Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل کے لاہور والے میچ بھی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

    پی ایس ایل کے لاہور والے میچ بھی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

    پی ایس ایل کے بقیہ میچ بھی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور میں ہونے والے بقیہ میچز بھی تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج اور ہفتے کو ہونے والے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں تماشائی نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز بھی بند اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تین میچز 15، 17 اور 18 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 15مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہوگا۔

    بورڈ کے مطابق لاہور کے میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز سے ہوگی جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر سپر لیگ کیلئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو فری ہینڈ ملنے کے بعد انہوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں، پشاور زلمی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا،پشاور زلمی منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن،لیام ڈاسن اور لیوس گریگری اور لیام لیونگسٹن پشاور زلمی کا حصہ ہیں.

    کراچی سے دو فلائٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیٹ بک کی گئی ہیں،ای کے 603اور ای کے609سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان سے اپنے ملک واپس جائیں گے،واپس جانے والوں میں لیونگ اسٹن ، لیام ڈاؤسن ، بریتھ وائٹ ، الیکس ہیلز شامل ہیں.

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی،فی الحال گلیڈی ایٹرز کے کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے، جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے مابین مشاورت جاری ہے.

  • کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر:پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر:پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کےمطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایران اور افغانستان کے بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


    دوسری طرف کرونا وائرس وبا کی مانیٹرنگ کے لئے وزارت صحت میں نیشنل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی پروازیں صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

  • ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ اور بچوں کو ہراساں جب کہ خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی۔

    قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان مدثر احمد بٹ کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور لاش بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی جارحیت پر پردہ ڈالنے کے لیے نوجوان کو مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، تاہم عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے میڈیا کو حقائق سے آگاہ کر دیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ اس طرح رواں ہفتے بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

  • 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

    23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

    23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بڑھتے ہوئی بیماری مہلک بیماری کے کیسز کے بعد 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی۔

    ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔

    یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئےاجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کیا جائے گا۔

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف
    اس سے قبل چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات کو منسوخ کر دیا۔

    ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ کےمطابق دو ہفتوں تک اجتماعی تقریبات بشمول ایوان بالاء کی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے،کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کیے گئے۔باضابطہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔

    ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا کہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

  • کورونا وائرس کے اثرات  بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی مرتب

    کورونا وائرس کے اثرات بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی مرتب

    کورونا وائرس کے اثرات بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی پڑ گئے

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کےدرمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم دہلی سے فوری وطن واپس روانہ ہو گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے کوروناوائرس کےسبب انڈین پریمئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔
    اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سےملنے والے 6 (ن) لیگی ارکان کوپارٹی نے فارغ کردیا ، باغی ممبران نےفیصلے کونظراندازکر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سےملنے والے 6 (ن) لیگی ارکان کوپارٹی نے فارغ کردیا ، باغی ممبران نےفیصلے کونظراندازکر دیا

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سےملنے والے 6 (ن) لیگی ارکان کوپارٹی نے فارغ کردیا ، باغی ممبران نےفیصلے کونظراندازکر دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہےاور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین 7 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کے پابند ہیں۔

    جن اراکین کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نشاط احمد خان ڈاہا، محمد فیصل خان نیازی، چوہدری اشرف علی، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد ارشد شامل ہیں۔دوسری طرف وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ممبران نے اس نوٹس کومسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس نوٹس کی کوئی اہمیت نہیں ہے،

  • منڈی بہاوالدین کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری…

    منڈی بہاوالدین کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری…

    منڈی بہاوالدین کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری…
    رپورٹ (کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق شہانہ لوک سے ڈنگہ تک ڈبل کارپٹ روڈ کے لئے 7 کروڑ روپے ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری کو جاری کر دیئے گئے ہیں. حاجی امتیاز چوہدری نے یقین دلایا ہے کہ 2 ہفتے کے اندر اندر کام شروع ھو جائے گا.

  • [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]

  • حکومت پاکستان نے 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

    حکومت پاکستان نے 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

    حکومت پاکستان نے 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا
    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، جامعات اور مدارس پانچ اپریل تک بند رہیں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ وزارت تعلیم 27 مارچ کو ملکی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس کے پاکستان میں 22 مریض سامنے‌ آ چکے ہیں ، سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کر اعلان کر دیا ہے، پنجاب میں بھی چھٹیوں کا امکان ہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، پی ایس ایل میچز کے لئے پاکستان آئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی واپس جانے کے لئے ٹکٹ کنفرم کروا لئے ہیں. رائیونڈ میں ہونے والا تبلیغی اجتماع بھی منسوخ کر دیا گیا ہے.

    یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کے حوالہ سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کے حوالہ سے پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تو پریڈ منسوخ کر دی جائے گی

    پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے.سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا کا خوف : پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد

    کرونا کا خوف : پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد

    لاہور:کرونا کا خوف : پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد،اطلاعات کےمطابق ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لاہور پولیس نے عملی اقدامات شروع کر دیئے،پولیس اہلکاروں کے بائیو میٹرک حاضری لگانے اور پریڈ کرنے پرپابندی عائدکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا نفاذ ہو چکا ہے،اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور پولیس نے بھی عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور جنرل پریڈ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ چالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنا رہے تھے ۔جنرل پریڈ میں بھی سینکڑوں اہلکار اور افسران شرکت کر رہے تھے جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔