Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

    لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

    لاہور:لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے،اطلاعات کےمطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر شہر کے مرکزی چوک چوراہوں میں ہینڈ واشر کیمپس لگا دئیے۔

    چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر کے چوک چوراہوں میں ہینڈ واش کے لیے واٹر ٹینک اور ہینڈ واشر سینی ٹائزر کیمپس لگا دئیے گئے۔

    ٹاؤن ہال، استنبول چوک، انارکلی چوک، جی پی او چوک، ہائی کورٹ چوک، ریگل چوک، لاہور چڑیا گھر، چیئرنگ کراس، لبرٹی مارکیٹ، لاری اڈا سمیت دیگر پبلک پوائنٹس پر ہینڈ واشر کیمپس فنکشنل کردیئے گئے۔

    چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے کیپمس لگائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک شہر کے زیادہ تر پبلک مقامات پر ایسے کیمپس لگائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا ایم سی ایل شہریوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کیمپس لگائے تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے۔

  • لاہوریوں‌کی قیمتی 54 کنال اراضی میرشکیل الرحمن کوکیا سمجھ کرتحفے میں دی ؟ نیب نے میاں نواز شریف کو طلب کرلیا

    لاہوریوں‌کی قیمتی 54 کنال اراضی میرشکیل الرحمن کوکیا سمجھ کرتحفے میں دی ؟ نیب نے میاں نواز شریف کو طلب کرلیا

    لاہور:للاہوریوں‌کی قیمتی 54 کنال اراضی میرشکیل الرحمن کر کیا سمجھ کوتحفے میں دی ؟ نیب نے میاں نواز شریف کو طلب کرلیا،اطلاعات کےمطابق میر شکیل الرحمن کے خلاف غیر قانونی طور پر اراضی حاصل کرنے کا معاملہ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھی نیب میں طلب کرلیا گیا۔

    نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کے راستے پلاٹ دیئے۔میاں نواز شریف 1986 میں وزیر اعلی پنجاب تھے۔ نیب کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس الاٹ کیئے تھے۔

    واضح رہے نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا تھا۔ ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں میر شکیل الرحمان کا 12 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔ نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کو 54 پلاٹوں میں رعایت لینے پر گرفتار کیا۔ نیب میں شکایات کے بعد میر شکیل الرحمان کی دوسری پیشی تھی۔

    میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر ترجمان جنگ گروپ نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو جھوٹے، من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی طریقے سے سب بے نقاب کریں گے۔

  • جب ساری دنیا نے چین سے منہ موڑ لیا توصدر مملکت نے چین جانے کا اعلان کرکے دوستی کا حق اداکردیا،چینی عوام بھی خوش ہوگئی

    جب ساری دنیا نے چین سے منہ موڑ لیا توصدر مملکت نے چین جانے کا اعلان کرکے دوستی کا حق اداکردیا،چینی عوام بھی خوش ہوگئی

    اسلام آباد:جب ساری دنیا نے چین سے منہ موڑ لیا توصدر مملکت نے چین جانے کا اعلان کرکے دوستی کا حق اداکردیا،چینی عوام بھی خوش ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 16 مارچ اور 17 مارچ کو چین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی چین جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران کئی شعبوں پر مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘چینی حکام اور عوام کی کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور محدود کرنے کی کوشش کے بعد صدر مملکت کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا واحد مقصد چینی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے تعاون اور یک جہتی کا اظہار ہے’۔

    مزید کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے تاریخی تعلق اور تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی تعلقات، خطے اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

    خیال رہے کہ چین میں گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے بعد کئی دنوں تک پاکستان اور چین کے درمیان فضائی رابطہ معطل کردیا گیا تھا تاہم چین میں کئی پاکستانی پھنسے ہوئے تھے جو بعد ازاں واپس آئے۔

  • ورکروں  نے نوائے وقت گروپ اوروقت نیوزچینل کے مالکان کی طرف سے بقایا جات نہ ملنے پراحتجاج کی کال دے دی

    ورکروں نے نوائے وقت گروپ اوروقت نیوزچینل کے مالکان کی طرف سے بقایا جات نہ ملنے پراحتجاج کی کال دے دی

    لاہور:ورکروں نے نوائے وقت گروپ اوروقت نیوزچینل کے مالکان کی طرف سے بقایا جات نہ ملنے پراحتجاج کی کال دے دی باغی ٹی وی کے مطابق یمرا باڈی کا نیب کے دفتر کے باہر نوائے وقت گروپ اور وقت نیوز چینل کی مالکن رمیزہ نظامی کے خلاف بقایا جات کی ادائیگی نہ کرنے پر مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    یاد رہے وقت نیوز چینل کو بند ہوئے ایک سال چھہ ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی وقت نیوز چینل کے 240 ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی کلیئر نہیں کی گئی ہیں جبکہ نوائے وقت کی بھی 6 ماہ کی کرنٹ تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے

    اس حوالے سے ایمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہےاگرنوائے وقت گروپ کی انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا ٹائم دیتی ہے کہ وہ فوری طور پر ورکرز کے بقایا جات کی ادائیگی اور تنخواہیں کلیئر کرے ورنہ ہم رمیزہ نظامی صاحبہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کرکے کشکول لٹکائے گے اور نیب کے آفس کے باہر بھی مظاہرے کیے جائے گے

  • بلوچستان کے شہر قلات میں قتل

    نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا تین روز قبل شوہر بھی نامعلوم افراد نے کمرے کو آگ لگا کر قتل کر دیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات کلی میکرو عزیز آباد میں بیوہ خاتون مسماۃ(ب)کو رات گئے انکے اپنے گھر میں گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیااطلاع ملنے پر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    پولیس سمیت دیگر ذرائع کے مطابق تین روز قبل مقتولہ کے شوہر کو کمرے میں جلا کر شدید زخمی کردیا گیا تھا جن کے بارے پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی جن کو کوئٹہ لے جایا گیا تھا وہاں پر وہ جاں بحق ہوگیا تھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

  • کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں،اجتماعات، اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی

    کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں،اجتماعات، اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی

    کراچی :کورونا کا خوف: کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں ، اجتماع،اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی ،اطلاعات کےمطابق کمشنرکراچی نے ایک حکم کے تحت صوبے میں اجتماعات پرپابندی عائد کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت 5 اپریل تک کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں ہوسکے گا، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صوبے میں کوئی مجلس ، عرس ،جلسہ ، اجتماع ،شادی اورایسے ہی دیگرتقریبات پرپابندی عائد ہوگی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہی سندھ میں عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارات بند کردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر درگارہ عبداللہ شاہ غازی، درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر اور درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی سمیت سندھ بھر کے مزارات کو تین ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر نے بتایا کہ حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام مزارات اور درگاہوں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر 78 مزارات ہیں جنہیں تین ہفتوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

    مزارات کورونا وائرس کے خدشات اور احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیے ہیں گئے ہیں تاہم محکمہ اوقاف کے ملازمین دھمال، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی وائی اور راگ کو جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب صوبے کے تمام شادی ہالز کو بھی سختی سے بند کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گلیوں میں شامیانے لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • آخرسنی ہی گئی : چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

    آخرسنی ہی گئی : چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: آخرسنی ہی گئی : چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو بھیجا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر قسم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ چین مین پاکستانی طلبہ کے والدین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے گا۔ اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات،ایصال دعابھی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات،ایصال دعابھی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات،ایصال دعابھی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن واستحکام کی بہتر صورتحال شہدا کی قربانیوں کے باعث ہے۔ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہےکہ چند دن پہلے پاک فضائیہ کے ہونہارسپوت ونگ کمانڈراسلام آباد میں ایف 16 کی تربیتی پرواز کے دوران طیارہ حادثہ میں‌ شہید ہوگئے تھے

  • پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونہارطالب علموں‌نے پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کٹ کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

     

    https://login.baaghitv.com/saarc-conference-dr-zafar-mirza-spoke-for-kashmir/

    نسٹ کے فیس بک پیج کے مطابق یونیورسٹی کے عطا الرحمن اسکول آف اپلائیڈ بائیو سائنز (اے ایس اے بی) نے مالیکیولر ڈائیگنوسٹک ایسیز کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جو کووڈ کی تشخیص کرنے میں مددگار ہے۔

    یہ کامیابی چین کے ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی، جرمنی کے ڈی زی آئی ایف، امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی اور آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی کے تعاون سے حاصل کی گئی۔
    کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے نسٹ کی تیار کردہ ٹیسٹنگ کٹس کی لاگت درآمدی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی کم ہوگی۔

    یونیورسٹی کے مطابق ان کٹس کی تیاری اس وقت ہوئی ہے جب دنیا میں نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی رفتار ایسی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ سائنسدان اور محققین اس ناقابل علاج مرض کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    نسٹ کے مطابق ان کٹس میں روایتی اور رئیل ٹائم پولیمر چین ری ایکشن (پی سی آر) طریقہ کار شامل ہے، جن کی مدد سے موثر طریقے سے مریضوں کے نمونوں اور لیبارٹری کنٹرولز کو ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

  • سارک کانفرنس میں‌کرونا پرگفتگو کےدوران کشمیریوں کا ذکرکرکے ڈاکٹرظفرمرزا نے سفارت کاری کا حق ادا کردیا،مودی دیکھتا رہ گیا

    سارک کانفرنس میں‌کرونا پرگفتگو کےدوران کشمیریوں کا ذکرکرکے ڈاکٹرظفرمرزا نے سفارت کاری کا حق ادا کردیا،مودی دیکھتا رہ گیا

    اسلام آباد: “سارک کانفرنس میں‌کرونا پرگفتگو کے دوران کشمیریوں کا ذکرکرکے ڈاکٹرظفرمرزا نے سفارت کاری کا حق ادا کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔

    https://www.youtube.com/watch?v=e4qtbnjfQAw

    وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے لاک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغیر روک ٹوک امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں ،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اطلاعات کی ترسیل ناگزیر ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مواصلاتی لاک ڈاون ختم کرے اور اطلاعات کی ترسیل پر پابندیاں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے امداد فراہم کی جائے ۔

    ڈاکٹرظفر مرزا کاکہنا تھا کہ ہمیں کرونا سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا ،ڈبلیو ایچ او کی 4نکات پر مشتمل ایڈوائرس کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہتر ذریعہ ہے اور پاکستان اس ضمن میں اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارک کل انسانیت کا پانچواں حصہ ہے ،سارک ممالک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں،سارک ممالک میں دنیا کے میگا سٹی موجود ہیں اور پاکستان کو سارک ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے پر تشویش ہے

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر کوششوں کے لیے سارک سیکریٹریٹ کو بااختیار بنانے اور مینڈیٹ دینے پر زور دیا۔سارک ممالک کے حوالے سے اپنی تجاویز میں انہوں نے کہا کہ ‘خطے میں سفری حوالے سے اسکریننگ کی جائے، چین کی مؤثر کوششوں سے سیکھنے کے لیے سارک آبزر ور اسٹیٹ کا ایک طریقہ کار مرتب کیا جائے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ سارک سیکریٹریٹ کوڈیٹا کے تبادلےکا بھی مینڈیٹ دیاجائے اور خطے میں ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے تاکہ یہ وائرس پھیل نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کی جانب سے سارک وزرائے صحت کانفرنس کی دی گئی تجویز پر فوری عمل کرنا چاہیے’۔

    کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وائرس کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کیےہیں کیونکہ پر سکون اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی مدد سے اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان نے مغربی سرحد 3ہفتوں کے لیے بند کر دی ہے اور کیسز کو محدود کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 13 مارچ کو پہلی مرتبہ ہماری قومی سلامتی کمیٹی نے صحت کے معاملات پر طریقہ کار طے کرنے کے لیے اجلاس منعقد کیا اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ‘ہماری پالیسی کے 4 بنیادی پہلو ہیں جن میں پہلا گورننس اور مالیات، دوسرا بچاؤ کی تدابیر، تیسرا کیسز میں کمی اور چوتھا قدم آگاہی شامل ہے’۔قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر بین الرابطے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاملات پر وزیراعظم عمران خان براہ راست نظر رکھے ہوئے ہیں، 3ہفتوں کے لیےک تمام تعلیمی ادارے بند، بین الاقوامی پروازیں 3 ایئرپورٹس تک محدود اور تمام بڑے اجتماعات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سارک ممالک میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان اور نیپال شامل ہیں، ویڈیو کانفرنس میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

    چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں شروع ہونے والا نیا کووڈ-19 کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    چین کے بعد کورونا وائرس نے ابتدائی طور پر جنوبی کوریا اور ایران جیسے ممالک کو متاثر کیا اور وہاں مختصر عرصے میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی مگر پھر کورونا وائرس نے اپنی رفتار مزید بڑھائی اور یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کو اپنا نیا مرکز بنایا۔

    کورونا وائرس کے مریضوں میں محض آخری 2 دن میں ہی 30 ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور سب سے زیادہ اضافہ یورپ میں دیکھا گیا، جہاں صرف اسپین میں ہی ایک دن میں 1500 کیسز ریکارڈ کیے گیے۔