Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان کے بعد سندھ میں ن لیگ انجام کے قریب:قیادت میں اختلافات، کارکنان لیگی ہاؤس پر قابض

    بلوچستان کے بعد سندھ میں ن لیگ انجام کے قریب:قیادت میں اختلافات، کارکنان لیگی ہاؤس پر قابض

    کراچی :سندھ سے بھی ن لیگ کی باقیات انجام کے قریب :قیادت میں اختلافات، کارکنان لیگی ہاؤس پر قابض ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاؤس پر ‏کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔ ‏

    کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور ‏نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ‏

    مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ ‏کر لیا۔ ‏کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سےمتعلق کمیٹی کےفیصلوں کونہیں مانتے۔

    کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئےٹکٹس کی بندر بانٹ منظورہیں پیسے لے کر ٹکٹس ان کوجاری ‏کئے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔

    کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی ‏تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے۔

  • کشمیر پریمیر لیگٌ:باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرا دیا

    کشمیر پریمیر لیگٌ:باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرا دیا

    مظفر آباد: کشمیر پریمیر لیگٌ:باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرا دیا ،اطلاعات کے مطابق کشمیرپریمیرلیگ کے چوتھے اور آج کے پہلے میچ میں باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرادیا ۔

    کھیل کے میدان سے ملنے والی خبروں میں‌ کہا گیا ہے کہ مظفر آباد میں کھیلے گئے میچ میں میرپور رائلز کے خلاف باغ سٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ باغ سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپور رائلز کو 212 کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں میرپور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 196 رنز سکور کرسکی ۔

    ذرائع کے مطابق باغ سٹالینز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر211 رنزبنائے، باغ سٹالینز کی جانب سے شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنزکی اننگز کھیلی۔ اسد شفیق نے 54 اور روحیل نذیرنے 36 رنز بنائے جب کہ عامر یامین نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

    باغ سٹالینز کے عامر یامین کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی۔ میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 90 فیصد اضافہ

    کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 90 فیصد اضافہ

    کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت دو لاکھ 38 ہزار یونٹس تک بڑھ گئی جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران انڈس موٹرز کی سیلز میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران فروخت کا حجم 57 ہزار 236 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2020 میں کمپنی نے 28 ہزار 378 گاڑیاں فروخت کی تھیں۔
    اس طرح مالی 2020 کے مقابلہ میں مالی سال 2021 میں انڈس موٹرز کمپنی کی سیلز میں 28 ہزار 858 یونٹس یعنی 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہنڈا اٹلس کارز کی فروخت میں بھی گزشتہ مالی سال میں 79 فیصد اضافہ ہوا اور مالی سال 2020 کی 16 ہزار 390 یونٹس کی فروخت کے مقابلہ میں مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کی فروخت 29 ہزار 291 یونٹس تک پہنچ گئی۔واضح رہے کہ مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی سیلز بھی 34 فیصد اضافہ سے 65 ہزار 815 یونٹس کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال میں 88 ہزار 32 یونٹس تک بڑھ گئی۔

  • صرف جماعت اسلامی کراچی کے حق کیلئے مؤثر آواز اٹھا رہی ہے ،ْحافظ نعیم الرحمن

    صرف جماعت اسلامی کراچی کے حق کیلئے مؤثر آواز اٹھا رہی ہے ،ْحافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ صرف جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے ، جو کراچی کے گھمبیر مسائل کے حل اور عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لئے موثر اور توانا آواز بلند کر رہی ہے ۔ حکمران پارٹیاں ہی کراچی کو تباہ و برباد کرنے کی ذمہ دار ہیں ، جماعت اسلامی شہر کو تباہی و بربادی سے نکالنے اور تعمیر و ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کے کراچی دشمن اقدامات اور طرز عمل کو بے نقاب کرے گی ، یہ شہر ایک گل دستے کی طرح ہے اسے آباد رکھنے کے لئے جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلے گی ۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ضلع گلبرگ وسطی کے تحت مسجد قباء سے متصل گرائونڈفیڈرل بی ایریا میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
    کنونشن میں ضلع گلبرگ وسطی کی 20یونین کونسلز کے چیئر مین، وائس چیئر مین اور کونسلرز کا اعلان کیا گیا ، ان کو اسٹیج پر بلا کر حوصلہ افزائی اور کامیابی کے لئے دعا کی گئی اور ضروری ہدایات دی گئیں۔

    کنونشن سے سندھ اسمبلی کے رکن و امیر ضلع جنوبی سید عبدالرشید ، نعمت اللہ خان کے دور میں سٹی کونسل کے سابق سینئر پیرازائیڈنگ آفیسر مسلم پرویز ، سابق ٹائون ناظم گلبرگ و امیر ضلع فاروق نعمت اللہ ، الیکشن سیل کے نگران خالد صدیقی اور سیکریٹری ضلع کامراج سراج نے بھی خطاب کیا ، جبکہ سید حسین مدنی نے درس حدیث پیش کیا ۔ شرکاء نے کنونشن میں قومی ترانہ بھی پڑھا ۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کو اونر شپ نہیں ملی ، کوئی پارٹی اسے اون نہیں کرتی ، وفاقی و صوبائی حکومتیں ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ۔ پی ٹی آئی ایک دوسرے پر الزامات تو لگاتی ہیں ، مگر اپنی نااہلی اور ذمہ د اری تسلیم نہیں کرتیں ، ان کے دائرہ اختیار اور دستیاب وسائل کے تحت ہی اگر شہر میں ترقی و تعمیر کے اقدامات ہوتے تو حالات اتنے ابتر نہ ہوتے جو آج ہیں ، 162ارب ، 11سو ارب کے پیکیجز کے اعلانات تو بہت کئے گئے تھے ، لیکن شہر میں چند ارب روپے بھی خرچ نہیں کیے گئے ، کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس اور ریونیو جمع کراتا ہے ، لیکن اس کے بدلے اسے کچھ بھی نہیں ملتا ، گزشتہ سال قومی بجٹ میں 650ارب کے ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لئے صرف 18ارب اور موجودہ بجٹ میں بھی 900ارب میں سے صرف اٹھارہ ارب روپے مختص کیے گئے اور وہ بھی پورے خرچ نہیں کیے جاتے ، جعلی مردم شماری میں ہماری آدھی آبادی غائب کروائی گئی ، کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کرکے ہماری حق تلفی کی گئی ، کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور مسائل ، یہ سب تو وفاق کے ماتحت ادارے ہیں اور ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اس کی براہ راست ذمہ دار ہیں ، پیپلز پارٹی 10سال سے سندھ پر مسلط ہے ، کراچی دشمنی اس کے ضمیر کا حصہ ہے ، اس نے بھی کراچی کو کھانے کمانے اور مال بنانے کا ذریعہ تو بنایا ہوا ہے ، لیکن کچھ دینے اور شہر پر لگانے کوتیار نہیں ، اب اپنا پارٹی ایڈمنسٹریٹر لگا کر مزید قبضہ اور لوٹنے کا کام جاری ہے ، جماعت اسلامی ان سب کو ایکسپوز کرے گی ، جماعت اسلامی ہی شہر کی حقیقی قیادت ہے ،یہی شہر کو ترقی دے سکتی ہے اور مسائل حل کرسکتی ہے ۔

  • سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ پر شجرکاری مہم و پرچم کشائی تقریب

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ پر شجرکاری مہم و پرچم کشائی تقریب

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاس پر جشن آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم لہر اکر جشن آزادی منانے کے آغاز کردیا،شجر کاری مہم کے سلسلے میں معزز مہمانوں کے ہمراہ پودے لگائے گئے اس پر وقار تقریب میں تاجر رہنماں،پولیس افسران،ڈاکٹر ز اور دانشوروں نے کی شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ماہ محرم کی آمد پر انتہائی احترام سے منارہے ہیں،پاکستان ہماری شان اور آن ہے یہاں اقلیت کے حقوق کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس بار جشن آزادی کو شجرکاری مہم سے منصوب کرکے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کا عہد اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ماہ محرم الحرام عقیدت واحترام سے منائینگے یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروق ملک بھر میں منائینگے جبکہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ شہدائے کربلاسیدنا امام حسین اور ان کے رفقا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش اور اہل بیت اطہار سے محب کے فضائل اجاگر رکرینگے،انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور اہل بیت سے محبت گمراہ ہونے سے بچاتی ہے،صحابہ کرام کی عزت وحرمت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دنیا کی واحد ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ش،شجر کاری مہم اور پرچم کشائی کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر کارکنوں کی ملک سے ولولہ انگیز محبت وجوش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان بھر میں پی ایس ٹی کے تحت شجرکاری مہم پرچم کشائی اور ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انہوں کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں کسی طور بھی رائیگاں نہیں جائیں گی یوم آزادی کے موقع پر شہدا پاکستان،پاک فوج ورینجرز اور پولیس کے شہدا کے ساتھ سول سوسائٹی کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک سے انتہا پسندی ودہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے،پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے تصور کو عمی جامہ پہنانے کیلئے تمام مذہبی وسیاسی اکائیاں کردار ادا کریں،شجرکاری مہم اور پرچم کشائی کی تقریب میں مذہبی وروحانی اسکالر علامہ سید محمد علی شاہ،کراچی کے تاجر رہنماں شرجیل گوپلانی،جمیل احمد پراچہ،عبدالرحمن خان،اسماعیل لالپوریہ ایس پی نیو کراچی تاج الدین ودیگر معززین ڈاکٹر فرید الدین،ڈاکٹر شکیل اختر،زہرا حسن،ظفرملٹی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری ودیگر موجود تھے،اس موقع پر روحانی مذہبی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانا ہیپودا لگانا ہے درخت بنانا ہے پاکستان کو گرین کرنا ہے ہر پاکستانی آگے بڑھے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے،اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں ملک کی ترقی میں جو ہمارا کردار ہے وہ ہم ادا کرتے رہینگے،72سالوں سے تاجرابرادری ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہی ہے ٹمبر مارکیٹ میں بھی شجر کاری کی مہم چل رہی ہے پاکستان مضبوط ہے اور انشا اللہ مضبوط رہے گا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ پودے لگا کر کراچی اور ملک کو گرین بناکر اس کی شان بڑھانی ہے قومی پرچم کے سائے تلے ہم اایک ہیں جب بھی کسی نے ہمیں اس پرچم کے سائے تلے آواز دی تو ہم موجود ہونگے،پاکستان کو معاشی طور پر بھی مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں حکومت معاشی پالیسیوں مین تاجروں کی مشاورت کو بھی یقینی بنائے،اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے،ایس پی نیو کراچی تاج الدین نے کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے ہونیوالی تقریبات ملک سے محبت کی علامت ہے جشن آزادی کی جو تقریبات پہلے رات میں ہوتی تھی وہ ابھی دن میں ہورہی ہیں عوام میں ملک سے محبت بے انتہا ہے،عوام گلی محلوں کا صافف ستھرا رکھیں قومی پرچم لگائیں قومی پرچم ہماری پہچان ہے اور یہ جھنڈا انشا اللہ ہمیشہ اونچا رہے گا۔

  • امریکا کھیل کے میدان میں‌ بھی سپرپاور:ٹوکیو اولمپکس سب سے زیادہ میڈل کے ساتھ کامیاب واپسی

    امریکا کھیل کے میدان میں‌ بھی سپرپاور:ٹوکیو اولمپکس سب سے زیادہ میڈل کے ساتھ کامیاب واپسی

    ٹوکیو: امریکا کھیل کے میدان میں‌ بھی سپرپاور:ٹوکیو اولمپکس سب سے زیادہ میڈل کے ساتھ کامیاب واپسی,اطلاعات کے مطابق 32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے حاصل کیے۔

    یوں امریکہ اب کھیل کے میدان کا بھی سپرپاوربن گیا ہے اوریہ امریکہ کی تسلیم شدہ برتری ہے

    ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کر دی گئی ، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

    اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےسربراہ تھامس بیخ نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا اس دوران افتتاحی تقریب کی طرح اسٹیڈیم خالی رہا ۔

    23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے جیتتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کھیلوں کے آخری روز امریکا نے والی بال ، ٹریک سائیکلنگ اور باسکٹ بال میں 3 طلائی تمغے حاصل کیے۔

    امریکانے39 گولڈ،41سلور اور 33برانزمیڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ چین 38 گولڈ ، 32 سلور اور 18 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا اور میزبان جاپان 27 طلائی تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔

    اس کے علاوہ برطانیہ نے 22 اور روسی ایتھلیٹس نے 20 سونےکے تمغےجیتے۔ ٹوکیو اولپکس کا 339 واں اور آخری طلائی تمغہ سربیا کی مردوں کی واٹر پولو ٹیم کے نام رہا۔

  • بھونگ میں واقع گینش مندر پر حملے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، ایاز میمن

    بھونگ میں واقع گینش مندر پر حملے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، ایاز میمن

    کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین ایازمیمن موتی والا نے رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں واقع گینش مندر پر حملہ کرنے والوں کی خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، مندر پر حملہ پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے،گینش مندر کے آس پاس ستر سے زائد ہندو گھرانے آباد ہیں جن کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ہمار ا آئین اور قانون تمام اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائشگا ہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور یہ واقعے دشمن اور شر پسند عناصر کی سازش ہے ، دشمن پاکستان کو بدنام کرنے کے لیئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی صرف تنخواہیںاور مراعا ت لے رہی ہے پولیس اگر اپنا کام پوری ذمہ داری کیساتھ کرے تو ایسے واقعات ہو ہی نہیں سکتے، تین دن گزرنے کے باوجو د پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس معاملے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شرمندگی ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ گینیش مندر کو نذرآتش کرنا ہندو برادری کے ساتھ زیادتی ہے ایسے واقعات سے ملک میں رہنے والی اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس جنم لیگا، جو کہ مستقبل میں زیادہ مسائل پیدا کریگا، پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پر فرض ہے اگر ریاست کی رٹ قائم ہوتی تو ایسے شر پھیلانے والے واقعات نہ ہوتے، ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور حکومت میں ہونے والے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے مزید کہا کہ کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اسلام کی تعلیمات کے یکسر منافی ہیں، مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے ہندو مندر کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسنا ک ہے۔

  • سندھ حکومت کا لاک ڈاون تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے نہیں،حلیم عادل شیخ

    سندھ حکومت کا لاک ڈاون تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے نہیں،حلیم عادل شیخ

    وزیرسوشل ویلفیئرسندھ ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق ساجد جوکھیو نے وزیربننے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا اور اپنی ہی حکومت کی جانب سے عائد کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا،تقریب کا انعقاد گلشن حدیدکے ایک شادی ہال میں کیاگیا، پولیس کارروائی کے بجائے تقریب کی سیکیورٹی پرمامور رہی،مقامی ایس ایچ اوخود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک ہوئے۔
    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ساجد جوکھیو کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈائون تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں، وزیربنتے ہی انہیں قانون کوروندنے کا اختیارمل جاتاہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں، کرونا وبا کی آڑ میں سندھ حکومت کے دشمن فیصلے ملک کیخلاف سازش ہیں، سندھ حکومت کی ڈرامے بازیاں صرف معیشت کی تباہی کیلئے ہیں، واضح ہورہا ہے کہ سندھ میں پی پی کے علاوہ سب کیلیے لاک ڈائون ہے۔

  • مسافروین کاسلنڈر پھٹ گیا، آتشزدگی سے10مسافرجھلس کرجاں بحق

    مسافروین کاسلنڈر پھٹ گیا، آتشزدگی سے10مسافرجھلس کرجاں بحق

    گوجرانوالہ: مسافروین کاسلنڈر پھٹ گیا، آتشزدگی سے10مسافرجھلس کرجاں بحق اطلاعات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ شاہ کوٹ کے قریب مسافر وین میں سلنڈر دھماکہ، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، 10 مسافر جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔

    گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب مسافر وین کو انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی جس سے 10 مسافر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مسافر وین کی آگ بجھانے کی کوشش کی۔ امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ویگن میں بیٹھے مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا، وہ اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے لقمہ اجل بن گئے۔

     

     

    ریسکیو ٹیموں نے مسافروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں وین آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آ رپی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    انہوں نے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں فوری طور پر جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

    محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔
    صوبائی اور ضلعی روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہونگے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر)سید مشاہد حسین خالد ودیگر کو دی جائے گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست 2021 کو ہوگی۔