Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی

    کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی

    لندن :کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک 2020 کو ایک سال تک کے لیے ملتوی کردینا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سےزیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا اولمپک گیمز کا سب سے بڑا رکن ملک ہے اور امریکا سے سب سے زیادہ کھلاڑی اولمپکس میں شریک ہوتے ہیں۔اولمپکس 2020 کا آغاز 24 جولائی سے جاپان میں ہونا ہے تاہم کورونا وائس کے خدشات کے پیش نظر اس کا وقت پر انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 949 ہوگئی ہے۔جاپان میں کورونا وائرس کے کل 691 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • تبلیغی اجتماع  موسم کی خرابی اور پنڈال میں پانی بھر جانے کے سبب ختم کردیا گیا اعلامیہ جاری

    تبلیغی اجتماع موسم کی خرابی اور پنڈال میں پانی بھر جانے کے سبب ختم کردیا گیا اعلامیہ جاری

    لاہور:تبلیغی اجتماع موسم کی خرابی اور پنڈال میں پانی بھر جانے کے سبب ختم کردیا گیا اعلامیہ جاری،باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے علاقے رائیونڈمیں ہونے والا تبلیغی جماعت کا اجتماع موسم کی خرابی اورپنڈال میں پانی بھرنے کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے باقاعدہ ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اجتماع کے ختم کرنے کی وجہ بیان کی گئی ہے

    یاد رہےکہ چند دن قبل ڈی سی لاہور نے بھی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ کرونا کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں لٰہذا اس مرتبہ تبیلیغی اجتماع ختم کردیا جائے ، عین اس وقت جب ایک طرف کرونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑنے شروع کردیئے ہیں‌ وہاں دوسری طرف بارشوں کی وجہ سے بھی صورت حال خراب ہے جس کی وجہ سے یہ اجتماع ختم کرنا پڑا

  • کورونا وائرس:چھتیس گڑھ اور دہلی کے تمام سنیما گھر، اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند،کرونا مریضوں کی تعداد 73 ہوگئی

    کورونا وائرس:چھتیس گڑھ اور دہلی کے تمام سنیما گھر، اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند،کرونا مریضوں کی تعداد 73 ہوگئی

    نئی دہلی : چھتیس گڑھ اور دہلی کے تمام سنیما گھر، اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند،کرونا مریضوں کی تعداد 73 ہوگئیکورونا وائرس کی وجہ سے دہلی کے تمام سنیما گھر، اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند،اطلاعات کےمطابق قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ جن اسکول اور کالجوں میں امتحانات نہیں ہو رہے ہیں، ان کو بھی 31 مارچ تک بند کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے آج ہی کورونا وائرس کو وبا قرار دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلہ میں دلی شہری شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کے خالی فلیٹوں کا علیٰحدہ مراکز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالوں سمیت سبھی عوامی مقامات کو انفیکشن سے پاک بنانا ضروری کر دیا گیا ہے۔

    آپ کو بتا دیں کہ دارالحکومت میں کرونا انفیکشن کے بڑھتے مریضوں کے مدنظر دہلی حکومت نے اس سے پہلے پرائمری اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ کئی پرائمری اسکولوں میں امتحانات چل رہے تھے جسے روک دیا گیا تھا۔

    اروند کیجریوال نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی طرح سے خوفزدہ نہ ہوں۔ حکومت سبھی طریقے کے احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سبھی سرکاری نجی دفتروں اور پبلک مقامات کو وائرس سے پاک کرنے کے طریقے اپنائے جائیں گے۔ اسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کر لی گئی ہے اور 500 سے زیادہ بستروں کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنرعائشہ زہری  نے نوٹسز جاری کر دئے

    پاک ایران تفتان کوئٹہ شاہراہ پر تمام چلنے والے مسافر گاڑیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین سے بھاری رقوم لے کرخفیہ طریقے سے کوئٹہ اور اندرون ملک پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروای کی جائے گی اور کوچز ٹو ڈی پک اپ سمیت تمام مسافر گاڑیاں زائرین کو غیر قانونی اور چوری چپکے سے لے جانے سے گریز کریں.

    خلاف ورزی پر گاڑی ضبط اورگرفتاری بھی ہوسکتی ہے اسسٹنٹ کمشنرعائشہ زہری نے نوٹسز جاری کردیا۔

  • کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

    کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس کی صورتحال پر سندھ کابینہ کا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تعلیمی ادارے اب یکم جون سے کھلیں گے، جب کہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔

  • کوئٹہ شہر کے عین وسطی علاقے میں گیس کی بندش

    کوئٹہ شہر کے عین وسطی علاقے ملتانی محلے شاوکشاہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش گیس نہ ہونے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوپہر 2 بجے سے گیس بند ہے شدید سرد موسم میں گیس نہ ہونے سے بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے گیس نہ ہونے کھانا پکانے سے بھی قاصر ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی نے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر گیس بند کی ہے اعلی حکام گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا نوٹس لیں، علاقہ مکینوں کا مطالبہ

  • آزادی صحافت کے 20بدترین دشمنوں کی فہرست میں بھارت بھی شامل

    آزادی صحافت کے 20بدترین دشمنوں کی فہرست میں بھارت بھی شامل

    پیرس:آزادی صحافت کے 20بدترین دشمنوں کی فہرست میں بھارت بھی شامل اطلاعات کے مطابق سائبر سنسرشپ کے خلاف عالمی دن ہر سال 12 مارچ کو منایاجاتا ہے۔اس دن کو پہلی بار 12 مارچ 2008 کو پیرس میں قائم بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ، اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ، رپورٹرز سینز فرنٹیئرز ، آر ایس ایف کی اپیل پرپر منایا گیا تھا۔

    سائبر سنسرشپ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ، تنظیم ‘رپورٹرز بغیر بارڈرز ‘نے اپنی "انٹرنیٹ کے دشمن” اور "نگرانی کرنے والی ممالک” کی فہرست تیار کی ہے۔”انٹرنیٹ کے دشمنوں” کی پہلی فہرست 2006 میں شائع ہوئی تھی جس میں 13 ممالک تھے۔ 2007 میں "انڈر واچ” ممالک کی ایک دوسری فہرست جاری کی گئی ، جس میں 10 ممالک تھے۔ہندوستان 2014 سے لے کر اب تک "انٹرنیٹ کے دشمن” کی فہرست میں شامل ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تنظیم نے بھارت سمیت آزادی صحافت کے 20بدترین دشمنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کے سرکاری ادارے اور نجی تنظیمیں صحافیوں کی جاسوسی اور انہیں ہراساں کرنے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کااستعمال کر رہی ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ 20ممالک اظہار رائے کی آزادی کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیںجسکی ضمانت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اعلامیہ کی شق نمبر 19میں دی گئی ہے۔ القمرآن لائن کے مطابق تنظیم نے اپنی فہرست کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے جن میں سنسر شپ کرنے والی حکومتیں، صحافیوں کو ہراساں کرنی والی حکومتیں اور ادارے، جھوٹی خبریںپھیلانے والے اور صحافیوں کی جاسوسی کرنے والے شامل ہیں۔

    آزادی صحافت کے یہ دشمن ان صحافیوں کا پتہ لگاتے ہیں جن کے کام کی وجہ سے مقتدر شخصیات کو پریشانی ہوتی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق رپورٹز ود آٹ بارڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ تک انٹرنیٹ بند کرنے پر بھارتی وزارت داخلہ کا نام بھی لیا ہے جس کی وجہ سے صحافیو ںکو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے میں مشکلات پیش آئیں۔

    فہرست میں بھارت کے علاوہ امریکہ، جرمنی ، چین ، اسرائیل اور ایران کے نام بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ انٹرنیٹ شٹ ڈان کا استعمال کرتا ہے 2019 میں کل121دفعہ اس ہتھیار کا استعمال ہوا۔رپورٹرز سینز فرنٹیئرز کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2019 میں ہندوستان 140 ویں نمبر پر ہے ، جبکہ 2018 میں یہ درجہ 138 تھا۔

  • جرمنی کی 70 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوسکتی ہے، جرمن چانسلرنے خبردارکردیا

    جرمنی کی 70 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوسکتی ہے، جرمن چانسلرنے خبردارکردیا

    برلن :جرمنی کی 70 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوسکتی ہے، جرمن چانسلرنے خبردارکردیا ،اطلاعات کےمطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے جس کے سدباب کے لیے خطیر رقم کی جارہی ہے۔

    خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو اس مشکل سے ہمیں نکال سکے پھر دیکھیں گے کہ اقدامات کے نتیجے میں ہمارے بجٹ پر کیا اثر پڑا’۔جرمن چانسلر نے کہا جرمنی کسی بھی قسم کے نئے قرض لینے کا خواہش مند نہیں ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ مذکورہ بحران کس بڑھا لیکن رسک غیرمعمولی ہے۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ‘وائرس موجود ہے اور آبادی کے لیے کوئی ویکسینیشن یا تھراپی موجود نہیں ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ آبادی کا 60 سے 70 فیصد حصہ متاثر ہوگا’۔جرمن چانسلر کے بیان پر چیک کے وزیر اعظم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انجیلا مرکل کے بیان سے اناری پیدا ہوگی۔علاوہ ازیں انجیلا مرکل نے پارٹی کے نئے سربراہ کا انتخاب کرنے کے لیے 25 اپریل کو برلن میں ہونے والی ایک کانفرنس بھی کوروناوائرس کی وجہ سے ملتوکردی۔

  • بلوچستان کے تمام سرکاری اداروں میں بائیو میٹرک حاضری معطل

    کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے تمام سرکاری اداروں میں بائیو میٹرک حاضری ایک ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر صوبوں کے زائرین کو بحفاظت متعلقہ صوبے کی سرحد تک پہنچاکر اس صوبے کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔
    یہفیصلے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیئے گئے۔
    اجلاس میں دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی ان کے صوبوں کو واپسی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وہ دوسرے صوبوں کے داخلہ سیکریٹریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دوسرے صوبے اپنے زائرین کی واپسی کے لئے تیار ہیں۔
    اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی سی آر ٹیسٹ کٹس کے حصول اورزائرین کی واپسی کے حوالے سے وزیراعظم اور دیگر صوبوں کے وزراءاعلیٰ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ نے کرونا کے چیلنج سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کو درکار فنڈز اور وسائل کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
    اجلاس میں ڈویژنل اور ضلعی ہسپتالوں میں کم سے کم پچاس پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

  • کورکمانڈر ز کانفرنس: آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت

    کورکمانڈر ز کانفرنس: آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت

    راولپنڈی:آرمی چیف کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں ،لائن آف کنٹرول کی صورتحال، جیو اسٹریٹجک ماحول اور قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کے امور پرغور اورکورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور آرمی کی سطح پر وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا وائرس کے معاملے پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ وبا پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں میں کسی بھی موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیاریاں تیز کردیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے،مشترکہ کاوشوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان مخلصانہ طور پر اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔