Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی،تسنیم اسلم کا انکشاف ، نوازشریف کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی،تسنیم اسلم کا انکشاف ، نوازشریف کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    اسلام آباد:نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی،تسنیم اسلم کا انکشاف ، نوازشریف کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت تھی کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے تہلکہ خیز انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ شریف خاندان بھارت کا حامی تھا،شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید بزنس تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے جو بھی رہنما نئی دہلی جاتا ہے حریت قیادت سے ملتا ہے، نوازشریف مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیریوں سے نہیں ملے۔

    سابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف دور میں دفترخارجہ کو ہدایت تھی بھارت اور کلبھوشن کا نام نہیں لینا، بھارت بلوچستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے اسکا ذکر بھی نہیں ہوتا تھا۔

    تسنیم اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اس پالیسی کا فائدہ نوازشریف کو ہوا ہو یا نہیں پاکستان کو نہیں ہوا، ہم نے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

  • کراچی کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے کرکوئٹہ کومیچ کی فتح تک پہنچا دیا

    کراچی کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے کرکوئٹہ کومیچ کی فتح تک پہنچا دیا

    کراچی : کراچی کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے کرکوئٹہ کومیچ کی فتح تک پہنچا دیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آخری راؤنڈ میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔کراچی کو اننگز کی دوسری ہی گیند پر بڑا دھچکا لگا جب گزشتہ میچ کے ہیرو شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

    نئے بلے باز افتخار احمد اور قائم مقام کپاتن بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور 30تک پہنچا ہی تھا کہ سہیل خان نے افتخار کو پویلین رخصت کردیا، انہوں نے 21رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 32رنز بنانے کے بعد فواد احمد کی وکٹ بن گئے۔

    تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیلپورٹ کا ساتھ دنے چیڈوک والٹن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 73رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب والٹن 26رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    دوسرے اینڈ سے ڈلپورٹ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62رنز بنانے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 151رنز کا ہدف 3.2اوورز میں حاصل کرنا ہو گا، بصورت دیگر پشاور زلمی کی ٹیم کوالیفائی کر لے گی اور سرفراز الیون پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے سیمی فائنل/پلے آف مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔

    کراچی کنگز نے میچ کے لیے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کیں اور عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میچ میں لازمی کامیابی درکار ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کراچی کنگز: بابر اعظم(کپتان)، شرجیل خان، کیمرون ڈٰیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، محمد رضوان، اسامہ میر، علی خان، وقاص مقصود، عمر خان اور ارشد اقبال

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، محمد نواز، شین واٹسن، خرم منظور، محمد حسنین، اعظم خان، بین کٹنگ، نسیم شاہ، فواد احمد اور سہیل خان

  • دنیا میں‌ کرونا مریض کا پہلا انٹریو، کرونامتاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومت کیا کررہی ہے،اہم انکشاف کردیا

    دنیا میں‌ کرونا مریض کا پہلا انٹریو، کرونامتاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومت کیا کررہی ہے،اہم انکشاف کردیا

    لاہور: کرونا وائرس سے متاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومتی اقدامات کی قلعی بھی کھول دی ،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کے پہلے مریض سلمان نے پاکستان کے معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمشبرلقمان سے گفتگوکرکے کرونا کی دردبھری ساری کہانی سناکرسب کوحیران کردیا ،

     

    باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے پہلے کرونا کے مریض سلمان نے آج معروف صحافی سے گفتگوکرکے اوراپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کی روداد سناتے ہوئے رونگٹے کھڑے کردیئے

    معروف صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سلمان نے انکشاف کیا کہ اس کو کرونا کسی دوسرے ملک سے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کےبڑےشہرکے بڑے علاقے ڈیفنس سے ہوا ہے،

    سلمان نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان سے انگلینڈ جاتے وقت ہی یہ علامات محسوس ہونے لگی تھیں ، سلمان کے مطابق وہ یکم مارچ کو جب وہ یوکے کے لیے روانہ ہوا تو مجھے فلو اوربخار کی شکایت تھی

    سلمان نے مبشرلقمان کو بتایا کہ مجھے جب وہ واپس پاکستان پہنچے تو10 مارچ کو لاہورایئرپورٹ پر ماہرین سے درخواست کی کہ مجھے تکلیف محسوس ہورہی ہے ، اس دوران کرونا چیک کرنے والے آلے کے ساتھ مجھے چیک کیا اورمجھے بتایا گیا کہ آپ کوکرونا نہیں ہے، آپ بالکل ٹھیک ہیں‌

    سلمان نے معروف صحافی مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چونکہ میں نے برطانیہ میں بھی ٹیسٹ سیمپل دیئے ہوئے تھے تواس ٹیسٹ سیمپل میں کرونا کے وائرس کی تشخیص کی تو مجھے حکومت کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف کی طرف سے فون کال موصول ہوئی کہ آپ کو کرونا وائرس کی شکایت ہے آپ کی رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی ہے، ہم آپ کے پاس آرہے ہیں‌

    سلمان نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ ایڈیشنل سیکرٹری صاحب اپنے ساتھ پولیس کی 3-4 گاڑیاں لے آئے تھے ، بڑا ہی عجیب منظرتھا ایسے محسوس ہورہا تھا کہ شاید میں‌مجرم ہوں‌ ،

    سلمان کہتے ہیں‌کہ میں‌نے ڈاکٹرعاصم سے کہا کہ مجھے میوہسپتال نہ لیکرجائیں وہاں کی حالت اچھی نہیں ہے ، مجھے سروس ہسپتال لے جائیں‌لیکن وہ مجھے پھرمیوہسپتال لے گئے ، اورپھرجو حالت میں نے میو ہسپتال دیکھی وہ بڑی خراب ہے، صفائی کا کوئی انتظآم نہیں ، پہلے دن ایڈمٹ ہوا تو 24 گھنٹے بعد میرا بخارچیک کیا گیا ،

    پینے کے لیے صاف پانی پانی ، گورنمنٹ کے ہسپتال میں پینے کے لیے پانی بھی پیسوں‌سے لینا پڑتا ہے ، بیڈشیٹ کی حالت بہت خراب ہے ، وارڈ میں کسی جگہ خون پڑا ہے توکہیں اوربھی بہت سی غلاظتیں‌ہیں‌،

    سلمان نے انکشاف کیا کہ واشروم میں جانے کودل نہیں کرتا بہت گندی حالت ہے ، وہ ناقابل بیان بھی ہے اورتکلیف دہ بھی ، سلمان نے کہا کہ اسے ڈر ہے کہ کہیں‌وہ ہسپتال میں آکرمزید بیمار نہ ہوجائیں‌

    سلمان نے معروف صحافی مبشرلقمان کے سوال پرجواب دیا کہ اس کے گھروالے بھی الحمد للہ سب خیریت سے ہیں، اس موقع پر مبشرلقمان نے سلمان کے لیے دعائے صحت اورنیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ بہت جلد صحت عطا فرمائے

    معروف صحافی مبشرلقمان نے اس موقع جہاں سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا وہاں حکومت پنجاب کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا اورکہا کہ اللہ کرے ہمارے ہسپتالوں کی صورت حال بھی بہتر ہو

  • کوروناوائرس، سعودی عرب سے آنیوالے 3مسافرمشتبہ قرار،فوری ہسپتال پہنچادیئے گئے

    کوروناوائرس، سعودی عرب سے آنیوالے 3مسافرمشتبہ قرار،فوری ہسپتال پہنچادیئے گئے

    لاہور: کوروناوائرس، سعودی عرب سے آنیوالے 3مسافرمشتبہ قرار،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، ایئرپورٹ پرمسافروں کی سکریننگ کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3مسافرمشتبہ قراردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا اب156 ممالک میں پھیل چکا ہے،جس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3000 سے زائد ہلاک ہوئے ہیں، اٹلی میں ایک ہی روز میں 133افراد جان سے گئے، خطرناک وائرس لاہور بھی پہنچ گیا۔

    شہر میں پہلا کیس سامنے آنے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نےسٹی فورٹی ٹو کی خبر کی تصدیق کردی، 54 سالہ مریض میو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض گزشتہ شب سے ہسپتال میں داخل تھا, کورونا وائرس کا پہلا مریض 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس لوٹا تھا,

    54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا, مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو نیگیٹو آئے۔

    علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنےوالے 3مسافر کومشتبہ قراردیا گیا ہے،مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے740سے جدہ سے لاہور پہنچے تھے،جدید تھرمو سکینر سےسکریننگ پر مسافروں میں تیز بخار فلو کی شکایت پائی گئیتینوں مسافروں کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا،ابتدائی طبی معائنے کےبعدمسافروں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • تدبیراں دے چارے نئیں‌چلدے،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا 156 سے زائد ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار،دنیا بے بس ہوگئی

    تدبیراں دے چارے نئیں‌چلدے،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا 156 سے زائد ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار،دنیا بے بس ہوگئی

    اسلام آباد:تدبیراں دے چارے نئہیں‌چلدے ،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا وائرس 156 سے زائد ممالک تک پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار تک جا پہنچی،دنیا بے بس ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں شروع ہونے والا نیا کووڈ 19 کورونا وائرس 15 مارچ کی شام تک دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا تھا اور اس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر کرلیے تھے۔

    چینی اخبار نے 14 مارچ کو بتایا تھا کہ اگرچہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019 کے وسط میں کی گئی تھی تاہم چینی حکام کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہاں کچھ لوگ نومبر میں بھی اس مرض میں مبتلا تھے مگر ان کی تشخیص نہیں ہو پائے تھی اور بعد ازاں حکام کو احساس ہوا کہ نومبر میں ہسپتالوں کے چکر لگانے والے افراد بھی دراصل کورونا کے شکار تھے۔

    دسمبر 2019 کے وسط تک چین کو اپنی لپیٹ میں لیا اور فروری کے آخر تک یہ وائرس وہاں سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچا۔چین کے بعد جنوبی کوریا اور ایران جیسے ممالک کو متاثر کیا اور وہاں کچھ ہی عرصے میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی مگر پھر کورونا وائرس نے اپنی رفتار بڑھائی اور اس وائرس نے یورپ اور امریکا کو اپنا نیا مرکز بنایا۔

    گزشتہ برس روز میں کورونا وائرس پچھلے تین ماہ کے مقابلے تیزی سے پھیلا ہے اور اس وقت تک دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 400 تک جا پہنچی ہے جب کہ فروری کے اختتام تک اس مرض کے شکار افراد کی تعداد 90 ہزار تک تھی جس میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے تھا۔

    اب حیران کن طور کورونا وائرس کے کیسز چین کے بجائے یورپ، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سامنے آ رہے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے نئے کیسز سب سے زیادہ یورپ میں ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں میں محض آخری 2 دن میں ہی 30 ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور سب سے زیادہ اضافہ یورپ میں دیکھا گیا، جہاں صرف اسپین میں ہی ایک دن میں 1500 کیسز ریکارڈ کیے گیے۔

  • پاکستان الرٹ ، کرونا بڑھنے لگا  پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 53 ہوگئی

    پاکستان الرٹ ، کرونا بڑھنے لگا پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 53 ہوگئی

    اسلام آباد پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 53 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد، کراچی کے بعد لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ تفتان سے سکھر منتقل کیے گئے زائرین میں سے 13 کے طبی ٹسیٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔

    اس سے قبل حکومت سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ تفتان سے منتقل کیے گئے زائرین میں سے کم از کم 13 افراد کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘مذکورہ افراد سرحد پر قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا’۔

    سکھر میں قرنطینہ کے سینٹر سے 40 زائرین کے طبی نمونے ٹیسٹ کے لیے کراچی روانہ کیے گئے تھے جس میں سے 13 نمونے مثبت ثابت ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کیے گئے مجموعی 853 زائرین میں سے 288 کو سکھر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ سکھر میں منتقل کیے گئے 288 زائرین کے سوا 20 سالار بھی ہیں۔قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کی تھی۔

    وزیر صحت سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ 4 میں سے تین کورونا وائرس کے مریض چند روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس وطن پہنچے تھے۔اس ضمن میں انہوں نے چوتھے مریض کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ شخص نے حالیہ چند دنوں میں بیرون ملک سفر نہیں کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تین مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے واپس آئے تھے جب کہ ایک مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 21 ہو گئی جب کہ دومریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ امریکا سے اسلام آباد آنے والی خاتون میں گزشتہ روز کورونا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب زیرِ علاج خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔پمز حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ میاں بیوی کو پمز کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ خاتون کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔

    کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت نے 5 محکموں کے علاوہ دیگر تمام صوبائی محکموں کے دفاتر 22 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق صرف محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رہیں گے۔

  • کورونا وائرس:مسلمانوں کے روحانی مراکز مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ بند کردی گئیں‌

    کورونا وائرس:مسلمانوں کے روحانی مراکز مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ بند کردی گئیں‌

    مقبوضہ بیت المقدس :کورونا وائرس: احتیاط کے پیش نظر مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ بند کردی گئیں‌ ،اطلاعات کےمطابق مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے بعد مقدس ترین مقام کی حیثیت رکھنے والی مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ کو ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    یہ شہر دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، اس شہر کو دنیا کے تین بڑے مذاہب، اسلام، مسیحیت اور یہودیت کے پیروکاروں کے مذہبی و ثقافتی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے، کیوں کہ تینوں مذاہب کے ماننے والوں کی یہاں پر اہم عبادت گاہیں موجود ہیں جب کہ اس شہر میں تینوں مذاہب کی بہت بڑی آبادی بھی مقیم ہے۔

    مسیحی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی وجہ سے اس شہر کو مقدس مانتے ہیں، جب کہ یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ دیوار گریہ ہیکل سلیمانی کا حصہ ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے یہ شہر مقدس ہے۔مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ فلسطینی دارالحکومت بیت المقدس میں واقع ہیں اور اس شہر کو ’یروشلم‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    یہاں مسلمانوں کا قبلہ اول (مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ بھی ہے، جس کی وجہ سے یہ ان کے لیے بھی مقدس شہر ہے اور اس شہر میں تینوں بڑے مذاہب کی عبادت گاہیں ہونے کی وجہ سے یہاں پر عبادت گاہوں میں رش رہتا ہے لیکن اب فلسطینی حکومت نے عارضی طور پر تمام مذہبی عبادت گاہیں بند کریں۔

    فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق وزارت مذہبی امور و اوقاف نے بیت المقدس میں موجود تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو عارضی طور پر بند کردیا۔رپورٹ میں اگرچہ واضح طور پر مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ کا نام نہیں بتایا گیا، تاہم تصدیق کی گئی کہ بیت المقدس شہر کی تمام مساجد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور نے چرچز سمیت دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو بھی عارضی طور پر بند کردیا اور منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ عبادت گاہوں کی حدود میں لوگوں کے ہجوم کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔

    اسی خبر کے حوالے سے عرب نشریاتی ادارے ’الجزیزہ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلسطینی حکومت نے کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے پیش نطر مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ کو بند عارضی طور پر بند کردیا تاہم مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں لوگوں کو نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

    رپورٹ میں فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکام نے مسجد الاقصیٰ اور قبۃ الصخرہ کو عارضی طور پر بند کرنے سمیت گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کو بھی بند کردیا ہے جب کہ لوگوں کو عبادت گاہوں کی جانب سے کم سے کم جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ فلسطین میں 15 مارچ کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی تھی جن میں سے 15 مریض صحت یاب ہو چکے تھے۔حکومت کے مطابق فلسطین کے دیگر متاثرہ افراد کی صحت بھی بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے جب کہ نئے مریضوں کو بھی انتہائی نگہداشت میں رکھ کر ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

    فلسطین کے علاوہ اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 15 مارچ کی سہ پہر تک اسرائیل میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 193 تک جا پہنچی تھی اور وہاں صرف 4 مریض ہی صحت یاب ہو سکے تھے۔

    فلسطین کی طرح سعودی عرب نے بھی عارضی طور پر عمرے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور لوگوں کو کم سے کم خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں جانے کی ہدایت کی ہے۔یہ پہلا مرتبہ ہے کہ اسلام کے اہم ترین اور مقدس ترین مقامات کو کسی بیماری کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر عارضی طور محدود یا بند کیا گیا ہے۔

    تاہم اس کے باوجود خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کو بند نہیں کیا گیا تاہم وہاں کم سے کم لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • دیرآئید درست آئید ، شہبازشریف نے بھی عثمان بزدار کی صلاحیتوں کااعتراف کرلیا،شاباش بھی دے دی

    دیرآئید درست آئید ، شہبازشریف نے بھی عثمان بزدار کی صلاحیتوں کااعتراف کرلیا،شاباش بھی دے دی

    لاہور:دیرآئید درست آئید ، شہبازشریف نے بھی عثمان بزدار کی صلاحیتوں کااعتراف کرلیا،شاباش بھی دے دی ،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ، تحفظ اور علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے، مزید وقت ضائع نہ کیا جائے، مرکزی اور صوبائی سطح پر کورونا کی مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جہاں عثمان بزدار کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے وہاں وفاقی حکومت پراپنا غصہ بھی نکالا ہے،شہبازشریف نے اسی تناظرمیں‌ کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کے بڑھتے خطرات کی روک تھام میں تاحال مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ حکومت کو شاباش ہے کہ انہوں نے کورونا خدشے کے باعث عوام کی جان بچانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پروفیشنل ایڈوائس بارے چین سے رابطہ کیا جائے، منحرف ارکان کو دس دس کروڑ دینے کے بجائے کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے باتوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسز کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔

  • لاہورقلندرز کی اہل لاہورکے لیے بڑی خوشخبری، ملتان سلطانز کوہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،کرس لِن کی سنچری

    لاہورقلندرز کی اہل لاہورکے لیے بڑی خوشخبری، ملتان سلطانز کوہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،کرس لِن کی سنچری

    لاہور: لاہورقلندرز کی اہل لاہورکے لیے بڑی خوشخبری، ملتان سلطانز کوہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،کرس لِن کی سنچری،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) لاہور قلندرز نے کرس لِن کی شاندار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کو 9وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی وکٹیں بکھیر دیں۔ملتان سلطانزا بھی معین علی کے اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ اگلے اوور میں ذٰیشان اشرف بھی پویلین لوٹ گئے۔

    4رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور روی بوپارہ کی جوڑی کی وکٹ پر آمد ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 75رنز جوڑے۔اس شراکت کا خاتمہ ڈیوڈ ویزے نے سلطانز کے کپتان شان مسعود کی 42رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے کیا۔

    روی بوپارہ سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 33 رنز بنانے کے بعد ویزے کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ سیزن میں پہلا میچ کھیلنے والے اسد شفیق بھی ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

    13 اوورز میں 91رنز پر 5وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز مشکلات میں گھرے نظر آتے تھے لیکن اس مرحلے پر خوشدل شاہ نے جارحانہ کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    روہیل نذیر نے اننگز کے 15ویں اوورز میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کا پہلا چھکا لگایا اور اس کے بعد خوشدل نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے روہیل نذیر کے ہمراہ 36گیندوں پر 74رنز کی شراکت قائم کی جس میں روہیل کا حصہ 24رنز کا رہا۔

    سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائےاور آخری 5اوور میں ملتان سلطانز نے 77رنز کا اضافہ کیا۔سلطانز کے خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے کرس لِن اور فخر زمان میدان میں اترے۔

  • پولیس کی کروانا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    پولیس کی کروانا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    راجن پور:کرونا نے سب کو جھنجھوڑ کررکھ دیا ، پنجاب پولیس بھی ہوشیارہوگئی ، اطلاعات کےمطابق مقامی پولیس کی کروانا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق تھانہ سٹی کی حدود سے متعدد شادیوں کی تقریبات میں موجود مجمع کو منتشر کرنے عمل جاری ہے ، ایس ایچ او سٹی عبد الروف ملک کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے تمام تراقدامات بروئے کارلائے جارہے ہیں‌

    ایس ایچ او سٹی عبد الروف ملکراجن پور ۔شہر میں تمام شادی حالز بند کروا دئیے گئے،۔تمام شہری مجمع والے جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں ۔شہر میں ہجوم کے روک تھام کے لیے گشت کرنے والی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔ا