Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    کورونا وائرس کا خطرہ ، بھارت نے کرتارپور راہداری بند کردی

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارت نے کرتارپور آنے والے یاتریوں پر پابندی لگا دی . بھارت کی وزارت داخلہ نے کرونا کے خلاف حفاظتی اقدام کو جاری رکھتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے. یہ پابندی بھارت کی جانب سے 16 مارچ رات بارہ بچے سے لاگو ہوگی اور اگلے حکم تک جاری رہے گی.
    دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 6 مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے بھارت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 84 ہو گئی ہے.،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    واضح‌رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

  • مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے ترجمان اللہ دادترین کی حکومت اور انتظامیہ سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے ترجمان اللہ دادترین نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میرج ھال سینما ھال یونیوسٹیوں کالیجز سکولز ایسے شاپنگ سینٹرز جہاں عوام کا ھجوم ھو پر پابندی اور دیگر سرکاری اداروں میں جہاں عوام کامجمع ھوتاھے میں غیر ضروری داخلے پر پابندی کوسراھتے ھوئے کھلے بازاروں میں دکانوں کو بند رکھنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیاھے اور اس سے ناقابل عمل قرار دیا ھے الله دادترین نے کہا ھے کہ ھم اس مسله کی سنگینی کو جانتے ھوئے ھر ممکن جائز تعاون کیلئے تیار ھیں مگر سب پہلے حکومت کے ذمہ جو فرائض بنتے ھیں حکومت اپنے وہ فرائض احسن طریقے سے ادا کریں جس میں سرفہرست ایران سے آئے ھوئے دیگر صوبوں کے لوگوں کو فوری طور پر ان صوبوں کے حوالے کرنا شامل ھے ھسپتالوں میں ضروری سہولیات فراھم کریں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنایاجائے عوام میں پائے جانے والے شکوک شبہات بدگمانیوں کا خاتمہ کیاجائے اور چائنہ اور اس کے بعد دیگر ممالک سے آنے والی طبی امداد کی منصفانہ تقسیم کی گارنٹی دی جائے اس کے بعد خدانخواستہ اگر کھلے بازار میں دکانوں کو بند کرنے کی ضرورت پیش تو ھم صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرینگے اور اس دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کے حوالے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرینگے جس میں ایک تجو یز یہ بھی ھے صبح دیر سے دکان کھولنا سرشام جلدی بند کرنا اور لوگوں سے میل جول میں احتیاط برتنا شامل ھے بیان میں کہاگیا ھے کہ کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ھم.اپنی ذمداریوں احسن طریقے سے ادا کرینگے اور حکومت سے ھر ممکن تعاون کرینگے.

  • قرآن پاک حفظ کرنے اور دورہ حدیث مکمل کرنے پر جامعہ تعلیم القران اکیڈمی کے 30طلباء طالبات کی دستار بندی

    قرآن پاک حفظ کرنے اور دورہ حدیث مکمل کرنے پر جامعہ تعلیم القران اکیڈمی کے 30طلباء طالبات کی دستار بندی

    راولپنڈی:قرآن پاک حفظ کرنے اور دورہ حدیث مکمل کرنے پر جامعہ تعلیم القران اکیڈمی کے 30طلباء طالبات کی دستار بندی وچادر پوشی کی گئی ۔جن میں 18 طالبات اور 12 طلباء شامل ہیں

    ۔ جامعہ تعلیم القران اکیڈمی کےبانی و مہتمم مفتی ناصر محمود عباسی کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی مولانا عبدالکریم ندیم نے مرکز اہلسنت جامع مسجد سید المرسلین خانقاہ عباسیہ ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی میں قر آن حفظ کرنے والے 12 طلباء کی دستار بندی کی ۔ تقریب ختم بخاری اوردستار بندی وچادر پوشی سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان علماء کونسل العالمی کے سینئر نائب چیئرمین مولانا عبدالکریم ندیم کا کہنا تھا کہ علم نبوت حاصل کرنے والے ہی اصلی امت مسلمہ کا اساس اور بنیاد ہیں اور اسی پر ہی اہل اسلام اور دنیا کی بقاء ہے

    یہی وہ چیز ہے جس کی ہر ایک انسان کو ضرورت ہے ۔الحمد اللہ اس ضرورت کو پورا کرنے کےلیے دنیا بھر میں دینی مدارس قائم ہیں ۔

    مدرسہ جامعہ تعلیم القران اکیڈمی و جامع مسجد سید المرسلین علوم نبوت کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ اس وقت بھی جامعہ میں 200 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ جبکہ18 سالوں میں ہزاروں علماء یہاں سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں دینی کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

    جس پر جامعہ تعلیم القران کےبانی و مہتمم مفتی ناصر محمود عباسی کو ان کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے ضامن ہیں اور ان مدارس کے سبب کوئی بھی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے ۔

    تقریب میں پاکستان علماء کونسل کے نائب چیئرمین مولانا نعمان حاشر،قاری اسد جان، صاحبزادہ سعد ندیم ، مفتی عبداللہ بن عباس ،مفتی مجیب الرحمان ،مولانامحمد نعیم عباسی ،قاری عبدالرشید ،قاری امجد اقبال ،چیئرمین پختون ایکشن کمیٹی پاکستان جاوید خان بنگش اور نواب آف پسوال نوازش علی خان نے بھی شرکت کی ۔

  • اقبال کا مرد مومن۔۔۔ سید عتیق الرحمن  تحریر:  رضی طاہر

    اقبال کا مرد مومن۔۔۔ سید عتیق الرحمن تحریر: رضی طاہر

    دور حاضر میں ایک مقولہ مشہور ہے کہ ملا کی دوڑ مسجد تک، اس کی مشہوری میں جہاں ہماری سوسائٹی کا منفی رویہ ہے وہیں ہمارے ملاؤں کا منفی کردار بھی شامل ہے، تاریخ دیکھیں تو مساجد کمیونٹی سنٹرز ہوا کرتیں تھیں جہاں صرف صوم وصلوۃ نہیں بلکہ قوموں کی تقدیر کے فیصلے ہوا کرتے تھے

    مگر اب علماء نے دین متین کو اپنے اپنے دائرے میں بند کرکے اپنی دوڑ محدود کرلی ہے، ایسے وقت میں بھی کچھ علمائے کرام ایسے ہیں جن کا کردار مثالی ہے، میں عمومی طور پر بائیوگرافی لکھنے کا ماہر نہیں مگر گزشتہ دنوں ایک نوجوان سے ہونی والی ملاقات نے اس سے متعلق لکھنے پر مجبور کیا، میری مراد گجرات کے نواحی گاؤں بوکن موڑ کے ایک حافظ قرآن اور نوجوان سکالر سید عتیق الرحمن ہیں۔

    انہوں نے گجرات کے نواحی گاؤں بوکن شریف میں 14مارچ 1988میں ایک روحانی گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کے والد محترم سید زاہد صدیق شاہ بخاری کا شمار دور حاضر کے عظیم مذہبی مدرسین میں ہوتا ہے، 40سال سے وہ اسی علاقے میں فیضان علم کے چشمے بہارہے ہیں۔ جبکہ آپ کے دادا جی حکیم سید محمد سعید بخاری رحمۃ اللہ علیہ بھی اپنے وقت کے ایک کامل ولی ہو گزرے ہیں،

    روحانی گھرانے میں آنکھ کھولنے کے ساتھ ساتھ ان کا سلسلہ ایک اور عظیم روحانی در سے جڑتا ہے، ان کے والد محترم جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے ارادت مند ہیں، جبکہ سید عتیق الرحمن پیر کرم شاہ کے سجادہ نشین پیر امین الحسنات شاہ کے ہاتھ پر بیعت کرچکے ہیں،

    یہی وجہ ہے کہ آپ کی دینی تعلیم کا آغاز گھر سے ہی ہوگیا، جبکہ اپنے ہی گاوں کے ایک سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، بعدازاں میٹرک اور ایف اے گوجرانوالہ بورڈ سے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا، اور گجرات یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔

    یونیورسٹی آف سرگودھا سے آپ نے پہلے اردو میں ماسٹرز کیا، پھر انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی، آپ کی تعلیمی پیاس ختم نہ ہوئی تو قانون کے میدان میں آکودے اور پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا، جبکہ ایل ایل ایم جاری ہے۔

    دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ سید عتیق الرحمن کی دینی پیاس میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا رہا، اپنے بچپن میں ہی حفظ قرآن مجید کی دولت سے مالامال ہوئے، حفظ میں ان کے استاد قاری محمد لطیف رہے جن کا تذکرہ آج بھی وہ محبت سے کرتے ہیں جبکہ اپنے ہی والد محترم کے جامعہ محمدیہ غوثیہ بوکن شریف سے یہ سعادت حاصل کی، جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے درس نظامی اور دورہ حدیث مکمل کیا۔

    سید عتیق الرحمن کا یہ22سالہ تعلیمی کیرئیر اپنی مثال آپ ہے، پہلی جماعت سے لے کر ایل ایل ایم تک اور یسرنا قرآن کے پارے سے لے کر دورہ حدیث اور درس نظامی تک آپ دینی و دنیوی تعلیم کے حسین امتزاج میں پلے بڑھے، مستقبل میں پی ایچ ڈی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔اپنے تعلیمی سفر کے دوران اللہ کریم نے انہیں فن خطابت میں بھی ملکہ عطا کررکھی ہے،

    زمانہ طالب علمی میں دو دفعہ پنجاب بھر کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، کھیلوں میں فٹ بال سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔ گو کہ تعلیمی سفر ابھی جاری ہے مگر عملی میدان میں بھی سید عتیق الرحمن نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنا شروع کردیئے ہیں، بحثیت ایجوکیشنسٹ انہیں اپنے والد محترم نے اپنے ادارے کے وائس پرنسپل کی ذمہ داری دے رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے سکول سسٹم ڈائریکشن سکولز کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ہیں،

    اس ذمہ داری پر ابھی انہیں مختصر عرصہ ہی ہوا ہے مگر انہوں نے اس نیٹ ورک کی جڑیں پاکستان کے کونے کونے میں پھیلائی ہیں اور اسلام آباد اور گجرات کے گردو نواح میں اپنے ذاتی پرائیویٹ سکول بھی چلاتے ہیں،ساتھ ساتھ HATگروپس آف کمپنیز کے ایم ڈی ہیں اور کاروان حسنات و برکات پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جس نے انتہائی کم عرصے میں اس میدان میں نہ صرف اپنی جگہ بنائی بلکہ اب اس کا شمار ٹاپ500میں ہوتا ہے۔

    گجرات چیمبر آف کامرس نے سید عتیق الرحمن کو Emergingبزنس مین برائے سال2019کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔ خطابت کے ساتھ اب کتابت کی طرف بھی رخت سفر باندھ چکے ہیں، ان کی پہلی کتاب منزل اور مقصد چھپنے کیلئے تیار ہے، سید عتیق الرحمن مستقبل قریب میں اسلام کی عالمگیر کی خدمت کا ارادہ رکھتے ہیں،اس کے لئے انہوں نے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے،

    بلاشبہ اللہ کریم نے ان پر خصوصی کرم کررکھا ہے جس کی بدولت محض31سال کی عمر میں انہیں تاریخ ساز کامیابیاں ملیں۔ یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ تحریر محض ملاقات کی وجہ سے نہیں بلکہ ان تمام کامیابیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد تحریر کیا ہے، یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ سید عتیق الرحمن حقیقی طور پر اقبال کے مرد مومن کی تعریف پر پورا اترتے ہیں،

    مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ان کا کام کیونکہ عام نہیں ہے، اسلئے ان کا نام بھی عام نہیں رہے گا، کیونکہ جو نوجوان ستاروں میں کمند ڈالنے کا فیصلہ کرلیں اور شکوہ ظلمت شب کے بجائے اندھیروں میں دیپ جلانے کی کوششیں شروع کردیں، وہ عام نہیں رہتے بلکہ خاص ہوجاتے ہیں۔

  • کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    کراچی : کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔اطلا عات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے اہم میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکی ۔کراچی کنگز نے137 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    کنگز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر اسلام آباد کی اننگز کا آغاز محتاط کن رہا۔

    یونائیٹڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رضوان حسین تھے جو کہ 35 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    ان کے بعد فل سالٹ بھی 25 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار ہوگئے، ان کے بعد سوائے حسین طلعت کے کوئی بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہر سکا ۔

    حسین طلعت 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دوران ، کپتان شاداب خان اور کولن انگرام بھی بالترتیب 12 اور 14 رنز بنا سکے۔

    فہیم اشرف اور ظفر گوہر بھی آخری لمحات میں تیزی سے اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 12 اور 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف، کرس جورڈن، عماد وسیم ، افتخار احمد اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    137رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم نے ٹیم کو تیز اور مستحکم آغاز فراہم کیا۔

    شرجیل خان 60 کے مجموعی اسکور پر14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔

    60 ہی کے اسکور پر بابر اعظم بھی 19 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    لگاتار 2 وکٹیں گرنے کے بعد کنگز کی ٹیم تھوڑا دباؤ میں نظر آئی اور اس کی وکٹیں گرتی رہیں ، کپتان عماد وسیم نے 34 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی اور ظفر گوہر کا شکار ہوئے۔

    137 رنز کا آسان ہدف 20 ویں اوور تک چلا گیا تاہم عمید آصف نے آخری لمحات میں 6 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

    کنگز کےدیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، والٹن اور کرس جورڈن نے بالترتیب 11،11 اور 6 رنز بنائے۔

    اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 2 جب کہ محمد موسیٰ ، ظفر گوہر ، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ آخری لیگ میچ تھا اور اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری تاہم شکست کی وجہ سے اسلام آباد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

  • کورونا کا خوف: عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارات بند کردیئے گئے

    کورونا کا خوف: عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارات بند کردیئے گئے

    کراچی :کورونا کا خوف: عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارات بند کردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر درگارہ عبداللہ شاہ غازی، درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر اور درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی سمیت سندھ بھر کے مزارات کو تین ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر نے بتایا کہ حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام مزارات اور درگاہوں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر 78 مزارات ہیں جنہیں تین ہفتوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

    مزارات کورونا وائرس کے خدشات اور احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیے ہیں گئے ہیں تاہم محکمہ اوقاف کے ملازمین دھمال، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی وائی اور راگ کو جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب حیدرآباد کے تمام شادی ہالز کو بھی سختی سے بند کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گلیوں میں شامیانے لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • ’کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی نگرانی کررہا ہوں،گھبرانے کی ضرورت نہیں‘استغفارجاری رکھیں ،وزیراعظم عمران خان

    ’کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی نگرانی کررہا ہوں،گھبرانے کی ضرورت نہیں‘استغفارجاری رکھیں ،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:’کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی نگرانی کررہا ہوں،گھبرانے کی ضرورت نہیں‘استغفارجاری رکھیں ،وزیراعظم عمران خان ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    پاکستانیوں کومخاطب ہوتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں، اس حوالے سے قوم سے جلد خطاب کروں گا‘۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے گھبرانے کی نہیں‘۔

    اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے بھی ہمارے اقدامات کو سراہا ہے‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرحدوں کی بندش کا اطلاق 16 مارچ 2020 سے ہوگا۔ اس کے علاوہ 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 5 اپریل تک مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں، شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، دو ہفتوں کیلئے سینما گھروں اور تھیٹرز کو بند کیا جارہا ہے۔

  • سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا کے نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی

    سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا کے نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی

    اسلام آباد:سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا کے نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ و بلوچستان میں 2، 2 نئے کیسز کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

    نئے کرونا کیسز کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کو سامنے آنے والے پہلے کیس سے متعلق بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والا شخص سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، جہاں اس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ادھر محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سعودی عرب سے آنے والے 38 سالہ شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔بعد ازاں محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی۔

    محکمہ سندھ کے بیان میں کہا گیا کہ 20 سالہ مریض کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے، تاہم ان کے والد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مریض کے والدین کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکا سے واپس آنے والی 40 سالہ خاتون کو دو روز قبل پمز لایا گیا تھا۔’انہوں نے بتایا کہ ‘خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔’

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں آئے ہیں، جس کےبعد بلوچستان کے مریضوں کی تعداد ہے۔

  • اللہ تعالیٰ نےکوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں،بہت جلد اس کاعلاج دریافت ہوجائےگا، مبشرلقمان

    اللہ تعالیٰ نےکوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں،بہت جلد اس کاعلاج دریافت ہوجائےگا، مبشرلقمان

    لاہور:اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں ، بہت جلد اس کا علاج دریافت ہوجائے گا، باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں‌دنیا بھرمیں بہت زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں وہاں‌ ان حالات میں دنیا کوامید حوصلے کا درس بھی دیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردنیا کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ٹھیک ہےکہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا مفلوج ہوکررہ گئی ہے ، ہرطرف کرونا کی وجہ سے خوف کی ایک فضا قائم ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ ساری دنیا اس بیماری سے نجات کے لیے کوششیں‌بھی کررہی ہے اوراللہ سے معافی بھی مانگ ر ہی ہے، پھران حالات میں ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ، اللہ پربھروسہ ہونا چاہیے جس نے دنیا میں‌کوئی ایسی بیماری نہیں بھیجی جس کی ساتھ دوا بھی نہ اتاری ہو،

     

    مبشرلقمان نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں‌اپنے دامن میں جھانکنا چاہیے ، ان حالات میں جہاں ہرکوئی پریشان ہے ، بعض لوگ کرونا کے حوالےسے ایسی ایسی خبریں‌پھیلا رہے ہیں‌کہ جس سے دنیا میں مزید دہشت پھیل ر ہی ہے اوریہ ایک تکلیف دہ حرکت بھی اورنقصان دہ بھی

    مبشرلقمان نے اس حوالے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں‌ تو حکم دیا گیا ہےکہ جب کسی بھی کوئی مرض لاحق ہوتوہم اس کی عیادت کریں اس کو حوصلہ دیں، اس کوخوشخبری سنائیں مگرہمارا طرزعمل بالکل اس کے برعکس ہے ہم حوصلہ ،امید اورخوشخبری دینے کی بجائے لوگوں‌کوخوف زدہ کررہے ہیں‌

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں‌اورافواہوں‌سے بچیں‌ تاکہ جولوگ اس مرض میں مبتلا ہیں وہ بچنے کی امید رکھیں‌، اورجو بچے ہوئے ہیں وہ اپنے لیے بھی اوردوسروں کے لیے نیک خواہشات اوردعائیں کریں‌

     

  • شام میں بے گناہ کرونا سے نہیں امریکی میزائل حملوں سے مرنے لگے ، دیرالزور پر امریکہ کا حملہ

    شام میں بے گناہ کرونا سے نہیں امریکی میزائل حملوں سے مرنے لگے ، دیرالزور پر امریکہ کا حملہ

    بیروت : شام میں بے گناہ کرونا سے نہیں امریکی میزائل حملوں سے مرنے لگے ، دیرالزور پر امریکہ کا حملہ،اطلاعات کےمطابق شام کے علاقے دیرالزور کی فوجی چھاونی پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

    العالم کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے العمر تیل کی تنصیبات میں تعینات امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے رات شام اور عراق کے سرحدی علاقوں میں فوجی مراکز پر میزائل اور توپوں کے گولوں سے حملہ کیا۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

    لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے القائم پر پروازیں کی ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نےجمعرات کو عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کےکئی مراکز پر حملہ کیا جس میں کئی عراقی شہید و زخمی ہوئے تھے۔