Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا فضل الرحمن کی پی ٹی آئی کے رہنما امیر بخش بھٹو سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمن کی پی ٹی آئی کے رہنما امیر بخش بھٹو سے ملاقات

    ) جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے رہنما امیر بخش بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔انہوں نے امیر بخش بھٹو سے ان کے والد سابق گورنر و وزیراعلی سندھ ممتازبھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور فاتحہ خوانی کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ممتاز بھٹو میرے والد کے سیاسی دوست تھے۔
    ملک کی سیاست میں ممتاز بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
    امیر بخش بھٹو کے ترجمان انور گجر کے مطابق امیر بخش بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ممتاز بھٹو میرے والد صاحب کے کولیگ تھے ۔میں ان کے خاندان تعزیت سے اظہار کیا ہے۔نواز شریف کا حق ہے جہاں چاہیں علاج کرائیں ۔نواز شریف جب تک چاہیں وہاں رہ سکتے ہیں ۔نواز شریف کو حکومت نے ہی اجازت دی تھی اب کہہ رہے ہیں واپس آ۔ملک میں جابروں کی حکومت ہے اس لیے وہ یہاں سے دور ہی رہیں بہتر یے۔

  • مسلم لیگ(ن)کے دفتر پر احتجاج کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے کراچی ڈویژن کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا

    مسلم لیگ(ن)کے دفتر پر احتجاج کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے کراچی ڈویژن کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا

    کراچی میں مسلم لیگ(ن)کے دفتر پر احتجاج کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے کراچی ڈویژن کے صدر انجینئرسلمان خان کواظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔سلمان خان کو 7 روز کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے .
    اس حوالے سے مسلم لیگ(ن)کراچی کے صدر سلمان خان نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ کارکنان4گھنٹے احتجاج کرتے رہے ان سے کوئی رہنما ملاقات کیلیے نہیں آیا۔جب کارکنان سے ملاقات کیلیے کوئی رہنما نہ آیا تو میں وہاں گیا۔ میں کارکنان کو احتجاج سے روکنے کیلیے گیا تھا۔

  • کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا معمر ملزم گرفتار

    کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا معمر ملزم گرفتار

    سرجانی ٹائون پولیس نے سات سالہ بچے سے بدفعلی میں ملوث 65 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔اس ضمن میں پولیس نے بتایاکہ 65 سالہ ملزم دکاندار ہے اور بچہ جب چیز (کنفیکشنری)لینے آتا تو اسے بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کے خلاف سرجانی ٹائون تھانے میں4 اگست کو بچے کے والد محمد عقیل نے مقدمہ الزام نمبر 1298/21 بجرم دفعہ 377/511 کے تحت درج کرایاتھا۔
    درج مقدمے میں محمد عقیل نے کہاکہ اس کے سات سالہ بیٹے کو علاقے کا دکاندار اشرف عرف بابو بدفعلی کا نشانہ بناتا ہے، اس نے بچے کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرایا ہوا تھا، بچے کی طبیعت جب خراب ہوئی تب اس نے اپنے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں بتایا۔بچے کے والد نے کہاکہ ملزم ان پر دبائو ڈال رہا ہے اور مقدمہ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے، ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

  • گورنرسندھ عمران اسماعیل کی کوئٹہ کے علاقہ سریناچوک پر دہشت گرد حملہ کی مذمت

    گورنرسندھ عمران اسماعیل کی کوئٹہ کے علاقہ سریناچوک پر دہشت گرد حملہ کی مذمت

    ورنرسندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ کے علاقہ سریناچوک پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کے شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت ، درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔
    گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے پیش نظر محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی ادارے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنائیں حکومت ،عوام کے تعاون سے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے رہے گی ۔

  • حنید لاکھانی کا کوئٹہ دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    حنید لاکھانی کا کوئٹہ دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    سربراہ بیت المال سندھ و رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی کا کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں کے شہید اور بعض کے زخمی ہونے پر سربراہ بیت المال سندھ و رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی کا اظہار افسوس۔

    سربراہ بیت المال سندھ و رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کو مرعوب نہیں کرسکتے.قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

    بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے کی مذموم سازش کرنے والے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت بلوچستان دہشتگردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرئے۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی  کی ایک اورسیٹ کم ہوگئی

    پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک اورسیٹ کم ہوگئی

    گلگت:پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک اورسیٹ کم ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 341 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ۔جبکہ ان کے مدقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذوالفقار بہشتی5 ہزار 62 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    گلگت بلتستان اسمبلی کےحلقہ4 نگر 1 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

    حلقے میں 23 ہزار 497 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے42پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئے تھے۔خیال رہےکہ یہ نشست پیپلزپارٹی کےکامیاب امیدوار امجد حسین نےخالی کی تھی۔

  • عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی

    عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی

    دبئی :عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کےساتھ داخلے پر بھی پابندی ‏کر دی ہے۔

    دبئی حکام نےپاکستانی مسافروں پرپابندی عائد کی ہے۔ ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ کےساتھ ایئرعربیہ کے ‏ذریعےسہولت مسافروں کوتھی۔

    امارات و دیگر یواےای ائیرلائنز نے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کےبغیر بورڈنگ سےمسلسل انکار کیا ہے ‏اور ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی عدم موجودگی سےسیکڑوں مسافرآف لوڈکیےجاچکےہیں۔ ‏

    کوروناہائی رسک ممالک کے مسافروں پر ریپڈپی سی آر ٹیسٹ کے بغیر داخلے پر مکمل پابندی ‏عائد کی گئی ہے جب کہ نان ہائی رسک ممالک کےشہریوں کو48گھنٹےپہلےٹیسٹ کیساتھ ‏داخلےکی اجازت ہے۔

    نان ہائی رسک ممالک کےشہریوں کو پی سی آر یا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ نان ہائی ‏رسک ممالک کے شہری 14 دن سےزائدیواےای میں قیام نہیں کرسکیں گے۔اس حوالے سے جاری ای میل کے مطابق تمام ایئرلائنز ان احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔

  • پہلے یہ میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں، ن لیگ کا ردعمل

    پہلے یہ میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں، ن لیگ کا ردعمل

    ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کو میاں صاحب نے بہت عزت دی، پہلے یہ میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں، سینئر لیگی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ جن کو میاں صاحب نے بہت عزت دی مگر انہیں عزت راس نہ آئی۔
    پہلے میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں۔جو ن لیگ کے نہ ہو سکے،وہ پی پی پی کے کیسے ہونگے؟؟ بلاول بھٹو کو نئے لوٹے مبارک ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور سابق گورنر عبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔

    پہلے یہ میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں، ن لیگ کا ردعمل
    ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ جن کو میاں صاحب نے بہت عزت دی مگر انہیں عزت راس نہ آئی۔ پہلے میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں۔جو ن لیگ کے نہ ہو سکے،وہ پی پی پی کے کیسے ہوں گے، لیگی رہنما حنا پرویز بٹ
    Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 8 اگست 2021 22:53

    پہلے یہ میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ..

    کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 8اگست2021) ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کو میاں صاحب نے بہت عزت دی، پہلے یہ میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں، سینئر لیگی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ جن کو میاں صاحب نے بہت عزت دی مگر انہیں عزت راس نہ آئی۔
    پہلے میاں صاحب کے نعرے لگاتے تھے آج یہ لوٹے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں۔جو ن لیگ کے نہ ہو سکے،وہ پی پی پی کے کیسے ہونگے؟؟ بلاول بھٹو کو نئے لوٹے مبارک ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور سابق گورنر عبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
    (جاری ہے)

    دونوں رہنماؤں نےکوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔اس موقع پر ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ذوالفقارعلی بھٹوکے ساتھ مل کرکام کیا ہے، آج میں اپنے والد کی پارٹی میں جارہا ہوں، نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سےعزت چاہیے لیکن ہمیں نواز شریف نے بےعزت کیا۔
    ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ماضی میں تیسرے نمبر کی پارٹی کو وزیراعلیٰ کے لیے ترجیح دی گئی، ن لیگ کے 22 سے23 اراکین کے باوجود ہمیں حکومت بنانے نہیں دی گئی۔سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ زرداری خاندان سے بہت پرانا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر بادکہہ دیا،بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قد آور شخصیت نہیں ہے۔

  • انتخابی اصلاحات کونہیں‌ مانتا:مولانا فضل الرحمن نے سندھ جاکریہ بات کیوں کہی؟

    انتخابی اصلاحات کونہیں‌ مانتا:مولانا فضل الرحمن نے سندھ جاکریہ بات کیوں کہی؟

    کراچی:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی انتخابی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان ڈھونگ ہے، ہمارامطالبہ منصفانہ عام انتخابات ہے،

    انہوں نے کہاکہ گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین و قانون اور قرآن سنت کے منافی ہیں، گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم پر مسلط کی گئی حکومت ناجائز ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہاہے، پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کے لئے قانون سازی نہیں کرنے دیں گے،عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر اھم حصہ ہے نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا ہے، کے پی میں کورونا کی مد میں تین ارب کی کرپشن ہوئی ہے،پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوپی کے سربراہ صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ بیت الرضوان پرمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری ، مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث ، سمیع الحق سواتی مولاںا غوث صابری ، شرف الدین اندھڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ گھریلو تشدد اور وقف املاک کے حوالے سے پارلیمنٹ میں زیر غور دونوں بل آئین سے متصادم ہیں،گھریلو تشدد کے خاتمے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون سے خاندانی زندگی تباہ و برباد ہوگی،اس بل میں قرآن و سنت کے منافی شقیں شامل کی گئی ہیں،ہم خاندانی نظام بچانے کے لیے پوری قوت سے نکلیں گےعلمائ کرام کی کمیٹی ان بلز کا جائزہ لے رہی ہے اس کے بعد اے پی سی بلائی جائیگی ملک گیر احتجاج ھو گا۔

    انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک تنہا ہوتا جارہے ہے ،بے روزگاری عام ہے، نوجوان نسل مایوس ہے جو ایک المیہ ہے،افغانستان کی نئی صورت حال میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا ،جو بائیڈن ملک کے جعلی وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار نہیں ،امریکہ پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے،موجودہ حکومت غیر ائینی و غیر قانونی ہے،انہوں نے کہا وزیراعظم نے دعوی کیا کہ ہم امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے ،جواب میں امریکہ نے کہا ہم نے اڈے مانگے ہی نہیں ہیں،ایسا جھوٹا وزیر اعظم ہم پر مسلط ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے وہ منتخب نہیں ہے کشمیر فروخت ہو چکا ہے ناہل حکمرانوں کی وجہ سے قوم مایوس ہوچکی ہے ،ملک میں غیر ائینی و غیر قانونی حکومت ہے اسے ھم نہیں مانتے دوسروں کو چور چور کہنے والے کےپی کے میں کورونا کی مد میں تین ارب کی کرپشن کا جواب دیں آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں سب بے نقاب ہوچکا ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چائنا جیسا پاکستان کا دوست بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،چین نے سی پیک منصوبہ سب سے پہلے پاکستان سے شروع کیا ،نا تجربہ کار لوگوں کی وجہ سے چین اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، ملک میں قومی سطح پر انتخابات کرائے جائیں،بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان ڈھونگ ہے،حکومت کے یکطرفہ اقدامات ہمیں قبول نہیں ،دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں کریں گے ۔

    انہوں نے کہاکہ جس الیکشن کے نتائج نے ملک کو بحران کا شکار کیا عدالتیں اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ افغانستان کا سیاسی بنیادوں پر حل نکالا جائے افغانستان میں طالبان کی قیادت مزاکرات کی بات کرتی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پی ڈی ایم سے الگ ہوچکی ہے ،ان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،ہم پیپلز پارٹی کی سیاست کو اچھی طرح جانتے ہیں ،ملک میں ایک تجربہ کیا جو ناکام ہوا ہے اس تجربہ کے نتیجے میں نااہل حکومت وجود میں آئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں ہے،مخالفین کے ساتھ بھی بیٹھنا پڑتا ہے ،سیاسی جماعتوں کی توڑنے کی سازش جہاں ہوتی ہے سب جانتے ہیں ،سیاسی جماعتوں سے لوگ دوسری جماعتوں میں چلے جاتے ہیں اس سے پارٹی میں کوئی فرق نہیں پڑتاہے۔ قبل ازیں انہوں نے سابق گورنر سندھ وبزرگ سیاستدان ممتاز بھٹو مرحوم کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جاکر صاحبزادگان سے تعزیت کی اور بلندی درجات کی دعا کی ۔

  • حالات بدلنے لگے:برف پگھلنے لگی: افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق

    حالات بدلنے لگے:برف پگھلنے لگی: افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق

    کابل :حالات بدلنے لگے:برف پگھلنے لگی: افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکی تصدیق ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اورافغآنستان کی کرکٹ ٹیموں‌ کے درمیان پھرسے دوستی کی بہاریں شروع ہونے والی ہیں

     

    ادھررپورٹس کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔جس کے لیے تیاریاں شروع ہیں‌

    افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

     

    واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے افغانستان پہلے ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔