Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن میں شہریوں کو خاصا ریلیف دیا جائیگا : مرتضی وہاب

    کراچی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن میں شہریوں کو خاصا ریلیف دیا جائیگا : مرتضی وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی ،سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈائون کے حوالے سے نئے نوٹیفکیشن میں شہریوں کو خاصا ریلیف دیا جائے گا لیکن کچھ سختیاں بدستور رہیں گی،نوٹیفیکیشن کل جاری ہو جائیگا، کراچی میں کوویڈ جس تیزی سے جارہا تھا اللہ کا شکر ہے لاک ڈائون کے باعث صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی کہ کراچی میں ایک دن کے اندر دو لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہو، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو افغان گرائونڈ فیڈرل بی ایریا میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، مرتضی وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سم بند کرنے کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوا لوگوں کو جان کی پرواہ نہیں ہے سم کی ہے، انہوں نے کہا کہ شہری ہمارا ساتھ دیں تو ویکسین کی شرح کو اور بھی بڑھا سکتے ہیں، جلد ہی ڈیفینس میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کا آغاز کردیا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد ہے اس دوران جہاں پر مجالس ہونگی اور ذاکرین خطاب کریں گے وہاں ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے، تمام افراد ویکسی نیشن کرائیں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ میرا ٹارگیٹ خدمت ہے اور اپنے شہر میں مثبت تبدیلی لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ شہر میں فوری تبدیلی نہیں آسکتی اس کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا اور شہری جلد ہی بہتر محسوس کریں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 31 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی جبکہ ایک ہفتے پہلے یومیہ 50 سے 55 ہزار لوگوں کو ویکسی نیشن دی جارہی تھی، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے کارکنوں کو ہدایت دیں کہ وہ ماسک لازمی طور پر پہنیں اور ہر کارکن اپنے آپ کو ویکسین لگوائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی، کورنگی، ملیر، سائوتھ اور شہر کے دوسرے مقامات پر فیومیگیشن کی جائے گی تاکہ عید الاضحی اور مون سون سیزن میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش نہ ہو پائے، انہوں نے کہا کہ میں مخالفت پر یقین نہیں رکھتا اور لوگوں کی مدد سے کام کروں گا اور شہر کی خدمت کے جذبے سے ہم آگے بڑھیں گے ۔

  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری کی مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پرمبارک باد

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری کی مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پرمبارک باد

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید زبیری نے اپنے بیان میں مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بننے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے جو انہوں نے کراچی شہر کی بہتری اور شہریوں کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں بلدیاتی کام صرف سیاسی لوگ ہی کر سکتے ہیں کیونکہ شہر کی بہتری کیلیئے وہی کام شخص کام کر سکتا ہے جو ہر جگہ خود ہو۔
    انہوں نے کہا کہ بیورو کریٹ ہمیشہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں جبکہ سیاسی لوگ متعلقہ جگہوں پر خود موجود ہوتے ہیں۔جس کا فرق عوام خود جلد دیکھیں گے۔انہوں نے کراچی والوں کو 30 سال تک مذہبی جماعتیں بیوقوف بناتی رہیں پھر زبان،لسانیت اور تعصب کی بنیاد پر 30 سال تک ایک پارٹی بیوقوف بناتی رہی۔
    انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے عمران خان کی پارٹی کو 14 قومی اسمبلی کی سیٹیں دیں جس پر وہ اتنے ہی ووٹوں سے وزیر اعظم بنے لیکن اس کے بعد وہ خود اور ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کہیں نظر نہیں آتے۔کراچی سے منتخب ہونے والے کراچی کے بجائے وانا اور وزیرستان میں کام کرتے نظر آتے ہیں کیا کراچی والوں نے انہیں اس لیئے ووٹ دیئے تھے۔
    انہوں نے کہا کہ اب کراچی والوں کو یہ سوچنا چاہیئے کہ ان کی بہتری مذہبی اور مقامی پارٹیوں میں نہیں بلکہ ملک گیر پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی سے بہتر پارٹی ان کیلیئے کوئی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو کراچی میں جو مقامی تعصبی پارٹی کراچی کا بیٹا کا نعرہ مارتی تھیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور مرتضی وہاب دونوں کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی کے بیٹے ہیں۔
    وہ کراچی کا درد رکھتے ہین اور اس کی بہتری کیلیئے دن رات سوچتے ہیں اور اب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اسے عملی جامع پہنانے کا وقت آگیا ہے۔اب کراچی کی بہتری کیلیئے جلد مزید فیصلے ہوں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔انہوں نے کہا گذشتہ 30 سالوں اتنا تعصب اور زہر اگلا گیا کہ بیشتر سرمایہ دار کراچی سے اپنا سرمایہ اور فیکٹری پنجاب اور بیرون ملک لے گئے، یہاں سرمایہ کاری رک گئی جس سے بیروزگاری پھیلی۔انہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوچیں کہ کون سی پارٹی انہیں بیروزگار کر رہی ہے اور کون ان کے روزگار کیلیئے کام کر رہا ہے۔

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پیپلزپارٹی کی سابق خاتون رہنما جاں بحق

    کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پیپلزپارٹی کی سابق خاتون رہنما جاں بحق

    کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پیپلزپارٹی کی سابق خاتون رہنما جاں بحق ہو گئیں- تفصیلات کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ہے- نامعلوم افراد نے خاتون کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا- خاتون کی شناخت فاطمہ زوجہ مسافر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ماضی میں پیپلز پارٹی سے تھا- پولیس حکام کے مطابق خاتون فاطمہ عرف وڈیری پی ایس 123 کی انچارج بھی رہ چکی ہیں- خاتون کے خلاف ماضی میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں- پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے خاتون پر 2 فائر کیے، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، پولیس کو موقع واردت سے گولیوں کے 4 خوال ملے ہیں- اینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور انہوں نے اپنے گھر سے باہر نکلنے والی خاتون پر فائرنگ کر دی- پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے- پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے بھی مار رہی ہے- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر لیں گے-

  • ایف آئی اے کی کارروائی، کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانیوالے 2 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانیوالے 2 افراد گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائمز نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کے 2 رکن کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم امجد خان کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو فراہم کیا جاتا تھا۔

     

    ملزم سرٹیفکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتا تھا۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے ڈیٹا نادرا کو ارسال کیا جاتا ہے اور کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ نادار سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سرٹیفکیٹ کی فیس100 رکھی گئی ہے۔

  • افغان طالبان اور ایرانی شدت پسند تنظیم جیش العدل میں جھڑپوں کی اطلاعات

    افغان طالبان اور ایرانی شدت پسند تنظیم جیش العدل میں جھڑپوں کی اطلاعات

    چاغی: افغان طالبان اور ایرانی شدت پسند تنظیم جیش العدل میں جھڑپیں ،اطلاعات کے مطابق افغان سرحدی علاقے سیاہ بوز میں افغان طالبان اور ایرانی شدت پسند تنظیم جیش العدل میں جھڑپیں جاری ہیں

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افغان طالبان اور دو جیش العدل اراکین ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے

    دونوں گروپوں میں جھڑپ باہمی متنازعہ معاملات پر منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس کے دوران ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک جیش العدل اراکین کی شناخت عمیر ناروئی اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی

    ذرائع کے مطابق عمیر ناروئی جیش العدل کے کمانڈر حاجی ظاہر ناروئی کے بھائی تھے، جیش العدل نے دو افغان طالبان کو بھی اغوا بھی کرلیا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی

  • نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: مبشرلقمان کونوٹس

    نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: مبشرلقمان کونوٹس

    لاہور:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگار،صحافی اورانسانی حقوق کے لیے آوازاٹھانے والی شخصیت جنہیں دنیا مبشرلقمان کے نام سے جانتی ہے ، اب طاقتورلوگ ان کومظلوموں کی حمایت سے روکنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں

    اس سلسلے میں معروف صحافی مبشرلقمان کو نورمقدم کی مظلومیت پر ماہر عزیز جس کا ظاہر جعفر سے تعلق ہے کے وکیل کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے اس پرسنیئرصحافی نے کہاہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے اوروہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1424067805863895050

    ماہر عزیز کے وکیل کی طرف سے ملنے والے نوٹس پران کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے وہ مظلومون کے ساتھ کھڑے ہونے کودینی فریضۃ سمجھتے ہیں

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ عجیب معاملہ ہےکہ طاقتور پیسے کے بل بوتے اب لوگوں کی آوازیں بند کرانا چاہتے ہیں مگرایسا نہیں ہوگا

    انہوں نے کہا کہ ایک بے دردی سے جس طرح قتل کیا یہ توجرم ہی ایسا ہے کہ جس نے ہرکسی کے رونگھٹے کھڑے کردیئے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ ایسے نوٹسز کی پرواہ نہیں کرتے اورہمیشہ حق کےساتھ کھڑے رہتےہیں وہ کسی ہرجانے کے نوٹس کوبھی کچھ نہیں سمجھتے میدان میں آئیں اورایک ظالم قاتل شخص کے خلاف مل کر جدوجہد کریں

  • لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت نے OIC کے وفد کوغمگین کردیا:وفد کے دکھ بھرے تاثرات سامنے آگئے

    لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت نے OIC کے وفد کوغمگین کردیا:وفد کے دکھ بھرے تاثرات سامنے آگئے

    اسلام آباد:لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت نے اوآئی سی سے وفد کوغمگین کردیا:وفد کے دکھ بھرے تاثرات ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی خلیج نے جس طرح پاکستانی سرحدوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اوربھارتی فوج نے جس طرح پاکستانی سرحدوں کے اندرگولہ باری کرکے سولین کوشہید کیا اوربڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان کیا اس پراوآئی سی کا وفد بھی دکھ دیکھ کربرداشت نہ کرسکا

    وفد میں شامل غیرملکی شخصیات کس حد تک بھارتی مظالم پردکھی اورپریشان ہوئیں‌ اس کا اندازہ ان کی گفتگو سے لگایا جاسکتا ہے

    اس سلسلے میں‌ احمد اعظم جن کا تعلق ملائیشیا سے ہے وہ کہتے ہیں کہ
    متاثرین کو سننے کے بعد یہ مسئلہ بھارتی حکومت کی طرف سے یہ خلاف ورزی حقیقی ہے اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے اسے سزا نہیں دی جا رہی ہے۔احمد اعظم کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسے دستاویزی بنانا ہوگا ، اس کو اجاگر کرنا ہوگا کیونکہ قتل ، مصیبت حقیقی ہے۔

    حافظ الحکمی – مراکش۔

    حافظ الحکمی کہتے ہیں‌کہ ہم یہاں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کے ساتھ بات چیت کرنے آئے ہیں۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں جہاں تک ممکن ہو ان کی آواز اٹھائیں اور ہم سرحد کے دوسری طرف ان کی تکلیف کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انصاف ہوگا اور وہ اپنے حق خود ارادیت کو استعمال کریں گے۔ عزت اور آزادی کے ساتھ جینے کا ان کوحق ملنا چاہیے

    ڈاکٹر سعید محمد عبداللہ – متحدہ عرب امارات
    چیئرمین آئی پی ایچ آر سی کا کہنا تھا کہ یہ دورہ واقعی بہت اہم ہے کیونکہ یہ بھارتی فریق کے فیصلے کے بعد آیا ہے ، جو ہمارے خیال میں بہت خطرناک فیصلہ ہے۔ اور جو جموں و کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو کہ آبادی کو بدل دے گی۔

    ڈاکٹر ہاچی علی اکگل – ترکی۔
    وائس چیئرمین IPHRC
    بلاشبہ ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں انتہائی افسوسناک ، انتہائی سفاکانہ مظالم کے طویل سلسلے ہیں۔ زندگی کے حق سے ، تشدد اور بدسلوکی کی روک تھام ، مذہب کا حق ، اظہار رائے کی آزادی کا حق ، نقل و حرکت کا حق اور دیگر حقوق: حق خود ارادیت۔ کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حتمی قرارد اد ہے جس پرعمل کروانا ضروری ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہندوستانی سرکار ، آج تک ، ستر سال سے زیادہ گزرنے کے باوجود میز پر نہیں آیا۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا۔

    ڈاکٹر عیدین صفیخانلی – آذربائیجان۔

    ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ ہم یہاں اس صورتحال کی بہت گہرائی سے مشاہدہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اور ، متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دوبارہ بات کرنے کے لیے۔آپ جنگی جرائم کی بات کر رہے تھے۔ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ یہ جنگی جرائم کے تحت آتا ہے جس کو سزا دی جانی چاہیے۔

  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں افغان صورتحال پر خطاب کی اجازت نہ ملنے پراظہار افسوس

    پاکستان کا سلامتی کونسل میں افغان صورتحال پر خطاب کی اجازت نہ ملنے پراظہار افسوس

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے نمائندے نے عالمی برادری کو گمراہ کیا، دکھ کی بات ہے کہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں موقف پیش نہیں کرنے دیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں افغانستان پر ہونے والے مباحثے کا بغور جائزہ لیا ہے۔ سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کو پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال کیا گیا،

    افغانستان کے نمائندے نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، دکھ کی بات ہے کہ سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کوموقف دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔پاکستان کا موقف سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ افغانستان کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہمذاکرات کے ذریعے افغانستان میں سیاسی حل ہی پائیدار امن اور سلامتی کا واحد راستہ ہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تعمیری کوششوں نے دوحہ امن عمل میں اہم سنگ میل حاصل کیے،

    افغانستان میں بڑھتے تشدد اور بین الافغان مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت نہ ہونے پر سنجیدہ ہیں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس پر گہری تشویش ہے،تمام فریقین انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کا مکمل احترام یقینی بنائیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ایک بار پھر افغانستان کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ الزام تراشی سے باز رہے،امن ،سلامتی اور ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے افغانستان پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے،افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن اور یکجہتی کے موثر استعمال کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں۔

  • مصطفی کمال کاپیپلزپارٹٰی کی زیادتیوں کے خلاف 10 محرم کے بعد سڑکوں پر آنے کا اعلان

    مصطفی کمال کاپیپلزپارٹٰی کی زیادتیوں کے خلاف 10 محرم کے بعد سڑکوں پر آنے کا اعلان

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے سندھ میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی اور پیپلزپارٹی کی زیادتیوں کے خلاف پر دس محرم کے بعدسڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو زرداری کی جاگیر بنادیا ہے، سندھ کو سندھو دیش نہیں بننے دیں گے، صوبے میں معاشی بدحالی عروج پر ہے۔
    ہفتے کو سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے اس شہر سے را کے تسلط کو ختم کیا ہے ، کراچی کے امن میں ہماری قربانیاں شامل ہیں ، کراچی کو را کے تسلط سے اس لیے نہیں آزاد کیا تھا کہ شہر کو زرداری کو دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگ تنگ آچکے ہیں لوگ پریشان ہیں، ہم مجبور ہوگئے ہیں کہ سڑکوں پر آکر اپنے فیصلے کریں، قانون نافذ کرنے والوں کی قربانیوں کے ساتھ ہماری بھی قربانیاں ہیں، ہمارے 7 کارکنوں نے اپنے خون سے را کو روکا ہے۔
    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ میں کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کی بات کرتا ہوں، آج ایک دانشور مہاجروں کے متحد ہونے کی بات کرتے ہیں، یہ کس کے خلاف متحد ہونے کی بات کر رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ پی پی نے کراچی اور حیدرآباد میں غیر منتخب ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے، لسانیت کے نعروں سے پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچے گا، پیپلزپارٹی کے ظلم کا مقابلہ کوئی لسانی تنظیم نہیں کرسکتی، آج سندھ میں معاشی بدحالی کا عروج ہے ، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں نقصان یہاں کے مزدور کا ہو رہا ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر وہ کام کررہی ہے جس سے کراچی اورصوبہ تباہ ہو، کیا 18ویں ترمیم کے نام پر یہ سب ہوتا دیکھتے رہیں گے، اس وقت سے ڈریں جب یہ سندھ میں داخلے پر ویزا لگادیں ،جو روپوں میں کرپشن نہیں چھوڑتے ڈالر میں کیسے چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، بلاول را کا نام کیوں نہیں لیتے کیا را سے ان کی سیٹنگ ہے، نائن زیرو پر جاکر جب اجرک پہنائی تھی تب بلاو ل کو نہیں پتا تھا ۔

  • نادرا وہی ڈیٹامحفوظ کرتاہےجوہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادراکاردعمل آگیا

    نادرا وہی ڈیٹامحفوظ کرتاہےجوہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادراکاردعمل آگیا

    اسلام آباد:نادرا وہی ڈیٹا محفوظ کرتا ہےہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادرا کا ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق ترجمان نادرا نے ان خبروں کی وضاحت کردی ہے جن کے بارے میں ابہام پایا جارہاتھا ،

    ذرائع کےمطابق نادرا ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا ہیلتھ کیئر یونٹ کے ذریعے منتقل کردہ ویکسینیشن ڈیٹا کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔نادرا اسی مہیاکردہ ڈیٹاکے مطابق ہی خودکارنظام کےذریعے سرٹیفکیٹ کااجراء کرتا ہے۔

    ‏ویکسینیشن لگانےاور ویکسینشن سینٹر پر دیر سے اندراج یا غلط ڈیٹا کے اندراج سے نادراکا کوئی تعلق نہیں۔

    جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نادرا ڈیٹا سے کوئی تعلق نہیں۔ صوبوں کے زیر انتظام ہیلتھ کیئر یونٹ جو ابتدائی اندراج کیا ہوا ویکسینیشن ڈیٹا بھیجیں گے اس کے مطابق نادرا کے خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔

    دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک نے دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر سخت نوٹس لیا ہے اور فوری احتیاطی اقدامات لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں نادرا سینٹر کو فوری طور پر جراثیم کش سپرے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین نادرا نے سٹاف اور عوام الناس کو ہر ممکن حفاظتی اقدامات کرنے کی تلقین کی، ان کا کہنا تھا کہ سائلین کو نادرا دفتر آنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار دیا۔