Baaghi TV

Author: +9251

  • بل گیٹس کی برسوں پہلے کی گئی پشین گوئی کیا کورونا وائرس کی صورت سچ  ثابت ہونے جارہی ؟

    بل گیٹس کی برسوں پہلے کی گئی پشین گوئی کیا کورونا وائرس کی صورت سچ ثابت ہونے جارہی ؟

    بل گیٹس کی برسوں پہلے کی گئی پشین گوئی کیا کورونا وائرس کی صورت سچ ثابت ہونے جارہی ؟

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے . چند سال پہلے بل گیٹس کی گئی پیشن گوئی اب درست معلوم ہوتی نظر آرہی ہے.مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے 2015 میں ٹیڈ ٹاک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھا کہ معتعدی وائرس سے 30 ملین یعنی 3 کروڑ لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے.یہ اس وقت کہا جب دنیا ایبولا کے عالمی پھیلنے سے بچ رہی تھی۔ بل گیٹس نے خبردار کیا کہ سائنس دانوں کی بین الاقوامی برادری "اگلی وبا کے لئے تیار نہیں ہے” ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ایبولا کے ساتھ ہونے والے تباہ کن نتائج سے بچ سکیں ، لیکن اگلے وئرس کا پھیلاؤ 1000 گنا زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ پانچ سال بعد ، مسٹر گیٹس کا بدترین خوف درست ہوسکتا ہے ، کیونکہ کورونا وائرس تیزی سے پوری دنیا میں پھیلتا ہے ، جس نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور اب تک 3،204 افراد ہلاک ہوگئے۔ ، اس اس سلسلے میں‌مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

    امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کہا کہ کوروناوائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کرسکیں گی۔بل گیٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی یہ وبا ان چند چیزوں میں سے ہے جو نظامِ صحت، معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے ۔

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں.

  • جیونیوزمیرشکیل الرحمن پرسیاست کرنے لگا،جیونشریات میں خرابی کا بہانہ بناکرحکومت کو بدنام کرنے کی کوشش

    جیونیوزمیرشکیل الرحمن پرسیاست کرنے لگا،جیونشریات میں خرابی کا بہانہ بناکرحکومت کو بدنام کرنے کی کوشش

    لاہور:جیونیوزمیرشکیل پرسیاست کرنے لگا،جیونشریات میں خرابی کا بہانہ بناکرحکومت کو بدنام کرنے کی کوشش،اطلاعات کےمطابق جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کی کرپشن پرگرفتاری پرجیوٹی وی حسب عادت پھرسیاست کرنے لگا،

    ذرائع کے مطابق میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے بعد سے لیکراب تک جیومسلسل حکومت کےخلاف پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے، جیو اورجنگ کل سے مسلسل نیب کےخٰلاف مہم جوئی کررہے ہیں اورقانون اورعدالت کوجواب دینے کے بجائے اپنے ہم نواوں کوابھارکراسے سیاسی مسئلہ بنانا چاہتے ہیں

    اس حوالے سے جب ملک بھرمیں مختلف علاقوں میں‌ سے پتہ کیا گیا کہ کیا واقعی جیوکی فروکینسی تبدیل کردی گئی ہے، توملک بھرسے کہیں سے بھی یہ شکایت نہیں ملی کہ جیو کی فروکینسی تبدیل ہوئی ،

    مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق جیواب بھی اپنی پہلے والے جگہ پرموجود ہے اورلوگ اس دیکھ رہے ہیں، ادھرکیبل آپریٹرز نے بھی کوئی ایسی شکایت نہیں کی

    ذرائع کےمطابق دوسری طرف جیو کی طرف سے پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو یا تو بند کردیں یا پھر پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جب کبھی میر شکیل الرحمن کے خلاف قانون حرکت میں آیا جیو جنگ نے یہی کہانی دہرائی اوراس کا الزام اداروں پرلگاتے ہوئے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے اب پھردہرایا گیا ہے

    دوسری طرف جیو،جنگ کیطرف سے بے روزگارکیے گئے سیکڑوں ورکروں نے دھمکی دی ہےکہ اگرجیو،جنگ نے ان کی چارماہ کی تنخواہیں نہ دیں‌توپھروہ دفاترکی تالہ بندی کردیں گے

  • پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اور سادہ پے (SadaPay)کمپنی درمیان فری لانسرز کے لیے اہم معاہدہ طے پاگیا

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اور سادہ پے (SadaPay)کمپنی درمیان فری لانسرز کے لیے اہم معاہدہ طے پاگیا

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اور سادہ پے (SadaPay)کمپنی درمیان فری لانسرز کے لیے اہم معاہدہ طے پاگیا

    پی آئی ٹی بی اور ’سادہ پے‘ کے درمیان ای روزگار کے فری لانسرز کو مفت انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ اور اکاؤنٹ مہیا کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی تقریب

    باغی ٹی وی :پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کے مشترکہ پروگرام ’ای روزگار‘ کے تمام فری لانسرز کو مفت انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ اور اکاؤنٹ مہیا کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور سادہ پے (SadaPay)کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی جس پر ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی سلمان امین اور سی ای او ’سادہ پے‘ برینڈن ٹیمینسکی‘ مارکیٹنگ ہیڈ سادہ پے محمد اسد نے دستخط کئے۔ بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ساجدلطیف نے بتایا کہ اس سہولت کے باعث ای روزگار کے تمام فری لانسرز انٹرنیٹ سے رقم بآسانی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر کے اے ٹی ایم سے نکلواسکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو برینڈن ٹیمنسکی نے کہا کہ سادہ پے عنقریب پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنیوالا ہے۔انہوں نے کہا ای روزگار فری لانسرز کیلئے دس ہزار روپے تک کی رقم پر صفر جبکہ دس ہزار سے اڑھائی لاکھ روپے تک کی منتقلی پر صرف آٹھ روپے کٹوتی ہو گی۔ ’سادہ پے‘ ای روزگار فری لانسرز کی آمدن کے متعلق ڈیٹا بھی جاری کریگاجبکہ آئندہ تین برس تک ای روزگار گریجوایٹس سے ڈیبٹ کارڈ کے اجرا اور تجدید کی فیس بھی نہیں لی جائیگی۔تقریب میں سینئر پروگرام مینیجر احمد اسلام‘فوکل پرسن وشال نوید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

  • چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کتابچہ اردو زبان میں شائع کردیا

    چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کتابچہ اردو زبان میں شائع کردیا

    چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کتابچہ اردو زبان میں شائع کردیا

    باغی ٹی وی :چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کتابچہ اردو زبان میں شائع کردیا.اس کتابچے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے کون سی حفاظتی تدابیر اختیار کی جانی چاہیں، کورونا مرض کی علامات کیا کیا ہیں،اور اس کا علاج کیا ہے. مثلا اس کی علامات میں‌بتایا گیا ہے کہ یہ بظاہر بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے۔ایک ہفتے بعد سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے کچھ مریضوں کو ہسپتال لے جانے کے نوبت آ جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس انفیکشن میں ناک بہنے اور چھینکنے کی علامات بہت کم ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق انفیکشن کے لاحق ہونے سے لے کر علامات ظاہر ہونے تک کا عرصہ 14 دنوں پر محیط ہے۔لیکن کچھ محققین کا کہنا ہے کہ یہ 24 دن تک بھی ہو سکتا ہے۔ قارئین  مزید تفصیلات با تصویر دیکھ سکتے ہیں.

    COVID-19.pdf (1)

    رونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی 

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

    سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں

  • امریکی فوج کورونا وائرس کو’ووہان‘لےکرآئی، چین کا دعویٰ، مفروضےحقیقت میں بدلنے لگے،جراثیمی جنگ قراردی جانے لگی

    امریکی فوج کورونا وائرس کو’ووہان‘لےکرآئی، چین کا دعویٰ، مفروضےحقیقت میں بدلنے لگے،جراثیمی جنگ قراردی جانے لگی

    بیجنگ:امریکی فوج کورونا وائرس کو ’ووہان‘ لے کر آئی، چین کا دعویٰ،مفروضے حقیقت میں بدلنے لگے،جراثیمی جنگ قراردی جانے لگی،اطلاعات کےمطابق دنیا کے تقریباً نصف ممالک کو متاثر کرنے والے ’کورونا وائرس‘ سے متعلق چینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ وائرس کو امریکی فوج چین کے شہر ’ووہان‘ لے کر آئی تھی۔

    ذرائع کےمطابق چین میں کرونا وائرس پھیلانےکے حوالے سے یہ پہلا موقع ہے کہ چینی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ’عین ممکن ہے کہ کورونا وائرس‘ کو امریکا نے چین میں پھیلایا، اس سے قبل متعدد میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرتی ہیں رہیں کہ ’امریکا نے ہی حیاتیاتی حملے کے تحت کورونا وائرس کو چین بھیجا‘ تاہم ایسی رپورٹس میں کسی بھی امریکی یا چینی عہدیدار کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔

    متعدد ویب سائٹس اور انٹرنیٹ پر کورونا وائرس سے متعلق متعدد تھیوریز اور افواہیں موجود ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین اور امریکا کی پیداوار ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے بدلا لینے کے لیے ایسا کیا، تاہم ایسی افواہوں پر چین اور امریکی عہدیداروں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

    لیکن اب چینی محکمہ خارجہ نے امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے ایک اجلاس کی ویڈیو کو ثبوت بنا کر دعویٰ کیا ہے کہ ’دراصل کورونا وائرس کو امریکی فوج ہی چین کے شہر ووہان‘ لے کر آئی تھی۔

    چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں امریکی سینیٹ کی ’وبائی اور پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وائرس پہلے امریکا میں رپورٹ ہوا‘۔

     

    چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ٹوئٹس میں امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو امریکی صحت کے ادارے ’سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن‘ (سی ڈی سی) کے نمائندے رابرٹ ریڈ فیلڈ کی 2 مختصر ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ ذیلی کمیٹی کو امریکا میں ’انفلوئنزا‘ سے ہونے والی اموات سے متعلق آگاہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے’ سی این این‘ کے مطابق اگرچہ ویڈیوز میں رابرٹ ریڈ فیلڈ نے اعتراف کیا کہ امریکا میں ’انفلوائنزا‘ سے جو اموات ہوئیں اس وائرس کو آگے چل کر ’نوول کووڈ 19‘ کورونا وائرس کا نام دیا گیا تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ مذکورہ ویڈیوز کس تاریخ کی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے رابرٹ ریڈ فیلڈ کے بیان کو ثبوت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹس میں کہاکہ ’سی ڈی سی‘ کے عہدیدار نے اعتراف کیا کہ امریکا میں انفلوئنزا وائرس سے ہونے والی اموات والے وائرس کو آگے چل کر نئے کورونا وائرس کا نام دیا گیا۔

    ساتھ چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ سی ڈی سی کے عہدیدار تسلیم کر رہے ہیں کہ امریکا میں انفلوئنزا سے 20 ہزار اموات بھی ہوئیں اور اس سے ساڑھے تین کروڑ تک افراد متاثر بھی ہوئے لیکن اب اس بات کو واضح کیا جائے کہ ان انفلوئنزا کیسز میں سے کتنے کیسز نئے کورونا وائرس کے تھے؟

     

    چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں امریکا سے سوالات کیے جن میں انہوں نے امریکا سے ان تمام افراد کے نام مانگے جو امریکا میں وائرس سے متاثر ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے ان ہسپتالوں کے نام بھی مانگیں جہاں متاثرہ افراد کا علاج ہوا اور چینی ترجمان نے ان تمام افراد کی سفری تفصیلات بھی مانگیں۔

    ساتھ ہی چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ڈی سی عہدیدار کی باتوں کے بعد لگتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کورونا وائرس کو امریکی فوجی چین کے شہر ووہان لے کر آئے۔چینی دفاعی حکام کیطرف سے یہ جراثیمی جنگ قرار دی جانے لگی

    سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دراصل امریکی فوج کے درجنوں ایتھلیٹ اکتوبر 2019 میں چینی شہر ووہان میں ہونے والی فوجی گیمز میں شرکت کے لیے گئے تھے اور ان میں سے کچھ ایتھلیٹ انفلوئنزا سے متاثر تھے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فروری 2020 میں طبی جریدے جرنل نیچر چین کے ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی اور شنگھائی کی فودان یونیورسٹی اور چائنیئز سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن کے ماہرین کی جانب سے کی گئی 2 تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ ’کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ سے شروع ہوا‘۔

    تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ چین میں پھیلنے والے نئے کورونا وائرس 2000 کی دہائی میں سامنے آنے والے سارز وائرس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے اور دونوں کا 80 فیصد جینیاتی کوڈ شیئر ہوتا ہے اور یہ دونوں چمگادڑوں سے آگے بڑھے۔

    تاہم دونوں تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت نہیں کیا جا سکا تھا کہ کس جانور نے نئے کورونا وائرس کو چمگادڑ سے انسانوں تک پہنچانے کا کام کیا، تاہم بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    لیکن اب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’دراصل کورونا وائرس امریکی فوج ہی چینی شہر ووہان لائی تھی‘ تاہم چین کے اس بیان پر تاحال امریکا نے کوئی بیان نہیں دیا۔

    کورونا وائرس سے دسمبر 2019 کے آغاز سے 13 مارچ کی دوپہر تک دنیا بھر کے 115 سے زائد ممالک میں ایک لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہوچکے تھے جن میں سے 4 ہزار 700 کی موت ہوچکی تھی۔

    اگرچہ اب چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم اب مذکورہ وائرس امریکا سمیت یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت مذکورہ وائرس سب سے زیادہ امریکا اور اٹلی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

  • کوروناوائرس کاقہرجاری ،بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 81 سے تجاوزکرگئی

    کوروناوائرس کاقہرجاری ،بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 81 سے تجاوزکرگئی

    نئی دہلی :کوروناوائرس کاقہرجاری ،بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 81 سے تجاوزکرگئی ، ادھراطلاعات کےمطابق کل بھارت میں ایک شخص کرونا سےجاںبحق بھی ہوگیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق کرناٹک کے گلبرگہ میں گزشتہ دنوں 76سالہ قاضی محمد حسین صدیقی کی موت ہوئی تھی۔

    ۔ قاضی محمد حسین صدیقی 29 فروری کو سعودی عرب سے لوٹے تھے۔واپسی کے بعد سے ہی انکی صحت میں گراوٹ آرہی تھی۔6 فروری کو گلبرگہ کے پرائیوٹ ہسپتال میں انہیں بھرتی کیا گیا تھا ۔9 فروری کو گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں منتقل کیا گیا تھا –

    9فروری کی رات کو پھر حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔10فروری کو حیدرآباد کے ڈاکٹرس نےجواب دے دیاتھا ۔10 فروری کو حیدرآباد سے گلبرگہ واپسی کے دوران رات 10 بجے انتقال ہوا تھا۔صدیقی کے اہل خانہ سمیت 43 افراد ابھی بھی آئسولیٹڈ رکھا گیاہے۔ گلبرگہ ڈی سی بی شرت نے کی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت ہوئی ہے۔

  • پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

    پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

    پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

    فیصلے کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

    نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجےپہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

    پی سی بی اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل2020 سے متعلق گذشتہ اپ ڈیٹس یہاں موجود ہیں۔

    نیا شیڈول:

    13 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت رات 8 بجے۔ راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔

    14 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے۔ احسن رضا اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔

    15 مارچ:

    ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے۔ شوزب رضا اور علیم ڈار( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ناصر حسین (فورتھ امپائر) اورمحمد انیس(میچ ریفری)۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے۔ راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ(میچ ریفری)۔

    17 مارچ:

    پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    18 مارچ: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری مندجہ ذیل ہے:

    • صابن یا پانی سے20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں
    • اگر صابن یا پانی دستیاب نہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں کم از کم 60 فیصد الکوحل ہو
    • دھوئے بغیر اپنی آنکھوں، ناک اور منہ پر ہاتھ مت لگائیں
    • بیمار لوگوں سے دور رہیں
    • اگر آپ بیمار ہیں تو سفر سے اجتناب کریں
    • کھانسی اور بخار کی صورت میں طبی امداد حاصل کریں
    • اگر آپ بیمار ہیں تو گھر میں رہیں
    • چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں
    • استعمال کے بعد ٹشو پیپر یا رومال کو کوڑا دان میں ضرور ڈالیں
    • متواتر استعمال والی اشیاء کی صفائی کا خاص خیال رکھیں

  • کورونا وائرس کےمفت  ٹیسٹ ، کہاں سے کروائیں؟ لسٹ جاری کردی گئی

    کورونا وائرس کےمفت ٹیسٹ ، کہاں سے کروائیں؟ لسٹ جاری کردی گئی

    کورونا وائرس کا خطرہ عالمی سطح پر بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں 21کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ان میں کورونا کے علامات ہیں ان کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں اسکریننگ کی سہولتیں کا اہتمام کردیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کا مفت ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

    صوبہ پنجاب:

    سروسز ہسپتال ۔لاہور

    نشتر ہسپتال۔ ملتان

    بے نظیر اسپتال۔ راولپنڈی

    صوبہ سندھ :

    چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال۔ لاڑکانہ

    غلام محمد مہر میڈیکل کالج ۔سکھر

    پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال۔ نواب شاہ

    سول ہسپتال ۔کراچی

    جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر۔ کراچی

    لیاری جنرل ہسپتال۔ کراچی

    انڈس ہسپتال۔ کراچی

    آغا خان اسپتال۔ کراچی

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، اوجھا – کراچی

    خیبر پختون خوا:

    پولیس سروسز ہسپتال کو کورونا وائرس سے نمٹنے کا مرکزی مرکز بنایا گیا ہےْ

    گلگت بلتستان:

    گلگت بلتستان میں شہری ضلعی محکمہ صحت سے رابطہ کرسکتے ہیں جو نمونے لینے کے لئے ان کے گھر آئیں گے۔ ان سہولیات کے علاوہ ، شہری اسکریننگ کے لئے اپنے قریبی سرکاری ترتیری صحت کی دیکھ بھال کے مرکز یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاسکتے ہیں۔

    آزاد کشمیر :

    شیخ خلیفہ بن زید النہیان اسپتال۔ مظفرآباد

    عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز۔ مظفرآباد

    شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال۔ راولاکوٹ

    ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال۔ میرپور

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ۔کوٹلی

    کورونا وائرس کی علامات:

    کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں، نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

  • محکمہ لائیوسٹاک کا الٹا دستور ، عوام الناس کو موت کے منہ میں جھونکنے پربہانہ ڈھونڈ رہے

    محکمہ لائیوسٹاک کا الٹا دستور ، عوام الناس کو موت کے منہ میں جھونکنے پربہانہ ڈھونڈ رہے

    محکمہ لائیوسٹاک کا الٹا دستور ، عوام الناس کو موت کے منہ میں جھونکنے پر بزد

    باغی ٹی وی :دنیا بھرمیں کرونا وائرس کا خوف پھیلا ہے اور تمام ممالک اس جان لیوا عالمی وبائی مرض سے بچنے کی راہ تلاش کر رہی ہے اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے ارباب اختیار اپنے ماتحتوں سمیت صوبہ بھر کی عوام الناس کو موت کے منہ میں جھونکنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

    ایسے وقت میں جب ترقی یافتہ ممالک سمیت ساری دنیا ہر قسم کی سماجی سرگرمی پہ پابندی عائد کر رہی ہے تاکہ تیزی سے پھیلتے مہلک مرض کا سدباب کیا جا سکے، الٹی منطق کے حامل محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے افسران حاکم وقت کو الو بنانے اور ملک کی سادہ لوح عوام کو میلوں ٹھیلوں میں جھونکنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
    ابھی ذیادہ دن نہیں گزرے کہ ایسی ہی حماقت ڈیرہ غازی خان میں سر انجام دی گئی۔ جب بلوچستان اور سندھ کرونا وائرس سے نبرد آزما تھے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کی پیشین گوئی کر رکھی تھی، محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے دونوں متاثرہ صوبے کے دھانے پر واقع ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہونے والی منڈی مویشیاں و اسپاں کو ہارس اینڈ کیٹل شو کا رنگ دینے کی سازش رچائی۔ شدید آندھی طوفان اور بارش کے باوجود ماتحت عملہ کو بضد مجبور کیا کہ لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشی وہاں لے کر آئیں۔ سخت نامساعد حالات کے باوجود مجبور عملہ فارمرز کی منتیں کر کے میلہ منعقد کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف تھا کہ محکمہ کے وزیر، سیکرٹری اور ڈا ئریکٹر جنرل نے اجڑے میلے کو بالکل فراموش کر دیا۔ الٹا فیلڈ سٹاف کی کھچائی بھی کر دی۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ کتنے مریض اور متاثرہ افراد مزید کتنوں کو آلودہ اور بیمار کر کے چلے گئے۔
    لاہور میں واقع ریس جورس پارک میں بھی ایسی ہی احمقانہ حرکت کو پھر سے دھرانے کا منصوبہ تیار ہے۔
    پھر ابھی اگلے چند روز میں ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں بھینس میلہ منانے کی آڑ میں بیماری اور موت بانٹنے کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں۔ 16 مارچ تا 19 مارچ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں جانور فارمرز اکٹھے کئے جائیں گے۔ کتنے بیمار آئیں گے اور کتنے بیمار ہو کے ملک بھر میں پھیل جائیں گے کوئی نہیں جانتا۔
    ابھی ٹھہریے بات یہیں ختم نہیں ہوتی ابھی تو مارچ کے اختتامی ہفتے میں بہاولپور یعنی پورے جنوبی پنجاب کو موت کی آگ میں جھونکنے کی خاطر اک اور ہارس اینڈ کیٹل شو وہاں بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسے کہتے ہیں روپے خرچ کے موت خریدنا۔ پبلک ایکسچیکر کے ذریعے موت کا ایسا گھناونا کھیل یا تو کوئی احمق کھیل سکتا ہے یا انسانیت کا دشمن۔ فیصلہ قارئین کے ہاتھ میں ہے۔

  • گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

    گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

    گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریبات کے انعقاد کے لئے گورنر ہاؤس کھول دیا، گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں 10 لاکھ روپے کے عوض تقریب منعقد کی جا سکے گی جبکہ 5 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد دربار ہال کو بھی کسی تقریب کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

    2۔ پنجاب کے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ انہوں نے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اندارج پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

    3۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار نے پانی کے چھوٹے ذخائر کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کر دئیے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ چھوٹے آبی ذخائر ہزاروں ایکڑ زمین کو بنجر ہونے سے بچانے میں کلیدی معاون ہوں گے۔

    4۔ پنجاب کابینہ نے کرونا وائرس کا عدم پھیلاؤ یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی۔ پاکستان میں اب تک کرونا سے متاثر 20 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 16 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ 4 گلگت بلتستان کے رہائشی ہیں۔

    5۔ اقلیتوں کی بہبود کے حوالے سے معاملات نمٹانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

    6۔ عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں نمائندہ (مشن چیف) ڈاکٹر پالیتھا گوناراتھنا ماہی پالا کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین۔

    7۔ لاہور انتظامیہ نے زرعی قوانین اور معیارات کے خلاف گندے (سیوریج زدہ) پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں اور پودے تلف کر دئیے۔

    8۔ راولپنڈی میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور محفوظ شدہ مارگلہ ہلز کو نقصان پہنچانے والے تقریبآ 70 سٹون کرشنگ پلانٹس سیل کر دئیے۔

    9۔ پنجاب میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف شعبوں میں 4.930 ارب مالیت کی 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔

    10۔ نورپور تحصیل میں جراثیم کش ادوایات کے چھڑکاؤ کے ذریعے ٹڈی دل کے تقریبآ 90 فیصد حملوں پر قابو پا لیا گیا۔