ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، لیگی کارکنان نے مسلم لیگ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کرنے اور شہباز شریف و نواز شریف کے پوسٹر پھاڑ نے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاؤس پر کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔
کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ کر لیا۔
کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سےمتعلق کمیٹی کےفیصلوں کونہیں مانتے۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئےٹکٹس کی بندر بانٹ منظورہیں پیسے لے کر ٹکٹس ان کوجاری کئے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے .
Author: +9251
-

ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، شہباز شریف اور نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی
-

میٹرک بورڈسے الحاق شدہ اسکول سالانہ عملی امتحانات 9اگست سے 17اگست تک لے سکتے ہیں، سید شرف علی شاہ
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں لاک ڈان کے باعث سالانہ پریکٹیکل کا امتحانی شیڈول ملتوی کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے پہلے سے دیئے گئے امتحانی شیڈول کے مطابق 9 اگست سے 17 اگست2021 تک سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات لے سکتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک پریکٹیکل امتحانات نہیں لئے ہیں وہ کورونا وبا کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کو یقینی بنائیں اورجلد ہی پریکٹیکل امتحانات کے نتائج کو بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں لازمی جمع کرائیں۔ -

پریشانی بڑھاپے کا سبب تحریر : شاہ زیب
دنیا کا کوئی بھی انسان اس وقت تک کمزور یا بوڑھا نہیں ہوتا جب تک وہ خود تسلیم نہ کرے بیشک بیماری و پریشانی حکم الٰہی کی طرف سے آزمائش ھے اور بیماری جسم کی زکات کی علامت بھی ہیں
لیکن اگر آپ ذہن میں سوار کر لیں جی میں تو بیمار ہوں کچھ کر نہیں سکتا تو یہ بیماری و پریشانی آپ کو بڑھاپے میں دھکیل دے گی
واضح مثال ہے سمندر یا دریا کا پانی کشتی کو نہیں ڈبو سکتا جب تک پانی کشتی کے اندر داخل نہ ہو جائے اسطرح جب بھی کوئی پریشانی آتی ہیں تو مقابلہ کریں اگر آپ مقابلہ نہیں کرتے تو تسلیم کرتے ہیں واقعی یہ تو بہت بڑی پریشانی تو اس کے اثرات آپ کے جسم میں آنا شروع ہو جاتے ہیں
ہمارے استاد محترم فرمایا کرتے تھے جس انسان نے اپنے مائنڈ پر کنٹرول رکھا وہ کامیاب اور راحت کی زندگی بسر کرتا ہے اسطرح حالات پر بھی کنٹرول سنبھال لیا تو دنیا کی پریشانیاں اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی
انسانی جسم میں ہارمونز پائے جاتے ہیں جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان ہارمونز کا کنٹرولڈ ہمارے دماغ میں موجود خلیوں یا نیورننز سے وابستہ ہوتا ہے نیورننز انسانی دماغی میں کہکشاں میں موجود ستاروں سے بھی کہیں زیادہ ہے
پازیٹو سوچ رکھنے والے افراد زیادہ تر خوش مزاج رہتے ہیں کیونکہ ان کی اپنی سوچ پر گرفت مضبوط ہوتی ہے جبکہ نیگٹو سوچ میں مبتلا شخص ہر وقت سوچ میں رہتا ہے جو کہ جسم میں کمزوری پیدا کرتی ہیں جس سے آہستہ آہستہ چہرے پر تندرستی کی علامات ختم ہو جاتی ہیں اگر آپ سوچتے ہوئے کوئی بھی عمل کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو تھکاوٹ محسوس ہو گی اور دماغ میں موجود نیورننز کی تعداد میں کمی ہو گی
پریشانی کا مقابلہ اور اس سے ہونے والی بیماریوں یا کمزوری سے نجات کیسے پائے سیپل سا طریقہ ہے
انسانی دماغ میں موجود نیورننز ڈیٹا پروسیسر سے زیادہ تیز رفتار میں کام کرتا ہے تصور کرنے سے شکست دی جا سکتی ہے چاہے وہ بیماری ہو یا پریشانی اپنی سوچ کو وسیع کریں نیگٹو سوچ سے باہر نکلیں نیز اپنی خوراک پر توجہ کریں تندرستی ہزار نعمت ہے اللہ کا شکر ادا کیا کریں۔
@shahzeb___
-

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
لاہور:جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی مبشرلقمان نے ایک بارپھراس بات کے عزم کا اظہارکیا ہے کہ جب تک نورمقدم کے ورثا کوانصاف نہیں مل جاتا وہ ایک قدم بھی اس کیس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
ذرائع کے مطابق یہ عزم انہوں نے اس وقت دہرایا جب مبشرلقمان کونورمقدم کے قاتل ظاہرجعفرکے وکلا کی طرف سے دھمکیاںدی گئیں اورپھران دھمکیوں کے بعد ملک اوربیرون ملک سے لاکھوں چاہنے والوں نے مبشرلقمان کے ساتھ کھڑا رہنے کا عہد کیا
ظاہر جعفر ایک درندہ ہے، اور اسے بچانے والے جانور، میں اس وقت تک چپ نہیں کروں گا، جب تک نور مقدم کو انصاف نہیں ملتا۔
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 8, 2021
باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان تو پہلے ہی اس موقف پرقائم تھے کہ نورمقدم کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچانے میں وہ انصاف کودستک دیتے رہیں گے مگرجب سے ان کے حق میں یہ آواز بلند ہوئی ہے کہ :قدم بڑھائیں مبشرلقمان ہم تمہارے ساتھ ہیں: تواس اخلاقی حمایت کے بعد ان کے حوصلے اوربلند ہوگئے ہیں
یہی وجہ ہے کہ مبشرلقمان نے اس اخلاقی مدد کے بعد پھریہ عزم کیا ہے کہ وہ ظالم کا ہاتھ روکنے اورمظلوم کوانصاف ملنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے خواہ ان کو اس معاملے پرمالی اخراجات آجائیں وہ ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں
-

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی القاعدہ کا مبینہ مطلوب کمانڈر دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی القاعدہ کا مبینہ مطلوب کمانڈر دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ درابن روڈ پرپیر زکوڑی شریف قبرستان کے قریب مشترکہ کاروائی کے دوران القاعدہ کا مبینہ مطلوب کمانڈر شیخ وقاص عرف خالد نامی دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے ،
پولیس حکام کے مطابق یہ ہلاک دہشتگردپولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ ،پولیس چوکیوں پر حملوں سمیت مقدمات وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کوسیکورٹی تھریٹس کے مقدمات میں مطلوب تھا،
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت شیخ وقاص عرف خالد کے نام ولد عبدالصمد سکنہ عید گاہ کلاں ڈیرہ اسماعیل خان حال مقیم ملتان سے ہوئی جو القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم کمانڈر اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کو لیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ ،پولیس چوکیوں پر حملوں سمیت سیکورٹی تھریٹس کے مقدمات میں مطلوب تھا
پولیس کے مطابق اس کے سر کی قیمت30لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ آمدہ محرم میں دہشتگردی کی مبینہ وارداتوں کی پلاننگ میں مصروف تھا جس میں اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور جدید اسلحہ برآمدہوا۔
-

ایران سے مکران کو ملنے والی بجلی پھرغائب،ہرطرف اندھیرا چھا گیا
کوئٹہ :ایران سے مکران کو ملنے والی بجلی پھرغائب،ہرطرف اندھیرا چھا گیا ،اطلاعات کے مطابق ایران سے مکران کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آگیا ہے اور اس وقت یہ علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے
ذرائع کے مطابق مکران کے تینوں اضلاع تربت،گوادراورپنجگورکے علاقوں کوبجلی کی فراہمی متاثر ہوچکی ہے بجلی کی فراہمی میں تعطل بڑھنے سے کیسکوانتظامیہ اور مکران کے متعلقہ صارفین کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ بجلی جلد بحال ہوجائے گی جس کے بعد مذکورہ متاثرہ علاقوں کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کردی جائے گی
ذرائع کے مطابق اس تعطل پرکیسکو نے بجلی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے صارفین سے معذرت کی ہے
-

ہوس کے بارے اللہ رب العزت کے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات تحریر : انجنئیر مدثر حسین
ہر وہ چیز جو انسان کی طلب سے بڑھ جاے اور اچھائی اور برائی کا فرق ختم کر ڈالے ہوس کہلاتی ہے. خواہ دولت کی ہو، شہرت کی ہو، عزت کی یا سٹیٹس کی.
اللہ کریم نے خود بھی قرآن کریم میں بیان کیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱)حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲)
ترجمہ: زیادہ مال زخیرہ کرنے کی طلب نے تمہیں غافل کردیا ۔ یہاں تک کہ تم قبروں تک جا پہنچے۔
اس سے علم ہوا کہ کثرتِ مال کی حرص، اور فخر کا اظہار کرنا مذموم ہے اور اس میں مبتلا ہو کر آدمی اُخروی سعادتوں سے محروم کو کر رہ جاتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ قرآن کریم میں سورہ الحدید کی آیت نمبر 20 میں ارشاد فرماتا ہے.
ترجمۂ : جان لو کہ دنیا کی زندگی تو محض کھیل کود، زینت اور آپس میں فخر اور غرور کرنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر برتری چاہنا ہے ۔ دنیا کی زندگی بلکل ایسے ہی ہے جیسے وہ بارش جس کا اُگایا ہوا سبزہ کسانوں کواچھا لگے پھر وہ سبزہ سوکھ جاتے تو تم اسے زرد دیکھتے ہو پھر وہ پامال کیا ہوا (جیسے بے کار) ہوجاتا ہے اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور اللّٰہ کی طرف سے بخشش اور اس کی رضا( بھی ہے ) اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کاسامان ہے۔
اور قرآن کریم لیں ارشاد فرمایا
’’ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ سورۃ منافقون کی آیت نمبر 9 میں ارشاد فرمایا.
ترجمۂ : اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللّٰہ کے ذکر سے غافل نہ کردیں اور جو ایسا کرے گا تو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
اور پھر سورۃ التغابن کی آہت نمبر ۱۴-۱۶ میں ارشاد فرمایاترجمۂ : اے ایمان والو! بیشک تمہاری بیویاں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں تو ان سے احتیاط رکھو اور اگر تم معاف کرو اور درگزر کر دو اور بخش دو تو بیشک اللّٰہ بڑا بخشنے والا، بہت مہربان ہے ۔تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک (تمہارے لیے) آزمائش ہی ہیں اور اللّٰہ کے پاس بہت بڑا ثواب ہے۔ تو جہاں تک تم سے ہوسکے اللّٰہ سے ڈرو اور سنو اور حکم مانو اور راہِ خدا میں خرچ کرو یہ تمہاری جانوں کے لیے بہتر ہوگا اور جسے اس کے نفس کے لالچی پن سے بچا لیا گیا تو وہی فلاح پانے والے ہیں۔
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کو مزید واضح کر دیا گیا.
حضرت مُطْرَف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوا،اس وقت آپ سورہ التَّكَاثُرُ‘‘ کی تلاوت فرما رہے تھے،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے فرمایا: ’’ابنِ آدم کہتا ہے کہ میرا مال،میرا مال،اے ابنِ آدم:تیرا مال وہی ہے جو تو نے کھا کر فنا کر دیا، یا پہن کر بوسیدہ کر دیا، یا صدقہ کر کے آگے بھیج دیا۔
ایک اور روایت جو حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، اس میں رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’بندہ کہتا ہے کہ میرا مال،میرا مال، ا س کے لئے تو اس کے مال سے صرف تین چیزیں ہیں ایک جو ا س نے کھا کر فنا کر دیا۔دوسری جو اس نے پہن کر بوسیدہ کر دیا۔تیسری جو کسی کو دے کر(آخرت کے لئے) ذخیرہ کر لیا۔اس کے سوا جو کچھ بھی ہے وہ جانے والا ہے اور وہ اس کو لوگوں کے لئے چھوڑنے والا ہےمزید حضرت عمرو بن عوف رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ خدا کی قسم !مجھے تمہارے غریب ہو جانے کا ڈر نہیں ہے، مجھے تو اس بات کا ڈر ہے کہ دنیا تم پر کشادہ نہ ہو جائے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر ہوئی تھی،پھر تم اس میں رغبت کر جاؤ جیسے وہ لوگ رغبت کر گئے اور یہ تمہیں ہلاک کر دے جیسے انہیں ہلاک کر دیا۔
مزید حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ہی روایت ہے، سرکارِ دو عالَم محمدمصطفیٰ رہبردوجہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: مال و اَسباب کی کثرت سے مالداری نہیں ہوتی بلکہ اصل مالداری تو دل کا غنی ہونا ہے، خدا کی قسم!مجھے تمہارے بارے میں محتاجی کا خوف نہیں ہے لیکن مجھے تمہارے بارے اس بات کا خوف ہے کہ تم کثرت ِمال کی ہوس میں مبتلا ہو جاؤ گےایک روایت حضرت کعب بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے، حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا دو بھوکے بھیڑیئے جو بکریوں میں چھوڑ دیئے جائیں وہ ان بکریوں کو اس سے زیادہ خراب نہیں کرتے جتنا مال اور عزت کی حرص انسان کے دین کو خراب کر دیتی ہے۔
ان ارشادات و فرامین سے بھرپور آگہی ملتی ہے کہ اپنی طلب کو کنٹرول کرنا کتنا ضروری ہے۔
نفس اور شیطان کے خلاف علم جہاد بلند کیجئیے۔ زندگی کے اصل مقصد کو سمجھئے. ہوس سے بچییے اور اللاہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی روشنی میں حتی الامکان کوشش کریں کی شیطان کی چالوں سے اپنے نفس کی حفاظت کی جاے اور اپنی طلب کو طلب کے درجے سے بڑھنے سے بچایا جائے
تا کہ جب رب العالمین کی رحمت اپنے بندے کو پکارے تو بندے کو اس کی پکار سنائی دے۔ جب رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی صدا بلند ہو تو بندے کا نفس اسے سن کر اپنا قبلہ درست کر سکے۔ اپنے آپ کو رحمان کے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر قائم رکھنے اور اپنے اندر کے منصف کو زندہ رکھنے کے لیے
نفس کے خلاف جہاد اتنا ہی ضروری ہے جتنا شیطان کے خلاف ضروری ہے۔ یاد رکھیں جس طرح شیطان سے جہاد، رحمن کا راستہ سمجھنے کے لئے ضروری ہے اسی طرح نفس سے جہاد، رحمن کے راستے پر قائم رہنے کے لیے ضروری ہے محفوظ رہیں ہر طلب کو ہوس میں بدلنے سے۔ فیصلہ آپکا@EngrMuddsairH
-

میرا وطن میری پہچان اسلامی جمہوریہ پاکستان۔ تحریر : راجہ حشام صادق
دنیا کے نقشے پہ 14اگست 1947 کو مانند آفتاب جو طلوع ہوا
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ
اسلام کے نام پے حاصل کی گئ سر زمین وطن کو اللہ تعالٰی نے ہر قسم کی رعنایات بخشی۔اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان 881913 مربع کلو میٹر کے ساتھ دنیا کا تیتیسوا بڑا ملک ہے اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان پانچویں نمبر پر آتا ہے ۔
وطن عزیز کے مشرق میں بھارت جیسا بزدل دشمن دیس ہے شمال میں چین جو اپنی مثال آپ ہے پاک چین دوستی کے چرچے ہر زبان عام ہیں۔مغرب میں دوست ملک افغانستان ہے اور جنوب کی طرف ساحلی پٹی ہے جو اسے بحیرہ عرب سے ملا دیتی ہے ۔
میرے وطن کو اللہ تعالی نے ہر قسم کے موسم سے نوازا جس میں آپکو گرمی ،سردی ،خزاں اور بہار کا موسم ملتا ہے۔ یہاں لاتعداد قدرتی مناظر انسانی آنکھوں کو سرور بخشتے ہیں ۔وطن عزیز کا درالخلافہ ہونے کا اعزاز اسلام آباد کو حاصل ہے تو وہی شہر قائد کراچی کو روشنیوں کا شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔اس کے بعد بڑا شہر آتا ہے لاہور۔
لاہور جسے زندہ دل لوگوں کا شہر کہا جاتا ہے۔یہاں ایک طرف عظیم تاریخی مقامات انسان کو ماضی میں دھکیلتے ہیں اور دوسری طرف لزیز کھانے آپ کو کہیں اور جانے نہی دیتے ۔
پاکستان کی جھیلیوں کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین جھیلیوں میں پایا جاتا ہے۔ وہی شمالی علاقہ جات کا حسن دیکھنے لائق ہے۔ شمالی علاقوں میں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،ناران کاغان،خیبر پختنخوا شامل ہیں ۔ یہاں قدرت کے بے شمار نظاروں کے ساتھ ساتھ مختلف عمارتیں قلعے،جنگلات ،شاہرائیں اور وادیاں بھی قابل ستائش ہیں سکردو میں پایا جانے والہ ٹھنڈا صحرا دیو سائ قدرت کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلوچستان کے پہاڑی سلسلے زیارت کوئٹہ اور گوادر کی خوبصورتی کی کوئی مثال نہی ملتی۔
بہاولپور کا صحرا چولستان اور ڈیرہ غازی خان کا فورٹ سیاحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہیں۔پاکستان میں صوبہ پنجاب ،پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے جسے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب ۔اس میں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں جن میں سے دارالخلافہ اسلام آباد کے ساتھ لگنے والا شہر مری کو خاص مقام حاصل ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملتان کو سر زمین اولیا ء کا درجہ حاصل ہے ۔ملتان میں مشہور سوغات ملتانی سون حلواہ ہے ۔یہاں کے آم بھی بہت مشہور ہیں۔
تاریخی اور سیاحتی لحاظ سے شہر لاہور کو خاص مقام حاصل ہے جو قدیم ثقافتی ورثہ سیاحت اور تفریح کے حوالے سے ہر وہ کشش اپنے اندر رکھتا ہے جو ہر سیاح کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر رنگ و نسل ،اور مزہب کے لوگ پائے جاتے ہیں جو پاکستان کو دلکش رنگوں کا مجموعہ ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان محبتیں بانٹنے والا ملک ہے ۔کرتار پور راہداری معاہدہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کے احترام کرتا ہے ۔گوکہ بہت سی اندرونی و بیرونی طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی بہادر افواج حکومت اور عوام کی مشترکہ کوشش سے پاکستان میں کافی حد تک امن قائم ہوچکا ہے ۔
ہمیں وطن عزیز کے لیے مزید محنت ہمت عزم اور لگن کی ضروت ہے تاکہ ہمارا یہ ملک پاکستان ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکے۔
اس کے لیے ہم سب کو باہم اختلاف بھلا کر قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا۔ اور عزم و ہمت کیساتھ کام کرنا ہوگا۔ تاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔اللہ تعالٰی آپ سب کا حامی ناصر ہو
@No1Hasham
-

ہمارا معاشرہ اور قانون تحریر: سحر عارف
ہمارے معاشرے میں ہر شخص کی زبان سے ایک ہی بات سننے کو ملتی ہے قانون اندھا ہوتا ہے۔ اس کے ہاتھ لمبے ہوتے ہیں بدقسمتی سے ملک خداداد کے اندر وہ چیز اندھی ہے۔ جس نے پورا ایک معاشرہ قائم رکھنا ہوتا ہے ۔ جہاں انصاف قائم کرنے کے لئے قانون ہی اندھا ہو وہاں امن کیسے قائم ہو سکے گا۔
ایسی جگہوں پر پورا معاشرہ اندھا اور بہرہ بن جاتا ہے اور پھر ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا سکتا۔ لوگوں کے سامنے ظلم ہو بھی رہا ہو تو لوگ کتراتے ہیں کہ ہمیں کیا ہم کیوں کسی دوسرے کی لڑائی کا حصہ بنیں۔اور پھر ظالم کو لوگ اپنا ہمدرد اور محافظ سمجھنے لگتے ہیں عزت کا معیار طاقت بن جاتی ہے۔ معاشرے کی بنیادوں میں ناانصافی ظلم جھوٹ اور کرپشن پائی جاتی ہے۔تو بتائیے ایسے میں معاشرے کیسے اپنے پائوں اور اصولوں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔
ایسے معاشرے جہاں قانون نافذ کرنے والے انصاف قائم کرنے والے اپنی قیمت لگواتے ہیں۔ جہاں انصاف کرنے سے زیادہ اپنی عیاشیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جو لوگ قانون کو ایک کتاب سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے جس نے جب چاہا پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
ایسے معاشروں میں ظلم بھی ہوتا ہے ناانصافیاں بھی ہوتی ہیں ۔ اور پھر وہاں انسانیت ختم ہو جاتی ہے سفاک حکمران مسلط ہو جاتے ہیں۔پھر وہاں قانون کی حیثیت ایک طوائف جیسی بن جاتی ہے۔ جس کا جب چاہا قیمت ادا کر کے خرید لیتے ہیں ایک مظلوم کو کئی سال انصاف کے لئے ٹھوکریں کھانے پڑھتے ہیں ۔جہاں طاقتور اور بااثر لوگ قانون کو توڑ کر بھی انصاف خرید لیتے ہیں وہاں انصاف کرنے والے قاضی کا کردار اس طوائف جیسا ہوتا ہے ۔جس کے سامنے گاہک کھڑے ہوں اور وہ اس کی بولی لگاتے ہیں۔
ایک طوائف سے بھی زیادہ بدکردار ہیں وہ قاضی جو اپنا ضمیر ہی نہیں میری قوم کی نسلوں کا سودا کرتے ہیں۔ جو ایک ایسے مجرم کو چھوڑ دیتے ہیں۔ جو معاشرے کے لاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کرتا ہے۔ جو ٹارگٹ کلنگ منشیات اور جسم فروشی جیسے دھندوں میں شامل ہوتا ہے۔ ایسے معاشرے کا حصہ رہ کر شرم محسوس تو ہوتی ہے جہاں آپ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں تو آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔
یہاں ایک سوال تو بنتا ہے کہ کیا یہ ملک یہ آزاد ریاست صرف اشرافیہ کی ہے ۔کیا چند لوگ اس قوم اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں سفارش اور رشوت دے کر منصف کے منصب پر بیٹھنے والے یہ دو ٹکے کے ضمیر فروش لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں ؟؟؟
ایسے وطن فروش کس قانون کے تحت فیصلے اپنی مرضی سے کرتے کرتے ہیں میں ایک پاکستانی شہری ہوں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آزاد فرد ہوں۔ میرا حق بنتا ہے میں ایسے قاضی سے سوال کروں وہ کس قانون کے تحت توہین عدالت ہر اس شہری پر لگا سکتا ہے جو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بات کرتا ہو۔ جس عدالت کے باہر چند ٹکوں کے بدلے جھوٹے گواہ ملتے ہیں۔ اسی عدالت کا قاضی جھوٹے فیصلوں کے لئے چند ٹکوں پر بک جاتا ہے ۔لگتا تو پھر ایسے ہی ہے کہ میرے ملک کے اندر جنگل کا قانون بھی نہیں ہے جانوروں کے بھی کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہوں گے۔
مگر یہاں میرے معاشرے میں تو ہر طاقتور وقت کا فرعون ہے۔کوئی بھی صاحب اقتدار ہر بااختیار خود کو وقت کا خدا سمجھ لیتا ہے۔
ہم سب کو ایسے اشرافیہ کے خلاف اعلان بغاوت کرنا ہو گا ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے جس میں طاقتور کو چھوڑ دیا جائے غریب کی زندگی تباہ کر دی جائے ۔کیا اس ملک کی بڑی عدالت میں بیٹھا وہ جج جواب دے گا۔ جس نے ہزاروں نواجوانوں کی زندگیاں اندھیری کوٹھڑیوں کی نظر کر دی ہیں۔ یاد رکھیں ایک عدالت خدا کی بھی ہے لیکن وہاں جانے سے پہلے میں سوال کرتی ہوں اگر انصاف قائم نہیں کر سکتے تو میں یہ حق محفوظ رکھتی ہوں ۔ ایسے قاضی کا گریبان ہو گا میرا ہاتھ ہو گا میں ایسے اندھے قانون پر یقین نہیں رکھتی جس میں منصف بھی اندھا ہو جس میں حاکم وقت بھی اندھا ہو جہاں پورا معاشرہ اندھا بن جائے۔
@SeharSulehri -

بلوچستان : کوئٹہ پھربم دھماکے سے لرز اٹھا :دو افراد جاں بحق، 4 زخمی
کوئٹہ: بلوچستان : کوئٹہ پھربم دھماکے سے لرز اٹھا :دو افراد جاں بحق، 4 زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک کے قریب دھماکے دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک میں ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
کوئٹہ پھربھارتی دہشت گردی کا شکار:بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے سرینا ہوٹل کے ایگزٹ گیٹ کے قریب دھماکہ pic.twitter.com/HLA8008X1s
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 8, 2021
پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے سرینا ہوٹل کے ایگزٹ گیٹ کے قریب دھماکا ہوا
دوسری جانب امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔