Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری کشمیریوں کی ہوئی شہادتیں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری کشمیریوں کی ہوئی شہادتیں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، قابض فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    باغی ٹی وی:بھارتی فوج کے مظالم سے مقبوضہ وادی انگار وادی بن چکی ہے، بھارت نے فوجی دہشت گردی کے دوران مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے گاؤں میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج نے علاقے کو مکمل سیل کر دیا۔

    بھات کی ظالم فوج گلیوں اور سڑکوں پر گشت کر کے خوف وہراس پھیلاتی رہی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔224 روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن سے مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے، وادی میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مظالم کے باوجود کشمیری بھارت سے آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح‌رہے کہ اس کے قبل اطلاعات کےمطابق بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے طلبا و طالبات نے وادی سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا.۔

    بھارتی اقدام کے تناظر میں نیویارک کے سکِڈمور کالج کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے کالج اور یونیورسٹی کے مجموعی طور پر 600 طلبا و طالبات سے اکتوبر اور دسمبر 2019 کے درمیانی عرصے میں سروے کیا جس میں سے 91 فیصد جواب دہندہ نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ اور بچوں کو ہراساں جب کہ خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی۔

    قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان مدثر احمد بٹ کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور لاش بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی جارحیت پر پردہ ڈالنے کے لیے نوجوان کو مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، تاہم عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے میڈیا کو حقائق سے آگاہ کر دیا۔

  • کوئٹہ اورگردونواح میں  زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    باغی ٹی وی : کوئٹہ اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

  • وزیر اعظم عمران خان نے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کر دیا

    کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعظم پاکستان قوم سے خطاب کرنے جا رہے ہیں. ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد عوام سے مخاطب ہوں گا۔

    انہوں نے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔ احتیاط لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد عوام سے مخاطب ہوں گا۔انہوں نے عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔ احتیاط لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں

    واضح‌رہے کہ کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی.حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گیکراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس اپنے پنجے پھیلائے جا رہا . پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہو گئی۔ گلگت کی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

    محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں 17، بلوچستان میں 7، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 4 مریض زیر علاج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والی خاتون کی حالت سنبھل نہ سکی جو پمز اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے بھی خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔غیر ملکی جوڑا جس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا اُن کے مہمانوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں کورونا وائرس کے شواہد ملے۔

    دوسری جانب گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جو پمز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد تندرست ہوگئی اور انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر دو افراد صحت یا ہو چکے ہیں.

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

    کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی.حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گیکراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے کرونا ‌کے حوالے سے جاری افواہ  کی تردید کردی

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کرونا ‌کے حوالے سے جاری افواہ کی تردید کردی

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کرونا کے ‌حوالے سے جاری افواہوں کی تردید کردی

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس پر مبنی کئی خبریں حد سے بڑھ کر پھیلائی جارہی ہیں. کراچی میں کرونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کی خبریں بے بنیاد قرار، وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر راشن اکٹھا کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی، انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

    وزارت خارجہ میں کرونا وائرس سے متعلق خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دیا گیا جو پاکستان میں غیرملکی مشنز سے رابطہ رکھے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس میں ڈی جی ہیڈ کوارٹرز اور گریڈ سترہ کے چند افسران کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاسک فورس سیل کا انفراسٹرکچر بھی قائم کر دیا گیا ہے

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

    کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی.حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گیکراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی

  • کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک کی تعداد 152ہوگئی، ہلاکتیں 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئیں

    کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک کی تعداد 152ہوگئی، ہلاکتیں 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئیں

    کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے ممالک کی تعداد 152ہوگئی، ہلاکتیں 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئیں

    کرونا وائرس نے 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو چالیس ہو گئی، اٹلی کے بعد فرانس اور اسپین میں بھی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے 24 گھنٹوں میں چین سے باہر دس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خطرناک وائرس یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اٹلی میں چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ کے مختلف ممالک میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فرانس اور اسپین میں کاروباری مراکز اور ریسٹورنٹ بند کر دیئے گئے، حکام نے عوام کو ضروری اشیا خریدنے کے علاوہ گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

    یورپ میں اسٹورز پر رش بڑھ گیا، جگہ جگہ جھگڑے دیکھنے میں آئے، برطانیہ، اسپین، فرانس، پولینڈ میں لوگوں کو اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، اٹلی میں بھی گلیاں اور سڑکیں ویران ہو گئی ہیں۔وائٹ ہاوس نے صدر ٹرمپ کی رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی، واشنگٹن کے معروف میوزیم کو بند کر دیا گیا، امریکا نے برطانیہ اورآئرلینڈ پربھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

    ایران میں مزید 97 افراد جان سے گئے، سعودی عرب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہو گئی۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں دس افراد ہلاک ہوئے، اٹلی میں مزید 175 ہلاکتیں ہوئیں، فرانس میں 91 اموات، اسپین میں مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے۔کولمبیا نے قرنطینہ کے اصول توڑنے پر چار یورپی سیاحوں کو ملک بدر کر دیا، کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈچ سائنس دانوں کو اینٹی باڈی مل گئی، انسانوں پرٹیسٹ کے لیے مزید وقت لگ سکتا ہے۔ سائنسدان میڈیسن کی تیاری کے لیے دوا ساز کمپنی کو قائل کریں گے۔

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

  • کرونا وائرس کے حملوں کے بعد چین مزید مضبوط ہوگیا، امریکہ و یورپ اپنی فکر کریں، خاص رپورٹ

    کرونا وائرس کے حملوں کے بعد چین مزید مضبوط ہوگیا، امریکہ و یورپ اپنی فکر کریں، خاص رپورٹ

    کرونا وائرس کے حملوں کے بعد چین مزید مضبوط ہوگیا، امریکہ و یورپ اپنی فکر کرے، خاص رپورٹ
    باغی ٹی وی :قازقستان میں چائنا اسٹڈیز سنٹر کے ڈائریکٹر گلنار شمائرمنفا نے کہا ہے کہ چینی معیشت کے سائز اور اس وباء پر قابو پانے کے موثر اقدامات کے پیش نظر ، چینی معیشت پر کرونا وائرس کا طویل مدتی اور منظم اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چین نے اس وبا کو قابو میں کرنے کے لئے تیزی سے ملک گیر وسائل کو متحرک کیا ہے۔ قازقستان چینی حکومت کی طرف سے اس وبا کو قابو کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو دنیا میں سراہا گیا ہے ، امید ہے کہ چین جلد سے جلد ایک ویکسین تیار کرے گا۔ان حالات میں امریکا اور یورپ کیسے ان خطرات سے نمٹتا ہے یہ بات قابل توجہ ہے .

    انہوں نے نوٹ کیا کہ کرونا وائرس کے خلاف چین کی جاری جنگ سے اس کے علم اور مہارت کی بھی عکاسی ہوتی ہے جو اس ملک میں پچھلے تجربے سے H1N1 انفلوئنزا ، برڈ فلو اور سارس جیسی وبائی بیماریوں کے ساتھ جمع ہوا ہے۔
    اگرچہ اس وبا کا قازقستان چین تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون پر قلیل وقتی اثر پڑ سکتا ہے ، جب وبائی بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا تو ، دونوں پڑوسیوں کے مابین کاروباری روابط اور تعاون تیزی سے پچھلی سطح پر پہنچ جائے گا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ قازقستان کو وبائی امور کے بعد کے مستقبل میں باہمی تعاون کے بارے میں بہت کم تشویش ہے ، کیونکہ چین ہمیشہ ایک قابل اعتماد ہمسایہ ، ایک مددگار تجارتی شراکت دار ، سیاحوں کی دلچسپ منزل اور بیرون ملک مطالعے کے لئے ایک اچھی جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن گیا ہے ، جس کا کوئی واحد ملک بالکل محفوظ نہیں ہے ، انہوں نے اس بیماری کے خلاف عالمی لڑائی میں مزید بین الاقوامی ہم آہنگی اور تعاون پر زور دیا

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی
    برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں.
    قبل ازیں گزشتہ روز امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،

  • باغی ٹی وی کی کوششیں رنگ لے آئی،عوام کے لئے خوشخبری

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں باغی ٹی وی کوششیں رنگ لے آئیں ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے خوشخبری سنادی،تفصیلات کے مطابق باغی ٹی وی نے جہانیاں پل چودہ سے پرانا دنیا پور روڈ کو ملانے والے خونیں روڈ کی خستہ حالی کے بارے بارہا خبریں شائع کی تھیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے روڈ کی تعمیرو مرمت کے لئے جلد ہی کام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ دو دن پہلے باغی ٹی وی نے قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد میں سیوریج لائنز کی زبوں حالی اور صفائی کے ناقص نظام پر خصوصی رپورٹ شائع کی تھی جس کا علم اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کو ہوا تو انہوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کی اور انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی تحصیل کونسل سے اس حوالے سے میٹنگ کروں گا اور صفائی ستھرائی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مکمل میکانزم بنائیں گے مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ نے عوامی مسائل پر توجہ دلانے پر باغی ٹی وی کا شکریہ اد کیا۔

  • سپین کی خاتون اول بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

    سپین کی خاتون اول بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

    سپین کی خاتون اول بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

    باغی ٹی وی :سپین کی خاتون اول بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی.اسپین کی حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ ماریہ بیکونہ گومز بھی کرونا کی شکار ہیں.حکومت نے کہا کہ بیگو گامز اور وزیر اعظم کی طبیعت ٹھیک ہے۔

    سانچیز کی کابینہ کے دو وزراء ، مساوات کے وزیر اور علاقائی امور کے وزیر کے پہلے ہی اس ہفتے ٹیسٹ مثبت آئے تھے. جبکہ کابینہ کے دوسرے ممبر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے .
    ادھر رپورٹ‌ میں امریکی صدر کا ٹیست نیگیٹو آیا ہے یوں ٹرمپ کی بچت ہوگئی ہے . اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.
    برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں.
    قبل ازیں گزشتہ روز امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاٹیسٹ کرانے کا بڑاا نتظام کرنے جارہے ہیں،تمام اسپتال ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، 46 ریاستوں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سے لڑنے کے لیے 50 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں.

    کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

  • ٹرمپ کی بچت ہو گئی

    ٹرمپ کی بچت ہو گئی

    ٹرمپ کی بچت ہو گئی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے شبہ کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ‌آگئی ، رپورٹ‌ میں امریکی صدر کا ٹیست نیگیٹو ہے یوں ٹرمپ کی بچت ہوگئی ہے . اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.

    سفری پابندیوں کے حوالہ سے امریکی فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے،امریکہ یورپی ممالک پرپہلے ہی سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے ،برطانیہ پر پابندی کا اطلاق منگل سے ہو گا،امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے دائرے کو برطانیہ اور آئرلینڈ تک بڑھا دیا گیا ہے۔برطانیہ اور آئرلینڈ میں مقیم امریکی شہری گھر واپس آ سکتے ہیں۔