلمائے کرام، کمیونٹی رہنماؤں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور افہام و تفہیم سے طے کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ہدایت دی گئیں ہیں.

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی کی زیرنگرانی محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں، اس حوالے سے پولیس افسران، امن کمیٹی اور شیعہ کمیونٹی کے بیشتر اجلاس منعقد کرچکے ہیں.

    ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی پلان کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، تمام پولیس افسران مجالس ا ور جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کا خودجائزہ لیں گے، منتظمین مجالس و عزاداری جلوسوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے، محرم الحرام کے دوران پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے، سکیورٹی پلان کے مطابق 06 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس، سپیشل سکیورٹی یونٹ، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے، محرم کے دوران 10 ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سرانجام دیں گے، محرم الحرام کے تمام پروگراموں میں ماسک، سینیٹائزرز، سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا.

    ساجد کیانی نے مزید کہا کہ شہر میں منعقد ہونے والی 5235 مجالس اور650 جلوسوں کوحساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 610 مجالس کو اے کیٹیگری،3471 کوبی جبکہ 1154 مجالس کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے، اسی طرح لائسنسی اورغیر لائسنسی جلوسوں میں سے 143 کو اے کیٹیگری، 454 کوبی جبکہ 55 جلوسوں کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر مذہنی منافرت پرمبنی لٹریچر، متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اوراشتعال انگیز مواد کی تشہیر کی پابندی پرسختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا.

    انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر حساس مقامات کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، جیو فینسنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام حفاظتی اقدامات باقاعدگی سے جاری ہیں، تمام عزاداری جلوس اور مجالس اہمیت کی حامل ہیں، جنہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا، عزاداری جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، امام بارگاہوں عزاداری جلوسوں کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے سنائپرز بھی تعینات ہونگے.

    انہوں نے مزید بتایا کہ جلوس اور مجالس کے شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و جلوسوں میں داخلے کی اجازت ہو گی، شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں جبکہ لاری اڈوں، بس ٹرمینلزاور ریلوے سٹیشنزپرمسافروں کی چیکنگ اور شناخت یقینی بنائی جائے، امام بارگاہوں کے اطراف اور روٹ کے راستے میں رہائش پذیرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی تھانوں میں رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جارہی ہے، سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے.

  • گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن کس نے جیتا؟ غیر حتمی نتیجہ آگیا

    گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن کس نے جیتا؟ غیر حتمی نتیجہ آگیا

    گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 4 نگرکے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک پاکستان نے میدان مار لیا ہے، غیر حتمی نتائج کے مطابق آئی ٹی پی  کے امیدوار محمد ایوب وزیری نے 5422 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے، ان کے مد مقابل تحریک انصاف  کے امیدوار آغا ذوالفقار علی بہشتی کو 5085 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین 4348 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آۓ ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار رضوان علی نے 117 ووٹ‌لیے ہیں، آزاد امیدوار عباس علی نے 22 ووٹ لیے ہیں، آزاد امیدوار علی محمد نے 5 ووٹ لیے ہیں، آزاد امیدوار فدا علی 4 ووٹ لیے ہیں.

    گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 4 نگر میں اپوزیشن لیڈر اور صوبائی صدر پیلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ کے سیٹ سے مستعفی ہونے کے  بعد ضمنی الیکشن ہوۓ ہیں، جس میں اسلامی تحریک پاکستان  کو کامیابی ملی ہے.