Baaghi TV

Author: +9251

  • گنیش مندر حملہ، پاکستان ہندو کونسل کا اعلی سطحی اجلاس

    گنیش مندر حملہ، پاکستان ہندو کونسل کا اعلی سطحی اجلاس

    پاکستان ہندو کونسل نے اپنے اعلی سطحی اجلاس میں بھونگ شریف رحیم یار خان میں گنیش مندر پر افسوسناک حملے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں ریاستی اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کی کابینہ کا اہم اجلاس پی ایچ سی سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا جس میں صدر ہندو کونسل گوپال داس، سیکرٹری جنرل پرشوتم رامانی، موہن لال راٹھی، وکرم راٹھی اور ڈاکٹر شنکر لال سمیت اعلی عہدے دار شریک ہوئے، اس موقع پر سرپرست اعلی پاکستان ہندو کونسل اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے شرکا کو گنیش مندر حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
    پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار کے متحرک کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی نے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گنیش مندر کی تعمیر نو کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں ملوث چالیس شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے۔
    پاکستان ہندو کونسل نے ڈاکٹر رمیش کمار کو حملے کے بعد کی نازک صورتحال سے احسن انداز سے نمٹنے پر بھی تعریف کی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے دوران واقعے کا نوٹس لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے فوری بعد عالمی میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کردیا گیا تھا، ریاستی اداروں کے بروقت اقدام نے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے، حالیہ افسوسناک واقعے کی مذمت پاکستان کے ہر امن پسند مکتبہ فکر نے کی، پاکستان کی محب وطن ہندو کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس گلزار احمد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مشکور ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا .
    پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ اگست کو غیرمسلم اقلیتوں کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملک بھر میں واقع مندروں، گوردواروں اور گرجا گھروں سمیت غیرمسلم اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے گیارہ اگست کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور پاکستان ہندو کونسل کا جھنڈا لہرایا جائے، پاکستان ہندو کونسل نئی نسل کو قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر سے روشناس کرانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شہرقائد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کرے گی، ملک کے دیگر مقامات پر بھی گیارہ اگست کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ دنیا کو یہ عملی طور پر دکھایا جائے کہ پاکستان میں غیرمسلم اقلیتیں آئین پاکستان اور قائد اعظم کے وژن کے تحت مکمل آزاد ہیں، سپریم کورٹ، پارلیمان، پاک افواج سمیت پاکستان کی تمام ریاستی مشینری شدت پسندوں کی بیج کنی اور اقلیتوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،ٹیری صوبہ خیبرپختونخوا میں شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی اور رحیم یار خان میں گنیش مندر پر حملے کے بعد ریاستی اداروں نے اپنی ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھائی ہیں۔

  • لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

    لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

    صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تلقین کرنے والی سندھ کی حکمرں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب کا انعقاد کردیا ، اس کے علاوہ گلشن معمار میں بھی پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔
    ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورنگی نمبر 4 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں بیک وقت شادی کی 8 تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے اہل علاقہ کہتے ہیں کہ اس طرح سے شادی کی تقاریب کا ہونا معمول بن چکا ہے ، پولیس تقریب کے دوران موقع پر آتی ہے لیکن اس کے بعد تھانے میں معاملات طے کرلیے جاتے ہیں۔
    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں نئی اضافی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ، اس دوران کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا .

  • سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی

    سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی

    سندھ میں سکولوں کو مزید 10 بند رکھنے کی تجویز دے دی گئی، این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کرسکول کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیر9 اگست سے جاری لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی سمیت صوبے میں بازار رات 8 بجے تک کھولنے کی تجویز ہے ، شادی کی تقریبات کھلی جگہوں پر کرنے ، اور 200 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ ،ریسٹورانٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ سندھ میں سکولوں کو مزید 10 دن بند رکھا جائے،یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کرسکول کھولے جائیں گے۔
    سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں9اگست سے لاک ڈاوَن ختم ہوجائے گا، کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں 9اگست سے مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولی جاسکیں گی، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے، پہلے کی طرح اب کیسز نہیں بڑھ رہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو آسانیاں دی جائیں گی۔

  • مہنگی کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    مہنگی کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کھاد مہنگی فروخت کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی محمد قمر محمود نے لڈن میں زراعت آفیسر لڈن طاہر شہزاد کے ہمراہ گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کو تین، تین ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا ہے.

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کھاد و زرعی ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، زائد قیمت وصولی کی صورت میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی، ایسا کرنے والے عناصر کو سزائیں و جرمانے دونوں سنائی جا سکتی ہیں، کھادوں کے ریٹ کی فلیکس نمایاں جگہ پر لگانے، سٹاک پوزیشن، سٹاک رجسٹر، کیش میمو بھی چیک کئے، جبکہ متعدد دکاندار موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • نجی بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا

    نجی بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ کا چونا لگا دیا

    کراچی میں نجی بینک کے اپنے ہی ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا، ملزمان بینک سے سونے سے بھرے 150 بیگز سمیت کروڑوں روپے کی نقدی لے کر فرار، ملزمان کی واردات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے- ویسے تو کراچی سمیت ملک بھر میں بینک کو لوٹنے کے حوالے سے اکثر خبریں سننے کو ملتی ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ جب بینک کے اپنے ہی ملازمین بینک کو چونا لگا کر فرار ہو جائیں- کراچی میں بھی ایسا ہی دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا کہ جب بینک کے ملازمین لمبے عرصے تک بینک کو بے وقوف بنا کر پیسہ لوٹتے رہے اور بینک اننتظامیہ کو فراڈ کی بھنک تک نہ پڑی- تاہم جب بینک کو آڈٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک کے ملازمین نے بینک کو 75 کروڑ روپے سے زائد کو چونا لگا دیا- تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں 4بینک ملازمین اور11 مبینہ جعلی کسٹمرزکوملزم نامزدکیاگیا- عزیزبھٹی تھانے میں مقدمہ ڈپٹی منیجرریحان احمد یوسفی کی مدعیت میں درج کیا گیا-جےایس بینک سے ہونےوالےفراڈکا معاملہ2گست کوہونےوالےآڈٹ کےدوران سامنےآیا،2اگست کوبینک میں موجود زیورات کے50سیل شدہ بیگ کھولے گئے توزیورات نکلی،3اگست کو نکلی زیورات سے بھرے بیگز کی تعداد150ہوگئی، مبینہ طورپر نکلی زیورات کےعوض 28کسٹمرزکوگلستان جوہربرانچ سے 55کروڑ روپےلون جاری کیاگیا- پولیس نے بتایا کہ بینک میں سونا رکھ کر قرضہ لینے کی سہولت سے بینک ملازمین نے فائدہ اٹھایا- ملزمان سادہ لوح افراد کو قرض دینے کا جھانسا دے کر ان کے شناختی کارڈ پر بھی لون حاصل کر لیتے-مقدمے میں بینک ملازمین پر امانت میں خیانت اوراصلی زیورات کو تبدیل کرنےکاالزام عائدکیاگیا-مقدمے میں عائشہ مرزا نامی خاتون کسٹمرپربھی بینک اسٹاف سے ملی بھگت اور پیسےلینےکا الزام عائد کیا گیا- 4اگست کو تھانہ عزیز بھٹی میں اسی نوعیت کی جعل سازی پر دوسرامقدمہ درج کرایا گیا-مقدمے میں11 کسٹمرز پر سونے کے زیورات کے بدلے20کروڑ40لاکھ روپےقرضہ لینے کا الزام لگایا گیا- پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چند گرفتاریاں بھی کی ہیں، جبکہ مرکزی ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے-

  • بہتر صحت کے لیے کھانا جینے کے لیے کھانا تحریر ام سلمیٰ

    کھانا کھائیں اور اچھا کھائیں اور جینے کے لیے کھائیں کھانے کے لیے نے جیئیں.ایسا آپکی صحت کو اچھا رکھنے کے لئے کہا جاتا ہے ، بیماریوں سے بچنے اور وزن کو برقرار رکھنے یا کم کرنے کے لیے کھانے کے انتخاب کے بارے میں آج کا بہترین طبی مشورہ ہے۔ یہ عام ہدایات ہیں جو زیادہ تر صحت مند لوگوں اپناتے ہیں اور ایک پر سکون زندگی گزارتے ہیں۔

    ہر روز جسمانی طور پر متحرک رکھیں اپنے آپ کو متحرک رکھنے کے لیے اپنی روزمرہ زندگی میں چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں صحت مند زندگی کے لیے یہ سب سے اہم ہے.یا اپنی زندگی میں کسی کھیل کا معمول بنا لیں ہفتے میں 5 دن دن میں کم از کم 30 منٹ کے لیے چہل قدمی کو معمول بنائیں اور پر زندگی کا لطف حاصل کریں۔
    صحت مند کھانا مسلسل توانائی فراہم کرتا ہے جس کی آپ کو جسمانی طور پر فعال رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
    ورزش ، صحت مند کھانے ، آرام ، اور مقابلہ کرنے کی اچھی مہارتوں سے اپنے تناؤ کا انتظام کرنا سیکھیں۔
    صحت مند کھانے کی عادتیں بنائیں۔
    تصویر: صحت مند پھلوں کا ناشتہ رکھنے والا خاندان
    مختلف قسم کی سبزیاں کھائیں ، خاص طور پر گہری سبز ، سرخ اور نارنجی سبزیاں (ایک دن میں 3 یا اس سے زیادہ سرونگ)۔
    مختلف قسم کے پھل کھائیں (ایک دن میں 2 یا اس سے زیادہ سرونگ)۔
    سارا اناج ، ہائی فائبر بریڈز اور اناج (ایک دن میں 3 سے 6 سرونگ) کھائیں۔ بہتر یا پروسیس شدہ کاربوہائیڈریٹ کو کم یا ختم کریں آپ کی خوراک میں زیادہ تر اناج سارا اناج ہونا چاہیے۔
    چربی سے پاک یا کم چکنائی والا دودھ پائیں اور کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات کھائیں۔
    پروٹین کے مختلف قسم کے کم چربی والے ذرائع میں سے انتخاب کریں-بشمول انڈے ، پھلیاں ، مرغی بغیر جلد ، سمندری غذا ، دبلی پتلی گوشت ، نمکین گری دار میوے ، بیج اور سویا کی مصنوعات۔ اگر آپ گوشت کھاتے ہیں تو سفید گوشت سرخ گوشت سے کم از کم چار گنا زیادہ کھائیں۔
    جتنا ممکن ہو چربی کا استعمال کم کریں۔
    کھانے میں سبزیوں کا تیل (جیسے زیتون یا کینولا تیل) استعمال کریں۔
    نمک یا سوڈیم کا روزانہ استعمال کم کریں۔ 1،500 ملی گرام سے کم کریں۔ فی دن اگر آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ، یا ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس یا دائمی گردوں کی بیماری ہے۔
    "جنک فوڈ” بازاری کھانے کے استعمال کو محدود کریں یا ختم کریں – ایسی غذائیں جن میں بہتر سفید آٹا ، ٹھوس چربی ، اضافی شکر اور سوڈیم زیادہ ہوں انکا استعمال بھی کم سے کم کریں.
    سوڈا اور چینی میں سے بنے دیگر مشروبات کا استعمال محدود کریں یا ختم کریں جن میں کیلوریز زیادہ ہیں اور ان میں کچھ یا کوئی غذائی اجزاء کوئی فائدے مند چیز نہیں ہیں۔
    اگر آپ مشروبات زیادہ پیتے ہیں تو اسے اعتدال میں رکھیں۔ کھانے کی اور اپنی پسند کی ہر چیز کے استعمال میں ہمیشہ اعتدال رکھیں اور ورزش کو معمول بنائیں ایک صحت مند زندگی کے لیے.

    @salmabhatti111

  • وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام میں تیزی آگئی-

    وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈی سی دفتر میں اجلاس کی صدارت کی- وفاقی وزیر کو اس موقع پر سالانہ ترقیاتی پرگرام،ریپ سمیت دیگر منصوبوں،محرم الحرام کیلئے سیکورٹی پلان،محکمہ صحت،تعلیم،لائیو سٹاک،کالجز کی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے-جبکہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے بریفنگ دی- بلڈنگز،پولیس،روڈز،لائیو سٹاک،تعلیم و دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی- جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران پرویز دھول بھی اس موقع پر موجود تھے -_وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے،میٹریل کی کوالٹی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود پسماندہ اضلاع کی ترقی ہر فوکس کئے ہوئے ہیں
    محکمہ لائیو سٹاک دورہ افتادہ علاقوں میں میں جانوروں کی ویکسینینش تیز کرے-انہوں نے کہاکہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے

    ہماری پہلی ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیئے-انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کو پرامن رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کو آن بورڈ رکھا جائے-مہنگائی کے کنٹرول کے لئے سخت اقدامات اٹھائے-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام اداروں کے سربراہان کو عوام کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا پابند کیا گیا ہے- ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا ضلع ملیر میں جاری  ترقیاتی کاموں کا دورہ

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

    ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا ضلع ملیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر بھی ہمراہ

    سندھ حکومت ضلع ملیر میں ایک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بنا رہی ہے۔اس منصوبے کے ذریعہ ضلع ملیر کو موٹر وے M9 سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں جو سڑک تعمیر کی جارہی ہے اس کی لمبائی 8.8 کلومیٹر ہے۔اس منصوبے میں ایک برج بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو ندی کے اوپر سے گزرے گا۔

    اس منصوبے کی تعمیر سے یہاں کے مکینوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع ملیر، ملیر کینٹ، ایئر پورٹ اور شارع فیصل سے سپر ہائی کا سفر نہایت آسان ہوجائے گا۔

    سندھ حکومت اس منصوبے کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں مکمل کرلے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے ذریعہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی خدمت کرنے کا جو جذبہ شروع کیا ہے اس کو آگے لے جانا ہے۔لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔

    سندھ حکومت کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، ان کی میں خود نگرانی کررہا ہوں۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

  • پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جواری گرفتار

    پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جواری گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او لڈن منصور خان نے ٹی ایس آئی یاسر نواز، اے ایس آئی مظہر فرید اور ٹیم کے ہمراہ چاہ بھیرے والا میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بذریعہ لڈو جواء کھیلتے ہوئے 6 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان میں خضر شاہ، بدر منیر، اصغر، محمد افتخار، سید محبوب حسین اور محمد اکمل شامل ہیں، جبکہ شاہد اور افتخار موقع سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس تھانہ لڈن نے موقع سے 14 لاکھ 66 ہزار مالیتی سامان جس میں کار، موٹر سائیکل اور موبائل فونز شامل ہیں قبضہ پولیس میں لے لئے ہیں، جبکہ موقع سے داؤ پر لگی رقم اور سامان جواء بھی برآمد کر لیا گیا ہے، علاقہ کی عوام نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا پنوعاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا پنوعاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب

    ‏قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی پنو عاقل پریس کلب آمد پر ان کے ہمراہ سردار پپو خان چاچڑ، سید طاہر شاہ، امین اللہ موسیٰ خیل، ایڈووکیٹ اجمل سولنگی، عامر ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔

    پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات، صحافیوں کی جانب سے مہمانوں کو اجرک پہنائی گئی۔ ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پنوعاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم نہ کھپے، ملک کی یکجہتی کے خلاف کوئی منصوبہ قبول نہیں، ڈیم کو گالی نہیں بنایا جائے سندھ میں ڈیمز کی ضرورت بھی ہے، کالا باغ ڈیم کے ہم سب لوگ خلاف ہیں۔