Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر  ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 50 پیسے اضافہ ہوگیا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 159 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 158.50 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 159.30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ دنیا بھر بشمول پاکستان کی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہیں۔

    گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار رہی اور روپیہ مستحکم ہوا تھا ۔ اب پھر جب سے کرونا وائرس کی خبریں‌ گردش میں‌ ہیں. تب سے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے .

  • گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات: 16سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    ایس ایچ او تھانہ شاہین نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس نے کم عمر لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ کو محلہ ٹاہلی پورہ کی رہائشی متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اطلاع دی کہ ملزم قیصر اقبال ولد ظفر اقبال مغل ساکن محلہ سلطان پورہ نے میری بیٹی کو گھر چھوڑنے کے لئے اپنے رکشہ پر بٹھا لیا اور بعد ازاں ریلوے لائن کے قریب ویران فیکٹر ی میں لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کی۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے زیر دفعہ 376تعزیرات پاکستان فوری مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر چند گھنٹو ں کے اندر زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی  یا نہیں، اعلان ہو گیا

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں، اعلان ہو گیا

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا یا نہیں، اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی : بنگلادیش میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے ہیں۔

    اس کے بعد 2 تا 4 اپریل کو پھر ٹیم پریکٹس سیشن تھا اور 5 تا 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا

    کرونا وائرس کے پیش نظر سپر لیگ کیلئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو فری ہینڈ ملنے کے بعد انہوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں، پشاور زلمی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا،پشاور زلمی منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن،لیام ڈاسن اور لیوس گریگری اور لیام لیونگسٹن پشاور زلمی کا حصہ ہیں.
    کرونا وائرس، پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کیلئے ٹکٹ بک کروا لیں
    واضح‌ رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ تین میچز اور ایک پلے آف بھی بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی سے دو فلائٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیٹ بک کی گئی ہیں،ای کے 603اور ای کے609سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان سے اپنے ملک واپس جائیں گے،واپس جانے والوں میں لیونگ اسٹن ، لیام ڈاؤسن ، بریتھ وائٹ ، الیکس ہیلز شامل ہیں.

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی،فی الحال گلیڈی ایٹرز کے کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے، جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے

  • پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ ، اب عوام اپنی تقریبات کریں گورنر ہاؤس میں

    پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ ، اب عوام اپنی تقریبات کریں گورنر ہاؤس میں

    پنجاب حکومت کا نیا اقدام ، اب عوام اپنی تقریبات کریں گورنر ہاؤس میں

    باغی ٹی وی :حکومت کی کفایت شعاری مہم کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کے بعد اب اسے کمرشل مقصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے لان اور کمرے شادی کی تقریبات، کارپوریٹ ایونٹس، فوٹوگرافی، کنسڑٹس اور دیگر تقریبات کے لئے کرایہ پر حاصل کئے جا سکتے ہیں، جس کے لئے دلچسپی رکھنے والے افراد انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بہت جلد یس سلسلے میں ایم پورٹل بھی قائم کر دیا جائے گا تا کہ عوام کو سہولت رہے۔زنس پلان کے تحت کارپوریٹ سیکٹر ویب سائٹ کے ذریعے گورنر ہاوس لان میں کارپوریٹ سیکٹر ایونٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے جسکے چارجز 10لاکھ روپے اور شادی فوٹو شوٹ چارجز 50ہزار رکھے گئے ہیں

    اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق شادی یا دیگر تقریب کے لئے لان کو قریباً 10 لاکھ روپے روزانہ، فوٹو شوٹ کے لئے 2 لاکھ اور تاریخی اہمیت کے مختلف کمروں کو 10 ہزار سے 50 ہزار روپے روزانہ پر کرایہ پر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل گورنر ہاؤس کے دروازے عوام ایک لئے کھول دئے گئے تھے تا کہ لوگ اتوار کے روز گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھ سکیں اور سیروتفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔ پنجاب کی کابینہ نے صوبہ بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا تاکہ کورون وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ، کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی 20 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں – 16 سندھ میں اور چار گلگت بلتستان میں۔

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے نمٹنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بادل

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بادل

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بادل

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد بحال ہو گئی ہیں۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 35 ہزار956 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں انڈیکس1682 پوائنٹس نیچے گیا تھا۔انڈیکس میں 4 اعشاریہ 68 فیصد کمی کے بعد خودکار طریقہ کے تحت مارکیٹ فریز ہوگئی اور کاروبارعارضی طورپربند کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب سرمایہ کار محتاط ہیں۔ شدید مندی کے سبب کاروبار سرگرمیاں30 منٹ کیلئے روک دی گئی ہیں

  • زائرین کو کلیئر قرار دے کر روانہ کردیا

    پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھےگئے 1500 زائرین کو کلیئر قرار دے کر روانہ کردیا گیا ہے لیویز حکام کے مطابق تفتان میں پاک ایران بارڈر کے ذریعے بلوچستان آنے والے ان زائرین کو 15 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا جس میں ان کی مکمل نگرانی کی گئی۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ تمام 1500 زائرین کی نگرانی کے دوران ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی مشتبہ کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد زائرین کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی دوسری جانب بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے انکار کردیا۔

    بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایران سے تفتان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے ان زائرین کو جن کا تعلق بلوچستان سے نہیں ہوگا انہیں بحفاظت متعلقہ صوبے کی سرحد تک پہنچا کر اس صوبے کی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ متعلقہ صوبے ان زائرین کا ٹیسٹ اور قرنطینہ میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

  • تاریخی بحری جہاز جو  بے یارو مددگار کھڑا ہے اور اس میں موجود قیمتی سامان چوری کر لیا گیا

    تاریخی بحری جہاز جو بے یارو مددگار کھڑا ہے اور اس میں موجود قیمتی سامان چوری کر لیا گیا

    ستلج کوئین/انڈس کوئین
    ریاست بہاولپور کے نواب صبح صادق نے 1867 میں ایک عالی شان سمندری/بحری جہاز بنوایا جوکہ نواب فیملی دریائےستلج جوکہ ریاست اور انگریز زیر انتظام علاقہ ملتان کے درمیان بہتا تھا میں سیر وسیاحت کی غرض سے اپنے زیر استعمال لاتی رہی۔

    اس جہاز میں تین پورشن تھے سب سے نچلے حصے میں جہاز کا عملہ رہتا تھا درمیانی حصہ نواب فیملی کے لئے مختص تھا جہاں پر ایک بار روم بھی قائم تھا جبکہ اوپری حصہ جو کہ کھلے یارڈ (صحن) پر مشتعمل تھا میں ایک مسجد اور کپتان روم واقع تھا جہاز میں لائیٹ کے لئے جرنیٹر سسٹم بھی نصب تھا۔ جہاز کو چلانے کے لئے طاقتور ڈیزل انجن لگا ہوا تھا۔

    اپنے عروج کے زمانے میں انگریز صاحب اور میم صاحب نواب فیملی کے ساتھ جہاز میں سیر وسیاحت پر آتے رہتے تھے۔ بعد ازاں نواب صادق محمد خان نے لودھراں اور بہاولپور کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کے لئے مخصوص کر دیا جب پاکستان بننے کے بعد دریائی پانیوں کے معاہدے ہوئے اور ستلج میں پانی کم ہونا شروع ہوا نیز پل کی تعمیر ہونا شروع ہوئی تو نواب نے 1957 میں اسے غازی گھاٹ پر بھیج دیا۔ جہاں پر یہ ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کیلئے استعمال ہوتا رہا۔
    تاہم پانی کے تیز بہاؤ کے پیش نظر اس کو نواب صاحب نے خواجہ غلام فرید کی خدمت میں پیش کردیا۔ جہاں پر یہ چاچڑاں شریف اور کوٹ مٹھن شریف کے درمیان عقیدت مندوں اور دیگر مسافروں کی باربرداری کیلئے استعمال ہوتا رہا۔ جسے قادر بخش نامی ملاح (کپتان) جو کہ محکمہ ہائی وے کا ملازم بھی تھا، چلاتا تھا۔ جب سردیوں میں دریائے سندھ میں پانی کم ہو جاتا اور کشتیوں کا پل ڈال کر آمدورفت کے راستہ بنایا جاتا تو اس جہاز کی ضروری مرمت بھی کر دی جاتی۔

    دریائے سندھ جس کو انڈس ریور بھی کہا جاتا ہے میں چلنے کی وجہ سے اس کا نام ستلج کوئین سے تبدیل کرکے انڈس کوئین رکھ دیا گیا 1998 تک یہ جہاز دریائے سندھ میں چلتا ریا بعد میں جب بے نظیر پل چالو ہوا تو اس پر لوگوں کی آمدورفت بھی کم ہوتی چلی گئی اور بعدازاں اس کو بند کر کے راجن پور اور کوٹ مٹھن کے درمیان پل سے زرادور کرکے لنگر انداز کر دیا گیا۔

    اس طرح ایک شاندار جہاز جس پر 400 کے لگ بھگ لوگ ایک وقت میں سفر کرتے تھے کا سفر اختتام پزیر ہو گیا۔ اس کا کافی سامان چوری ہو گیا ہے یہ اپنی بے بسی کی تصویر بنا ریت میں دھنسا پڑا ہے۔ اگر اس کی دیکھ بھال نہ کی گئی تو یہ قصہ پارینہ بن جائے گا اس عظمت رفتہ کی نشانی کو محفوظ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ نواب آف بہاولپور کی یاد گار نشانی ہے۔ اس لئے حکومت پنجاب اور رحیم یار خان انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اسے کسی نمایاں جگہ لا کر ریسٹورنٹ کی شکل دی جائے اور ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے۔

  • معصوم بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل ایسے واقعات کون روکے گا

    معصوم بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل ایسے واقعات کون روکے گا

    (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ایک اور معصوم بچی جنسی زیادتی کا شکار ہوگئی،سکول وردی میں تقریبا 10 سالہ بچی کی لاش جن پور رحیم یار خان کے موضع چندر والی سے کماد کی فصل سے برآمد ہوئی. پاکستان میں معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے

  • کوئٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس ختم

    کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کٹس ختم ہوگئے ہیں کٹس کے خاتمے کے باعث ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے جب کے اسلام آباد سے کٹس کی درخواست کی تھی لیکن اب تک نہیں پہنچی ہے اور آج کٹس کے موصول ہونے کا کہا گیا تھا لیکن اب کل کا کہا جارہا ہے،زرائع محکمہ صحت

  • کرونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی ،تعلیمی اداروں کے بعد اب چرچ بندکرنے کااعلان کردیا گیا

    کرونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی ،تعلیمی اداروں کے بعد اب چرچ بندکرنے کااعلان کردیا گیا

    اٹلی :کرونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی ،تعلیمی اداروں کے بعد اب چرچ بندکرنے کااعلان کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچادی ہے اورتازہ ترین اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزارسے تجاوزکرگئی ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے پوپ کی طرف سے حکومت کومشورہ دیا گیا ہےکہ ملک بھرکے تمام چرچوں کو اپریل تک بندرکھا جائےتاکہ کرونا کے حملوں سے محفوظ رہا جاسکے ،

    روم:بازاروں ، گھروں اور راستوں پرلوگ مررہے ہیں ، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد ہزارسے زائد ہوگئی،اطلاعات کےمطابق اس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے اٹلی کو لپیٹ میں لے لیا، ایک دن میں مہلک وبا سے قریباً 189 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دوران چین کے بعد اٹلی میں اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 189 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1000سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دارالحکومت روم سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں 900 افراد متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔62 ملین آبادی والے ملک میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، روم سمیت ملک بھر کی سڑکیں سنسان ہیں اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں بند ہیں اور لوگوں کو میل جول سے منع کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس چین سے نکل کر دیگر ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔ چین سے باہر دو ہفتے کے دوران 13 گناہ زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک یہ وائرس دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا جہاں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔