Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل

    کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل

    کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پی کے میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل

    باغی ٹی وی :کروناوائرس سے بچاؤ کے اقدام براہ راست منبر ومحراب کو بھی متاثر کرنے لگے .محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل کردی ہے۔ یہ اپیل نماز جمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کی گئی ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ رش کے باعث علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل ہے کہ وہ نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرائیں۔

    ہدایات پرمبنی جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز ہال کے بجائے صحن یا برآمدے میں ادا کی جائے۔ محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے دوران صفوں میں مناسب فاصلہ رکھا جائے۔محکمہ اوقات کے مطابق بچے اور بزرگ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں لہذا ان کی مساجد میں آمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

    نمازجمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سنت اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام گھروں میں کیا جائے۔علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی و ستھرائی کی تلقین کرتے ہوئے صابن سے ہاتھ منہ دھونے کی بھی ترغیب دیں۔
    ترکی: مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

    کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 کے ہندسے کو چھونے لگی ہے . یہ اضافہ تیزی سے بڑھ رہا ہے . سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 146 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 179 ہوگئی۔

    تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 26 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو، تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتان سے باقی صوبوں میں آنے والوں کا جواب وہ خود دے سکتے، پنجاب میں کورونا کے مریض سامنے نہ آنا اچھی بات ہے مگر سوال یہ ہے کہ وہاں ٹیسٹ ہو بھی رہے ہیں یا نہیں.

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔

    ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں

  • سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    باغی ٹی وی :رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس گر گیا۔

    آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہے، اس سے قبل 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آج جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 651 پوائنٹس گر کر 34 ہزار 409 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔ 45 منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد جب دوبارہ بحال ہوا تو بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار دیکھا گیا اور 11 بجکر 42 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 601 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 459 پوائنٹس پر موجود رہا۔

    بتدائی ڈیڑھ گھنٹے بعد شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روکا گیا اور 30 انڈیکس میں 5 فیصد گراوٹ کے بعد مارکیٹ بند کی گئی جبکہ 100 انڈیکس میں 4 فیصد تک کی کمی ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 45 منٹ کی بندش کے بعد جب دوبارہ کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس مزید کمی کے ساتھ 1802 پوائنٹس تک گر گیا اور انڈیکس 34 ہزار 258 پوائنٹس تک گر گیا۔

    آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 335 تک گرنے کے بعد 33 ہزار 684 کی سطح پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 170،250،710 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7،421،631،933 بنتی ہے۔

  • آزاد جموں و کشمیر حکومت نےسیاحوں  پر پابندی لگادی

    آزاد جموں و کشمیر حکومت نےسیاحوں پر پابندی لگادی

    آزاد جموں و کشمیر حکومت نےسیاحوں پر پابندی لگادی

    باغی ٹی وی :آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ابتدائی طور پر سیاحوں کی آمدورفت پر تین ہفتے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آج آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کا کوئی کیس نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام اسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کیلیے وارڈز مختص ہیں اور ابتدائی طور پر پچاس لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات سمیت دیگر محکمے سوشل میڈیا کمپینز چلا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیارہ انٹری پوانٹس پر سکریننگ کیلیے ٹیمیں موجود ہیں، وبائی امراض سے نمٹنے کے ایکٹ 1958 کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے
    ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

  • صورتحال سے گھبرانا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،  ڈاکٹر ظفر مرزا

    صورتحال سے گھبرانا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    صورتحال سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کو کرونا وائرس کے چیلنجز کا سامنا ہے، اس صورتحال سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج بھی اسی حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہدایت کی کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہری گھروں سے نکلنے میں احتیاط برتیں کیونکہ ہماری پہلی ترجیح بیرون ملک سے وطن لوٹنے والے افراد ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عام نزلہ، زکام میں مبتلا افراد کا کرونا ٹیسٹ شروع کردیں تو کٹس ختم ہو جائیں گیں۔ اس وقت پاکستان کے بڑے شہروں میں 14 لیبارٹیرز میں ڈائیگانوسٹک کٹس فراہم کی جا رہی ہے۔ ان لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ مکمل طور پر مفت کیے جاتے ہیں۔ تاہم پتا چلا ہے کہ کچھ پرائیوٹ لیبارٹریز مہنگے داموں ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سب متحد ہو کر کام کریں گے تو پاکستان محفوظ رہے گا۔ زائرین کی واپسی کے لیے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ زائرین کے سندھ میں ٹیسٹ کرانا بہت اچھا فیصلہ ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کی تعریف کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 6 ہزار سے زائد زائرین ایران گئے تھے جو وہاں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے غیر محفوظ تھے۔ حکمت عملی کے تحت زائرین کی واپسی کے لیے پلان بنایا گیا.
    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر مشاورت کی گئی، چاروں وزرائےاعلٰی کے علاوہ معاون خصوصی ظفرمرزا نے شرکا کو بریف کیا.

    اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت پربھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے اور افواہوں سےنمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھاجائے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبےمکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سےنمٹ رہےہیں، خطرے سےآگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبےسے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفرمرزاہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے

  • کون کس کے مد مقابل ، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل کا شیڈیول آگیا

    کون کس کے مد مقابل ، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل کا شیڈیول آگیا

    پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سیمی فائنل میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں مقابلہ ہوگا
    پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے پہلے سیمی فائنل میں سابق چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی ۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں ميچ کي تياري کے ليے بھرپور ٹریننگ سيشن ميں حصہ ليا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اچھی تیاری میں ہیں اور کامیابی حاصل کریں گے ۔ دو اہم بلے باز جانے کے باوجود ہماری ٹیم بہترین ہے ۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا اور سب نے اچھا پرفارم کیا ۔ ہمارا ڈے میچ ہوگا اور اس کا وکٹ پر انحصار ہوگا ہم پچ کنڈیشن اور مخالف ٹیم کی پلینگ الیون دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ ہم اگر ٹاس جيتے تو کيا کريں گے۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی غلطیوں کو نوٹ کرلیا ہے اگلے میچ میں اپنی خامیوں پر قابو پائیں گے
    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں ۔ پچھلے میچز میں جو غلطیاں کی وہ نہیں دہرائیں گے ہمارے غیر ملکی پلیئرز جاچکے ہیں ہم نے پلان کیا تھا کے لوکل پلیئرز کو زیادہ موقع دیں ۔ ڈیرن سیمی کی پرفارمنس کو دیکھ کر کھلانے کا فيصلہ کريں گے ۔ وہاب رياض کا کہنا تھا کہ وہ لاہور ميں شاہقين کے نا ہونے کو مس کريں گے ۔ ليکن لوگوں کی صحت بہت ضروری ہے کرونا وائرس کافی زیادہ پھیل رہے ہے اس سے بچاو کے ليے ضروري تھا کہ شاہقين کے بخير ميچ کھيلا جاے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا میچ ہے اور کسی بھی ٹیم میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے دونوں ٹیموں پر ایک جیسا ہی پریشر ہوگا ليکن اگر ہم فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو لاہور کے ساتھ فائنل کھیلنا چاہوں گا۔ دوسری جانب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے سیمی فائنل سے قبل مکمل آرام کیا پہلا سیمی فائنل دوپہر دوبجے اور دوسرا سیمی فائنل سات بجے شام شروع ہوگا

  • چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا  ہنگامی اجلاس بلا لیا

    چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

    چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

    باغی ٹی وی :چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا . اجلاس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کےلیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدام پر غور و خوض کیا جائے گا.
    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے ، سپریم کورٹ آف پاکستان ، پورے پاکستان میں عدالتی دفاتر میں عملہ ، وکلاء ، قانونی چارہ جوئی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے وقتا فوقتا سرکلر ، رہنما اصول اور مشورے جاری کرتا رہا ہے۔ اس معاملے کی حساسیت اور سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ بلڈنگ کے آس پاس میں مندرجہ ذیل اضافی حفاظتی اقدامات کو قابل احترام ججوں ، عملے ، وکلاء ، قانونی چارہ جوئی اور حفاظتی عملے کے انفیکشن کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔

    ہائی کورٹس ، ضلعی عدالتوں کی سطح پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ، محترم چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد نے جمعرات ، 19.03.2020 کو قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (این جے پی ایم سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
    اضافی احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر ، قانونی چارہ جوئی سے ان کے مشوروں کے ذریعہ نمائندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھیڑ سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے گریز کریں۔ تاہم ، جواب دہندگان اور ذاتی طور پر درخواست گزار / فریق جب بھی طلب کیے جاتے ہیں تو عدالت میں حاضر ہوسکتے ہیں۔
    . سپریم کورٹ بلڈنگ میں ، تمام داخلی دروازوں پر مائع صابن ڈسپینسروں کے ساتھ واش بیسن لگائے گئے ہیں تاکہ لوگ ہاتھ دھونے / صاف کرنے کے بعد عمارت میں داخل ہوسکیں، عملے کی بائیو میٹرک حاضری معطل کردی گئی ہے۔

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دلہن کے والد پر مقدمہ درج

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، دلہن کے والد پر مقدمہ درج

    کورونا وائرس، دلہن کے والد پر مقدمہ درج
    باغی ٹی وی :حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لیہ پولیس نے دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پنجاب بھر میں تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے. دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے لیہ کے علاقے چک نمبر 374 ٹی ڈی اے میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ٹینٹ وغیرہ اکھڑوا کر شادی کی تقریب بھی رکوادی.پولیس نے تقریب ختم کروا کرواکر دلہن کے والد جاوید احمد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

  • ترکی: مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد

    ترکی: مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد

    ترکی: مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی :ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔

    ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

     

  • ورجن ایئر لائنز عملے کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیجنے لگی

    ورجن ایئر لائنز عملے کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیجنے لگی

    ورجن ایئر لائنز عملے کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیجنے پر مجبور

    باغی ٹی وی کرونا وائرس نے دنیا کی معیشت کے ساتھ ساتھ اینرلائن انڈسٹری کو بھی ہلا کر رکھ دی اہے ورجن اٹلانٹک کے عملے کو آئندہ تین ماہ کے دوران آٹھ ہفتوں کی بلا معاوضہ چھٹی لینے کو کہا جائے گا ، تاکہ کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران ہونے والے نقصان سے ایئر لائن نمٹ سکے.

    عالمی سفری پابندیوں اور اس بیماری کی وجہ سے سفر کرنے میں ہچکچاہٹ کے باعث ، مسافروں کی طلب میں کمی سے نمٹنے کے لئے ایئر لائن بھی ہے ۔ورجن اٹلانٹک کی 26 مارچ تک روزانہ کی پروازوں میں 80 فیصد کمی اور لندن ہیتھرو سے نیوارک روٹ کو فوری طور پر محور کردیا جائے گا۔واضح ہے کہ صنعت کو زندہ رہنے کو یقینی بنانے کے لئے مربوط حکومت کی حمایت کی ضرورت ہوگی اور بحران ختم ہونے پر وہ کام جاری رکھے گا،

    کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ایئر لائنز کو رواں سال اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرناپرا ہے اور یہ خسارہ دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ سنگا پور ایئر لائن نے اپنے ملازمین پر بھاری پے کٹ لگا دیا ہے . اسی طرح فلائی بے کے ہزاروں سٹاف ممبرز نئی ملازمتوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں. ہانگ کانگ ایئر لائن نے کھانا دینے کی سہولت ختم کردی .اسی طرح بہت سے ممالک کی جانب سے پروازوں میں کمی یا پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان کا سامنا ہے۔

    دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا