Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت  نے پاکستان سےدرخواست کردی، کرونا وائرس سے کیسے نبٹا جائے ،سارک کانفرنس بلا لی گئی

    بھارت نے پاکستان سےدرخواست کردی، کرونا وائرس سے کیسے نبٹا جائے ،سارک کانفرنس بلا لی گئی

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے کیسے نبٹا جائے ،سارک کانفرنس بلا لی گئی ، بھارت نے پاکستان سےدرخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی درخواست پر پاکستان نے وزیر مملکت کی سطح پر شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان سے شرکت کی درخواست کر دی ہے۔بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں ضرور شرکت کرے اس وقت سارک ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے

    پاکستان نے بھارتی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کی سطح پرکانفرنس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کا سارک پلیٹ فارم کو تسلیم کرنا پاکستان کے موقف کی فتح ے۔

  • ملتان سلطانز کے187 رنز  کے جواب میں لاہور قلندر کی پر اعتماد بلے بازی

    ملتان سلطانز کے187 رنز کے جواب میں لاہور قلندر کی پر اعتماد بلے بازی

    ملتان سلطانز کے 187 رنز کے جواب میں لاہور قلندر کی پر اعتماد بلے بازی
    باغی ٹی وی : ملتان سلطانز کے 187 رنز کے جواب میں لاہور قلندر کی پر اعتماد بلے بازی جاری ہے . صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنائے ہیں اور بارہ اوورز کا کھیل ہوا ہے . پی ایس ایل 5 میں آج کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور زیشان اشرف نے کیا، مگر اوپنر معین علی آغاز میں ہی لڑکھڑا گئے اور 5 بالوں پر صرف 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    زیشان اشرف بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے۔چار رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور روی بوپارہ نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، مگر شان مسعود 42 اور پوبارہ 33 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اسد شفیق بھی ایک بال پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    روحیل نذیر نے 17 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تاہم خوشدل شاہ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔اس موقع پر کپتان سہیل اختر نے کہا کہ بولنگ اچھی کرنی ہو گی، امید ہے اچھا کھیلیں گے اور ملتان کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔

  • جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ تعیناتی ،کل کیا ہونے جارہا ہے اہم خبرآگئی

    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ تعیناتی ،کل کیا ہونے جارہا ہے اہم خبرآگئی

    اسلام آباد: جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ تعیناتی،اطلاعات کےمطابق جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے حوالے سےحلف برداری تقریب کل ہوگی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سے حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے حلف برداری تقریب کل صبح نو بجکر پچاس منٹ پر سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں ہوگی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سے حلف لیں گے، حلف برداری تقریب میں سپرہم کورٹ کے ججز اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی فیملی بھی شریک ہوگی۔

    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائر منٹ سے خالی ہونے والی آسامی پر تعینات ہوں گے، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی تعناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 مکمل ہوجائے گی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی 31 اگست 2025 تک سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض سرانجام دیں گے۔

    جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی 19 فروری دوہزار دس کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئے،اور لاہور ہائیکورٹ میں دس سالوں کے دوران 37 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔

  • خبردار:کراچی، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 38 ہوگئی

    خبردار:کراچی، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 38 ہوگئی

    اسلام آباد :خبردار:کراچی، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 38 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق کراچی اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بالترتیب 4 اور ایک کیسز منظر عام پر آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی۔

    ادھر ذرائع کےمطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے 4 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔وزیر صحت سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ 4 میں سے تین کورونا وائرس کے مریض چند روز قبل ہی سعودی عرب سے ملک پہنچے تھے۔

    اس ضمن میں انہوں نے چوتھے مریض کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ شخص نے حالیہ چند دنوں میں بیرون ملک سفر نہیں کیا۔نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں زیرعلاج کورونا وائرس کی مریضہ کے شوہرمیں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔پمز اسپتال میں زیرعلاج امریکا سے آنے والی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

  • لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

    لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

    لاہور:ڈیفنس کے علاقہ میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق،اطلاعات کےمطابق شہر میں شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا، اب تک کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈیفنس فیز 6 میں لرزہ خیز ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا،جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،40 سالہ شخص عرفان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا عقب سے آنےوالی کار نے ٹکر مار دی،عرفان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ جمع کرا دی۔

  • راکٹ حملے:زخمی ہونے والے امریکیوں کی حالت تشویشناک، کہیں‌امریکہ کرونا سے پریشان توکہیں افواج پرحملے

    راکٹ حملے:زخمی ہونے والے امریکیوں کی حالت تشویشناک، کہیں‌امریکہ کرونا سے پریشان توکہیں افواج پرحملے

    عراق، زخمی ہونے والے امریکیوں کی حالت تشویشناک ،اطلاعات کےمطابق امریکی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ التاجی فوجی اڈے میں زخمی ہونے والے 2 امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع امریکا اور دیگر اتحادی فوجیوں کے اڈے التاجی پر راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 2 امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں فوجی بغداد کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔

    جمعرات کو التاجی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد کل ایک بار پھر امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈے پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ امریکی فوجی اتحاد نے بغداد میں اپنے اڈے التاجی پر کم سے کم 25 راکٹ داغے جانے کی تائید کی ہے۔

  • کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ، احتیاطی تدابیریں اختیارکرنے کی ہدایت

    کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ، احتیاطی تدابیریں اختیارکرنے کی ہدایت

    لاہور :چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دنیا کے 149 ممالک میں پھیل چکا ہے، اب تک کورونا وائرس سےڈیڑھ لاکھ افراد متاثر اور 5500سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 72ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں ،خطرناک وائرس باغوں کے شہر لاہور بھی پہنچ گیا، کورونا وائرس کا صوبائی دارالحکومت میں پہلا کیس سامنے آگیا۔

    ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ہسپتالوں میں 100 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 91 مریضوں کو کلیئر قرار دے کر ڈسچارج کردیا گیا جبکہ کورونا کے9 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں، مشتبہ مریض پرائمری ہیلتھ کیئر،سپیشلائز ہیلتھ کیئر کےہسپتالوں میں زیرنگرانی ہیں۔

    پنجاب حکومت اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی، حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سکولز، کالجز ، یونیورسٹیاں، سینما گھر ، شادی ہالز بند کرنے کا حکم دیدیا, کورونا کےسنگین خطرات کے پیش نظر حکومت نے تمام موبائل کمپنیوں کو کوروناالرٹ میسج جاری کرنے کے احکامات بھی دے دیئے۔

    حکومت پنجاب نے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی، کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باعث صوبے بھر میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، شہری قانون کی پاسداری کریں اور حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اس موذی وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    طبی ماہرین نے پاکستانی عوام کو اس وائرس سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ صاف ستھری اورصحت مندغذا استعمال کریں ، شہری ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتیں، موجودہ صورتحال میں پانی کا استعمال زیادہ کردیں،کھلی جگہوں پر کھانسنے اور چھینکنے سے اجتناب برتیں ایک دوسروں سے لی گئی چیزوں سے بھی اجتناب برتیں۔

  • کرونا کا خوف یا حفاظتی تدابیر:کویت میں اذان کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت

    کرونا کا خوف یا حفاظتی تدابیر:کویت میں اذان کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت

    کویت:کرونا کا خوف یا حفاظتی تدابیر:کویت میں اذان کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت،اطلاعات کےمطابق خلیجی ملک کویت میں ’کورونا وائرس‘ کے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لوگوں کو اذان کے ذریعے نمازیں گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

    کویت کی وزارت مذہبی امور نے پہلے ہی نماز جمعہ کے اجتماعات کو ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے باعث عارضی طور پر معطل کردیا ہے اور لوگوں کو دیگر نمازوں کے لیے بھی کم سے کم مساجد میں جانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    تاہم زیادہ تر لوگوں کی جانب سے نمازوں کی باجماعت ادائگی کے لیے مسجد آنے کے بعد وہاں کے مؤذنوں نے اذانوں کے ذریعے ہی لوگوں کو نمازیں گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت کرنا شروع کردی۔

     

    https://youtu.be/xGd9dmhV0kk

    ترکی کی خبر رساں ادارے ’اناطولو‘ کے مطابق کویت کے مؤذنوں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اذانوں میں تھوڑی سی تبدیلی لاتے ہوئے لوگوں کو گھروں پر نمازیں ادا کرنے کی ہدایت شروع کردی اور اذانوں کی ذریعے ایسی ہدایات کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہوگئیں۔

    رپورٹ کے مطابق مؤذن اذان کے درمیان ’حی علی الصلاح‘ (نماز کے لیے آئیں‘ کے بجائے ’الصلاة في بيوتكم‘ (نمازیں گھر پر ادا کریں‘ کا جملہ کہہ رہے ہیں تاکہ کم سے کم لوگ مساجد کی جانب آئیں۔

    اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ کیا پورے کویت کی مساجد میں اسی طرح اذانوں کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ مصروف علاقوں کی مساجد میں مؤذنوں کو لوگوں کو ہدایت کرتے ہوئے سنا گیا۔

    عرب ممالک سمیت دیگر اسلامی ممالک کے افراد کویتی مؤذنوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی ہدایات کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وائرس سے بچاؤ کو واحد طریقہ احتیاط ہی ہے اور لوگوں کا کسی بھی جگہ کم سے کم تعداد میں جمع ہونا اچھا احتیاط ہے۔

  • مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی، فردوس عاشق اعوان

    مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی، فردوس عاشق اعوان

    مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی :ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرونا کے بین الاقوامی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اس وبا کو قومی ہم آہنگی کے ذریعے شکست دیں گے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔ مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔ وزیراعظم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    بھارتی وزیراعظم مودی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سارک ممبران کے آن لائن اجلاس کی پیشکش کی جس پر پاکستان نے مثبت جواب دیا، پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے سارک کے ممبران کے آن لائن اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو نامزد کیا ہے کہ وہ آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے، اس اجلاس سے بھارتی وزیراعظم مودی خطاب کریں گے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم سارک کے تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ ہم مشترکہ مفادات کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، بھارت کرونا کے حؤالہ سے سارک ویڈیو کانفرنس کی قیادت کرے گا،مودی نے تجویز پیش کی تھی جس پرپاکستان نے مثبت ردعمل دیا ہے

    واضح‌رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

  • پی آئی اے کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

    پی آئی اے کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

    قومی ائر لائن (پی آئی اے) کو عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لیے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی۔

    باغی ٹی وی: عمرہ زائرین کے لیے مزید مہلت مل گئی ، ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے تمام عمرہ زائرین کو جلد پاکستان لایا جائے گا جبکہ آج ایک ہزار 800 عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ عمرہ زائرین کو واپس لانے کی اجازت دی جائے جس کے بعد سعودی عرب نے مزید 3 روز کی مہلت دی ہے۔ آج رات سے پرسوں تک عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا۔

    ترجمان عبداللہ خان نے مزید کہا کہ آج اور کل تین ہزار 500 سے 4 ہزار کے قریب عمرہ زائرین کو واپس لائیں گے تاہم فی الحال سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی تعداد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ پی آئی اے سے رابطہ کریں.

    ادھر سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنیوالی تمام پروازیں 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیں ،اطلاعات کے مطابق کرونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے بہت سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے کمرشل پروازیں 2 ہفتے کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد بیرون ملک سے سعودی عرب آنیوالی پروازوں پر آج سے پابندی ہو گی، حکام کی جانب سے ناٹم جاری کر دیا گیا.

    سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقدام کروناوائرس سےبچاؤ کیلئےاٹھایا گیا، سعودی ائرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔

    سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے