Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاقی وزیر کا ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ، پودا بھی لگایا

    وفاقی وزیر کا ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ، پودا بھی لگایا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ہے، ہسپتال میں زیر عللاج مریضوں‌ کی عیادت بھی کی ہے، ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے، اس موقع پر ڈویژنل سپرانٹنڈنٹ ریلوے (راولپنڈی ڈویژن) انعام اللّٰہ اور دیگر ڈویژنل افسران بھی موجود تھے.

    ریلوے ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو ہسپتال میں کام کرنے والے ریلوے ملازمین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ہے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلے میں ریلوے ہسپتال اور ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں پودے لگائے جائیں گے، اس موقع پر وفاقی وزیر نے خودپودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ہے.

    وزیراعظم کے مشن کو لے کر ہر ادارے میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے، ہر ادارہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت پودے لگا رہا ہے، عوام کو پودے لگانے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے.

  • شادی کے نام پر میرے ساتھ کیا کیا گیا؟ خاتون نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

    شادی کے نام پر میرے ساتھ کیا کیا گیا؟ خاتون نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

    شادی کے نام پر میرے ساتھ کیا کیا گیا؟ خاتون نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی
    کراچی پریس کلب میں خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری علی حسنین سے شادی 2016 میں ہوئی ۔جس سے میں نے شادی کی اس پر دیگر 9 خواتین کے شادی کے کیس ہیں ۔ہر شادی میں علی حسین کے اہلخانہ بھی شامل ہوتے تھے علی حسن کسی اور کی زندگی برباد نہ کرے علی حسن جنسی درندہ ہے ۔جنسی حراسمنٹ کرتا ہے ۔بہت زیادہ شراب پیتا ہے ۔ گھر میں کام کرنے والی 55سالہ خاتون کو بھی جنسی تشدد کیا ۔مجھے ڈریا دھمکایا جارہا ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔میری ڈیڑھ کروڑ کی مالیت ہڑپ کر گیا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میری بارہ سالہ بیٹی کو حراساں کیا گندے میسجز کئے ۔میرے پیسوں سے گھر بنایا گاڑی لی ۔میری بچیوں کو لو یو کے میسج کرتا ہے ۔علی حسن جنسی درندہ ہےپانچ سال کی لڑکی کو جنسی حراساں کیا ۔پریس کانفرنس کے دوران لیلہ پروین جذباتی ھوگئی ۔میری بیٹی بیمار ہوگئی بول نہیں پائی بچی نے اپنی بہن سے سب کچھ شیئر کیا۔اپنے بچوں کی میں ہی ماں اور باپ بھی ہوں مجھے زبانی طلاق دے دی گئی ھم دونوں کا 3 سالہ بچہ میرے پاس ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی مجھے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔علی حسن کرمنل ہے درندہ ہے کلائنٹ کے ساتھ بھی جنسی تشدد کرتا ہے ۔انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لے۔

    نکاح سنت ہے اسے پامال ہونے سے بچایا جائے پہلی بیوی کو بے خبر رکھنے اور نئی شادی کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی کی اپیل کی گئی، خاتون نے صدر پاکستان وزیراعظم چیف جسٹس سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کے مطالبہ کیا ہے

    ملزم کے خلاف درخشاں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آرد رج ہے سائبر کرائم کےایف آئی اے سے بھی رابطہ کرینگے .سندھ بار اور کراچی بار میں بھی علی حسن کے خلاف 4 شکایت درج ہیں

  • اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو حادثہ، والدہ جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو حادثہ، والدہ جاں بحق

    انتہائی افسوس ناک خبر.
    اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو کی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی والدہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر فیاض جتالہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کو نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے، باقی دو زخمیوں کو کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ ٹی پی لنک کنال پٹھان ھوٹل پہ پیش آیا ہے،اندھیرے کی وجہ گاڑی کھڑی ٹرالی سے ٹکرائی ہے، گاڑی لکڑیوں سے لوڈ کھڑی ٹرالی میں جاگھسی ہے، ٹرالی پر درخت لدے ہوئے تھے، اسسٹنٹ کمشن ملتان سے کوٹ ادو کی طرف جارھےتھے، 1122 کی ٹیم نے موقع پہ پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا ہے.

  • کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

    سرجانی ٹاؤن پولیس نے سات سالہ بچے سے بدفعلی میں ملوث 65 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 65 سالہ ملزم دکاندار ہے اور بچہ جب چیز (کنفیکشنری) لینے آتا تو اسے بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں 4 اگست کو والد محمد عقیل نے مقدمہ الزام نمبر 1298/21 بجرم دفعہ 377/511 کے تحت درج کرایا۔

    درج مقدمے میں محمد عقیل کا کہنا ہے کہ اس کے سات سالہ بیٹے کو علاقے کا دکاندار اشرف عرف بابو بدفعلی کا نشانہ بناتا ہے.

    اس نے بچے کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرایا ہوا تھا، بچے کی طبیعت جب خراب ہوئی تب اس نے اپنے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں بتایا۔

    بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم ان پر دباؤ ڈال رہا ہے اور مقدمہ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے، ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

  • سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم

    سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم

    سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ہٹادی گئی، پیر سے تمام قیدی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرسکیں گے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جولائی کے آخری ہفتے میں سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد نے کہا ہے کہ پیر سے سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ہٹادی گئی ہے اور تمام قیدی اپنے اہل خانہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملاقات کرسکیں گے.

    جیلوں میں کوشش کی گئی کہ قیدیوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ کم سے کم رہے اور قیدیوں کی ہی حفاظت کے پیش نظر ملاقات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں آئی جی جیل کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ملاقات کے لیے صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی آئیں لیکن ابھی چونکہ ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے تو پہلے مرحلے میں ہم لوگوں کو آگاہی دیں گے اور کچھ عرصے بعد جیل میں آنے والوں کے لیے ویکسین کارڈ کی شرط عائد کردی جائے گی۔

  • عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے، بزرگ خاتون

    عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے، بزرگ خاتون

    بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال پوچھا ہے، بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا ہے، مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ہیں.

    بزرگ خاتون نے وزیراعلی عثمان بزدار سے گفتگو کی ہے، ”شکریہ بیٹا۔۔۔جیتے رہو“، ”عثمان بزدار ساڈا مان اے“ ”عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے“ ”تینوں رب دیاں رکھاں“ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعائیں دیں ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں، آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں، ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں، پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں، عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے، میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں.

  • اورنج لائن کے کرائے میں اضافے کی سمری کو مسترد کرنے کا مطالبہ

    اورنج لائن کے کرائے میں اضافے کی سمری کو مسترد کرنے کا مطالبہ

    اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 70 روپے کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے،

    قرارداد کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اورنج لائن ٹرین میں کے کرایے میں اضافے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، محکمے کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ہے، پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر70 روپے کرنا چاہتی ہے، اورنج لائن ٹرین میں روزانہ ہزاروں میڈل کلاس افراد سفر کرتے ہیں،

    قرارداد میں‌ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کرایے میں اضافہ نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب اورن لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری مستردکریں.

    اورنج لائن ٹرین میں راوزنہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، یہ سب مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، اگر کرایہ بڑھایا دیا جائے تو ان افراد کی مشکل میں اضافہ ہوجائے گا، عوام کو پہلے ہی مہنگائی نے ستایا ہوا ہے، کرایہ بڑھانے سے مسافروں کی تعداد میں کمی آجائے گی.

  • نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم نے ان شاء اللہ فیصلہ کیا ہے کہ درندہ ظاہر جعفر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ہم نے اس کیس کو دبنے نہیں دینا، ٹویٹر پر بھی ایک ٹرینڈ چل رہا ہے کہ #WeStandWithMubasirLuqman ، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کی مہربانی ہے کہ آپ لوگ کھڑے ہیں، اصل میں نور مقدم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جتنا ظلم اس لڑکی نے سہا ہے، اللہ اس پر اپنا رحم فرمائے، دو دن پہلے کی بات ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آگئی تھیں، میرے میں ہمت نہیں ہوئی کہ میں پڑھ لوں، پھر میں نے کچھ وی لاگز دیکھے جس میں پوسٹ مارٹم تفصیل سے بتا رہے تھے، میرے سے نہیں دیکھا گیا، میں بھی ایک باپ ہوں، مجھے جو غصہ آرہا ہے کہ بھیڑیا صفت انسان ہے وہ ہماری بچی کے ساتھ ایسا کرے، ایک غصہ یہ کہ جو اس کو بچانے سامنے آرہے ہیں، جو ہونا تھا ہوگیا ہے، اب آگے چلیں، آگے نہیں چلنے نہیں دینا، جو سمجھتے ہیں ہم خرید لیں گے، آپ نہیں خرید سکتے ہیں، پوری دنیا میں اتنی دولت نہیں ہے کہ آپ ہمیں خرید لیں گے، جو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، اللہ کے بعد پاکستان کا ہر بچہ اس پر کھڑا ہے، وہ میری وجہ سے نہیں لے رہا، بلکہ وہ نور بیٹی کی وجہ سے لے رہا ہے، مین سٹریم میڈیا تو سوگیا ہے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وی لاگرز کو سلام ہے جو اس کو دبنے نہیں دے رہے بہیں، اس کے بعد مزید چار کیس سامنے آئے ہیں، ایف 8 کے اندر سے ایک لڑکی کی نعش ملی ہے، جسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، بنی گالہ سے ایک میاں بیوی کی نعش ملی ہیں، وزیراعظم سے اختلاف کرتا ہوں کہ عوتوں کے مجرم اور بچوں کے مجرم بچتے جائیں، یہ نہیں منظور، عمران ہو یا میراسگا والد ہو اس کے سامنے کھڑا ہوجاؤں گا، عورتیں گھروں میں سہمی بیٹھی ہیں، وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ باہر کوک پینے جائیں تو ہیراس ہوتی ہیں، وہ گاڑی چلائیں تو ہیراس ہوتی ہیں، بس میں سفر کریں تو ہیراس ہوتی ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ دنیا کا آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک وہاں‌ عورتوں کی عزت نہ دی جائے، آپ کی کسی سے دوستی ہو اور آپ اس سے ہنسی مذاق کرتے ہوں، وہ بھی آپ سے ہنسی مذاق کرے، اس کی گنجائش ہے، لیکن آپ ظلم کریں، بربریت کریں، وہ جو آنٹیاں آجاتی ہیں کٹی پارٹی والی جو کیس خراب کرنے آئی ہیں، بتائیں پیسے لینے آئی ہو، فیک پروپیگنڈہ کیا گیا ہے.

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  • مراد_رسولؐ حضرت عمرؓ بن خطاب  تحریر : انجینیئر مدثر حسین

    مراد_رسولؐ حضرت عمرؓ بن خطاب تحریر : انجینیئر مدثر حسین

    دنیا میں عشق کی ایک سے بڑھ کر ایک مثالیں گزری ہیں۔ میرا قلم اتنا قابل نہیں کی فضائل حضرت عمرؓ پر لکھ سکے۔ کیونکہ یہ وہ صحابہ کرام اور ان سے منسلک ہر چیز اللہ رب العزت کی جانب سے منتخب کی گئی۔ قرآن بھی جگہ جگہ اس کی گواہی دیتا ہے۔ ہر اک چیز کو چنا گیا ہے۔اسی طرح اللہ کریم نے امت میں سے جسے چاہا دین کا نور عطا کیا اور صحابہ کرام کے درجے پر فائز فرمایا۔ اعلان نبوت کے ابتدائی دور میں تو چھپ چھپ کر عبادت کا سلسلہ جاری رہا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین چھپ کر تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوے تھے۔ پھر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا جزبہ دیکھتے ہوئے اللہ کے حبیب حضور خاتم النبیین محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم نے اللہ رب العزت کے سامنے ہاتھ اٹھائے اور التجا کی کہ میرے رب دین کو مکہ کے دو بہادر ہستیوں میں سے ایک سے تقویت عطا کر۔ اللہ رب العزت کے اسلام کے لیے خاندان شجاعت کے پھول اور نسل _ خطاب سے حضرت عمرؓ کو دین کی دولت سے نواز دیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شجاعت کے چرچے پورے عرب میں تھے۔ مائیں اپنے بچوں کو خوف دلاتی کہ سو جاؤ عمر آ جاے گا۔ جب یہ تحفہ اسلام کو ملا تو آپ رضی الله تعالیٰ عنہ مراد رسول ﷺ کہلاے کیوں کہ آپ کو باضابطہ طور پر اسلام کی شجاعت و مرتبت کے لیے منتخب کیا گیا۔ آپ رضی الله تعالیٰ عنہ کے اسلام قبول کرتے ہی پہلا اعلان جو فرمایا کہ ۔ مسلمان اب کھلے عام اللہ کی عبادت کریں گے کون ہے جو اپنی اولاد کو یتیم کرانا چاہے گا بیوی کو بیوہ کرانا. چاہے گا جسے اسلام سے مقابلہ کرنا ہے پہلے مجھ عمرؓ سے مقابلہ کرے۔ اس اعلان سے مسلمانوں کے جزبے کو توقیت ملی۔
    پھر حضور نبی کریم خاتم النبیین محمد صلی الله عليه و آلہ وسلم سے جو مرتبوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ بہت مشہور ہے۔
    1۔ مراد رسولؐ کہلاے۔
    2۔ آپﷺ نے فرمایا میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں اگر کوئی ہوتا تو عمرؓ ہوتا۔
    3۔ عشرہ مبشرہ کا شرف حاصل کیا۔
    4۔ بیت المقدس کی فتح کا سہرا بھی آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے سر ہے۔
    5۔ نظام عدل کی ایسی مثال قائم کی جس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔
    6۔ کفر کے لیے عزاب اور امت کے لیے نہایت شفیق۔
    موضوع بہت طویل ہے لیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں صرف ایک واقع عرض کرنے کا شرف حاصل کروں گا جس سے بہت سے اسباق ملتے ہیں۔
    ریاست عمرؓ میں ایک بار اک گلی سے گزر ہوا تو بچوں کے رونے کی آواز سنائی دی۔ آپ رضی تعالیٰ عنہ دن کو انصاف کی کچہری اور ریاستی معاملات تو رات کی تاریکی میں گلیوں کے چکر لگاتے کی ریاست میں کوئی ضرورت مند نہ رہے کسی کی سفید پوشی ایسی نہ ہو جسے تواضع نا کیا جا سکے۔ 22 لاکھ مربع میل ریاست کا سلطان بھیس بدل کر رعایا کی حالت دیکھنے راتوں کو گلیوں میں گھوما کرتا تھا.
    *مراد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہو انتخاب رب العالمین ہو انداز جدا کیسے نا ہو.*
    اک گلی سے گزر ہوا بچوں کے رونے کی آواز سنائی دی دروازے پر دستک دی تو اندر سے خاتون کی آواز سنائی دی سوال کیا بچے کیوں رو رہے جوا آیا گھر پر کھانے کو کچھ نہیں بھوک سے رو رہے ہیں۔ اور میں عمرؓ کی جان کو رو رہی ہوں۔ حضرت عمرؓ کا جسم لرز گیا۔ فورا بیت المال گے اناج اپنے کندھے پر لاد کر لاے خادم نے اٹھانا چاہا تو جواب دیا اگر قیامت میں میرا بوجھ اٹھا لو گے تو اب بھی اٹھا لو۔ ریاست کا سربراہ ایسا ہوتا ہے۔ فرمایا کرتے تھے دریا _فرات کے کنارے کوئی کتا بھی پیاسا مر گیا تو جواب عمرؓ کو دینا پڑے گا۔ خیر دروازہ کھلوایا۔ بچوں کی بھوک سے حالت دیکھ کر تلملا اٹھے۔ عورت کو کھانا بنانے کا کہا اور خود بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر کھلانے لگے. کھانا تیار ہوا بچوں کو کھلایا۔ ماں کا دل چوٹ کھا گیا کہنے لگی کتنے شفیق انسان ہو تم اور اک عمرؓ ہے لیرے بچوں کا خیال کیوں نہ آیا اسے. اسے تو قیامت والے دن نہیں چھوڑوں گی۔ حضرت عمرؓ کا دل اور پگھل گیا۔ کہنے لگے عمرؓ کو معاف کر دو سارا دن ریاست کی کچہریوں میں گزارتا ہو گا. آخر انسان ہے تھک بھی جاتا ہو گا۔ رب العالمین کے ساتھ شرف عبادت بھی حاصل کرتا ہو گا. عورت کہنے لگی کہاں تم اتنے خدا ترس اور کہاں عمرؓ تم اس کی وکالت کیوں کرتے ہو قیامت کا دن ہو گا میرا ہاتھ اور عمرؓ کا گریبان رب کی عدالت میں پکڑوں گی۔ حضرت عمرؓ کو بچوں کی طرح بلک کر رونے لگے فرمایا وہ بد نصیب عمرؓ تمہارے سامنے کھڑا ہے. جو کہنا ہے آج کہ لو آج عمرؓ حساب دے لے گا۔ کل قیامت میں مجھے بخش دینا. 22 لاکھ مربع میل کی سلطنت کا سلطان جس سے کفر لرز اٹھے اور رب کریم کی مخلوق پر اتنے رحم دل بے شک اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے لوگ ہیں.
    قلم کی زبان کو لگام دینا مجبوری ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل بے شمار اور اس تحریر کے الفاظ محدود ہیں. آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زہر آلود خنجر کے وار سے شہید کیا گیا. ان کے بنائے گئے اصول حکمرانی سے دنیا میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے. آج اکہی کی تعلیمات کے کچھ اصولوں کو *umar law* کو دنیا کی ترقی یافتہ ریاستوں نے اپنا رکھا ہے. پاکستان میں نظم عدل، سزا و جزا، غریب کی داد رسی کا شدید فقدان ہے. اللہ کریم صاحب اختیار لوگوں کو کمزوروں کا احساس کرنے کی توفیق عطا فرمائے. تاکہ معاشرے کے توازن کو بہتر بنایا جائے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق *Umer Law* کو نافذ کر کے نظام عدل کو بہترین کیا جا سکے.

    @EngrMuddsairH

  • یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے   تحریر  : راجہ حشام صادق

    یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے تحریر : راجہ حشام صادق

    ایک فرق تو ہر انسان کو نظر آ رہا ہے کہ ماضی کا پاکستان اور آج کا پاکستان ماضی کے دور سے بہت بہتر ہے اب ہماری قوم کے اندر جو شعور آ رہا ہے ایسا ماضی میں نہ تھا۔ اب ہر پاکستانی کو اس کے حقوق کا پتہ چل چکا ہے۔

    آج کے اس سوشل میڈیا کے دور میں کوئی ظالم کسی پر ظلم یا کسی مظلوم کو دبا نہیں سکتا یہی تبدیلی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کے پاکستان میں عوام میں اتنا شعور تو آیا کہ وہ ظالموں اور جابر لوگوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ کوئی آٹھ سال پہلے پشاور جانے کا اتفاق ہوا دل میں ایک ڈر سا تھا۔ دل اور ذہن میں ایک خوف تھا کہ آئے روز جس شہر کے اندر دھماکے ہوتے ہیں۔ نہ جانے کس مقام پر زندگی تمام ہو جائے سانسیں ساتھ چھوڑ جائے ایسے ماحول میں کون کس پر یقین کرئے سامنے سے آنے والے شخص پر بھروسہ کیسے کرئے کہ وہ پاس آ کر کہیں بارود ہی نہ بن جائے اور اپنے ساتھ کئی معصوم جانوں کو اڑا کر نہ لے جائے۔

    اللہ پاک کا شکر ہے کہ وقت گزرا حالات بدلے قوم کے ذہنوں سے دہشتگردی کا خوف ختم ہوتا گیا افواج پاکستان کی قربانیوں سے اس ملک میں امن لوٹا۔
    اور آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے الحمداللہ یہ ملک پاکستان تیرا اور میرا پاکستان محفوظ ہے ماضی کی تمام جمہوری حکومتوں نے اس ملک پاکستان کے اندر دہشتگردی کروائی ملک دشمنوں کے ہاتھوں ہمارے حکمران بکتے رہے ملک میں افرا تفری اور قتل و غارت کی قیمت وصول کرتے تھے۔ایسے سیاستدانوں کے ساتھ نفرت کی وجہ بھی یہی تھی۔ اور شاید میری طرح آپ نے بھی ان ماضی کی پارٹیوں کو چھوڑ کر ایک ایسی جماعت ہا تحریک کے سربراہ کا ساتھ دیا جس کی حب الوطنی پر آج بھی کسی کو کوئی شک نہیں جس لیڈر نے انصاف کا نعرہ بلند کیا بائیس سال جدوجہد کی اور اقتدار میں آیا ایسے لیڈر کا ساتھ میرے اور ملک کے لاکھوں نوجوانوں نے بغیر کسی مفاد کے دیا بغیر کسی عہدے یا ذاتی فائدے کے دن رات محنت کی ان ہی نوجوانوں کے ووٹ اور بہادری کا یہ نتیجہ ہے کہ یہ وطن ایک دلیر ایماندار اور مضبوط جمہوری حکومت کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

    ہزاروں نوجوانوں نے اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے قربانیاں دیں
    یہ اس ملک کے نوجوانوں کا ہی حوصلہ تھا کہ کبھی آنسو گیس کا سامنا کیا تو کبھی لاٹھی چارج کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنا کر ڈرایا گیا
    سینے پر گولیاں کھائیں تعلقات ختم کیئے لیکن اس ملک کی بہتری کے لئے ڈٹے رہے۔ آج بھی اس ملک کا نوجوان اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا ہے۔

    آج کا نوجوان جس نے اس پیارے وطن کا سوچا جس کے اندر آج بھی لڑنے کا جذبہ موجودہ ہے جو آج بھی یہ سمجھتا ہے کہ اس کی یہ محنت اور جدوجہد کا پھل آنے والی نسلیں کھائیں گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں جو نوجوان اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں مورخ ان کو محب وطن پاکستانی لکھے گا تاریخ میں ان بہادروں کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔یاد رکھیں ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ بہادر کے نام سے پڑھے اور لکھے گی ۔

    ان شاء اللہ ملک پاکستان کو تا قیامت قائم و دائم رہنا ہے۔ وطن کی حفاظت کے لئے قربانیاں دینے والے وطن کے بیٹوں کو سلام ان کی جرات کو سلام جنہوں نے اس وطن کی سرحدوں پر لڑ کر قربانی دیں یا اس سسٹم کے خلاف کھڑے ہوئے جو ماضی کے حکمرانوں نے بنا رکھا تھا پانچ سال تیرے پانچ سال میرے
    میڈیا پے تم مجھے برا بھلا کہو میں تمہیں کہوں گا پر شام کا کھانا ایک سات ہو گا یہ جمہوریت تھی۔

    نوجوانوں اور اس وطن کے دلیر بیٹوں کے ہوتے ہوئے کوئی اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
    تو نوجوانوں یہ جنگ ابھی جاری ہے بس تم نے کھبرانا نہیں ہے ابھی مشکل وقت ہے جو کھڑا رہے گا تاریخ میں امر ہو جائے گا
    یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے یہ سبز ہلالی پرچم یونہی صدا بلند رہے۔ ان شاء اللہ

    اللہ پاک آپ سب کا حامی ناصر ہو

    @No1Hasham