Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا سے تباہ حال ایران نے ذیابیطس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کرکے حیران کردیا

    کرونا سے تباہ حال ایران نے ذیابیطس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کرکے حیران کردیا

    تہران :کرونا سے تباہ حال ایران نے ذیابیطس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کرکے حیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق ایران نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور اب ایران میں دوا بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ذیابیطس کی دوا تیار کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایران کی دوا ساز کمپنی کے ڈائریکٹر مجتبی طباطبائی نے کہا کہ "اگزونا ٹائیڈ ” نامی دوا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

    دواساز کمپنی کے ڈائریکٹر مجتبی طباطبائی نے کہا کہ دواؤں کی فراہمی معاشرے کی بنیادی ضروریات میں سے ہے اور اس شعبہ میں خاص توجہ مبذول کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دواسازی کے شعبہ میں بھی استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ دواؤں کے شعبہ میں اغیار سے وابستگی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود سائنس و ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور اب ایران نے ذیابیطس کی دوا بھی تیار کر لی ہے۔

  • کراچی پریس کلب نے ڈیرن سمی کو اہم اعزاز سے نواز دیا

    کراچی پریس کلب نے ڈیرن سمی کو اہم اعزاز سے نواز دیا

    کراچی پریس کلب نے ڈیرن سمی کو اہم اعزاز سے نواز دیا

    باغی ٹی وی :پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی. تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہوا. کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا. کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سمی کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی .

    ڈیرن سمی نے اس عزت افزائی پر کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ اداء کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،ڈیرن بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے دوسرا بڑا اعزاز ملا ،موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا ، امتیاز خان فاران ، ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر ، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمان بھی موجود تھے

  • سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد عہدے سے فارغ

    سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد عہدے سے فارغ

    لاہور:سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد عہدے سے فارغ،اطلاعات کےمطابق سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    سروسز اسپتال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی جگہ ڈاکٹر افتخار احمد کو سروسز اسپتال کا نیا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔

    تاحال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کے عہدے سے فارغ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ مذکورہ ڈاکٹرنےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو فیوردی تھی ، شاید اسی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے

  • ایرانی صدر نے بھارتی وزیراعظم  سے مدد مانگ لی

    ایرانی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مدد مانگ لی

    ایران نے بھارت سے مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی ایرانی صدر حسن روحانی نے بھارتی وز یراعظم نریندر مودی سے کرونا وائرس بارے مدد حاصل کرنے کی اپیل کردی ہے . رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور مریض کی ہلاکت ہوئی ہے جس سے مجموعی طور پر بھارت میں 3 ہلاکتیں ہو گئیں.
    مہاراشٹر میں 71 سالہ شخص کی کرونا وائرس سے موت ہوئی جو سعودی عرب سے واپس آیا تھا،مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانا کے رہائشی کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا تا ہم آج اس کی موت ہو گئی، مہاراشٹر میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے

    بھارت میں کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے کل مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہےبھارتی وزارت صحت کے مطابق دہلی میں 68 سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے، خاتون دہلی کے علاقہ جنک پوری کی رہائشی تھی.

    دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 6 مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے بھارت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 84 ہو گئی ہے.،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

  • کرونا کا خوف طاری : سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنیوالی تمام پروازیں 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیں

    کرونا کا خوف طاری : سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنیوالی تمام پروازیں 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیں

    ریاض:سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنیوالی تمام پروازیں 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیں ،اطلاعات کے مطابق کرونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے بہت سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے کمرشل پروازیں 2 ہفتے کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد بیرون ملک سے سعودی عرب آنیوالی پروازوں پر آج سے پابندی ہو گی، حکام کی جانب سے ناٹم جاری کر دیا گیا.

    سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقدام کروناوائرس سےبچاؤ کیلئےاٹھایا گیا، سعودی ائرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔

    سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ناٹم جاری کر دیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

  • کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    بہاولپور:کار درخت سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق ایک زخمی ، اطلاعات کےمطابق بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیوالی روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    بہاولپور کے نواحی علاقہ خیر پور ٹامیوالی میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    افسوسناک حادثہ کھنڈ موڑ کے قریب اسوقت پیش آیا جب چشتیاں سے بہاولپور جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔

  • ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے  وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے بارہ رکنی وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    باغی ٹی وی : FATF ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے بارہ رکنی وفد نے گزشتہ روزکالعدم جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹرز مرکز طیبہ کا اچانک دورہ کیا یورپی یونین کے وفد کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے باوثوق زراِئع کے مطابق وفد نے مرکز طیبہ میں یونیورسٹی کالجز سکولز مدارس اور العزیز ہسپتال دیکھا اور اس کو چیک کیا اور تمام اداروں میں جدید سہولتیں اور تعلیمی نظام دیکھ کر خوش ہوئے اور مرکز طیبہ کے متعلق بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیاوفد کا کہنا تھا یہاں آکر تسلی ہوئی کہ بھارت جھوٹا اور پاکستان سچا ملک ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے بعد ازاں اب فروری میں ہونے والے اجلاس کے بعد جون تک کا وقت دے دیا گیا

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ :ایک طرف کرونا تو دوسری طرف کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،اطلاعات کےمطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 7بج کر 6منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے:

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 6 منٹ پر محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 123 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین گہرائی 30کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرونا نہیں  بھارتی فوج نے چار نوجوان شہید کردیے

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا نہیں بھارتی فوج نے چار نوجوان شہید کردیے

    سری نگر : بھارتی فوجیوں نے ضلع اننت ناگ میں چار نوجوان شہید کردیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ایک کارروائی میں اتوار کی صبح ضلع اننت ناگ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو صبح ضلع کے علاقے وتر گام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے وترگام، اچھہ بل اور اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی شروع کردی۔

    شہید نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت طارق احمد کے طورپر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

  • لاہور قلندرز کا ملتان سلطان کے  خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، شائقین کی سکرینگ

    لاہور قلندرز کا ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، شائقین کی سکرینگ

    لاہور قلندرز کا ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، شائقین کی سکرینگ
    باغی ٹی وی :لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی.کپتان ملتان سلطانز شان مسعود کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا کھیل دکھانا ہو گا۔کورونا واریس سے بچاؤ کے قدامات کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔

    قذافی اسٹیڈیم میں آنے والوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔داخلی دروازوں پر خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایت نامہ چسپاں کردیا گیا ہے ۔واضح‌رہے کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں.