سابق سینیٹر اور ایم این اے محمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں ، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس میں سابق سینیٹر اور ایم این اے پی پی رہنماء محمد علی بروہی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی پی پی وڈیروں کی جماعت ہے ، اس لیے عمران خان کے نظریے کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں ، ہم سب کو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کی حکمت عملی بنالی ، ذرائع کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے انتظامی سطح پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا جب کہ اسمگلنگ ، منشیات کی روک تھام اور بد انتظامی پر وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسدعمر، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی ، پی ٹی آئی رہنماؤں عامر کیانی اور سیف اللہ ابڑو نے شرکت کی۔
Author: +9251
-

سابق سینیٹر اور ایم این اے نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں
-

فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے 15 ہزار پودے لگائے گئے
فیصل آباد(عثمان صادق) وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پلانٹ فار پنجاب ڈے کے موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ایک روز میں 15ہزار سے زائدپودے لگائے گئے۔اس ضمن میں مرکزی تقریب سمندری روڈ پر گرین بیلٹ میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی،ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،شیخ خرم شہزاد،چوہدری لطیف نذر،میاں وارث عزیز،فردوس رائے،ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ،صدروومن چیمبر آف کامرس تہمینہ پاشا،سینئر نائب صدر شاہدہ آفتاب،نائب صدر روبینہ شفیق،گروپ لیڈر روبینہ امجد نے افسران،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طالبات کے ہمراہ بیک وقت 7 ہزار پودے لگائے جبکہ کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ،ملت ٹاؤن اے بلاک گرین بیلٹ،رکھ برانچ کنال کی اطراف ودیگر مقامات پربھی پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور آئندہ نسل کو خوشگوار وسرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے اسی مقصد کے لئے ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت پلانٹ فار پنجاب ڈے کے موقع پر وسیع شجرکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے قومی اہمیت کے پروگرام میں طالبات سمیت تمام طبقات کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شجرکاری مہم پر ایک جذبے کے تحت اقدامات جاری ہیں اور تروتازہ ماحول کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کاوشیں جاری رکھے گی۔انہوں نے پلانٹیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور گرین بیلٹ کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے ماحول دوست بنانے پر ڈی جی پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلانٹ فار پنجاب ڈے منانے کا مقصد شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کو ترغیب دینا ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لگائے جانیوالے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ پودے پروان چڑھیں اور ماحول خوشگوار نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کے اشتراک سے شہر میں 20 مقامات پر میاواکی جنگل بھی لگائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد جاری رہے گا اور حکومتی وژن کے تحت اہداف حاصل کریں گے۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کا 10۔ارب پودے لگانے کا منصوبہ انقلابی اقدام ہے جس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں پی ایچ اے ودیگر محکموں کے اقدامات کو سراہا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ پلانٹ فار پنجاب ڈے کو حکومتی ہدایات پر مناکر ریکارڈ پودے لگائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پلانٹیشن مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری اور پارکوں،گرین بیلٹس میں شجرکاری کے ساتھ میاواکی جنگل لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شجرکاری مہم میں چیمبر آف کامرس،گرل گائیڈ،سکولوں کی طالبات،علماء کرام،اقلیتی برداری سمیت تمام طبقات کو یکجا کیا گیا جبکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی بھی بھرپور معاونت کے مشکور ہیں جن کی رہنمائی میں شجرکاری مہم کے بقیہ اہداف بھی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔صدر وومن چیمبر آف کامرس نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے بچانے میں مشین کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلانٹیشن مہم میں وومن چیمبر بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ شریک ہے اوردستیاب جگہوں پر پودے لگائے جارہے ہیں۔
-

شہباز شریف کو اب جیل نہین جانے دیں گے، عطاء تاڑڑ
مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء اللہ تاڑڑ نے کہا ہے کہ بیل مسترد کرنے کی جو اپیلیں تھیں وہ خارج ہوگئی ہیں، پھر آپ نے اثاثوں کا کیس جس کی انکوائری اکتوبر 2018 میں شروع کردی تھی، جب آپ نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، اس کیس میں آپ نے دوبارہ گرفتار کیا، سات ماہ جیل میں رہ چکے ہیں، ایک بات عمران نیازی اور چئیرمین نیب کان کھول کر سن لیں اس دفعہ ہم شہباز شریف کو ہم جیل نہیں جانے دیں گے، آپ کے بس میں جو آتا ہے اپ کرلیں، نہ کوئی ثبوت ہوتا ہے، نہ کوئی شواہد ہوتے ہیں، آپ کی ایگزیکٹوو بورڈ کی مٹنگ بیٹھ کر سیایسی بنیادوں پر یہ فیصلے کرتی ہے، مجھے بتایا جائے کہ کیا قصورہے کہ آپ نے پہلے سوا سال جیل میں بند رکھا ہے، تب آپ کو یاد نہیں آیا کہ یہ میرے پاس سمری ہے جس میں تمام کاغذات مکمل ہیں، جن کو یہ زمین لیز پر دی گئی وہ غریب عوام تھی، مستحقین تھے، جن کو لال سنہرا نیشنل پارک سے نکالا جا رہا تھا، کیا ان کو متبادل زمین لیز پر دینا جرم ہے.
-

حلیم عادل شیخ کی ملیر آمد، شہید عارف مری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملیر آمد، شہید عارف مری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار
اپوزیشن لیڈر نے زخمی کارکن کی عیادت بھی کی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملزمان نے قتل کرکے ایس ایچ او کے ہاتھ میں پسٹل دی، نیچے پولیس موجود تھی اوپر فائرنگ ہوتی رہی،معززین کو بٹھا کر پیچھے سے حملہ کیا گیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس مافیا بن چکی ہے، مافیا کے لوگ مہمانوں کی طرح تھانے پر بیٹھے ہوتے ہیں،سجاد تنولی اور اسکا گروہ علاقے میں گھنونے کاموں میں ملوث ہے،
ایڈیشنل آء جی صاحب صرف میٹنگز کرنے سے حل نہیں نکلے گا،چوریاں اور ڈکیتیاں یہاں پر روز کا معمور بن چکی ہیں، مافیا کے جھگڑے کو لسانی فساد میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماء مصدق سیٹھی کے انتقال اور حنیف بنگش کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
-

10 ماہ میں 16 بلین کی سبسڈٰی دی ہے، فخر امام
وزیر صنعت و تجارت فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت اور چائینہ کاٹن کی پیداوار میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں، جب تک ہم اس ملک میں تعلیمی معیار کو ٹھیک نہیں کرلیتے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں، زراعت کے ھوالے سے چار مین ادارے ہیں، فیصل آباد، ٹنڈوآدم، ملتان اور پشاور ہیں، ان میں پڑھایا جانے والے نصاب کو جدید کرنا ہے، گلوبل سطح پر لیکر آنا چاہیے، ہم ایک مشن بنائیں گے، جو تعلیمی معیار کو ٹھیک کرے گا، جب یہاں سے گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی والے نکلتے ہیں تو وہ ہر ادارے کو فیڈ کرتے ہیں، یہی طالب ععلم کاشکار تک ڈیجیٹل سسٹم کو متعارف کروائیں گے، انفارمیشن کا وسیع نظام ترتیب دیں گے، 8.4 ملین پاکستان میں فارمز ہیں، بیشتر فارم 8 ایکڑ سے کم والے ہیں، اسلیے ہمیں دیکھ کع چلنا پڑتا ہے، پچھلے 10 مہینوں میں 16 بلین روپے سبسڈٰی دے دیے ہیں، 4 بلین زیڈ ٹی بی ایل بینک کے ذریعے دیے ہیں.
-

جیالے ایڈمنسٹریٹر کی بلدیہ عظمیٰ میں انٹری ملازمین پر قہر بن کر ٹوٹی ہے،
جیالے ایڈمنسٹریٹر کی بلدیہ عظمیٰ میں انٹری ملازمین پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیر زمان
پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے جیالے نے بلدیہ میں اپنے جیالوں کی ٹیم بنانا شروع کردی ہے،مرتضیٰ وہاب سیاسی بھرتیوں کیلئے محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ کررہے ہیں،
9ہزار سے بھی کم ووٹ لینے والے کو 3 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر دیدیا گیا،اب دیکھنا یہ ہے کہ مرتضیٰ وہاب بااختیار ایڈمنسٹریٹر ہیں یا بے اختیار؟
پی پی نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کو مزید بڑھانے کیلئے تمام تجربے کرلیے، پی پی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے اچھے کی امید نہیں کیجاسکتی.
سندھ حکومت کراچی کو لاوارث سمجھنا چھوڑ دے، سندھ کے سرٹیفائیڈ جعلسازوں کو ایڈمنسٹریٹر کی آرڑ میں پیسہ پار کرنے نہیں دیں گے، شہر قائد کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے.
-

گٹکہ سپلائیر کو مشیر وزیراعلیٰ سندھ لگا دیا، حلیم عادل
پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر بولائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک حکومت نے بہت زیادہ کرپشن کرلی ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہمیشہ ین کے ساتھ کھڑے رہیں گے.
پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کا تلق لاڑکانہ سے ہے، پیپلز پارٹی کو قریب سے دیکھا ہے، پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں، اس سے اندازہ لگا لیں پیپلز پارٹی کیا کررہی ہے، ڈاکٹر صاحب دو دفعہ سینیٹر رہ چکے ہیں، پچھلے تیرہ سال سے پی پی نے سندھ کا بیڑا غرق کردیا ہے، پی پی سے چھٹکارے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، آئی جی کو آئی جی ہونا چاہیے، کلیم انعام ایک پروفیشنل تھے، آج آپ کو پی پی آئی جی دیکھاتا ہوں، کسی بھی آئی جی نے کسی اہم بندے تصویر نہیں آئی، آئی جی کی جس شخص کے ساتھ ساتھ تصیر آئی ہے سب جانتے ہیں، گٹکہ سپلائی کرنے والا اس وقت مشیر بنا دیا گیا ہے.
-

رینجرز کی ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑی کارروائی
سندھ رینجرز کی محرم الحرام سے قبل شرپسند عناصر و دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اہلکاروں نے نیوکراچی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گودام سے بڑی تعداد غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے جرائم پیشہ عناصر، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں.
رینجرز کی حالیہ کارروائی کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں کی گئی۔
ترجمان رینجرز نے کہا کہ رینجرز نے نیوکراچی میں گورام پر چھاپہ مارتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، مذکورہ اسلحہ متحدہ قومی موؤمنٹ (لندن) کے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائی میں اسلحہ استعمال کیا جاسکتا تھا۔
ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ برآمد اسلحے میں 7 کلاشنکوف، چار سیون ایم ایم رائفل، چھ رپیٹر شامل ہیں جب کہ اہلکاروں نے 7 پستول، تین نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔
-

سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز
سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے، سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کاروبار کے اوقات رات آٹھ بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی۔ شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔
-

کھنہ پل سے لاپتہ ہونیوالی لڑکی کا معمہ حل ہوگیا
اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے لڑکی کو تلاش کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، وہ اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ گئی اور شادی کرلی ہے، پولیس کو نکاح نامہ پیش کردیا گیا ہے، تاہم پولیس تمام معاملے کی تحقیقات اور تصدیق کا عمل کررہی ہے.
ایس پی رورل زون نوشیروان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے.
کچھ دن پہلے کھنہ پل کے علاقے ایک لڑکی لا پتہ ہوگئی تھی، اس کے والدین نے پولیس میں رپورٹ کروائی تھی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروایا ہے.