Baaghi TV

Author: +9251

  • ‘جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’،فاسٹ باولرشعیب اختر چینیوں‌پربرس پڑے

    ‘جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’،فاسٹ باولرشعیب اختر چینیوں‌پربرس پڑے

    راولپنڈی :’جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’،فاسٹ باولرشعیب اختر چینیوں‌پربرس پڑے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولرشعیب اخترچینیوں پرکرونا وائرس کا سبب بننے والے چمگاڈرکے حوالے سے چینیوں‌پربرس پڑے ،انہوں‌نے کہا کہ ‘جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’

    سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عالمی سطح پر تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) متاثر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چین کے عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے اس مین چار دن کی کمی کردی گئی ہے اور اب تک 14 نامور غیرملکی کھلاڑی لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے چینی عوام کی کھانے پینے کی عادات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب اللہ نے حلال جانور بنائے ہیں تو آپ لوگ حرام کیوں کھاتے ہیں؟۔

  • بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس ملک لانے کے لیے ہنگامی پروازیں شروع کردیں‌

    بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس ملک لانے کے لیے ہنگامی پروازیں شروع کردیں‌

    نئی دہلی :بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس ملک لانے کے لیے ہنگامی پروازیں شروع کردیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں‌کو ہنگامی طورپرواپس لانے کےلیے ہنگامی پروازیں شروع کردی ہیں‌

    بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق 220 مسافروں کوکرونا سے بچانے کےلیے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سلسے میں ایئرانڈیا نے آج شام سے پروازوں کا یہ سلسلہ شروع کیا ہے

    یادرہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں پڑے پیمانے پرہلاکتیں ہورہی ہیں ایک اطلاعات کےمطابق چین کےبعد اٹلی وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں‌

  • نئے کورونا وائرس سے ہلاکت 18 دن میں ہوسکتی ہے، چین میں نئی تحقیق آگئی

    نئے کورونا وائرس سے ہلاکت 18 دن میں ہوسکتی ہے، چین میں نئی تحقیق آگئی

    بیجنگ :نئے کورونا وائرس سے ہلاکت 18 دن میں ہوسکتی ہے، نئی تحقیق آگئی ،اطلاعات کےمطابق نئے نوول کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت اوسطاً 18.5 دن میں واقع ہوسکتی ہے۔

    چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ووہان کے جن ین تان ہسپتال اور ووہان پولمونری ہسپتال میں 29 دسمبر 2019 سے 31 جنوری 2020 تک داخل ہونے والے 191 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔یہ پہلی تحقیق ہے جس میں سنگین علامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    چین میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں یکم فروری تک ایسے مریضوں کو داخل کیا گیا تھا جن میں کووڈ 19 کی علامات کی شدت بہت زیادہ تھی اور اس عرصے کے دوران 137 ڈسچارج جبکہ 54 ہلاک ہوگئے تھے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈسچارج ہونے کے وقت کا اوسط دورانیہ 22 دن تھا جبکہ موت کا اوسط دورانیہ 18.5 دن تھا۔

    ریکور کرنے والے افراد میں بخار کا اوسط دورانیہ 12 دن کے قریب تھا جو کہ ہلاک ہونے والوں میں بھی اتنا ہی تھا، مگر صحت مند ہونے والوں میں 50 فیصد کے قریب افراد کو ہی کھانسی کی شکایت ہوتی ہے جبکہ سانس لینے میں مشکل کی شکایت 13 دن کے بعد کم ہونے لگتی ہے۔جہاں تک اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق ہے، ان میں عفونت کا آغاز 9ویں دن شروع ہوجاتا ہے جبکہ گردے یا دل کی شدید انجری 15ویں دن تک ہوسکتی ہے۔

    محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ جو مریض بچ جاتے ہیں، وہ وائرس کو 37 دن تک کسی صحت مند افراد میں منتقل کر سکتے ہیں، یہ دورانیہ سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ طویل ہے۔

    چین کے چائنا۔ جاپان فرینڈشپ ہسپتال اور کیپیٹل میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر بن کاﺅ نے بتایا کہ وائرس کے جھڑنے کے دورانیے میں اضافے کو ہماری تحقیق کے دوران دیکھا گیا جو مصدقہ کیسز میں الگ رکھنے کی احتیاطی تدابیر اور اینٹی وائرل علاج کے حوالے سے رہنمائی میں اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘مریضوں کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دینے سے قبل کووڈ 19 کے نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جانے چاہیے’۔

    دنیا بھر میں 114 ممالک کے لگ بھگ سوا لاکھ افراد اب تک اس نئے کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 4 ہزار 600 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • نیویارک میں کرونا سے پہلے شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی

    نیویارک میں کرونا سے پہلے شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی

    نیویارک :نیویارک میں کرونا سے پہلے شخص کی موت ،باغی ٹی وی کےمطابق امریکہ کے مرکزی شہرنیویارک میں‌کرونا وائرس سے پہلے شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ، اطلاعات کےمطابق امریکہ میں‌کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے واشنگٹن بھی ہل کررہ گیا ہے

    دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق نیویارک شہر میں 82 سالہ شخص کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس کا علاج معالجہ جاری تھا مگربارآورنہ ہوسکا ،اس شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گورنرنے کہا ہےکہ مذکورہ شخص کو کرونا وائرس ہوا تھا

    دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق اس شخص کو حفاظتی اقدامات میں رکھا ہوا تھا اوراس پرامریکی حکام نے علاج کی کوئی کسر نہیں‌ چھوڑ رکھی تھی مگرپھربھی یہ جانبرنہ ہوسکا

  • پاکستان میں بھی کرونا بڑھنے لگا : سندھ اور اسلام آباد میں میں کورونا کے 3 نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

    پاکستان میں بھی کرونا بڑھنے لگا : سندھ اور اسلام آباد میں میں کورونا کے 3 نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

    اسلام آباد:پاکستان میں بھی کرونا بڑھنے لگا : سندھ اور اسلام آباد میں میں کورونا کے 3 نئے کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی،اطلاعات کے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ میں ایک نئے کیس کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کو سامنے آنے والے پہلے کیس سے متعلق بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والا شخص سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، جہاں اس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ادھر محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سعودی عرب سے آنے والے 38 سالہ شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    بعد ازاں محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی۔محکمہ سندھ کے بیان میں کہا گیا کہ 20 سالہ مریض کا کوئی سفری تاریخ نہیں ہے، تاہم ان کے والد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مریض کے والدین کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکا سے واپس آنے والی 40 سالہ خاتون کو دو روز قبل پمز لایا گیا تھا۔’

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں آئے ہیں، جس کےبعد بلوچستان کے مریضوں کی تعداد ہے۔

  • کرونا الرٹ : پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی

    کرونا الرٹ : پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے خطرے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن نے سعودی سول ایوی ایشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے سعودی سول ایوی ایشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسافروں کو 72 گھنٹوں میں منزل تک پہنچانا ممکن نہیں۔ 25 مارچ تک کا وقت دیا جائے۔

    سول ایوی ایشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت 5ہزار کے قریب پاکستانی سعودی عرب سے واپس آنا چاہتے ہیں، 5 ہزار پاکستانی اس وقت سعودی عرب جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

    خط میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو اپنی اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے 72 گھنٹے ناکافی ہیں، مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فلائٹ سروس 25مارچ تک بحال رکھنے کی مہلت دی جائے۔

  • حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

    حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

    لاہور:حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے کو ہے، سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب ہو گئیں، دفتر کے باہر لمبی قطاریں ہیں، مسافر کہتے ہیں 40 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی ٹکٹ 2لاکھ 80ہزار روپے میں مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے، سعودی عرب سے چھٹیوں پر پاکستان آئے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے واپسی کے لیے دی گئی 72 گھنٹوں کی ڈیڈلائن آج رات 12بجے ختم ہو جائے گی جبکہ اقامہ ہولڈرز واپسی کی ٹکٹ لینے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں

    مسافروں کی سعودی ائیرلائن کے دفتر کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن کے پاس ٹکٹ موجود نہیں جبکہ 40 ہزار روپے والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار روپے تک پہنچ چکا۔

    مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستان تعاون کررہی ہے نہ سعودی ائیر لائن کے پاس فلائٹ کے لئے طیارے موجود ہیں، ٹکٹ کی کنفرمیشن نہیں کی جا رہی، بروقت سعودی عرب نہ پہنچے تو روزگار چھن جائے گا۔مسافروں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ دہرایا کہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

  • پی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کی بے ضابطگیاں ،بڑے بڑے افسران کے گرد گھیرا تنگ

    پی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کی بے ضابطگیاں ،بڑے بڑے افسران کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور:پی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کی بے ضابطگیاں ،بڑے بڑے افسران کے گرد گھیرا تنگ،باغی ٹی وی کےمطابق پی ایچ اے میں کرپشن کے ایک میگا سیکنڈل کی تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایچ اے میں کرڑوڑں روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے لاہورانٹی کرپشن نے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اینٹی کریشن لاہور نے تین ڈاریکٹر وں کو طلب کر کیا ان افسروں میں سابق ڈاریکٹر فنانس ندیم خاں ڈاریکٹر ہارٹیکچر محمد تحسین اور پروجیکٹ ڈاریکٹر باغ جناح محمد اختر شامل ہیں

    شکایت گزار محمد جاوید کے مطابق ان افسروں نے پی ایچ اے میں کڑرورں روپے کی کرپشن کی ہے اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے ادارے کو بہت نقصان پہنچا ہے جس پر اینٹی کرپشن نے ان افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • وزیراعلیٰ بزدار نے کرونا کی وجہ سے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا

    وزیراعلیٰ بزدار نے کرونا کی وجہ سے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور:وزیراعلیٰ بزدار نے کرونا کی وجہ سے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھرمیں‌ کرونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں‌کی سزائیں‌ معاف کرنے کا اعلان کرکے قیدیوں‌کو خوش کردیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قیدیوں کیلئے دو ماہ کی معافی کا اعلان کردیا ہے ، دوماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی،ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے

    یاد رہےکہ ملک بھرمیں‌کرونا کی وجہ سے ہنگامی صورت حال قائم ہے اوراس سے پہلے تعلیمی اداروں اوردینی اداروں میں میں بھی تعطیلات کردی گئی ہیں‌

  • جنوبی پنجاب میں گیس کی فراہمی ، جنوبی پنجاب محاذ کے چیئرمین کے ہاتھوں‌افتتاح ، علاقے کی خوش قسمتی –از–محمد علی انجم ڈوگر

    جنوبی پنجاب میں گیس کی فراہمی ، جنوبی پنجاب محاذ کے چیئرمین کے ہاتھوں‌افتتاح ، علاقے کی خوش قسمتی –از–محمد علی انجم ڈوگر

    جنوبی پنجاب محاذ کے چیرمین سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری نے سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تختی کی نقاب کشی کی تو میرا زہین ماضی کے جھرونکھوں میں کھو گیا جب روجھان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مزاری اتحاد تھا اور اس اتحاد کے سربراہ سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری تھے ان کے پوتے سردار میردوست محمد مزاری ایم این اے منتخب ہوئے تو انکا ایک ہی ماٹو تھا

    روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی اس سلسلہ میں انھوں نے اس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ہر ملاقات میں اپنا مطالبہ پیش کرتے رہے جس کا اقرار سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی مرحوم سردار شوکت حسین مزاری کی وفات پر اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضا گہلانی نے سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری اور دیگر لواحقین سے تعزیت کے موقع پر اظہار کیا جب راجن پور اور روجھان کے صحافیوں نے (جن میں مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں بھی موقع پر موجود تھا )

    اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضا گہلانی سے کہا کہ اگر آپ آگئے ہیں تو آج سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کرکے جائے تو اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضا گہلانی کے تاریخی الفاظ آج بھی مجھے یاد ہیں انھوں نے کہا کہ کہاں ہیں ایم این اے دوست محمد مزاری سوئی گیس کی فائل لائے کتنا کا پراجیکٹ ہے دوست محمد مزاری اس وقت اپنے دادا سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری کے احترام میں ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ تعزیتی ماحول تھا اور تعزیت سابق وزیراعظم یوسف رضا گہلانی نے سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری سے کرنی تھی

    اس لیے سردار دوست محمد مزاری اپنے بزرگ داد سردار میر بلغ شیر مزاری کے ہیچھے بیٹھے تھے تاہم یوسف رضا گہلانی کے کہنے پر سردار دوست محمد مزاری آگئے آئے اور روجھان راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضا گہلانی کو بریفنگ دی جس پر یوسف رضا گہلانی نے سوئی گیس کی فراہمی کے لیے اس وقت کے ایم این اے دوست محمد مزاری کی دلچسپی اور بار بار مطالبہ کا اظہار کرتے ہوئے روجھان راجن پور سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ابتدائی گرانٹ چوبیس کروڑ روپے کا اعلان کیا

    فوری جاری کرنے کی ہدایت بھی موقع پر کی اس ساری سٹرگل میں میں اس شخصیت کا زکر ضرور کرونگا جس نے اس تعزیتی ماحول میں روجھان کی عوام کو نہیں بھولے تھے جو صحافیوں کے عمدہ دوست تھے اور آج بھی ہیں جن کے باعث اتنے بڑے پراجیکٹ کی ابتدائی گرانٹ کے لیے ماحول بنا وہ تھے اس تعزیتی پروگرام کے آرگنائزر سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری جنھنوں نے وزیراعظم یوسف رضا گہلانی اور سیکورٹی اداروں سے زبردستی یہ کہہ کر صحافیوں کے لیے ٹائم لیا کہ یہ ہمارے اپنے صحافی ہیں انکو ٹائم ضرور دیں جس پر صحافیوں کو الگ سے ٹائم دیا گیا جسمیں اسوقت وزیراعظم یوسف رضا گہلانی ،

    سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری ،سردار صفدر حسین مزاری ،سردار دوست میر محمد مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری موقع پر موجود تھے اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضا گہلانی کے اعلان کے بعد روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ روجھان کے علاقہ ڈیرہ موڑ پہنچے تو اسوقت کے ایم این اے دوست محمد مزاری اسلام آباد میں تھے انکو اطلاع دی گئ تو سوئی گیس فراہمی کو منصوبے کو بلاتاخیر شروع کرانے کے لیے باہمی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا سنگ بنیاد وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کے سابق سربراہ سردار طارق محمود مزاری کرینگے لہذا ڈیرہ موڑ کے مقام پر سابق وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کے سربراہ سردار طارق محمود مزاری نے سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کے ہمراہ سوئی گیس کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

    اس موقع پر میں اور میرا دوست صحافی محمد علی عامر گورچانی اور ندیم حشمت خان مزاری موقع پر موجود تھے سابق سربراہ وزیراعلی انسپیکشن ٹیم سردار طارق محمود مزاری کے پائپ لائن بچھانے کے سنگ بنیاد کے بعد پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے شروع ہوا جو کہ چوک روجھان تک پائپ لائن بچھائی گئ جبکہ دوسرا مرحلہ چوک روجھان سے روجھان شھر تک پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہوا اور سینکڑوں کی تعداد میں پائپ چوک روجھان پہنچے تو اسوقت کے ایم این اے دوست محمد مزاری سردار سہیل ارسلان کے ساتھ موقع پر موجود تھے اور اپنی نگرانی میں روجھان چوک سے روجھان شھر تک پائپ لائن بچھانے کاکام شروع کرایا روجھان شھر کی طرف پائپ لائن بچھائی جارہی تھی کہ پیلپز پارٹی کی حکومت کا میعاد ختم ہوگیا اس کے ساتھ ہی اس وقت کے ایم این اے دوست محمد مزاری کی ایم این اے شپ بھی ختم ہوگئ

    دوہزار تیرا کے الیکشن میں دوست محمد مزاری بدقسمتی سے دوبارہ اقتدار میں نہ آسکے اور سوئی گیس جیسا عظیم عوامی منصوبے کٹائی میں پڑ گیا بدقسمتی سے جو شخص روجھان سے ایم این اے کا ووٹ لے کر گئے روجھان کی عوام انکی شکل دیکھنے کو ترس گئے اس وقت کے ایم ہی اے نے بھاگ دوڑ میں بہت نام کمایا کئ صوبائی منصوبے بھی شروع کیے مگر وفاق میں روجھان کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث سوئی گیس فراہمی پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ایک افتاحی تقریب ہوئی شھر کی کھدائی بھی کی گئ

    مگر باقاعدہ طور پر سوئی گیس کی فراہمی پر عملی کام نہ ہوسکا جس سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا دوہزار اٹھارہ میں الیکشن کیمپین چلی تو الیکشن کیمپین کے دوران ایم این اے کے امیدوار سردار ریاض محمود مزاری نے روجھان کی عوام سے سوئی گیس فراہمی کا وعدہ کیا دوہزار کا اٹھارہ کا الیکشن ہوا تو روجھان سے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سردار دوست محمد مزاری ایم پی اے بعد ازں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اقتدار سنبھالتے ہی ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری آرام سے بیٹھنے کی بجائے دبنگ انداز میں انٹری ماری اور روجھان کے مسائل حل کرنے میں لگ گئے

    یہ آئندہ الیکشن کی تیاری ہے یا عوام دوست پالیسی مگر اجمتاعی مسائل پر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری ،سردار دوست علی مزاری ،سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری اور انکی ٹیم شباب خان مزاری ،بابر خان ،عبدالجید مزاری اور دیگر افراد ایک ٹیم کی صورت میں کام کررہے ہیں الیکشن کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری ،سردار دوست علی مزاری ،سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری ایک ٹیم کی صورت دبنگ اور عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں

    انکی دن رات کی کاوش سے 70 سال بعد روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کا خواب پورا ہوا ہے آج اللہ کے فضل وکرم سے روجھان کے گھر گھر میں سوئی گیس کے زرایعے چولہے جلنے شروع ہوگئے ہیں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کی کاوش سے روجھان کی عوام کی لکڑیوں کی ناصرف اذیت ناک زندگی سے جان چھوٹ گئ بلکہ چولہے کی آگ کے دھواں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے چھٹکارہ مل گیا ہے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش ہے کہ جن افراد کے سوئی گیس کے کنکشن رہے گئے انکو جلد از جلد کنکنش لگ جائے تاکہ روجھان کو ملنے والی سہولت سے ہر فرد مستعفید ہوسکے

    ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور انکی ٹیم نے سوئی گیس کی فراہمی کا یہ سفر ابھی روکا نہیں نوجوان عوام دوست لیڈر سردار دوست علی مزاری نے سابق سردار اطہر علی خان مزاری اور اتحادی حمزہ کمال اور اظہر خان گوپانگ کے ہمراہ مٹھن کوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا سروے کا افتتاح کردیا ہے جبکہ روجھان کی قریبی بستیوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی زاتی گرانٹ سے تین کروڑ روپے سوئی نادرن گیس کو مل چکے ہیں تاکہ روجھان کی قریبی بستیوں میں پائپ لائن بچھا کر سوئی گیس فراہم کردی جائے اتنی عظیم سہولت دینے پر روجھان کی عوام عوامی دبنگ لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ،عوام دوست لیڈر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری ،سردار دوست علی مزاری سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں خدا ایسے لیڈروں کو ہر مشکل سے دور رکھے اور خوشحال زندگی انکے مقدر رہے اللہ تعالی کا فرمان ہے جو لوگ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں میں انکی مشکلیں دور کردیتا ہوں

    جنوبی پنجاب میں گیس کی فراہمی ، جنوبی پنجاب محاذ کے چیئرمین کے ہاتھوں‌افتتاح ، علاقے کی خوش قسمتی –از–محمد علی انجم ڈوگر