Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تصدیق

    لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تصدیق

    لاہور:لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تشخیص ، ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق دبئی سے لاہور آنے والی خاتون لاہور ائر پورٹ پر چیک اپ کے دوران نزلہ زکام کے باعث پکڑی گئی ہے جس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کا شکار خاتون نے دبئی ائر پورٹ پر سفر سے قبل میڈیسن کا استعمال کیا تھا،لاہور ائرپورٹ پر پہلا غیر ملکی کرونا وائرس کا شکار مریضہ پکڑی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق یہ مریضہ دبئی سے ای کے 264 پر سفر کر کے لاہور آئی ہے، ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ادھر ایئرپورٹ ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے

  • گجرات پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری، 6 افراد گرفتار

    گجرات پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری، 6 افراد گرفتار

    گجرات(طارق محمود سے )پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، 6پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی آپریشن "نو کائیٹ سیو لائف” جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پتنگ بازی کرنے والوں میں عامر بٹ،حمید اللہ،بلال عصمت،اشرف خان، عرفان اللہ،راحیل ریاض سکنائے گجرات شامل ہیں، جن کے قبضہ سے مجموعی طورپر 37پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 4کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

  • کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر : اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند

    کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر : اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند

    اسلام آباد:کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر : اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کے حکم کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر میڈیکل کالجوں سمیت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، یونیورسٹیاں اور ووکیشنل سینٹر 3 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں نجی اور سرکاری کیئرسینٹرز، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ادھر مذہبی مدارس کی تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی صدر اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کورونا وائرس کے سبب اہلسنت پاکستان کے تمام مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جن میں سے زیادہ تر مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورخوف جاری وطاری:مفتی منیب کا اہلسنت پاکستان کے مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورخوف جاری وطاری:مفتی منیب کا اہلسنت پاکستان کے مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد :کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورخوف جاری وطاری:مفتی منیب کا اہلسنت پاکستان کے مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی صدر اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کورونا وائرس کے سبب اہلسنت پاکستان کے تمام مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی مجلس مشاورت ہوئی جس میں کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔مفتی منیب الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پاکستان بھر میں مدارس و جامعاتِ اہلسنت 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ تنظیم المدارس نے وفاقی حکومت کے احکامات کے نیتجے میں مدارس بند کرنےکا فیصلہ کیا، حالات بہتر ہونے کی صورت میں فیصلے پر نظرثانی کی جا سکے گی۔مرکزی صدر تنظیم المدارس نے کہا کہ غیر ملکی و ملکی طلبہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اقامت جاری رکھ سکتے ہیں۔

  • کورونا وائرس نے تعلیمی نظام کوبھی تباہ کردیا :  پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات ملتوی

    کورونا وائرس نے تعلیمی نظام کوبھی تباہ کردیا : پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات ملتوی

    لاہور: کورونا وائرس نے تعلیمی نظام کوبھی تباہ کردیا ،پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات ملتوی کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رات گئے فیصلہ تبدیل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رات گئے فیصلہ تبدیل کرلیا۔

    محکمہ ہائیرایجوکیشن نے کہا ہے کہ 14 مارچ سے کوئی امتحان نہیں ہوگا، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی کالجز بند کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

    تمام ہاسٹلز کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ یونیورسٹی اسپورٹس لیگ کے تمام میچز بھی منسوخ کردیئے گئے۔

  • کرونانے مذہب سے وابستگیاں چھین لیں : کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کورونا کے سبب منسوخ

    کرونانے مذہب سے وابستگیاں چھین لیں : کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کورونا کے سبب منسوخ

    کرائسٹ چرچ :کرونانے مذہب سے وابستگیاں چھین لیں : کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کورونا کے سبب منسوخ،ااطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ حکومت نے کرائسٹ چرچ سانحےکی پہلی برسی کی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت 2 مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں سمیت 50 نمازیوں کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا تھا۔

    چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 143 ممالک اور علاقوں تک پھیل گیا ہے اور نیوزی لینڈ میں بھی اب تک 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا قرار دیا ہے جب کہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر دنیا بھر میں اہم تقریبات، کانفرنسیں اور کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ یا ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

  • بلوچستان میں مزید سات کرونا کے کیسز سامنے آگئے

    تفتان کے راستے ایران سے آنے والوں سات افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

    پاکستان میں کرونا وایرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ڈاکٹر ظفر مرزا

    اور بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 7ہوگئی ہے
    وفاقی وزارت صحت نے تفتان سے 7کیسز منظرعام پر آنے کی تصدیق کردی
    12سالہ بچے اور اس کے اٹینڈنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مزید 5افراد کورونا کے شکر ہوگئے ہیں ایران سے آنیوالے 4خواتین اور ایک مرد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے
    حالت بگڑجانے کی صورت میں کورونا وائرس میں مبتلا 2زائرین کو 3روز قبل تفتان سے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا
    کورونا وائرس میں مبتلا 3مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ تفتان میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
    کوئٹہ : کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 2کا تعلق پاراچنار اور ایک کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے۔

  • کورونا وائرس کا خوف: برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ برس تک ملتوی کردیئے گئے

    کورونا وائرس کا خوف: برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ برس تک ملتوی کردیئے گئے

    لندن :کورونا وائرس کا خوف: برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات آئندہ برس تک ملتوی کردیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ میں رواں سال مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال مئی میں برطانیہ کی 118 کونسلز، لندن اسمبلی اور 7 ریجنل میئرز کے الیکشن ہونا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لندن میئر، انگلینڈ اور ویلز کے پولیس اور کرائم کمشنر کے الیکشن ہونا تھے جنہیں ایک سال کے لیے ملتوی کردیاگیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے سبب شیڈول کے مطابق انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

    یہ دوسرا موقع ہے کہ برطانیہ کے بلدیاتی اداروں کے الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اس سے قبل 2001 میں ’فُٹ اینڈ ماؤتھ‘ نامی بیماری پھیلنے کے سبب انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزبرطانوی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی الیکشن مؤخر کرنے کا کہا گیا تھا۔

  • اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی، مزید 250 ہلاک،جاں بحق افراد کی تعداد 1266ہوچکی

    اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی، مزید 250 ہلاک،جاں بحق افراد کی تعداد 1266ہوچکی

    اٹلی :اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی، مزید 250 ہلاک،جاں بحق افراد کی تعداد 1266ہوچکی ،اطلاعات کےمطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 250 افراد ہلاک ہوگئے اور مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی۔

    /https://infogram.com/corona-virus-1h9j6qkkzz7e6gz

    اطلاعات کےمطابق لوگ سڑکوں ، بازاروں میں جان دے رہے ہیں اوراپنے ہی دیکھ کرمنہ موڑ لیتے ہیں ، لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے بند کرلیے ہیں ، مارکیٹیں اوربازاربند ہیں ، اٹلی میں کوروناوائرس کےمزید2 ہزار 547 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی۔

    چین میں64 ہزار افراد کےصحت یاب ہونے کے بعد کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد13ہزار 486 ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 14 ہزار 955 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں اب تک ایک ہزار 266 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کراچی کی سرزمین پرملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی

    کراچی کی سرزمین پرملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی

    کراچی :کراچی کی سرزمین پرملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرا کریہ میچ اپنے نام کرلیا

    کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ذرائع کےمطابق پی ایس ایل کے 27ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نئی اوپننگ جوڑی روہیل نذیر اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 32رنز کی ساجھے داری قائم کی، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان انڈر19 ٹیم کے کپتان روہیل 14رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے عقب میں کیچ دے بیٹھے۔

    ذیشان کا ساتھ دینے کپتان شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں، ذیشان اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔اسکور 92 تک پہنچا تو ذیشان 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن سلطانز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند ہی راحت علی نے ہی اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔

    روی بوپاری بھی ٹیم کے کام نہ آئے اور صرف پانچ رنز بنانے کے بعد نوجوان عامر کی میچ میں پہلی کی وکٹ بن گئے۔شان مسعود نے 28رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پویلین سدھارے۔اس موقع پر شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے مل کر اسکور کو 134تک پہنچا دیا، شاہد آفریدی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے جو 19رنز بنا سکے۔

    آخری اوور میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 154رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، انہوں نے 30رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین جبکہ عامر خان، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور کا 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا اور 8 کے مجموعی اسکور پر ہی کامران اکمل 2 اور کپتان وہاب ریاض 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    جس کے بعد امام الحق اور عمر امین نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 56 کے مجموعی اسکور پر عمر امین بھی ہار مان گئے اور 29 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد تجربہ کار شعیب ملک نے امام الحق کا ساتھ دیا اور اسکور کو 126 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے امام الحق کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    زلمی کو محض 2 رنز کے فرق سے پانچواں نقصان ہوا اور حیدر علی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ 130 کے مجموعی اسکور پر علی شفیق نے اپنے اوور میں دوسری وکٹ لیتے ہوئے شعیب ملک کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا، انہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں بھی وطن واپس لوٹ جانے والے کھلاڑیوں جیمز ونس اور رلی روسو کی خدمات میسر نہیں۔رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اور خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر بھی شامل ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، ذیشان اشرف، معین علی، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، روہیل نذیر، شاہد آفریدی، عمران طاہر، محمد عرفان، سہیل تنویر اور علی شفیق۔